امام صادق علیه السلام آنلائن مدرسہ
115 subscribers
120 photos
5 videos
284 links
عربی، اردو، فارسی اور انگریزی زبانوں میں جدید تعلیمی نظام کی شکل میں اسلامی تعلیمات کے حوزوی اور غیر حوزوی کورسز کی آنلائن تدریس۔
Download Telegram
#کتاب_کا_تعارف

#من_لا_حضرہ_الفقیہ
📖 شیعوں کی چار اہم کتابوں (#کتب_اربعہ) میں سے ایک کتاب من لا یحضرہ الفقیہ ہے۔ #شیخ_صدوق (رحمۃ اللہ علیہ) نے اس کتاب کو معروف کتاب #الکافی سے مختلف طرز پر جمع کیا ہےاور فقط #فقہی_روایات کو اس کتاب میں بیان کیا ہے۔ اس کتاب میں تقریبا ۶۰۰۰ حدیثیں موجود ہیں۔

🔻اس کتاب کی تالیف کا ماجرا
یہ کتاب بَلخ کے #سادات کہ جنکو #سید_نعمت کہا جاتا تھا کی درخواست پر لکھی گئی اور چونکہ یہ جگہ شیعوں کے مرکز سے دور تھی لہذا سید نعمت نےایک فقہی کتاب کی درخواست کی تاکہ شیعوں کے شرعی مسائل حل ہو سکیں۔ مختصر یہ کہ سید نعمت نے درخواست کی کہ جس طرح زکریای رازی نے #من_لا_یحضرہ_الطبیب نامی کتاب کو لکھا ان لوگوں کے لئے کہ جن کے پاس علاج کے لئے طبیب نہیں تھے اسی طرح فقہی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ایک کتاب تیار کیجئے تاکہ لوگ اپنی شرعی ذمہ داریاں پوری کر سکیں۔ شیخ صدوقؒ نے اس درخواست پر ’من لا یحضرہ الفقیہ‘ کتاب کو لکھا جسکا مطلب ہے ’جسکے پاس فقیہ نہ ہو‘ اور اس کتاب میں مختلف ابواب اور عناوین کے ذیل میں فقہی احادیث کو بیان کیا ۔

#کتابیں #دین #شیعہ #مرجع #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #اسلامی_کتابیں #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ

🌐 imamsadiq.tv/ur
📧 Urdu@imamsadiq.tv
facebook.com/imamsadiq.ur
Instagram.com/imamsadiq_ur
https://t.me/imamsadiq_ur
WhatsApp: +98-9197786110
📚 #کتاب_کا_تعارف
📖 #استبصار
#شیخ_طوسی ؒ نے اپنی مشہور کتاب #تہذیب_الاحکام کی تالیف کے بعدایک اور کتاب بنام #الاستبصار تالیف فرمائی کہ جس میں اختصار کے ساتھ #احادیث کو جمع کیا ہے۔ شیخ طوسیؒ کی یہ کتاب بھی #کتب#اربعہ میں شامل ہے۔
اس کتاب میں ۵۵۵۸ فقہی حدیثیں ہیں کہ جنکو شیخ طوسیؒ نے اس لئے جمع کیا کہ ان حدیثوں میں #تضاد پایا جاتا ہے اسی لئے اس کتاب میں حدیثوں کی تعداد کم ہے اور تمام ابواب #فقہی شامل نہیں ہیں۔
شیخ طوسیؒ نے اس کتاب میں کوشش کی ہے کہ جن فقہی روایات میں تعارض پایا جاتا ہے اسکو حل کیا جائے ۔ یہ کتاب اتنی زیادہ اہمیت کی حامل ہے کہ اکثر #شیعہ_مجتہدین نے اپنی علمی کاوشوں کے دوران اس کتاب کی طرف استناد کیا ہے۔

#کتاب #شیعہ_کتب #شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ

🌐imamsadiq.tv/ur
📧 urdu@imamsadiq_tv
🟪t.me/imamsadiq_ur
🟦facebook.com/imamsadiq.ur
🟧instagram.com/imamsadiq_ur
🟩WhatsApp: +98-9197786110
📚 #کتاب_کا_تعارف
#بحار_الانوار

#مشہور_کتاب بحار الانوار کا #پورا_نام ’بحار الانوار الجامعۃ لدرر اخبار الائمۃ الاطہار علیہم السلام ‘ہے۔ اس عظیم کتاب کو #علامہ_محمد_باقر_مجلسی ؒ نے تالیف فرمایا ہے اور اس کتاب میں #معصومین علیہم السلام کی نورانی #روایات کو جمع کیا ہے۔
📌یہ کتاب ۲۵ موضوعات پر مشتمل ہے اور پہلی بار یہ مجموعہ ۲۵ جلدوں میں شایع ہو ا، #جدید_طباعت کے بعد یہ عظیم روایتوں کا مجموعہ ۱۱۰ جلدوں میں شایع ہوا۔
🔻اس کتاب میں مختلف #ابواب ہیں کہ جسکی ابتدا میں اُس باب کے موضوع سے مرتبط #آیت کو بیان کیا گیا ہے اور پھر روایات پیش کی گئی ہیں۔
📖 اس کتاب کی تالیف کا مقصد یہ تھا کہ اہلبیت علیہم السلام کی روایات کو جمع کیا جائے۔ علامہ مجلسی ؒ نے اس کتاب کی تالیف میں ۳۷۵ #شیعہ_مصدار سے استفادہ کیا ہے۔

#شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ #حدیث #اہلبیت #رسول_اللہ

🌐imamsadiq.tv/ur
📧 urdu@imamsadiq_tv
🟪t.me/imamsadiq_ur
🟦facebook.com/imamsadiq.ur
🟧instagram.com/imamsadiq_ur
🟩WhatsApp: +98-9197786110
📚 #کتاب_کا_تعارف
📖 #الاعتقادات
📌 الاعتقادات، #علم_کلام کی کتاب ہے کہ جسکو #شیخ_صدوق رحمۃ اللہ علیہ نے #پانچویں_صدی_ہجری میں تالیف فرمایا۔ اس کتاب میں #معصومین علیہم السلام کی #روایات کے ذریعہ #شیعہ_عقائد کو ثابت کیا گیا ہے۔

🔻 اس کتاب میں #شیخ_صدوقؒ کی روش
شیخ صدوقؒ نے اس کتاب میں حدیث کی پہچان اور ترجیح کے اصولوں کے ذریعہ ، #علم_عقائد کی روایات کو مختلف موضوعات پر مشتمل ابواب میں مرتب کیا ہے۔ شیخ صدوقؒ کی تالیف کردہ کتب میں اس طرح کی نظم خاص امتیازرکھتی ہے۔

🔻 #کتاب_کے_ابواب
اس کتاب میں ۴۵ باب ہیں کہ جن میں مختلف کلامی اور عقیدتی موضوعات بیان کئے گئے ہیں۔ شیخ صدوقؒ نے ہر باب کی ابتدا اس طرح کی ہے ’’باب الاعتقاد فی۔۔۔‘‘ اور ان میں سے کچھ مشہور ابواب اس طرح ہیں: #توحید میں شیعوں کا عقیدہ، #صفات_ذات_اور_افعال، #قضا_اور_قدر، #فطرت اور #ہدایت، #موت، #رجعت، #قیامت، #وحی، #دوزخ، #مقامات_انبیاء علیہم السلام، و غیرہ

#شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ #حدیث #اہلبیت #رسول_اللہ

🌐imamsadiq.tv/ur
📧 urdu@imamsadiq_tv
🟪t.me/imamsadiq_ur
🟦facebook.com/imamsadiq.ur
🟧instagram.com/imamsadiq_ur
🟩WhatsApp: +98-9197786110
📚 #کتاب_کا_تعارف
📗#وسائل_الشیعہ
📖 #علم_فقہ کی ایک مشہور کتاب ’وسائل الشیعہ ‘ ہے کہ جسکا پورا نام ’’ #تفصیل_وسائل_الشیعة_الی_تحصیل_مسائل_الشریعة ‘‘ ہے۔ اس کتاب کو #جناب_شیخ_محمد_بن_حسن_حر_عاملی نے تالیف فرمایا ہے۔ جناب #شیخ_حر_عاملی گیارہویں صدی کے مایہ ناز #فقیہ تھے۔ وسائل الشیعہ میں #رسول_اکرم ﷺ اور #ائمہ_اطہار علیہم السلام سے منقول #فقہی موضوعات پر مشتمل ۳۶۰۰۰ #روایات موجود ہیں۔ یہ روایات ۵۰ فقہی موضوعات کو شامل کرتی ہیں اور کتاب کے آخر میں شیخ حُرّ عاملی نے روایات کے مصادر، اسناد اور راویوں کو بھی بیان کیا ہے۔
🔻 مولف کا اس کتاب کو مرتب کرنے کا مقصد یہ تھا کہ،ایک ایسی جامع اور منفرد کتاب منظر عام پر لائی جائے کہ جس میں فقہی موضوعات پر مشتمل روایات جمع کی گئی ہوں لہذا اس عظیم کام کو ۱۸ سال میں پایہ تکمیل تک پہنچایااور وسائل الشیعہ منظر عام پر آئی۔
📗اس کتاب کی اہمیت کی وجہ سے اس پر مختلف #شروحات، #تعلیقہ، #تلخیص، #معاجم اور #ترجمہ لکھے گئے۔ #بحار_الانوار اور #الوافی کے علاوہ #وسائل_الشیعہ شیعوں کے جوامع حدیثی ثانوی میں شامل ہے۔
اس کتاب کی خصوصیت
🔻 تمام روایات کی کو سند مکمل طور پر بیان کیا گیا ہے اور ایک موضوع پر متعدد روایات کو ایک ہی جگہ پر بیان کیا گیا ہے جسکی وجہ سے قارئین کو روایات ڈھونڈنے میں آسانی ہوتی ہے۔
مولف نے روایات کو ذکر کرنے میں بہت کوشش کی ہے اور ہر روایت کے متن کے اختلاف کو بھی حاشیہ میں ذکر فرمایا ہے۔

#شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ #حدیث #اہلبیت #رسول_اللہ

🌐imamsadiq.tv/ur
📧 urdu@imamsadiq_tv
🟪t.me/imamsadiq_ur
🟦facebook.com/imamsadiq.ur
🟧instagram.com/imamsadiq_ur
🟩WhatsApp: +98-9197786110
📚 #کتاب_کا_تعارف
📗 #کشف_الغطاء
📖 ’’ #جناب_شیخ_جعفر_کاشف_الغطاء ‘‘ جو کہ تیرہویں صدی کے معروف #شیعہ_فقیہ اور #مرجع_تقلید تھے انکی مشہور کتاب ’’ #کشف_الغطاء_عن_مبھمات_الشریعۃ_الغراء ‘‘ ہے کہ جو تین حصوں پر مشتمل ہے: #اعتقادی_اصول، #اصول_فقہ اور #فقہی_مسائل۔
اس کتاب میں شیخ کاشف الغطاء نے #تشیع اور #مکتب_اہلبیت علیہم السلام کی حقانیت کو مستدل طریقہ سے پیش کیا ہے۔ مصنف نے #توحید، #عدل، #نوت اور #قیامت کے مباحث کو مختصر طور پر بیان کرنے کے بعد #امامت اور #ولایت کے موضوع پر تفصیلی بحث پیش کی ہے۔
🔻 اس کتاب کی تصنیف کا مقصد یہ تھا کہ ایک جامع کتاب علوم دین سے وابستہ اساتذہ اور طلاب کے لئے منظر عام پر لائی جائے کہ جس میں #اعتقادی_مسائل کے ساتھ #فقہی_فروعات بھی بیان کی گئی ہوں۔

#شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ #حدیث #اہلبیت #رسول_اللہ

🌐imamsadiq.tv/ur
📧 urdu@imamsadiq_tv
🟪t.me/imamsadiq_ur
🟦facebook.com/imamsadiq.ur
🟧instagram.com/imamsadiq_ur
🟩WhatsApp: +98-9197786110
📚 #کتاب_کا_تعارف
📗 #کتاب_الغیبۃ
🔹 کتاب الغیبۃ کا دوسرا نام #اثبات_الغیبۃ ہے۔ اس کتاب کو #پانچوی_صدی_ہجری کے عالم دین #محمد_بن_علی_بن_حسن جنکی شہرت #شیخ_طوسی کے نام سے ہے،نے تالیف فرمایا۔
اس کتاب کا قدیمی ترین علمی آثار میں شمار ہوتا ہےکہ جو امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے متعلق لکھی گئی ہے۔
🔸الغیبۃ میں شیعہ کلامی روایات سے استفادہ کرتے ہوئے بارہویں امام عجل اللہ فرجہ کی غیبت اور ان سے متعلق شبھات کا مستدل جواب دیا گیا ہے۔
🔻الغیبۃ کی فصلیں
اس کتاب کو مصنف نے آٹھ فصلوں میں تقسیم کیا ہے اور ہر فصل میں #امام_عصر_علیہ_السلام سے متعلق ایک اہم مسالہ کو بیان کیا ہے۔
🔻الغیبۃ کی تصنیف کا مقصد
#شیعہ_علماء نے شیخ طوسیؒ سے فرمائش کی کہ ایک ایسی کتاب تصنیف فرمائیں کہ جسمیں امام عصر عجل اللہ تعالیٰ فرجہ سے متعلق مسائل پر علمی بحث کی گئی ہو، اس فرمائش پر شیخؒ نے اس کتاب کو لکھا۔

#شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ #حدیث #اہلبیت #رسول_اللہ

🌐 imamsadiq.tv/ur
📧 Urdu@imamsadiq.tv
facebook.com/imamsadiq.ur
Instagram.com/imamsadiq_ur
https://t.me/imamsadiq_ur
WhatsApp: +98-9197786110
📗 #کتاب_کا_تعارف
📚 #منتہی_الآمال
📖 کتاب ’منتہی الآمال ‘ کا پورا نام ’ #منتہی_الآمال_فی_تاریخ_النبی_و_الآل ‘ ہے کہ جسکے مصنف چودہویں ہجری کے مشہور اور جلیل القدر عالم دین مرحوم #شیخ_عباس_قمی ہیں۔ اس کتاب میں چودہ باب ہیں اور ہر باب کسی ایک معصومؑ کی زندگی کے حالات اور فضائل سے منسوب ہے۔
یہ کتاب دو جلدوں میں شائع ہوئی ہے۔ پہلی جلد میں #پیامبر_اکرم ﷺ سے لے کر #امام_حسین علیہ السلام کی زندگانی کا ذکر ہے اور دوسری جلد میں #امام_سجاد علیہ السلام سے لے کر #امام_زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ کی زندگی کے حالات کو بیان کیا گیا ہے۔
🔻کتاب کی ابواب:
اس کتاب میں #چودہ_ابواب ہیں اور ہر باب کسی ایک معصوم علیہ السلام سےمنسوب ہے اس طرح پوری کتاب معصومین علیہم السلام کی #زندگانی،#مناقب، #خاص_واقعات، #معجزات اور انکی #امامت کی دلیلوں پر مشتمل ہے۔
🔻کتاب لکھنے کا مقصد:
اہلبیت علیہم السلام کےفضائل کو بیان کرنے والی احادیث کا احیاء، انکی سیرت اور انکے مصائب کو بیان کرنے کی خاطر اس کتاب کو لکھا گیا ہے۔
🔻اس کتاب یا اس پوسٹ کے حوالے سے اگر کوئی سوال، رائے یا مشورہ ہو تو مندرجہ ذیل واٹسیپ نمبر پر رابطہ کریں۔

#شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ #حدیث #اہلبیت #رسول_اللہ

🌐 imamsadiq.tv/ur
📧 Urdu@imamsadiq.tv
facebook.com/imamsadiq.ur
Instagram.com/imamsadiq_ur
https://t.me/imamsadiq_ur
WhatsApp: +98-9197786110
📚 #کتاب_کا_تعارف
📗 #جواہر_الکلام
📖 جواہر الکلام فی شرح #شرائع_الاسلام ایک فقہی کتاب ہےکہ جسکو تیرہویں صدی کے جلیل القدر عالم دین #شیخ_محمد_حسن_نجفی رحمۃ اللہ علیہ نے لکھا ہے۔ یہ کتاب در حقیقت #علامہ_حلی رحمۃ اللہ علیہ کی کتاب شرائع الاسلام کی تفصیلی شرح ہے۔
شرائع الاسلام کی طرح جواہر الکلام بھی چار حصوں میں تقسیم کی گئی ہے: #عبادات، #عقود، #ایقاعات اور #احکام۔

🔻 کتاب جواہر الکلام #تیتالیس_جلدوں میں لکھی گئی ہے اور اسکی تصنیف میں تقریبا تیس سال صرف ہوئے ہیں۔
مصنف کا شیوہ اس کتاب میں یہ ہے کہ پہلے شرائع السلام کی عبارت کو مختصر طور پر بیان کرتے ہیں اور پھر دیگر فقہاء کی نظریات کو بیان کر نے کے بعد نقد فرماتے ہیں۔
🔻اس کتاب کی اہمترین خصوصیت یہ ہے کہ اس میں کثیر تعداد میں #اہم_منابع اور #مصادر کا ذکر ہوئے ہیں۔

#شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ #حدیث #اہلبیت #رسول_اللہ

🌐 imamsadiq.tv/ur
📧 Urdu@imamsadiq.tv
facebook.com/imamsadiq.ur
Instagram.com/imamsadiq_ur
https://t.me/imamsadiq_ur
WhatsApp: +98-9197786110