امام صادق علیه السلام آنلائن مدرسہ
125 subscribers
120 photos
5 videos
284 links
عربی، اردو، فارسی اور انگریزی زبانوں میں جدید تعلیمی نظام کی شکل میں اسلامی تعلیمات کے حوزوی اور غیر حوزوی کورسز کی آنلائن تدریس۔
Download Telegram
🌺#حضرت_زہرا سلام اللہ علیہا کی عظمت
#امام_حسن_عسکری (علیہ السلام) #رسول_اللہ ﷺ سے نقل فرماتے ہیں کہ جب اللہ تعالی نے #حضرت_آدم(علیہ السلام) اور #حضرت_حوا(علیہا السلام) کو جنت میں خلق کیا تو دوںوں نے اپنے اوپر فخر کیا اور حضرت آدم (علیہ السلام) نے جناب حوا(علیہا السلام) سے فرمایا کہ خداوند عالم نے ہم سے بہتر کسی کو خلق نہیں کیا۔
خداوند عالم نے #جبرئیل(علیہ السلام) کو حکم دیا کہ میرے بندہ آدم (علیہ السلام) کو #فردوس اعلیٰ لے جاو، جیسے ہی آدم(علیہ السلام) اس بلند مقام پر پہنچے وہاں ایک خاتون کو دیکھا جو بہترین محل میں بیٹھی ہیں، انکے سر پر نور کا تاج ہے اور کانوں میں نور کے گوشوارے ہیں اور انکے جمال کے نور نے بہشت بریں کو منور کر دیا ہے۔
جبرائیل(علیہ السلام) سے پوچھا کہ یہ کون ہیں؟ تو جواب دیا کہ یہ فاطمہ (سلام اللہ علیہا) میرے حبیب اور نبی محمدﷺ کی بیٹی ہیں کہ جو آپ کی نسل میں ہوں گی۔
حضرت آدم نے پوچھا کہ یہ تاج کیسا ہے؟
جبرئیل(علیہ السلام) نے بتایا کہ یہ انکے شوہر#علی_بن_ابی_طالب (علیہ السلام) ہیں۔

💐حضرت فاطمہ(علیہا السلام) کی #رضایت اللہ کی رضایت ہے۔
بی بی دو عالم(علیہا السلام) کا مرتبہ اتنا بلند ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ میری بیٹی جس سے راضی ہو گئیں میں اس سے راضی ہو جاوں گا اور جس سے میں راضی ہوگا اس سے اللہ راضی ہو جائے گا. اور جس سے میری بیٹی ناراض ہوئیں اس سے میں ناراض ہوجاوں گا اور جسنے مجهے ناراض کیا اس نے اللہ کو ناراض کیا۔

🌸شہزادی کونین مادر حسنین حضرت فاطمہ زہرا(علیہا السلام) کی ولادت با سعادت تمام مسلمین کو مبارک ہو۔
—————————————
#حضرت_فاطمہ #ولادت #فاطمہ_الزہرا #شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ
Website:imamsadiq.tv/ur
Facebook:imamsadiq.ur/
Email: urdu@imamsadiq_tv
Instagram :imamsadiq_ur
Telegram:imamsadiq_ur
WhatsApp: +98-9197786110
۲۶ رجب وفات حضرت ابوطالب (علیہ السلام)

⚫️ مکہ میں سن آٹھ عام الفیل کو #حضرت_عبد_المطلب علیہ السلام بستر علالت پر تھے اور وصیتیں فرما رہے تھے اور#جناب_ ابوطالب علیہ السلام اپنے والد گرامی کی وصیت سن رہے تھے۔جناب عبد المطلب علیہ السلام کی آخری وصیت حضرت ابو طالب علیہ السلام سے یہی تھی کہ میرے پوتے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا خیال رکھانا اور ہر طرح سے انکی حمایت اور حفاظت کرنا۔
حضرت عبد المطلب علیہ السلام کے بعد جناب ابوطالب علیہ السلام نے دل و جان سے حضرت #رسول_اللہ ﷺ کی حفاظت کی اور ہر ممکن طریقہ سے حمایت کی یہاں تک کہ اپنے بچوں کو خطرہ میں ڈالا اور آنحضرت ﷺ کی حفاظت کرتے رہے۔ اور اسی طرح جناب رسالتمآب ﷺ بھی آپ سے بے حد محبت فرماتے تھے۔

◼️روایات میں ملتا ہے کہ جناب ابوطالب علیہ السلام رسول اکرم ﷺ سے انتنی زیادہ محبت کرتے تھے کہ جب کبھی آپ کی نگاہ نبی اکرم ﷺ پر پڑتی تھی تو رونے لگتے تھے اور فرماتے تھے کہ میں جب انکو (رسول اللہ ﷺ) دیکھتا ہوں مجھے میرے بھائی (عبد اللہ) یاد آجاتے ہیں۔

🔳 اسی لئے جب ۲۶ #رجب ۱۰ #عام_الفیل کو جناب ابوطالب علیہ السلام کی وفات ہوئی تو رسول اللہ ﷺ نےبہت زیادہ غم اور اندوہ کا اظہار کیا اور آپ کو اتنا صدمہ تھا کہ اس سال کو #عام_الحزن کا نام دیا اور سب کو حکم دیا کہ غم منائیں۔
نبوت کے حامی ولایت کے پاسبان آج کے دن اس دنیا سے چلے گئے ، تاریخ میں ہے کہ دفن کے وقت پیامبر اکرم ﷺ جناب ابوطالب علیہ السلام کے جنازہ کے قریب آئےاور فرمایا (ائے چچا جان)میں اسطرح آپ کے لئے #شفاعت کی دعا کروں گا کہ جسکو دیکھ کر جن اور انس تعجب کریں گے۔(۱)

🏴 آنحضرت ﷺ نے فرمایا ما نالت قریش منی شیئا اکرهه حتی مات ابوطالب
جب تک ابوطالب (علیہ السلام) زندہ تھے قریش میں ہمت نہیں تھی کہ مجھے نقصان پہنچا سکیں۔(۲)
حوالہ جات:
1. البدایة و النهایة؛ ابن کثیر، ج 3، ص 120.
2. سبل الهدی، ج2، ص 435.
———————————————————-
#شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ
🌐imamsadiq.tv/ur
📧 urdu@imamsadiq_tv
🟪t.me/imamsadiq_ur
🟦facebook.com/imamsadiq.ur
🟧instagram.com/imamsadiq_ur
🟩WhatsApp: +98-9197786110
🌺آج ولادت ہے ہمارے تیسرے امام (علیہ السلام) کی، آج آمد ہے #امام_علی (علیہ السلام) اور #حضرت_زہرا (علیہا السلام) کی زندگی کے دوسرے پھول کی، آج کا دن منسوب ہے #خامس_آل_عبا #امام_حسین(علیہ السلام) سے ۔ امام حسین (علیہ السلام) ایسی شخصیت ہیں کہ جنکو دو عظیم گروہوں کی سرداری ملی ایک تو آپ #سید_الشہداء قرار پائے اور دوسری طرف آپ جنت کے جوانوں کے #سرداربھی ہیں۔
🌸آج کے دن کی مناسبت سے امام حسین (علیہ السلام) کے بچپن کی ایک کرامت ذکرکی جا رہی ہے۔واقعہ کچھ اس طرح نقل کیا جاتا ہے کہ اللہ کی بارگاہ سے نکالا گیا ایک #فرشتہ کہ جسکا نام #فطرس تھا زمین کے کسی کونے میں اپنی سزا کاٹ رہا تھا۔وہ زمین کے کسی جزیرہ میں اپنے جلے ہوئے بال و پَر دیکھ کر افسوس کرتا تھا اور اسی حالت میں اس نے اللہ تعالی کی ۷۰۰ سال #عبادت جاری رکھی۔ جب امام حسین (علیہ السلام) کی #ولادت کی خبر عرش والوں کو ملی تو #جبرئیل_امین #ملائکہ کے ساتھ اہلبیت (علیہم السلام) کے پاس مبارکباد کے لئے آئے۔ جب فطرس نے ملائکہ کی اس رفت و آمد کو دیکھا اور ماجرا دریافت کیا تو اسنے بھی خواہش ظاہر کی کہ اسکو بھی #رسول_اللہ ﷺ کی خدمت میں لے جایا جائے تاکہ وہ ختمی مرتبتﷺ سے طلب #شفاعت کر سکے۔
💐جب فطرس نے رسول اکرمﷺ سے طلب شفاعت کی تو آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ تم اپنے بال و پَر کو حسین (علیہ السلام) کے #جھولے سے مس کرو اور فطرس نےحکم کی تعمیل کی اور امام حسین (علیہ السلام) کی برکت سے خداوند عالم نے فطرس کو معاف کر دیا اور دوبارہ عرش پر اسکو اپنی کھوئی ہوئی منزلت مل کئی۔فطرس نے اس واقعہ کے بعد اذن الہی سے اپنے آپ کو امام حسین (علیہ السلام) کی خدمت کے لئے وقف کر دیا اور امام (علیہ السلام) کی شہادت کے بعد امام (علیہ السلام) پر بھیجے گئے #درود و #سلام کو پہنچانے کی ذمہ داری کو انجام دینے لگا۔
🌸پروردگار عالم ہم سب کو بھی امام حسین (علیہ السلام) کی شفاعت نصیب فرئے۔
اسی مناسبت سے امام صادق(علیہ السلام)آنلائن مدرسہ تمام محبین آل محمد (علیہم السلام) کی خدمت میں مبارک باد پیش کرتا ہے۔
————————————————————-
#شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ
🌐imamsadiq.tv/ur
📧 urdu@imamsadiq_tv
🟪t.me/imamsadiq_ur
🟦facebook.com/imamsadiq.ur
🟧instagram.com/imamsadiq_ur
🟩WhatsApp: +98-9197786110
💐 #رسول_اللہ ﷺ کے #آخری_وصی اور #شیعوں کے آخری امام حضرت #بقیۃ_اللہ الاعظم #حجۃ_بن_الحسن_المہدی عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی ولادت باسعادت ۱۵ #شعبان کی صبح سن ۲۵۵ ہجری #سامرا میں ہوئی۔آپ کی ولادت سے اللہ کا وعدہ ، رسول اکرم ﷺ اور ائمہ اطہار کی پیشین گوئی پوری ہوئی۔
🌸امام مہدی (عجل اللہ فرجہ) کا نام نامی وہی ہے جو رسول اکرمﷺ کا ہےاور آپ کی کنیت بھی رسول اللہ ﷺ کی مانند #ابوالقاسم ہے۔ آپ (علیہ السلام) کے والد ماجد #امام_حسن_عسکری (علیہ السلام) اور والدہ ماجدہ جناب #نرجس_خاتون ہیں۔
🌸 امام مہدی (عجل اللہ فرجہ) کی زندگی کو چار اہم حصوں پر تقسیم کیا جاتاہے: ولادت سے غیبت تک، #غیبت_صغری ، #غیبت_کبریٰ اور آپ کی حکومت۔
🍀امام زمانہ (عجل اللہ فرجہ) کی حکومت میں دین کو حقیقی عزت ملے گی اور ہر طرف #عدل و انصاف کا بول بالا ہو گا ظلم و جور کا خاتمہ ہوگااور کسی پر بھی ذرہ برابر بھی ظلم نہیں ہو گا۔ یہ ایسی حکومت ہو گی کہ جسکو دیکھنے کے لئے انبیاء نے دعا کی ہے۔
روایات کے مطابق امام زمانہ (عجل اللہ فرجہ) کے ظہور کا انتظار بہترین عبادت ہے اور انسان کو چاہئے کہ اس وقت کو درک کرنے کا شوق رکھے کیونکہ امام صادق (علیہ السلام) نے فرمایا :اگر میں انکو (امام مہدی عجل اللہ فرجہ)درک کر لوں تو میں پوری زندگی انکی خدمت کروں۔
🌸پروردگار ہم سبکو امام زمانہ (عجل اللہ فرجہ) کے ظہور کو درک کرنے اور انکی خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔
امام صادق (علیہ السلام) آنلائن مدرسہ تمام مومنین کی خدمت میں تبریک پیش کرتا ہے۔

————————————————-
#شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ
🌐imamsadiq.tv/ur
📧 urdu@imamsadiq_tv
🟪t.me/imamsadiq_ur
🟦facebook.com/imamsadiq.ur
🟧instagram.com/imamsadiq_ur
🟩WhatsApp: +98-9197786110
🔰 #عرفہ

🔹#روز_عَرَفَہ #ماہ_ذیالحجہ کے نویں اور #عید_اضحی سے پہلے والے دن کو کہا جاتا ہے اور یہ دن تمام #مسلمانوں کے لئے اہم دن شمار کیا جاتا ہے۔ #حاجیوں کیلئے اس دن ظہر سے لے کر مغرب تک #عرفات کے میدان میں توقف کرنا ضروری ہے۔ مختلف پہلووں سے اس دن کو عظمت حاصل ہے، بندگی اور عبادت کے ذریعہ معنوی کمال حاحل کرنے کے لئے یہ دن مشہور ہے اور اس دن کے لئے مختلف #اعمال، #اذکار اور #دعائیں مشہور یں ہیں جن میں سے سب سے مشہور #امام_حسین علیہ السلام کی
🏴#حضرت_مسلم اور #جناب_ہانی علیہما السلام کی #شہادت
اس دن کی ایک اہم مناسبت یہ بھی ہے کہ آج #سفیر_حسین علیہ السلام کی شہادت کا دن ہے۔ سن ۶۰ ہجری میں مسلم بن عقیل علیہ السلام کو #عبید_اللہ_بن_زیاد نے دھوکہ دے کر اسیر کر لیا اور دارالاقامہ لے جا کر شہید کردیا۔ شہادت کے بعد آپ کے بدن کی بےحرمتی کی گئی اور یہ گویا #کربلا میں ہونے والی شہادتوں کا آغاز تھا۔
آج ہی کے دن جناب مسلم کے دوست اور امام حسین علیہ السلام کے محب جناب #ہانی_بن_عروہ کو بھی شہید کیا گیا۔
امام حسین علیہ السلام نے دونو کی خبر شہادت سن کر بہت گریہ کیا اور #آیت_استرجاع پڑھتے رہے۔
🔹 اس دن کی عظمت
#امام_صادق علیہ السلام نے فرمایا کہ اگر #رمضان میں کسی کی مغفرت نہ ہو سکے تو وہ آیندہ رمضان کا انتظار کرے، مگر یہ کہ روز عرفہ کو درک کر لے۔ (من لا یحضرہ الفقیہ ج۲،ص ۹۹)
——————-
#شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ #حدیث #اہلبیت #رسول_اللہ
🌐imamsadiq.tv/ur
📧 urdu@imamsadiq_tv
t.me/imamsadiq_ur
facebook.com/imamsadiq.ur
instagram.com/imamsadiq_ur
WhatsApp: +98-9197786110
🔹 ۱۰ذیالحجہ مسلمانوں کے لئے اہم #عید_کا_دن ہے اور اس دن کو مختلف ناموں سے جانا جاتا ہے۔ آج کے دن کو #بقرعید ،#عید_قربان یا #عید_الاضحی بھی کہتے ہیں۔ آج کے دن #مسلمان #حج کے تمام اعمال انجام دینے کے بعد #اللہ کی راہ میں #قربانی پیش کرتے ہیں اور یہ عمل در حقیقت #جناب _براہیم علیہ السلام کی تاسی ہے۔ جناب ابراہیم علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ کی جانب سے حکم ہو اکہ اپنے فرزند #اسماعیل علیہ السلام کو خدا کی راہ میں #قربان کر دیں تو جناب ابراہیم علیہ السلام حکم الہی کے مطابق اپنے بیٹے اسماعیل علیہ السلام کو قربان کرنے لے گئے اور جیسے ہی گردن پر چھری چلائی ویسے ہی خدا کی قدرت سے ایک #دنبہ حضرت اسماعیل علیہ السلام کی جگہ آگیا اور اس طرح اسماعیل علیہ السلام کی جگہ دنبہ ذبح ہو گیا۔ یہ ایک #امتحان_الہی تھا جس میں جناب ابراہیم علیہ السلام کامیاب ہوئے۔ اور اسی عمل کی یاد کو بحکم خداوند عالم آج بھی مسلمان انجام دیتے ہیں۔
🔸 ۱۰ ذوالحجہ کی #شب بہت مبارک شب ہے اور اس میں #شب_بیداری کا حکم دیا گیا ہے۔عید قربان کے دن کے کچھ اعمال بھی ذکر کئے گئے ہیں، جیسے #غسل_کرنا، #نماز_عید پڑھنا، #قربانی_کرنا، #امام_حسین علیہ السلام کی #زیارت ، #دعائے_ندبہ پڑھنا #مستحب ہے۔
🌸 #قربانی_کرنے_کی_اہمیت
🔸#ام_سلمہ علیہا السلام #رسول_اکرم ﷺ کی خدمت میں آئیں اور عرض کیا کہ یا رسول اللہ ﷺ آج عید قربان ہے اور میرے پاس کچھ نہیں ہے کہ میں قربانی کر سکوں۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا #قرض لو اور قربانی انجام دو کیونکہ قرض بعد میں ادا کیا جا سکتا ہے۔

🔹#امام_محمد_تقی علیہ السلام فرماتے ہیں کہ عید قربان کے دن #پانچ_اعمال سے زیادہ با فضیلت کوئی عمل نہیں: #قربانی_کرنا، #ماں_باپ_کے_ساتھ_نیکی_کرنا، جن #رشتہ_داروں نے رشتہ توڑ لیا ہو انسے دوبارہ #ہدیہ دے کر رشتہ بحال کرنا ، پہلے #سلام_کرنا، بہترین قربانی کر کے دوسروں کو کھانا کھلانا اور اپنے #پڑوسیوں ، #یتیموں، #مسکینوں اور #فقیروں کو بھی عطا کرنا۔

امام صادق علیہ السلام آنلائن مدرسہ اس مبارک موقع پر تمام مومنین کی خدمت میں مبارک باد پیش کرتا ہے۔
#شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ #حدیث #اہلبیت #رسول_اللہ
🌐imamsadiq.tv/ur
📧 urdu@imamsadiq_tv
t.me/imamsadiq_ur
facebook.com/imamsadiq.ur
instagram.com/imamsadiq_ur
🌸 #خاندان_عصمت_و_طہارت کے دسویں چراغ #امام_علی_النقی علیہ السلام کی ولادت با سعادت سے ۱۵ ذو الحجہ سنہ ۲۱۲ ھ کو مدینہ منور ہوا۔ آپ کے والد #امام_محمد_تقی علیہ السلام اور والدہ کا نام #سمانہ_مغربیہ ہے۔امام علیہ النقی علیہ السلام نے ۳۳ سال #امامت کے منصب پر فائز رہے اور آپ کی عمر ۴۲ سال تھی۔
🌸 آپ کی #کنیت اور #القاب
آپ کی کنیت #ابوالحسن ہے اور آپ کو #ابو_لحسن_الثالث کہا جاتا ہے ۔آپ کے مشہور القاب #نجیب، #مرتضی، #ہادی، #نقی، #عالم، #فقیہ، #امین، #طیب ہیں۔
🌸 #امام_علیہ_السلام_الہی_کلمات_کی_مصداق
#یحیی_بن_اکثم نے امام ہادی علیہ السلام سے اس آیت: وَلَوْ اَنَّمَا فِی اْلاَرْضِ مِنْ شَجَرَهٍ‌ اَقْلاَمُ وَالْبَحْرُ یَمُدُّهُ مِنْ بَعْدِهِ سَبْعَهُ‌ اَبْحُرٍ مَانَفِدَتْ کَلِمَاتُ اللّهِ؛ [اور اگر روئے زمین کے تمام درخت قلم بن جائیں اور سمندر کا سہارا دینے کے لئے سات سمندر اور آ جائیں تو بھی کلمات الہٰی تمام ہونے والے نہیں ہیں۔] کے متعلق سوال کیا کہ اس میں ’’ #کلمات_اللہ ‘‘ سے کیا مراد ہے؟
امام ہادی علیہ السلام نے فرمایا: نَحْنُ کَلِمَاتُ اللّه الَّتی‌ِ لاَتُدْرَکَ فَضَائِلُنَا وَلاَتُسْتَقْصَی. [ہم کلمات اللہ ہیں کہ جنکے فضائل نہ درک کئے جا سکتے اور نہ ختم ہو سکتے ہیں۔]
🌸 #نورانی_کلام
امام ہادی علیہ السلام نے فرمایا؛ لوگ دنیا میں اپنے مال و منال کی وجہ سے مشہور ہوتے ہیں لیکن آخرت میں انکو اعمال کی بناپر پاداش دی جائے گی۔ (بحارالانوار، ج78، ص368)

🌸 امام صادق علیہ السلام آنلائن مدرسہ تمام مونین کی خدمت میں امام علی النقی الہادی علیہ السلام کی ولادت پر تبریک و تہنیت پیش کرتا ہے۔

———————
#شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ #حدیث #اہلبیت #رسول_اللہ #ذیالحجہ
🌐imamsadiq.tv/ur
📧 urdu@imamsadiq_tv
t.me/imamsadiq_ur
facebook.com/imamsadiq.ur
instagram.com/imamsadiq_ur
🔰 #عید_غدیر
۱۸ ذیالحجہ سن ۱۰ ہجری کا دن تھا ، #رسول_گرامی_اسلام#حج سے واپس آرہے تھےکہ #جبرئیل_امین الہی پیغام لے کر نازل ہوئے ایسا پیغام جو تمام دیگر پیغامات سے منفرد تھا، ایسا پیغام جسکی لحن دیگر آیات سے بلکل اگل ہے، ایسا پیغام کہ جسکے لئے خود #رسول_اللہ ﷺ بھی انتظار کر رہے تھے۔ جبرئیل نے #آیت_تبلیغ پڑھ کر سنائی يَا أَيُّهَا الرَّسُولُ بَلِّغْ مَا أُنزِلَ إِلَيْكَ مِن رَّبِّكَ۔۔۔(مائدہ ۶۷) [ اے رسول! جو کچھ آپ کے پروردگار کی طرف سے آپ پر اتارا گیا ہے۔ اسے (لوگوں تک) پہنچا دیجیے]
🌸 #اعلان_ولایت
جبرئیل امین نے فرمان الہی کو آیت قرآنی کی شکل میں سنایا، آیت کی لحن سے مزاج قدرت کی سنجیدگی کا احساس کر کے رسول اکرم ﷺ نے فورا ان سخت اور غیر معمولی حالات میں سب کے سامنے #علی_بن_ابیطالب علیہ السلام کو ہاتھوں پر اٹھا کر اعلان کیا « مَن کُنتُ مَولاهُ فَهذا علیٌ مَولا؛ جسکا میں مولا ہون اسکے علی بھی مولا ہیں». اسطرح سے نبوت کے بعد ہدایت بشر کے لئے امامت کا سلسلہ شروع ہوا اور امام علی علیہ السلام رسول اللہ ﷺ کے #بلافصل_خلیفہ اور #جانشین بنے۔
🔸#اعلان_کے_بعد
ابھی اجتماع منتشر نہیں ہوا تھا کہ جبرائیل دوبارہ نازل ہوئے اور خدا کی طرف سے رسول خداﷺ پر #آیت_اکمال نازل کردی؛ جس میں ارشاد ہوا:
الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَأَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي وَرَضِيتُ لَكُمُ الإِسْلاَمَ دِيناً (مائدہ ۳)
[ آج میں نے تمہارے دین کو کامل کر دیا اور تم پر اپنی نعمت پوری کر دی اور تمہارے لئے اسلام کو بحیثیت دین کے پسند کر لیا۔]
رسول اکرم ﷺکے حکم سے مردوں اور عرتوں کے لئے خیمہ لگوایا گیا سب نے آکر امام علی علیہ السلام کو #امیر_المومنین کہہ کر مبارک باد دی اور امام علی علیہ السلام کی #بیعت کی۔
غدیر خم میں اس موقع پر دس ہزار حاجیون کا مجمع موجود تھا۔
امام صادق علیہ السلام آنلائن مدرسہ #عید_اللہ_الاکبر کے مبارک موقع پر تمام مومنین کی خدمت میں تبریک و تہنیت پیش کرتا ہے۔
———————
#شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ #حدیث #اہلبیت #رسول_اللہ
🌐imamsadiq.tv/ur
📧 urdu@imamsadiq_tv
t.me/imamsadiq_ur
facebook.com/imamsadiq.ur
instagram.com/imamsadiq_ur
🌸 #آیہ_مباہلہ_اور_حق_کی_تجلی
جب #مسیحیوں نے #دعوت_حق کو قبول نہیں کیا اور #اسلام کو آخری اور #مکمل_الہی_دین نہیں مانا تو اس وقت آیۃ مباہلہ نازل ہوئی [ قُلْ تَعَالَوْا نَدْعُ أَبْنَاءَنَا وَ أَبْنَاءَكُمْ وَ نِسَاءَنَا وَ نِسَاءَكُمْ ...] تو آپ ان سے کہیں کہ آؤ ہم اپنے اپنے بیٹوں، اپنی اپنی عورتوں اور اپنے اپنے نفسوں کو بلائیں اور پھر مباہلہ کریں۔ اس آیہ کے نزول کے بعد# رسول_اکرم ﷺ نے اپنے #اہلبیت علیہم السلام کو ساتھ میں لیا اور ۲۴ ذو الحجہ کو بڑہی شان اور شوکت سے مباہلے کہ لئے تشریف لے گئے۔ آیہ مباہلہ کے مطابق پیغمبرﷺ کو اپنے فرزندوں، خواتین اور اپنے نفسوں کو اپنے ہمراہ لانا تھا۔ آنحضورﷺ نے اپنے ہمراہ بیٹوں کی جگہ #امام_حسن علیہ السلام اور #امام_حسین علیہ السلام کو لیا خواتین کی جگہ اپنی بیٹی #فاطمہ_الزہرا علیہا السلام کو لیا اور نفسوں کی جگہ #امام_علی_بن_ابی_طالب علیہ السلام کو لیا۔
رسول اللہ ﷺ کے ہمراہ اہلبیت علیہم السلام کی اس ہیبت اور جلالت کو دیکھ کر #نصرانی راہنما دنگ رہ گئے اور گھبرا کر کہنے لگے کہ اگر ان افراد سے مباہلہ کیا تو ایک بھی نصرانی روی زمین پر نہیں بچے گا۔ نصرانی واپس چلے گئے اور اس طرح اہلبیت علیہم السلام نے اللہ پر پختہ ایمان ہونے کا ثبوت دیا اور اسلام کی حفاظت کی۔
🌺 #آیہ_تطہیر_کا_نزول
مباہلے کے دن میدان میں آنے سے قبل رسول اللہﷺ نے ایک #عبا کے نیچے اپنے اہلبیت علیہم السلام کو جمع کیا اور اسی اثنا میں #وحی_کا_فرشتہ آیہ تطہیر کے ساتھ نازل ہوا کہ جس میں ارشاد ہو رہا ہے [ إِنَّمَا یُرِیدُ اللهُ لِیُذْهِبَ عَنْکُمُ الرِّجْسَ أَهْلَ الْبَیتِ وَ یُطَهِّرَکُمْ تَطْهِیراً] بس اللہ کا ارادہ یہ ہے اے اہلبیت علیہم السّلام کہ تم سے ہر برائی کو دور رکھے اور اس طرح پاک و پاکیزہ رکھے جو پاک و پاکیزہ رکھنے کا حق ہے۔
💐 #آیہ_ولایت_کا_نزول
آج ہی کے دن امام علیہ السلام مسجد میں مشغول نماز تھے کہ درِ مسجد پر #سائل آیا اور امام علی علیہ السلام نے اسکو اشارہ کر کہ اپنی #انگوٹھی #زکات میں دے دی اس کیفیت کے بعد #جبرئیل_امین اللہ تعالی کی جناب سے آیہ ولایت لے کر نازل ہوئے کہ جس میں ارشاد ہو رہا ہے [إِنَّمَا وَلِيُّكُمُ اللَّهُ وَرَسُولُهُ وَالَّذِينَ آمَنُوا الَّذِينَ يُقِيمُونَ الصَّلَاةَ وَيُؤْتُونَ الزَّكَاةَ وَهُمْ رَاكِعُونَ ] بس تمہارا ولی اللہ ہے اور اس کا رسول اور وہ صاحبانِ ایمان جو نماز قائم کرتے ہیں اور حالت رکوع میں زکوٰۃدیتے ہیں۔

🔰 #امام_صادق_علیہ_السلام_آنلائن_مدرسہ اس مبارک موقع پر تمام اہل ولا کی خدمت میں ہدیہ تبریک و تہنیت پیش کرتا ہے۔

#شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ #حدیث #اہلبیت #رسول_اللہ

🌐imamsadiq.tv/ur
📧 urdu@imamsadiq_tv
t.me/imamsadiq_ur
facebook.com/imamsadiq.ur
instagram.com/imamsadiq_ur
🏴 #محرم #قمری سال کا پہلا مہینہ ہے۔اس مہینہ کو محرم اس لئے نام دیا گیا کیونکہ اس مہینہ میں جنگ کرنا عرب کے درمیان حرام تھی اسی لئے اسکو محرم الحرام کہتے ہیں۔
سن ۶۱ ہجری میں #کربلا کے واقعہ کے بعد ماہ محرم کو اسلامی سال اور مناسبتوں میں خاص طرح سے منایا جاتا ہے اور #اہلبیت علیہم السلام کے چاہنے والے ماہ محرم میں #امام_حسین علیہ السلام اور انکے اصحاب باقفا کی مظولمانہ #شہادت کا غم مناتے ہیں۔
#شیعوں کے لئے یہ ایام #عزاداری اور مصیبت کے ایام ہیں اور پہلی محرم سے دس محرم تک عزاداری کو برپا کیا جاتا ہے، بلکہ یہ عزاداری دو مہینہ آٹھ دن تک جاری رہتی ہے یعنی پورا ماہ محرم ،#صفر اور ۸ ربیع الاول تک عزاداری اور مجالس و ماتم کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔
روایات میں ماہ محرم اور تعظیم شعائر حسینی علیہ السلام کے لئے بہت تاکید بیان ہوئی ہے، یہاں تک کہ ائمہ معصومین علیہم السلام نے بھی امام حسین علیہ السلام کی عزاداری کو قائم کیا اور ہم کو #مجالس برپا کرناے کا سلیقہ سیکھایا۔
🏴 #کربلا_کا_واقعہ
امام حسین علیہ السلام سے جب مدینہ میں #یزید ملعون کے کارندوں نے بیعت کا مطالبہ کیا تو امام نے انکا کیا اور اپنے نانا کے #مدینہ کو ترک کر دیا اور #مکہ کی طرف روانہ ہو گئے، مکہ میں جب آپ کو جنگ اور خون ریزی کا اندیشہ ہوا اور آپ کو خبر ملی کہ دشمن آپ کے قتل کے لئے آمادہ ہے تو آپ نے مکہ مکرمہ بھی چھوڑ دیا اور #کوفہ کا رخ کیا ۔ راستہ میں آپ کو مجبور کردیا گیا کہ کربلا کا راستہ اختیار کریں اور محرم کی ۲ تاریخ کو سن ۶۱ ہجری میں آپ نے کربلا میں اپنے خیمےنصب کئے۔
میدان کربلا میں امام حسین علیہ السلام اور انکے گھروالوں پر مصیبتیں ڈھائی گئیں اور دشمن نے امام حسین علیہ السلام پر بانی بند کردیا یہاں تک کہ دس محرم کو دشمن نے امام حسین علیہ السلام پر حملہ کیا امام کے ساتھ انکے بیٹوں بھائیوں اور اصحاب کو شہید کر کے اہل حرم کو قیدی بنا لیا ۔
🏴 #محرم_کے_آداب
#امام_رضا علیہ السلام فرماتے ہیں کہ جب محرم آتا تھا تو کوئی بھی میرے والد کو ہنستا نہیں دیکھتا تھا اور ان پر غم اور اندوہ طاری رہتا تھا یہاں تک کہ عاشور کا دن آجاتا تھا اور اس دن انکا گریہ و زاری اور بڑھ جاتا تھا۔
#میرزا_جواد_ملکی_تبریزی اپنی کتاب #المراقبات میں لکھتے ہیں کہ ماہ محرم کے کچھ آداب ہیں کہ شایستہ ہے اہلبیت علیہم السلام کے چاہنے والوں کے لئے کہ ان آداب کی رعایت کریں، مومنین کو چاہئے کہ انکے دل محزون رہیں اور ظاہر میں غمزدہ نظر آئیں، حلال لذتوں سے پرہیز کریں مخصوصا دس اور گیارہ محرم کے دن، اس طرح رہیں کہ جیسے اپنے کسی عزیز کو کھو دیا ہو۔ دس دن تک زیارت عاشورہ پڑھ کر اپنے مولا کو یاد کریں اور مجالس کا ہتمام کریں۔

🏴 امام صادق علیہ السلام آنلائن مدرسہ ایام عزا اور سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے کی تسلیت پیش کرتاہے۔


#شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ #حدیث #اہلبیت #رسول_اللہ #محرم #عزاداری #کربلا #امام_حسین
🌐imamsadiq.tv/ur
📧 urdu@imamsadiq_tv
t.me/imamsadiq_ur
facebook.com/imamsadiq.ur
instagram.com/imamsadiq_ur
🔳 #حضرت_عباس علیہ السلام
#جناب_قمر_بنی_ہاشم #حضرت_ابو_لفضل_العباس #جناب_امیر_المومنین علی علیہ السلام اور #حضرت_ام_البنین علیہا السلام کے فرزند ارجمند ہیں۔
آپ کی ولادت ۴ شعبان ۲۶ ہجری #مدینہ منورہ میں ہوئی اور آپ کی شہادت ۱۰ محرم سن ۶۱ ہجری #کربلا میں ہوئی۔
آپ نے اپنے بابا علی مرتضی علیہ السلام کے علاوہ بھائیوں #امام_حسن علیہ السلام اور #امام_حسین علیہ السلام کی امامت کا دور مبارک درک فرمایا اور اپنی تمام عمر اطاعت امام وقت میں گزاری ۔ آپ اپنے #جمال اور #جلال کی وجہ سے قمر بنی ہاشم ( یعنی بنی ہاشم کا چاند)کے لقب سے معروف تھے آپ کی #شجاعت اور ہنر رزمعرب میں معروف تھا۔ شیعوں کے نزدیک #ائمہ_معصومین علیہم السلام کی اولاد میں آپ کا رتبہ بہت بلند ہے۔

🔳 حضرت عباس علیہ السلام #حضرت_فاطمہ علیہا السلام اور #امام_سجاد علیہ السلام کی نگاہ میں

امام سجادعلیہ السلام فرماتے ہیں کہ خداوند عالم میرے چچا عباس پر رحمت نازل کرے جنہوں نے اپنے بھائی کی نصرت میں جانبازی اور ایثار کا مظاہرہ کیا یہاں تک کے انکے بازو قلم ہو گئے اور اسکے بدلے میں خداوند عالم نے انکو دو ایسے #بال_و_پر عطا کئےیہ جنکے ذریعہ وہ #جنت میں #ملائکہ کے درمیان پرواز کرتے ہیں۔ خداند عالم کے نزدیک انکا اتنا بڑا مقام ہے کہ قیامت کے دن تمام #شہدا ء انکی اس منزلت پر رشک کریں گے۔ (۱)
حضرت فاطمہ علیہا السلام فرماتی ہیں کفانا لاجل هذا المقام الیدان المَقطوعتان مـِـن ابنی العباس ، ہمارے لئے #شفاعت کے وقت میرے بیٹے عباس کے دو کٹے ہوئے بازو کافی ہوں گے۔(۲)

🔳 کربلا میں شہادت
جناب عباس علیہ السلام امام حسین علیہ السلام کے لشکر کے علم بردار تھے، مقاتل بیان کرتے ہیں کہ امام حسین علیہ السلام نے آپ کو جنگ کا حکم تو نہیں دیا لیکن بچوں کے لیئے #پانی_کی_سبیل کا اہتمام کرنے کا حکم دیا ، اسی خاطر جناب عباس علیہ السلام #نہر_فرات کی طرف گئے اور دشمنوں نے آپ کے دونوں بازو قلم کردئے ۔ آپ کی شہادت کی خبر سنتے ہی امام حسین علیہ السلام نے فرمایا ’ #الآن_انکسر_ظہری‘ اب میری کمر ٹوٹ گئی۔
خداوند عالم لعنت کرے ان لوگوں پر جنہوں نے امام حسین علیہ السلام اور انکے اصحاب با وفا کو تین دن کا بھوکا پیاسہ شہید کردیا۔

امام صادق علیہ السلام آنلائن مدرسہ اس عظیم مصیبت پر امام زمانہ عجل اللہ فرجہ اور تمام عالم اسلام کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہے۔
(۱) بحار الأنوار، ج ۲۲، ص ۲۷۴
(۲) معالی السبطین، جلد ۱، صفحہ ۴۵۲
——————
#شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ #حدیث #اہلبیت #رسول_اللہ #محرم #عزاداری #کربلا #امام_حسین
🌐imamsadiq.tv/ur
📧 urdu@imamsadiq_tv
t.me/imamsadiq_ur
facebook.com/imamsadiq.ur
instagram.com/imamsadiq_ur
#عاشورا
۱۰ محرم بہت بڑی #مصیبت_کا_دن ہے کیونکہ آج #رسول_اللہﷺ کے نواسہ اور #علی و #فاطمہ علیہما السلام کے لال #امام_حسین علیہ السلام کی مظلومانہ #شہادت کا دن ہے۔ سن ۶۱ ہجری میں کربلا کے میدان میں #یزید ملعون کے حکم سے #عمر_بن_سعد کی سربراہی میں جو لشکر بھیجا گیا تھا وہ صرف اس عرض سے تھا کہ یا تو بیعت لے لو یا پھر سر قلم کر دو۔
⚫️ #امام_حسین_علیہ_السلام_کا_مقصد
لیکن امام حسین علیہ السلام نے بھی واضح اعلان کر دیا تھا کہ میں کسی پر ظلم کرنے کے لئے نہیں نکل رہا ہوں نہ تو کسی مال و منال کی خاطر یا کسی حکومت کے شوق میں نکل رہا ہوں بلکہ میں اپنے جد کی #امت_کی_اصلاح کے لئے نکل رہا ہوں تاکہ #امر_بالمعروف کروں اور #نہی_عن_المنکر کروں اور اپنے جد رسول اللہ ﷺ اور بابا علی مرتضی علیہ السلام کی #سیرت پر عمل کروں۔
یقینا جب جب اسلام پر مشکل وقت پڑا ہے توخاندان عصمت و طہارت نے آگے پڑھ کر ہر طرح سے مدد کی یہاں تک کہ اپنی جان دینے سے بھی گزیر نہیں کیا۔
✔️ #عاشورا_سب_سے_بڑی_مصیبت
#عبد_اللہ_بن_فضل_ہاشمی نے #امام_صادق علیہ السلام سے سوال کیا : رسول اکرم ﷺ کی رحلت کے دن اور دوسرے #پنجتن #آل_عبا علیہم السلام کی شہادت کے دن کو اتنی اہمیت کیوں نہیں ملی جتنی امام حسین علیہ السلام کی شہادت کے دن یعنی عاشورا کو دی گئی ہے؟ امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : جب رسول اکرم ﷺ اس دنیا سے رخصت ہوئے تو دیگر چار آل عبا موجود تھے اور لوگوں کو تسلی تھی، جیسے جیسے شہادت ہوئی دوسرا کوئی نہ کوئی موجود تھا کہ لوگوں کو تسلی دیتا لیکن جب امام حسین علیہ السلام کی شہادت ہوئی تو وہ #خامس_آل_عبا تھے ، وہ پنجتن کے آخری فرد تھےانکی شہادت کے بعد گویا پنجتن کی ایک ساتھ شہادت ہو گئی، اس لئے عاشورا کو دیگر آل عبا کی شہادت سے زیادہ اہمیت دی جاتی ہے۔

#امام_حسین_علیہ_السلام_کی_شہادت
کربلا میں امام حسین علیہ السلام کو تین دن کا بھوکا اور پیاسہ ظہر کے وقت شہید کردیا گیا ظالموں نے عصر کے وقت #اہل_حرم کے خمیموں میں آگ لگا دی، بیبیاں ایک خمہ سے دوسرے خیمہ جا رہی تھیں اور مصیبت کی انتہا نہ رہی جب #شہداء_کربلا کے پاک جنازوں پر گھوڑے دوڑائے گئے۔ ظالموں نے اہل حرم کو اسیر کر لیا اور امام حسین کا جنازہ کوبے گور و کفن کربلا کی زمین پر رکھا رہا۔
#الا_لعنۃ_اللہ_علی_القوم_الظالمین
🏴 امام صادق علیہ السلام آنلائن مدرسہ اس عظیم مصیبت پر امام زمانہ عجل اللہ فرجہ اور تمام عالم اسلام کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہے۔

#شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ #حدیث #اہلبیت #رسول_اللہ #محرم #عزاداری #کربلا #امام_حسین
🌐imamsadiq.tv/ur
📧 urdu@imamsadiq_tv
t.me/imamsadiq_ur
facebook.com/imamsadiq.ur
instagram.com/imamsadiq_ur
🔳 آج ایک ایسے #شہید امام کی شہادت کا دن ہے کہ جو تمام عمر اپنے بابا کی شہادت پر روتے رہے۔ ایک ایسے بھائی کہ جنکی نظروں کے سامنے انکے بھائیوں کو شہید کر دیا گیا اور ہاتھوں میں ہتکڑدیاں اور پیروں میں بیڑدیاں، گلے میں خاردار طوق پہنا کر بازاروں اور درباروں میں پھرایا گیا۔
آج #امام_زین_العابدین #سید_الساجدین #امام_علی_بن_الحسین علیہ السلام کی شہادت کا دن ہے۔
جناب امام علی بن الحسین علیہ السلام جنکا مشہور #لقب زین العابدین علیہ السلام ہے کی ولادت ۵ شعبان ۳۸ ہجری میں ہوئی اور آپ کی شہادت ۲۵ محرم اور بعض روایات کے مطابق ۱۲ محرم سن ۹۵ ہجری کو ہوئی۔ آپ کو #جنت_البقیع میں سپردخاک کیا گیا۔

◾️ آپ کا لقب زین العابدین
#مالک_بن_انس کا قول ہے کہ امام علی بن حسین علیہ السلام کو زین العابدین اس لئے کہا جاتا ہے کہ کیونکہ وہ ہر دن #ہزار_رکعت_نماز ادا کرتے تھےاور بہت زیادہ #عبادت کیا کرتے تھے۔

◾️ نورانی کلام
امام سجاد علیہ السلام فرماتے ہیں:«أرْبَعٌ مَنْ کُنَّ فیهِ کَمُلَ إسْلامُهُ، وَمَحَصَتْ ذُنُوبُهُ، وَلَقِیَ رَبَّهُ وَهُوَ عَنْهُ راضٍ: وِقاءُ لِلّهِ بِما یَجْعَلُ عَلى نَفْسِهِ لِلنّاس، وَصِدْقُ لِسانِه مَعَ النّاسِ، وَالاْ سْتحْیاء مِنْ کُلِّ قَبِیحٍ عِنْدَ اللّهِ وَعِنْدَ النّاسِ، وَحُسْنِ خُلْقِهِ مَعَ أهْلِهِ»،
#چار_صفات ایسی ہیں کہ اگر کسی میں ہوں تو اسکا اسلام کامل ہے، اسکے #گناہ_معاف کر دئے جائیں گے، اور اپنے رب سے اس حالت میں ملاقات کرے گا کہ رب #اس_سے_راضی_ہو گا۔
۱) اللہ کا تقوی اختیار کرنا اور لوگوں کی بغیر کسی عوض کے مدد کرنا۔
۲) لوگوں کے ساتھ سچائی سے پیش آئے۔
۳)برے کام کرنے سے اللہ اور لوگوں سے حیا کرنا۔
۴)اپنےگھروالوں سے نیک سلوک کرنا۔
[ مشکاة الانوار، ص ۱۷۲]

🏴 امام صادق علیہ السلام آنلائن مدرسہ حضرت امام زین العابدین علیہ السلام کی شہادت پر تسلیت پیش کرتا ہے۔
—————-
#شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ #حدیث #اہلبیت #رسول_اللہ #محرم #عزاداری #کربلا #امام_حسین
🌐imamsadiq.tv/ur
📧 urdu@imamsadiq_tv
t.me/imamsadiq_ur
facebook.com/imamsadiq.ur
instagram.com/imamsadiq_ur
◼️#امام_حسین علیہ السلام کے کاروان میں آپ کے #اصحاب_با وفا اور #بنی_ہاشم کے مردوں کے علاوہ چھوٹے بچے اور بچیاں بھی موجود تھیں۔ شش ماہ کے ننھے #علی_اصغرؑ کے ساتھ تین سال کی #حضرت_سکینہ علیہا السلام بھی موجود تھیں۔ امام حسین علیہ السلام کو اپنے ان دونوں کم سن بچوں سے بے پناہ محبت تھی لیکن دین اسلام کی حفاظت کی خاطر یہ دونوں کم سن مجاہد بھی شہید ہو گئے۔ جناب علی اصغر علیہ السلام کی شہادت کربلا میں ہوئی اور جناب سکینہ علیہا السلام کی شہادت شام کے تاریک زندان میں ۔

◼️ #میدان_کربلا_میں
تاریخ میں ملتا ہے کہ جناب سکینہ علیہا السلام اور دیگر بچے بے حد پیاسے تھے یہاں تک کے #العطش_العطش‘ کی صدائیں دے رہے تھے اور اپنے خالی مشکیزے اپنے ہاتھوں میں لئے ہوئے تھے۔ راوی کہتا ہے کہ عصر عاشور جب خیموں میں آگ لگا دی گئی تو کربلا کی جلتی زمیں پر جناب سکینہ علیہا السلام پا برہنہ ایک خیمہ سے دورے خیمہ میں جاتی تھیں جبکہ آپ کے کرتے کے دامن میں آگ لگی تھی اور مغیلان نامی کانٹے بچوں کے پیروں میں چبھ رہے تھے۔

◾️#جناب_سکینہ_کی_اسیری
کربلا کے میدان میں بھوک و پیاس کو تین سال کی بچی نے برداشت کیا اور اپنے بابا، چچا اور بھائیوں کی شہادت دیکھی لیکن جناب سکینہ علیہا السلام کے مصائب کی یہ انتہا نہیں تھی بلکہ آغاز تھا۔ کربلا کے بعد #اہل_حرم کو اسیر کیا گیا اور کربلا سے #کوفہ اور کوفہ سے #شام تک اسیر بنا کر لایا گیا۔ راستے میں آپ کو ظالم طماچے مارتے تھے اور اذیت دیتے تھے۔ آپ کو اونٹ کی پشت پر باندہ دیا گیا تھا اور بعض اوقات گلے میں رسن باندہ کر پیدل چلایا جاتا تھا۔

🏴 #شہادت
جب آپ کو اسیر کر کے شام لایا گیا تو #یزید ملعون کے حکم سے تمام کربلا کے اسیروں کو ایک تاریک زندان میں قید کر دیا گیا۔ جناب سکینہ علیہا السلام اپنے بابا امام حسین علیہ السلام کو یاد کر کے بہت گریہ کرتی تھیں ۔ مقاتل لکھتے ہیں کہ ایک رات آپ نے بھت شدید گریہ کیا اور اپنے بابا کو یاد کرتی رہیں ، یزید ملون نے امام حسین علیہ الاسلام کا سر زندان میں بھجوا دیا ۔ امام حسین علیہ السلام کی تین سال کی بچی نے باپ کے سر سے لپٹ کر بین کئے اور خوب گریہ کیا اور اسی طرح گریہ کرتے کرتے آپ کی روح جنت کو پرواز کر گئی۔ امام سجاد علیہ السلام اور جناب زینب علیہا السلام نے اسی تاریک زندان میں آپ کی لحد بنا کر آپ کو سپردے خاک کیا۔

#شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ #حدیث #اہلبیت #رسول_اللہ #صفر #عزاداری #کربلا #امام_حسین

🌐imamsadiq.tv/ur
📧 urdu@imamsadiq_tv
🏴 #بنی_امیہ کی #آل_رسول علیہم السلام کے ساتھ جو دشمنی تھی وہ کسی پر پوشیدہ نہیں ہے۔ اسی دشمنی اور کینہ کی وجہ سے #معاویہ نے #امام_حسن_مجتبی علیہ السلام پر مظالم ڈھائے اور آپ کو شہید کروادیا۔
◾️معاویہ کی دشمنی
معاویہ نے اپنی فریب کاریوں سے مسلمانوں کو گمراہ کیا اور زبردستی امام حسن علیہ السلام سے #صلح کی، حالات ایسے پیدا کر دئے گئے کہ امام حسن علیہ السلام نے صلح کو بعض شرائط کے ساتھ قبول کر لیا لیکن بعد میں ان شرائط پر بھی عمل نہیں ہوا۔ معاویہ یہ چاہتا تھا کے اپنے نالائق بیٹے #یزید کو اپنے بعد #خلیفہ معین کر دے لیکن اسکو یہ بھی معلوم تھا کہ امام حسن علیہ السلام اس کام کی شدید مخالفت کریں گے لہذا وہ امام کے قتل کے در پی ہو گیا۔ اسی غرض سے اس نے امام حسن علیہ السلام کی #زوجہ جسکا نام #جعدہ تھا کو اکسایا اور امام کو زہر کے ذریعہ #شہید کروایا۔
◾️ امام علیہ السلام کا کرم
امام حسن علیہ السلام اپنی #سخاوت، #جود اور #عطا کے لئے معروف ہیں۔ امام علیہ السلام نے اپنی با برکت زندگی میں کئی بار اپنا پورا مال #فقراء کے درمیان تقسیم کردیا۔ آپ فرماتے تھے:صاحِبِ النّاسَ مِثلَ ما تُحِبُّ أن یُصاحِبوکَ بِه (أعلام الدّین، ص ۲۹۷) لوگوں کے ساتھ اسطرح پیش آؤ کہ جس طرح چاہتے ہو وہ تمہارے ساتھ پیش آئیں۔
◾️ امام حسن علیہ السلام کی شہادت
تاریخی روایات کے مطابق جعدہ نے امام حسن مجتبی علیہ السلام کو زہر دیا اور اسی زہر کی وجہ سے آپ کی شہادت ہوئی۔ #شیخ_مفید کے بقول معاویہ نے جب اپنے بیٹے یزید کو اپنا #ولی_عہد بنانے کا فیصلہ کیا تو اس نے جعدہ کو ایک لاکھ درہم بھیجوائے اور اس سے وعدہ کیا کہ اگر وہ اپنے شوہر کو زہر دے دے تو وہ اس کی شادی یزید سے کر دے گا۔ #جرمن_نژاد #اسلام_شناس #مادلونگ (ولادت ۱۳۰۹ ش) کا ماننا ہے کہ یزید کو ولی عہد بنانے کی کوشش اور معاویہ کے بہکاوے میں آ کر جعدہ کا امام حسن علیہ السلام کو زہر دینا، روایات سے ثابت ہوتا ہے۔#قطب_راوندی نے روایت نقل کی ہے کہ زہر آلود شربت پینے کے بعد امام حسن نے جعدہ پر لعنت کی۔
تاریخ میں ملتا ہے کہ زہرکا اثر اتنا شدید تھا کے امام کو خون کی قی ہوئی اور اسی کے ساتھ آپ کے جگر کے ٹکڑے باہر آگئے۔
🏴 الا لعنۃ اللہ علی القوم الظالمین

#شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ #حدیث #رسول_اللہ #صفر #عزاداری #کربلا #امام_حسین
🌐imamsadiq.tv/ur
📧 urdu@imamsadiq_tv
🏴 ۲۰ صفر#امام_حسین علیہ السلام اور انکے #اصحاب_با_وفا کے #چہلم کا دن ہے۔ اس دن کو #اربعین_حسینی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ عاشورا کے بعد #اہلبیت علیہم السلام اور انکے چاہنے والوں کے لئےیہ سب سے بڑا #مصیبت_کا_دن ہے۔ آج ہی کے دن #اسیران_کربلا قید سے رہا ہو کر دوبارہ #کربلا آئے اور امام حسین علیہ السلام پر ماتم کیا ۔ روایات کے مطابق اس دن سب سے پہلے زیارت کے لئے امام حسین علیہ السلام کی قبر پر #جناب_جابر_بن_عبد_الانصاری پہنچے تھے۔
◾️ #اربعین_کی_زیارت
روایات کے مطابق اربین کے دن امام حسین علیہ السلام کی زیارت کا بے حد ثواب اور اجر ہے۔ پوری دنیا سے زائرین کا ہجوم کربلا کی طرف آتا ہے اور یہ #تبلیغ_اسلام کے لئے ایک بہترین فرصت ہے، کیونکہ نہ صرف #شیعہ بلکہ دیگر ادیان اور مذاہب کے لوگ بهی کثیر تعداد میں زیارت کے لئے اس دن کربلا جاتے ہیں۔ اربعین کی یہ زیارت ایک #تحریک کی صورت اختیار کر چکی ہے اور اب یہ مذہبی ثقافت کا حصہ بن گئی ہے۔
#امام_حسین_علیہ_السلام_کا_چہلم_اور_فضیلت
#امام_حسن_عسکری علیہ السلام کی حدیث ہے کہ : عَلَامَاتُ الْمُؤْمِنِ خَمْسٌ صَلَاةُ الْإِحْدَى وَ الْخَمْسِینَ وَ زِیَارَةُ الْأَرْبَعِینَ وَ التَّخَتُّمُ بِالْیَمِینِ وَ تَعْفِیرُ الْجَبِینِ وَ الْجَهْرُ بِبِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمنِ الرَّحِیم۔ مومن کی پانچ علامتیں ہیں، ایکیا ون رکعت نماز پڑھنا ،زیارت اربعین کرنا، داہنے ہاتھ میں انگوٹھی پہننا، پیشانی کو خاک پر رکھنا اور بلند آواز سے بسم اللہ الرحمن الرحیم کہنا۔ ( وسائل الشیعہ،ج۱۰، ص۳۷۳)
🏴 امام صادق علیہ السلام آنلائن مدرسہ شہدائے کربلا کے چہلم کی مناسبت پر تمام اہلبیت علیہم السلام کے چاہنے والوں کی خدمت میں تعزیت اور تسلیت پیش کرتا ہے۔

#شیعہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ #حدیث #رسول_اللہ #صفر #عزاداری #کربلا #امام_حسین
🌐imamsadiq.tv/ur
📧 urdu@imamsadiq_tv
🏴 #بنی_امیہ کی #آل_رسول علیہم السلام کے ساتھ جو دشمنی تھی وہ کسی پر پوشیدہ نہیں ہے۔ اسی دشمنی اور کینہ کی وجہ سے #معاویہ نے #امام_حسن_مجتبی علیہ السلام پر مظالم ڈھائے اور آپ کو شہید کروادیا۔
◾️معاویہ کی دشمنی
معاویہ نے اپنی فریب کاریوں سے مسلمانوں کو گمراہ کیا اور زبردستی امام حسن علیہ السلام سے #صلح کی، حالات ایسے پیدا کر دئے گئے کہ امام حسن علیہ السلام نے صلح کو بعض شرائط کے ساتھ قبول کر لیا لیکن بعد میں ان شرائط پر بھی عمل نہیں ہوا۔ معاویہ یہ چاہتا تھا کے اپنے نالائق بیٹے #یزید کو اپنے بعد #خلیفہ معین کر دے لیکن اسکو یہ بھی معلوم تھا کہ امام حسن علیہ السلام اس کام کی شدید مخالفت کریں گے لہذا وہ امام کے قتل کے در پی ہو گیا۔ اسی غرض سے اس نے امام حسن علیہ السلام کی #زوجہ جسکا نام #جعدہ تھا کو اکسایا اور امام کو زہر کے ذریعہ #شہید کروایا۔
◾️ امام علیہ السلام کا کرم
امام حسن علیہ السلام اپنی #سخاوت، #جود اور #عطا کے لئے معروف ہیں۔ امام علیہ السلام نے اپنی با برکت زندگی میں کئی بار اپنا پورا مال #فقراء کے درمیان تقسیم کردیا۔ آپ فرماتے تھے:صاحِبِ النّاسَ مِثلَ ما تُحِبُّ أن یُصاحِبوکَ بِه (أعلام الدّین، ص ۲۹۷) لوگوں کے ساتھ اسطرح پیش آؤ کہ جس طرح چاہتے ہو وہ تمہارے ساتھ پیش آئیں۔
◾️ امام حسن علیہ السلام کی شہادت
تاریخی روایات کے مطابق جعدہ نے امام حسن مجتبی علیہ السلام کو زہر دیا اور اسی زہر کی وجہ سے آپ کی شہادت ہوئی۔ #شیخ_مفید کے بقول معاویہ نے جب اپنے بیٹے یزید کو اپنا #ولی_عہد بنانے کا فیصلہ کیا تو اس نے جعدہ کو ایک لاکھ درہم بھیجوائے اور اس سے وعدہ کیا کہ اگر وہ اپنے شوہر کو زہر دے دے تو وہ اس کی شادی یزید سے کر دے گا۔ #جرمن_نژاد #اسلام_شناس #مادلونگ (ولادت ۱۳۰۹ ش) کا ماننا ہے کہ یزید کو ولی عہد بنانے کی کوشش اور معاویہ کے بہکاوے میں آ کر جعدہ کا امام حسن علیہ السلام کو زہر دینا، روایات سے ثابت ہوتا ہے۔#قطب_راوندی نے روایت نقل کی ہے کہ زہر آلود شربت پینے کے بعد امام حسن نے جعدہ پر لعنت کی۔
تاریخ میں ملتا ہے کہ زہرکا اثر اتنا شدید تھا کے امام کو خون کی قی ہوئی اور اسی کے ساتھ آپ کے جگر کے ٹکڑے باہر آگئے۔
🏴 الا لعنۃ اللہ علی القوم الظالمین

#شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ #حدیث #رسول_اللہ #صفر #عزاداری #کربلا #امام_حسین
🌐imamsadiq.tv/ur
📧 urdu@imamsadiq_tv
🏴 #رسول_اللہ ﷺ کی مصیبت اتنی سنگین ہے کہ نہ صرف مسلمان بلکہ کائنات کا ذرہ ذرہ آج کے دن غمگین ہے۔ زمین اور آسمان افسردہ ہیں کیونکہ آج #رحمۃ_للعالمین کے ماتم کا دن ہے۔
آپ ﷺ #خاتم_الانبیاء ہیں اور آپ کے بعد سلسلہ وحی منقطع ہو گیا ، آپ کے بعد #جناب_بلال نے اذان دینا بند کر دی، #حضرت_جبرئیل علیہ السلام وحی لے کر نہیں آئے۔رسول اللہ ﷺ کی رحلت کے بعد لوگوں نے اپنے وعدے توڑ دئے اور #خانہ_وحی پر آگ لگا دی اور اعلان غدیر کو بھلا دیا۔

◾️ رسول اللہﷺ کی شہادت
۶۳ سال کی عمر میں، سن ۱۱ ہجری ۲۸ صفر کے دن آپ کی شہادت ہوئی، بعض علماء کی تحقیق کے مطابق رسول اکرم ﷺ کو کسی #یہودی_عورت نے #زہر دیا تھا جسکے سبب آپ ﷺ کچھ دن کی علالت کے بعد #شہید ہو گئے، لہذا رسول اکرم ﷺ کی وفات اور رحلت کے بجائے اگر شہادت کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا ، کیونکہ علماء کے نزدیک جو روایاتزہر دئے جانے کو بیان کرتی ہیں وہ #تواتر_معنوی کی حد پر ہیں۔

◾️ آپ ﷺ کے بعد
اس بات سے غافل کے دو مہینے پہلے رسول اللہ ﷺ نے #غدیر_خم میں کیا اعلان کیا تھا کچھ نام نہاد #صحابی، رسول اللہﷺ کے غسل و کفن کو چھوڑ کر قدرت کے لالچ میں #سقیفہ نامی جگہ پر جمع ہو کر رسول اللہﷺ کی جانشینی پر لڑ رہے تھے۔اس وقت #جناب_امیر_المومنین علیہ السلام اور بعض #بنی_ہاشم آنحضرت ﷺ کی تجہیز و تکفین میں مصروف تھے۔

🏴امام صادق علیہ السلام آنلائن مدرسہ رسول اکرم ﷺ کی شہادت پر تمام عالم اسلام کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہے۔

#شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #رسول_اللہ #صفر #عزاداری
🌐imamsadiq.tv/ur
📧 urdu@imamsadiq_tv
▪️ #امام_کاظم علیہ السلام کی شہادت کے بعد #امام_رضا علیہ السلام ۳۵ سال کی عمر میں #امامت کے مقدس منصب پر فائز ہوئے۔ امام رضا علیہ السلام نے تقریبا ۲۰ سال امت کی راہنمائی کی اور امامت کے فرائض انجام دئے جس میں سے ۱۷ سال #مدینہ میں اور آخری کے ۳ سال #خراسان میں گزرے۔  اس دوران لوگوں کی محبت امام رضا علیہ السلام سے بڑھتی رہی  اور امام علیہ السلام کی اس مقبولیت سے #مامون_عباسی پریشان تھا ، جسکے نتیجہ میں امام کو #شہید کروا دیا۔

◾️ آٹھویں امام کو رضا کیوں کہتے ہیں؟
#امام_محمد_تقی علیہ السلام نے فرمایا کہ میرے والد  کو اللہ تعالیٰ نے #رضا کے نام سے نوازا ہے، کیونکہ وہ آسمان پر اللہ کے محبوب ہیں اور زمین پر رسول اللہ ﷺ ا اور اہلبیت کے پسندیدہ ہیں۔

◾️ امام رضا علیہ السلام کی زیارت کی فضیلت
۱- امام کاظم علیہ السلام نے فرمایا کہ امام ہشتم کی زیارت کا ثواب #ستّر_ہزار_مقبول_حج کے برابر ہے۔ ( کافی، ج۴، ص۵۸۵)
۲- رسول اکرم ﷺ نے فرمایا جو بھی میرے جگر کے ٹکڑے کی خراسان میں زیارت کرے گا اللہ اسکے #رنج_و_غم کو دور کر دے گا۔ ( عیون اخبار الرضا، ج۲، ص۲۵۷)
۳-امام رضا علیہ السلام  نے فرمایاجو بھی غربت کے عالم میں ہماری زیارت کرے گا خداوند عالم اسکو ہمارے ساتھ محشور کرے گا اور وہ اعلیٰ مراتب میں ہمارے ساتھ ہو گا۔ (من لایحضره الفقیہ، ج ۲، ص ۵۸۳)
۴- امام کاظم علیہ السلام نے فرمایا جسنے بھی میرے بیٹے کی زیارت کی اس پر جنت واجب ہے۔ (تهذیب،ج۶، ص۹۷)

◾️ امام کی شہادت
ایک روز  #مامون_عباسی نے امام رضا علیہ السلام کو دربار میں بلایا اور آپ سے انگور نوش کرنے پر اصرار کیا، امام علیہ السلام نے انکار کیا تو اسنے امام علیہ السلام سے کہا کہ کیا آپ کو مجھ پر شک ہے اور خود کچھ انگور جن میں زہر نہیں تھا وہ کھا لئے جب امام علیہ السلام کو مجبور کر دیا تو امام نے انگور کا ایک دانہ تناول فرمایا اور وہاں سے چلنے لگے ، مامون نے سوال کیا کہ آپ کہاں جا رہے ہیں تو امام نے فرمایا جہاں تو بھیجنا چاہتا ہے وہیں جا رہا ہوں۔  امام  علیہ السلام کے صحابی #اباصلت فرماتے ہیں کہ امام علیہ السلام نے اپنے سر کو کپڑے سے ڈھانک لیا تھا اور اس زہر آلود انگور کی وجہ سے امام رضا علیہ السلام کی شہادت ہوئی۔

#شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ  #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام  #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس   #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ #حدیث  #رسول_اللہ #صفر #عزاداری #کربلا
🌐imamsadiq.tv/ur
📧 urdu@imamsadiq_tv
۱۷ ربیع الاول کی صبح کو #بی_بی_آمنہ علیہا السلام اور #حضرت_عبد_اللہ علیہ السلام کے نورنظر#حضرت_محمد_مصطفیٰ  ﷺنے دنیا میں قدم رکھااور آپ کے وجود سے زمین و آسمان  منور اور معطرہو گئے۔

تاریخ میں ملتا ہے کہ جب آنحضرتﷺ کی #ولادت ہوئی تو کچھ #عجیب_واقعات رونما ہوئے اور #مکہ سے ایسا نور ساطع ہو رہا تھا کہ جس کی وجہ سے فضا منور تھی ، وہاں موجود #بت ٹوٹ کر گرنے لگے،  #کسری_کے_ایوان لرزے اور اس کے چودہ گنگرے گرے ۔ #دریائے_ساوہ کا پانی خشک ہو گیا، #فارس کے آتش کدہ بجھ گئے جبکہ ہزار سال سے خاموش نہیں ہوئے تھے اور اس رات #حجاز کی جانب سے ایک نور ساطع ہوا اور اس کی روشنی اسطرح پھیلی کہ مشرق تک پہونچ گئی ۔

#امام_صادق علیہ السلام سے روایت ہے کہ #ابلیس کی آسمانوں میں رفت و آمد بند ہو گئی اورشیاطین اب  ملائکہ کی باتیں سننے سے قاصر ہو گئے۔

🔰 #خصائص_النبی
بعض روایات میں رسول اللہﷺ کی #خصوصیات کو بیان کیا گیا ہےجو صرف آپ سے ہی مخصوص ہیں، ان میں سے بعض یہ ہیں :
1️⃣ نماز تہجد کا واجب ہونا۔
2️⃣چار سے زیادہ عقد دائم کرنا۔
3️⃣ازواج رسول ﷺ سے شادی کرنا۔
4️⃣آنحضرت ﷺ کے سامنے آواز بلند کرنا۔
5️⃣آخری نبی ہونا۔

🔰#رسول_اللہ ﷺ کا اخلاق
#امام_علی علیہ السلام فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺہمیشہ اپنے ہم نشینوں کے ساتھ #خوشروئی سے ملاقات تھے،#مسکراتے تھے اور#نرمی سے بات کرتے تھے۔ کبھی بھی سختی، سنگدلی اور #بد_کلامی سے بات نہیں کرتے تھے، جوبھی انکے در پر آتا تھا نا امید واپس نہیں جاتا تھا۔کسی کی #مذمت نہیں کرتے تھے کسی کو #ڈانٹتے نہیں تھے لوگوں کے چھپے ہوئے عیب کو ظاہر نہیں کرتے تھے۔ کوئی گفتگو نہیں کرتے تھے مگر یہ کہ اس میں #اللہ_کی_مرضی ہواور ثواب کی امید ہو ۔ (معانی الاخبار ص ۸۳)

امام صادق علیہ السلام آنلائن مدرسہ تمام مسلمین کی خدمت میں حضرت ختمی مرتبت محمد مصطفیٰﷺ کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے تبریک و تہنیت پیش کرتا ہے۔

#شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ  #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام  #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس   #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ #حدیث #اہلبیت #ربیع_الاول
🌐imamsadiq.tv/ur
📧 urdu@imamsadiq_tv