امام صادق علیه السلام آنلائن مدرسہ
89 subscribers
105 photos
5 videos
213 links
Download Telegram
💐 ۱۱ شعبان سن ۳۳ ہجری #شبیہ_پیغمبر#حضرت_علی_اکبر (علیہ السلام) نے اس دنیا میں قدم رکھا۔#امام_حسین (علیہ السلام) کے نور چشم اور #حضرت_لیلیٰ (علیہا السلام) کے دل کا سکون جناب علی اکبر (علیہ السلام) بے شمار کمالات کے مالک تھے آپ نہایت #شجاع، #دلیراور #خوبصورت تھے۔

🌹آپ کے فضائل اور کمالات میں سے ایک اہم خصوصیت کی طرف امام حسین (علیہ السلام) نے اشارہ کیا اور فرمایا کہ علی اکبر (علیہ السلام) رسول اکرم ﷺ سے #خلقت ، #اخلاق اور #بات_چیت میں سب سے زیادہ شباہت رکھتے ہیں ۔ یہ جملہ جناب علی اکبر (علیہ السلام) کی عظمت کا عکاس ہے کیونکہ انسان کی خلقت تو اسکے ہاتھ میں نہیں ہوتی لیکن صاحب اختیارانسان اپنےاخلاق اور منطق کو ضرور اچھا بنا سکتا ہے اور جناب علی اکبر (علیہ السلام) کا کمال یہی تھا کہ آپ نے خود کو رسول اکرم ﷺ کا شبیہ بنا لیا تھا۔
لوگ جب رسول اللہ ﷺ کی #زیارت کے مشتاق ہوتے تھے تو علی اکبر (علیہ السلام) کی زیارت کر لیتے تھے۔ امام حسین (علیہ السلام) فرماتے ہیں کہ جب بھی میں اپنے نانا کی زیارت کا مشتاق ہوتا تھا تو اپنے نور نظر علی اکبر (علیہ السلام) کے چہرے کو دیکھ لیا کرتا تھا۔

🌸امام صادق (علیہ السلام) آنلائن مدرسہ اس پر مسرت موقع پر تمام مومنین کی خدمت میں تبریک و تہنیت پیش کرتا ہے۔

#شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ

🌐imamsadiq.tv/ur
📧 urdu@imamsadiq_tv
https://t.me/imamsadiq_ur
WhatsApp: +98-9197786110
💐 #رسول_اللہ ﷺ کے #آخری_وصی اور #شیعوں کے آخری امام حضرت #بقیۃ_اللہ الاعظم #حجۃ_بن_الحسن_المہدی عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی ولادت باسعادت ۱۵ #شعبان کی صبح سن ۲۵۵ ہجری #سامرا میں ہوئی۔آپ کی ولادت سے اللہ کا وعدہ ، رسول اکرم ﷺ اور ائمہ اطہار کی پیشین گوئی پوری ہوئی۔

🌸امام مہدی (عجل اللہ فرجہ) کا نام نامی وہی ہے جو رسول اکرمﷺ کا ہےاور آپ کی کنیت بھی رسول اللہ ﷺ کی مانند #ابوالقاسم ہے۔ آپ (علیہ السلام) کے والد ماجد #امام_حسن_عسکری (علیہ السلام) اور والدہ ماجدہ جناب #نرجس_خاتون ہیں۔

🌸 امام مہدی (عجل اللہ فرجہ) کی زندگی کو چار اہم حصوں پر تقسیم کیا جاتاہے: ولادت سے غیبت تک، #غیبت_صغری ، #غیبت_کبریٰ اور آپ کی حکومت۔

🍀امام زمانہ (عجل اللہ فرجہ) کی حکومت میں دین کو حقیقی عزت ملے گی اور ہر طرف #عدل و انصاف کا بول بالا ہو گا ظلم و جور کا خاتمہ ہوگااور کسی پر بھی ذرہ برابر بھی ظلم نہیں ہو گا۔ یہ ایسی حکومت ہو گی کہ جسکو دیکھنے کے لئے انبیاء نے دعا کی ہے۔
روایات کے مطابق امام زمانہ (عجل اللہ فرجہ) کے ظہور کا انتظار بہترین عبادت ہے اور انسان کو چاہئے کہ اس وقت کو درک کرنے کا شوق رکھے کیونکہ امام صادق (علیہ السلام) نے فرمایا :اگر میں انکو (امام مہدی عجل اللہ فرجہ)درک کر لوں تو میں پوری زندگی انکی خدمت کروں۔

🌸پروردگار ہم سبکو امام زمانہ (عجل اللہ فرجہ) کے ظہور کو درک کرنے اور انکی خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔
امام صادق (علیہ السلام) آنلائن مدرسہ تمام مومنین کی خدمت میں تبریک پیش کرتا ہے۔

#شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ

🌐imamsadiq.tv/ur
📧 urdu@imamsadiq.tv
https://t.me/imamsadiq_ur
WhatsApp: +98-9197786110
🏴 #امام_زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے چوتھےوکیل جناب #علی_بن_محمد_سَمُری(سَمَری) رحمۃ اللہ علیہ کی وفات پر تمام مومنین کی خدمت میں تسلیت عرض کرتے ہیں۔
علی بن محمد #سمری ایک ایسےعظیم گھرانے سے تعلق رکھتے تھے کہ جو اہلبیت علیہم السلام سے محبت کے لئے مشہور تھا۔ جناب علی بن محمد سمری #امام_حسن_عسکری علیہ السلام کے صحابی تھے اور #شیعوں میں انکا خاص مقام تھا ، سن ۳۲۶ ہجری میں امام زمانہ عجل اللہ فرجہ کے حکم سے آپ انکے وکیل بنے اور مومنین اور امام عجل اللہ فرجہ کے درمیان رابطہ بنے رہے۔
◼️جناب علی بن محمد سمری کی وکالت کا دورانیہ دیگر تمام #وکلاء سے کم تھا اور آپ نے فقط ۳ سال تک امام زمانہ عجل اللہ فرجہ کی #وکالت کے فرائض انجام دئے۔اس دوران شیعہ اپنے سوالات جناب سمری کے ذریعہ امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف سے پوچھتے تھے اور شرعی رقومات انکو دیا کرتے تھے۔ #حکومت کی سختیوں کی وجہ سے جناب سمری اپنی وکالت کے امور کو اکثر طور پر لوگوں کی نظروں سے چھپا کر انجام دیتے تھے۔
آپ کی بہت زیادہ کرامات نقل کی گئی ہیں، انہیں میں سے ایک جناب #ابن_بابویہ کی وفات کے وقت کی پیشین گوئی ہے۔
⚫️ #صالح_بن_شعیب نقل کرتے ہیں کہ #احمد_بن_ابراہیم شہر #بغدادمیں علماء کی ایک مجلس میں تھے اور وہاں علی بن محمد سمری بھی تشریف فرما تھے۔ بغیر کسی مقدمہ کے جناب سمری نے فرمایا کہ اللہ علی بن حسین بابویہ پر رحمت نازل کرے، حاضرین کو تعجب ہوا اور اس تاریخ اور وقت کو لکھ لیا کچھ دیر بعد خبر ملی کہ جناب ابن بابویہ کا اسی دن اور وقت پر انتقال ہوگیا ۔
⚫️ جناب سمری کی وفات ۱۵ شعبان سن ۳۲۹ ہجری میں شہر بغداد میں ہوئی اور وہیں آپ کا مزار بنایا گیا۔ جناب سمری کی وفات سے چھ دن پہلے امام زمانہ عجل اللہ فرجہ کی طرف سے #توقیع موصول ہوئی کہ جس میں جناب سمری کی وفات اور #غیبت_کبریٰ کےآغاز کی اطلاع تھی ۔امام علیہ السلام نے حکم دیا کہ اپنے ناتمام کاموں کو مکمل کریں اور کسی کو اپنے بعد جانشین مقرر نہ کریں۔ امام مہدی عجل اللہ تعلی فرجہ شریف کی توقیع کے مطابق ہوا اور چھ دن بعد جناب سمری کی وفات ہو گئی۔
امام علیہ السلام کے آخری وکیل کی وفات کے بعد #غیبت_صغریٰ کا وقت تمام ہوا اور غیبت کبریٰ کا آغاز ہوا۔
پروردگار عالم کی بارگاہ میں دعا ہے کہ دوران #غیبت ختم ہو اور جلد امام عجل اللہ فرجہ کا ظہور ہو۔

#شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ

🌐imamsadiq.tv/ur
📧 urdu@imamsadiq.tv
https://t.me/imamsadiq_ur
WhatsApp: +98-9197786110
🏴امام صادق (علیہ السلام) آنلائن مدرسہ امام زمانہ عجل اللہ فرجہ شریف کے تیسرے نائب حسین بن روح نوبختی ؒکی وفات پر تعزیت پیش کرتا ہے۔

⚫️ #جناب_حسین_بن_روح_نوبختی رحمۃ اللہ علیہ امام مہدی عجل اللہ فرجہ کی غیبت صغریٰ کے وقت تیسرے وکیل تھے۔آپ #محمد_بن_عثمان رحمۃ اللہ علیہ (امام عجل اللہ فرجہ کے دوسرے وکیل ) کی وفات کے بعد اپنے تقوے ، پارسائی، عدالت اور شائستگی کی وجہ سے امام زمانہ عجل اللہ فرجہ کی وکالت کے لئے منتخب ہوئےاور ۲۱ سال تک امام مہدی عجل اللہ فرجہ کی وکالت کے فرائض انجام دیتے رہے۔

جناب حسین بن روح کی وثاقت کے لئے امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ نےفرمایا:ہم انکو پہچانتے ہیں اور خداوند عالم انکواپنی خاص عنایات اور خوشنودی عطا کرے۔ہمکو انکا خط ملا اور ہم انکی کارکردگی سے راضی ہیں، انکا ہمارے نزدیک ایسا مقام ہے کہ جس سے وہ خوش ہو جائیں گے۔ اللہ انکو خوب برکتوں سے نوازے۔

⚫️ جناب حسین بن روح اپنے خاندانی اثر و رسوخ کی وجہ سے #عباسی_حکومت میں شیعوں کی مدد کیا کرتے تھے لیکن جب حکومتی دباؤ زیادہ ہوا تو آپ نے اپنی وکالت کے امور کو مخفیانہ طور پر انجام دینا شروع کیا۔ آپ کا خاص علمی مقام تھا اور آپ کی مشہور تالیفات میں سےعلم فقہ میں #التادیب نامی کتاب معروف ہے۔
کچھ تاریخی کتابوں میں آپ کے لئے بعض کرامات کو ذکر کیا گیا ہے، مثال کے طورپر #احمد_بن_اسحاق کی وفات کی خبردینا یا کھوئے ہوئے سونے کا پتہ بتانا و غیرہ۔ #شیخ_صدوق ؒبیان کرتے ہیں کہ ایک شخص سونے اور چاندی سے بھرا تھیلا حسین بن روحؒ کو دینے کے لئے لا رہا تھا اور یہ تھیلا کھو جاتا ہے ، وہ شخص اپنے مال میں سے اسی مقدار میں سونا چاندی رکھ کر جناب حسین بن روح کی خدمت میں پیش کرتا ہے، جناب حسین بن روح نے اسکو وہ تھیلی واپس کردی اور اس کھوئی ہوئی تھیلی کا پتہ بتایااور اس شخص کو اسی جگہ سے وہ تھیلی مل گئی۔
◼️آخرکار ۱۸ شعبان سن ۳۲۶ ہجری میں آپ کا انتقال ہوا اورآپ کو #بغداد کے قریب نوبختیہ علاقہ میں دفنایا گیا۔

#شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ

🌐imamsadiq.tv/ur
📧 urdu@imamsadiq.tv
https://t.me/imamsadiq_ur
WhatsApp: +98-9197786110
ماہ مبارک رمضان کی آمد

#ماہ_مبارک_رمضان اللہ کا مہینہ ہے اور #افضل_الشہور یعنی تمام مہینوں سے بہتر ہے۔یہ عبادتوں اور راز و نیاز کرنے کا مہینہ ہے۔ دلوں کو اللہ تبارک و تعالی کی طرف متوجہ کرنے کا مہینہ ہے۔
💐یہ وہ مہینہ ہے جس میں ہم کو خداوند نے اپنی #مہمانی کی طرف #دعوت دی ہے اور ہمیں صاحب #کرامت قرار دیا ہے ۔ اس مہینہ میں ہماری ہر سانس #تسبیح کا ثواب رکھتی ہے۔ ہمارا سونا عبادت ہے۔ ہمارے اعمال اس مہینہ میں قبول ہوتے ہیں اور دعائیں مستجاب ہوتی ہیں۔
💐ہر سال یہ ایام آتے ہیں اور اسکی #معنویت سے فضا نورانی اور معطر ہو جاتی ہے۔ اہل دل اپنے #کمال اور #سعادت کی راہ پر گامزن ہو جاتے ہیں اور ہر عبادت گذار اپنی ظرفیت کے حساب سے #تقرب_الہی حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔
🌸 پروردگار عالم ہم سب کو بہترین عبادت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔🌺
🌹 امام صادق (علیہ السلام) آنلائن مدرسہ تمام مسلمانوں کی خدمت میں ماہ مبارک رمضان کی تبریک و تہنیت پیش کرتا ہے۔

#شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ

🌐imamsadiq.tv/ur
📧 urdu@imamsadiq.tv
https://t.me/imamsadiq_ur
WhatsApp: +98-9197786110
🏴السَّلامُ عَلَیْک یا اُمَّ الْمُؤْمِنِینَ، اَلسَّلامُ عَلَیْک یا زَوْجَةَ سَیّـِدِ الْمُرْسَلِینِ، اَلسَّلامُ عَلَیْک یا اُمَّ فاطِمَةَ الزَّهْراءِ سَیِّدَةِ نِساءِ الْعالَمِینَ

⚫️ #شہر_مکہ کی فضا میں غم و اندوہ کا ماحول ہے، کائنات کا ہر زرہ اس غم کو محسوس کر رہا ہے کیونکہ صاحب خطاب #لولاک #حبیب_خدا حضرت ختمی مرتبت #محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا دل محزون ہے کیونکہ انکی یاور و مدد گار #حضرت_خدیجہ سلام اللہ علیہا کی #وفات کا دن ہے۔
رسول اکرم ﷺ جناب خدیجہ علیہا السلام کے غم میں آج آنسو بہا رہے ہیں اور آپ کے سوگ میں « إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ » کا ورد کر رہے ہیں۔

⚫️آنحضرت ﷺ کیوں نہ غمگین ہوں ۲۵سال بی بی خدیجہ علیہا السلام نے سخت ترین حالات میں آپ ﷺکا ساتھ جو دیا تھا۔ اسلام کی #ترویج اور رسول اللہ ﷺ کی حمایت میں جو #فدا کاری اور #ایثار کا نمونہ حضرت خدیجہ علیہا السلام نے پیش کیا ہےوہ اپنی مثال آپ ہے۔آج پھر رسول اللہ ﷺ کا ایک اہم ساتھی اور حامی اس دنیا سے چلا گیا اور یہی وجہ تھی کہ آپ ﷺ نے اس سال کو #عام_الحزن قرار دیا۔
ایک روایت کے مطابق جب حضرت خدیجہ سلام اللہ علیہا کی وفات ہوئی تو #فرشتے آسمانی #کفن لے کر رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور یہ بات #حبیب_خدا ﷺ کے لئے کچھ آرام کا سبب بنی۔

🔳 #ازواج_نبی میں حضرت خَدیجَہ بنت خُوَیلِد علیہا السلام کا ایک خاص مقام و منزلت ہےکیونکہ آپ کی بے شمار خصوصیات ہیں۔ آپ خدیجۃ الکبری اور #ام_المومنین کے نام سے مشہور، آپ پیغمبر اکرمﷺ کی اولین زوجہ اور#حضرت_زہراسلام اللہ علیہا کی مادر گرامی ہیں۔ آپ نے بعثت سے پہلے حضرت محمدﷺکے ساتھ شادی کی۔ آپ آنحضرتﷺ پر ایمان لانے والی پہلی خاتون ہیں۔ حضرت خدیجہ علیہا السلام نے اپنی ساری دولت اسلام کی راہ میں خرچ کی۔ پیغمبر اکرمﷺنے حضرت خدیجہ علیہا السلام کے احترام میں ان کی زندگی کے دوران دوسری زوجہ اختیار نہیں کی اور آپ کی وفات کے بعد بھی آپ کو اچھے الفاظ میں یاد فرماتے رہے۔ آنحضرت ﷺنے فرمایا دین اسلام علی علیہ السلام کی تلوار اور خدیجہ علیہا السلام کے مال کی وجہ سے قائم ہے اور پروان چڑھ رہا ہے۔

🔳 حضرت خدیجہ علیہا السلام اسلام سے قبل بھی موحد تھی اور کبھی کسی بت کی عبادت نہیں کی اور ذرہ برابر بھی آپ کے ایمان میں #شرک اور #رجس نے رخنہ نہیں ڈالا، اسی لئے زیارت وارث میں پڑھتے ہیں « لم تنجسک الجاهلیة بانجاسها» کہ تمام #معصومین علیہم السلام کے والدین پاک طینت اور موحد تھے۔

🏴 امام صادق(علیہ السلام) آنلائن مدرسہ حضرت خدیجہ سلام اللہ علیہا کی وفات حسرت آیات پر تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہے۔

#شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ

🌐imamsadiq.tv/ur
📧 urdu@imamsadiq.tv
https://t.me/imamsadiq_ur
WhatsApp: +98-9197786110
☘️پندرہ رمضان المبارک سن تین ہجری میں جنت کے جوانوں کے سردار سبط اکبر رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم امام حسن مجتبی علیہ السلام پیدا ہوئے۔

💐امام حسن علیہ السلام کی سیرت سب کے لئے نمونہ عمل ہے اور آپ کا کرم زبانزد عام و خاص تھا اسی لئے آپ کو کریم اہلبیت علیہم السلام بھی کہا جاتا ہے۔ کیونکہ آپ کا یہ شیوہ تھا کہ کسی بھی محتاج شخص کو دیکھتے تھے تو اس سے پہلے کہ وہ سوال کرے آپ اسکی حاجت روائی فرما دیتے تھے۔ آپ کی سخاوت کا یہ عالم تھا کہ آپ نے اپنی حیاب مبارکہ میں دو بار اپنی تمام دولت اللہ کی راہ میں خرچ کردیا اور تین مرتبہ اپنے مال کو دو حصوں پر تقسیم کرکے ایک حصہ خود رکھا اور دوسرا حصہ ضرورتمندوں اور محتاجوں میں تقسیم کر دیا۔

🌸 امام حسن علیہ السلام کے بے انتہا فضائل ہیں ان میں سے یہ بھی ایک عظیم فضیلت ہے کہ آپ مصداق آیہ تطہیر ہیں اور آپ کے بچپن میں ہی رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے آپ کی امامت کی بشارت دے دی تھی۔ امام حسن علیہ السلام کا مباہلہ کے روز رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ موجود ہونا بھی آپ کی عظمت پر روشن دلیل ہے۔

🥀امام علی علیہ السلام کی شہادت کے بعد ۲۱ رمضان سن ۴۰ ہجری امام حسن علیہ السلام منصب امامت پر فائز ہوئےاور اپنی عمر بابرکت کو حق کی دفاع اور باطل سے مقابلے میں صرف کر دیا اور ہمیشہ بنی امیہ کی تفرقہ انگیز سازشوں کی مخالفت کی اور آخر کار ۲۸ صفر سن ۵۰ ہجری میں معاویہ نے جعدہ کے ہاتھوں زہر دلوا کر شہید کروا دیا۔

#شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ

🌐imamsadiq.tv/ur
📧 urdu@imamsadiq.tv
https://t.me/imamsadiq_ur
WhatsApp: +98-9197786110
🔳 #ماہ_رمضان راز و نیاز کا مہینہ ہےاور اس عبادتوں کے مہینے کا قلب #شب_قدر ہے۔ اس عظیم شب میں سب کے ہاتھ سوئے آسمان بلند ہیں اور #الغوث الغوث کی صدائیں بلند ہیں ، اللہ تبارک و تعالی نے #مغفرت کے دروازے کھول دئیے ہیں اور بندے گناہوں کی توبہ طلب کر رہے ہیں۔
🔵 یہ وہ شب ہے جو ہزار مہینوں سے بہتر ہے« لَيْلَةُ الْقَدْرِ خَيْرٌ مِنْ أَلْفِ شَهْر» اور اسی بابرکت رات میں قلب مبارک #رسول_اکرمﷺ پر #قرآن#کریم کا نزول ہوا۔شب قدر میں #فرشتے اور #روح کا نزول ہوتا ہےاور اللہ کی #رحمت بندوں کے شامل حال ہو تی ہے اور اسی رات میں آیندہ ایک سال کے امور بندوں کے لئے مقرر کر دیئے جاتے ہیں۔ لیکن کوئی بھی اس شب کی عظمت کو درک نہیں کر سکتا « وَمَا أَدْرَاكَ مَا لَيْلَةُ الْقَدْرِ»یہ تو اللہ جانے اور اللہ کے خاص بندے جانیں عام بندوں کو تو اس شب کا دقیق وقت بھی نہیں معلوم لیکن حکم یہ ہے کہ اسکا بڑا احترام کیا جائےاور ان راتوں میں #شب_بیداری اور عبادت کی جائے۔
🔰 اگر چہ بعض #روایات کے مطابق #لیلۃ_القدر شبِ انیس یا شبِ اکیس یا بھر شبِ تیئیس رمضان المبارک میں سے ایک ہے۔البتہ امام صادق علیہ السلام کے مطابق یہ بھی ربّ کریم کا لطف ہے کہ ہم کو نہیں معلوم کہ ان میں سے کون سے رات لیلۃ القدر ہے تاکہ بندے ان #تینوں راتوں میں اللہ سے راز و نیاز کریں اور جتنا زیادہ ہو سکے #تقرب_الہی حاصل کریں۔
🔹 پیغمبر اکرم ﷺ نے اس رات کی عظمت میں فرمایا کہ « مَنْ اَحْیا لَیْلَةَ الْقَدْرِ حُوِّلَ عَنْهُ الْعَذابُ اِلَى السَّنَةِ الْقابِلَةِ » جو بھی لیلۃ القدر میں شب بیداری کرے گا اگلے ایک سال تک اس سے عذاب دور ہو جائے گا۔(اقبال الاعمال، سید بن طاووس، ج ۱، ص ۳۴۵).
پروردگار عالم کی بارگاہ میں دعا ہے کہ ہم سب کو زیادہ سے زیادہ عبادت کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور عظیم مہینے اور عظیم رات کے طفیل میں امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے ظہور میں تعجیل فرمائے۔

#شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ

🌐imamsadiq.tv/ur
📧 urdu@imamsadiq.tv
https://t.me/imamsadiq_ur
WhatsApp: +98-9197786110
🏴آج جنت منتظر ہے #سید_الاوصیاء کی، #ختمی_مرتبت ﷺ بھی #فردوس اعلیٰ میں اپنے #وصی کے استقبال کے لئے آمادہ ہیں #حضرت_زہرا سلام اللہ علیہا #بہشت_بریں میں #ابوالحسن علیہ السلام کے انتطار میں ہیں #جبرئیل ملائکہ کی صفیں لگائے کھڑے ہیں ، آج #امیر_المومنین #یعسوب_الدین_علی_بن_ابی_طالب علیہ السلام زمین چھوڑ کرملکوت اعلی کی طرف جا رہے ہیں۔
اہل زمین نے #رسول ﷺ کے جانشین کی قدر نہیں کی اور مولا کے خون سے محراب مسجد کو رنگین کر دیا۔ #ابو طالب علیہ السلام کے فرزند #حضرت_فاطمہ_بنت_اسد کے بیٹےصبح کے وقت #سن_۴۰_ہجری کو #ابن_ملجم_مرادی ملعون کے ہاتھوں شہید ہو گئے۔
علی علیہ السلام #مسجد_کوفہ میں زخمی ہوئے اور جبرئیل آسمان پر تڑپ رہے ہیں اور با صدائے بلندکہتے جاتے ہیں تہدمت وللہ ارکان الہدی قد قتل علی المرتضی۔
⚫️ وہ امام اولین اور آخرین کہ جنکی ولادت اللہ کے گھر #خانہ_کعبہ میں ہوئی اور انکی شہادت اللہ کے گھر مسجد کوفہ میں ہوئی ایسی عظیم شخصیت نے بڑے بڑے معرکہ سر کئے لیکن کبھی اس طرح فتح کا اعلان نہیں کیا لیکن جب ضربت لگی تو فرمایا «فُزتُ وَ رَبِّ الكعبه»۔
🔳 آج زمین و آسمان رو رہے ہیں کہ #شیر_خداعلی مرتضی علیہ السلام کی ڈاڑہی خون سے رنگین ہے۔ #حسنین علیہما السلام یتیم ہو رہے ہیں مومنین کے امیر رخصت ہو رہے ہیں یتیموں، مسکینوں،بیواؤں اور بے سہارا لوگوں کا سہارا اب نہیں رہا۔ کوفہ کے در و دیوار سے گریہ و زاری کی آوازیں آ رہی ہیں۔
⚫️ مولا علی علیہ السلام تو شہید ہو گئےلیکن انکے شیعوں کے لیئے انکی سیرت ہمیشہ باقی رہے گی۔ پردے کا اتنا خیال تھا کہ اصحاب کو گھر سے دور کر دیاکہیں خواتین کے رونے کی آوازیں نامحرم نہ سن لیں۔ عدالت اور مہربانی کا یہ عالم تھاکہ اپنے قاتل کو دودھ دیا رسییاں ڈھیلی کروائیں۔امت کی ہدایت کا اتنا اہتمام کرتے تھے کہ سب کو بلا کر نصیحتیں اور وصیتیں فرمائیں اور بستر علالت پر بھی سب کے سوالوں کے جواب دئے اور سلونی کے دعوے کی لاج رکھی۔
🔳 پرودگار عالم ہم سب کو حیدر کرار علیہ السلام کی سیرت پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔
🏴امام صادق (علیہ السلام) آنلائن مدرسہ تمام مسلمانوں کی خدمت میں رسولﷺ کے خلیفہ بلافصل اور پہلے امام کی شہادت پر تعزیت اور تسلیت پیش کرتا ہے۔

#شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ

🌐imamsadiq.tv/ur
📧 urdu@imamsadiq.tv
https://t.me/imamsadiq_ur
WhatsApp: +98-9197786110
🌸 #اسلامی_عیدوں میں سے ایک اہم ترین عید روز #عید_الفطر ہے۔ دیگر اعیاد کی مانند اس عید میں کوئی خاص تاریخی واقعہ پیش نہیں آیا ہے بلکہ پہلی #شوال کو عید اس لیئے منائی جاتی ہے کیونکہ انسان ایک مہینہ #اللہ تبارک و تعالی کی #عبادت کرنے میں کامیاب ہوا ہے۔
🌹 ایک ماہ تک انسان اپنے رب کی بارگاہ میں #استغفار اور راز و نیاز کرنے کے بعد آج اپنی اس معنوی کامیابی اور خداوند عالم سے حاصل ہونے والی #قربت پر خوشی مناتا ہے۔
رسول اکرم ﷺ نے فرمایا: فَإِذَا کَانَتْ لَیلَةُ الْفِطْرِ وَ هِی تُسَمَّى لَیلَةَ الْجَوَائِزِ أَعْطَى اللَّهُ الْعَامِلینَ أَجْرَهُمْ بِغَیرِ حِسَابٍ
🎁جب عید فطر کی #شب آتی ہے کہ جسکو ہدیوں کی رات بھی کہا جاتا ہے تو اس رات اللہ اپنے #بندوں کو بے حساب نعمتیں عطا کرتا ہے۔
( امالی مفید، مجلس 27 ص232)».
لہذا اس رات انسان کو چاہئے کہ اللہ کی جانب سے #رحمت کا منتظر رہے اور #مادی_نعمتوں کے ساتھ #معنوی_نعمتیں بھی طلب کرے۔
امام علی علیہ السلام نے فرمایا: « ألا و إنَّ هذا الیَومَ یَومٌ جَعَلَهُ اللّه ُ لَکُم عِیدا و جَعَلَکُم لَهُ أهلاً، فَاذکُرُوا اللّه َ یَذکُرکُم وَ ادْعُوهُ یَستَجِب لَکُم».
( من لایحضره الفقیه، ج ۱، ص ۵۱۷)
یقینا یہ دن (عید فطر) اللہ نے تمہارے لئے عید کا دن قرار دیا ہے اور تمکو اس دن کا اہل بنایا ہے، تو بس تم لوگ اللہ کو یاد کرو تاکہ وہ تمکو یاد کرے، اس سے دعا مانگو تاکہ وہ تمہاری دعا قبول کرے۔
اے میرے اللہ ! ہم نے تیس دن تیری عبادت کی اور #بھوک و #پیاس کو تیری خوشنودی کے لئے برداشت کیا تاکہ تیری بارگاہ کے مقرب بندے بن سکیں ، آج اس عید فطر کے دن تجھ سے دعا کرتے ہیں ہم سب کو اپنے خاص بندوں میں قرار دے اور ہمیشہ تیری یاد میں زندگی بسر کریں۔

#شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ

🌐imamsadiq.tv/ur
📧 urdu@imamsadiq.tv
https://t.me/imamsadiq_ur
WhatsApp: +98-9197786110
⚫️ ۸# _شوال تاریخ اسلام کا ایک #سیاہ_دن ہے کہ جب #آل_سعود نے #ائمہ_بقیع علیہم السلام کی #قبور کو #منہدم کر دیا۔
آج کا دن #شیعیان #امیر_المومنین علیہ السلام کے لئے افسوس اور غم کا دن ہےکہ جب #وہابیوں نے #مکہ_مکرمہ پر حملہ کیا اور #عبد_العزیز_بن_سعود کی رہنمائی میں #مدینہ_منورہ رپر بھی حملہ کر کے اس با عظمت شہر کی حرمت پامال کریا اور مدینہ میں بے گناہ لوگوں کا قتل عام ہوا، مقدسات کی حرمت پامال ہوئی یہاں تک کے ائمہ اطہار علیہم السلام کی قبور کو مسمار کر دیا۔
◼️یہ واقعہ جولائی سن۱۹۲۵ میں ہوا کہ جب ۱۵ #وہابی_مفتیوں نے قبور پر تعمیر کی حرمت کا #فتوی دیا۔ اتنے سال گزرجانے کا بعد بھی ائمہ بقیع علیہم السلام کی قبور بقیع کے قبرستان میں ویران ہیں اور امت مسلمہ کے لئے یہ شرم کا مقام ہے۔ جب بھی یہ دن آتا ہے تو غم تازہ ہو جاتا ہےاور ہر انصاف پسند مسلمان اس دن کی یاد مناتا ہے تاکہ ظالم حاکموں کے اس بے شرمی کو دنیا کے سامنے لایا جا سکےاور معلوم ہو سکے کہ کون رسول اللہ ﷺ اور انکی آل علیہم السلام سے محبت کرتا ہے اور کون رسولﷺ اور آل رسول علیہم السلام سے بغض اور عداوت رکھتا ہے۔
◾️تخریب کے بعد جنت البقیع ایک مسطح زمین میں تبدیل ہو گئی ہے لیکن شیعوں کے چار اماموں کے قبور کی جگہ اب بھی قابل تشخیص ہیں۔
🔳 اس قبرستان میں ہمارے چار اماموں کی قبور ہیں، #امام_حسن علیہ السلام، #امام_سجاد علیہ السلام، #امام_محمد باقر علیہ السلام اور #امام_جعفر_الصادق علیہ السلام، ان معصوموں کے علاوہ بھی اس تاریخی قبرستان میں اسلام کی دیگر عظیم شخصیتیں بھی مدفون ہیں۔
✔️شیعہ علماء نے جنت البقیع کے انہدام پرعالمی پیمانے پر احتجاج کئےاور اس واقعے کی مذمت کے علاوہ اس پر مختلف کتابیں بھی لکھی ہیں جن میں مذہبی مقامات کی تخریب کے سلسلے میں وہابیوں کے نظریات پر تنقید کرتے ہوئے وہابیوں کو مذہبی نظریات کی بنیاد پر مذہبی مقامات تخریب کرنے والا پہلا گروہ قرار دیا ہے۔
⚫️پروردگار عالم کی بارگاہ میں دعا ہے کہ امام زمانہ عجل اللہ فرجہ کے ظہور میں تعجیل فرائے اور ان ظالمین کے ظلم اور ستم کو خود انکی طرف پلٹا دے ۔
امام صادق (علیہ السلام) آنلائن مدرسہ روز انہدام جنت البقیع پر عالم اسلام کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہے۔

#شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ

🌐imamsadiq.tv/ur
📧 urdu@imamsadiq.tv
https://t.me/imamsadiq_ur
WhatsApp: +98-9197786110
🔳 سیاہ آندھیاں چلنے لگیں ، چاند کو گہن لگا، مدینہ کی فضا میں اداسی چھا گئی کیونکہ اب ماہ صادق دوبارہ طلوع نہ ہو گا۔اب ظالم حاکم کے کارندے کاشانہ ولایت پر آکر امام وقت کو اذیت نہیں دیں گے اور امام کو پا برہنا حاکم کے دربار نہیں لے جائیں گے کیونکہ اب #امام_صادق علیہ السلام نہیں رہے۔
#منصور_دوانقی کے حکم سے امام صادق علیہ السلام کو زہر دیا گیا اور آپ کی #شہادت ۱۵ یا ۲۵ #شوال کو ہوئی ، مدینہ میں قبرستان #بقیع میں آپ کو سپرد خاک کیا گیا۔
⚫️امام صادق علیہ السلام شیعوں کے #چھٹے_امام ہیں اور عالم اسلام میں آپ کا علم و فضل زبان زد خاص و عام ہے۔ اہل تسنن کے دو بڑے امام یعنی #نعمان_بن_ثابت (#ابو_حنیفہ) اور #مالک_بن_انس آپ کے شاگر ہیں اور ان دونوں نے امام علیہ السلام سے بلا واسطہ روایات نقل کی ہیں۔
آپ کو حکومت کے ضعف کی وجہ سے دوسرے ائمہ اطہار علیہم السلام کی بنسبت زیادہ علمی امور کی انجام دہی کا موقع ملا۔ آپ کے شاگردوں اور راویوں کی تعداد ۴۰۰۰ ہزار تک بتائی گئی ہیں۔ #اہل_بیت علیہم السلام سے منسوب احادیث میں سے اکثر امام صادق علیہ السلام سے نقل ہوئی ہیں۔ اسی بنا پر شیعہ مذہب کو #مذہب_جعفریہ کے نام سے بھی یاد کیا جاتا ہے۔
⚫️ہمیشہ کی طرح اس زمانے میں بھی آل محمد علیہم السلام پر ظلم ڈھائے گئے اور منصور کے حکم سے امام صادق علیہ السلام کے گھر پر آگ لگائی گئی اس آتش سوز میں آپ کے گھر کا دروازہ اور دہلیز جل گیا اور امام علیہ السلام جلتے ہوئے گھر کے اندر سے باہر تشریف لائے اور فرمایا:میں #اعراق_الثری (لقب #حضرت_اسماعیل) کا بیٹا ہوں۔ میں #ابراہیم خلیل اللہ کا بیٹا ہوں۔ ایک مرتبہ امام علیہ السلام کوظالم کے دربار میں بلایا گیا تو امام کو گھر سے جبراً لے گئے یہاں تک کے آپ کو نعلین پہننے کا موقع بھی نہیں دیا گیا اور آپ پابرہنا دربار میں لائے گئے۔
امام صادق علیہ السلام آنلائن مدرسہ اس مصیبتِ عظمیٰ پر تمام عالم اسلام کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہے۔

#شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ

🌐imamsadiq.tv/ur
📧 urdu@imamsadiq.tv
https://t.me/imamsadiq_ur
WhatsApp: +98-9197786110
🌸 #حضرت_فاطمہ_معصومہ سلام اللہ علیہا (کہ جنکو بر صغیر میں #معصومہ_قم کے نام سے بھی جانا جاتا ہے)، #امام_کاظم علیہ السلام اور بی بی #نجمہ_خاتون علیہا السلام کی دختر ہیں۔ آپ کی ولادت با سعادت #پہلی_ذی_القعدہ سن ۱۷۳ ہجری میں ہوئی۔ امام کاظم علیہ السلام کی اپنی جدہ ماجدہ #حضرت_فاطمہ_الزہرا سلام اللہ علیہا سے شدید محبت کے سبب آپ نے بھی اپنی بیٹی کا نام فاطمہ رکھا اور بعد میں آپ کی شان و منزلت، عفت اور پاک دامنی کی خاطر آپ #معصومہ کے لقب سے مشہور ہو گئیں۔
🍀حضرت فاطمہ معصومہ کا #مقام_شفاعت
🌸آپ کی عظمت کے لئے یہ حدیث کا فی ہے کہ جسمیں دو معصوم اماموں علیہما السلام نے آپ کی شفاعت کی گواہی دی ہے۔
🌷امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : « تُدْخَلُ بِشَفَاعَتِهَا شِیعَتِی الْجَنَّةَ بِأَجْمَعِهِمْ» انکی شفاعت سےمیرے تمام #شیعہ جنت میں داخل کر دئے جائیں گے۔[ بحارالانوار، ج60، ص228]
🌸امام رضا علیہ السلام نے اپنی بہن حضرت فاطمہ معصومہ علیہا السلام کے لئے جو الہی #زیارت_نامہ بیان کیا ہے اس میں آپ کی منزلت کو اس طرح روشن فرمایا: « یا فاطمة إشفعی لی فی الجنة فإنّ لک عندالله شأن من الشأن» اے فاطمہ آپ #جنت میں ہماری #شفاعت فرمائیے گا کیونکہ بے شک اللہ کے نزدیک آپ کی خاص شان و منزلت ہے۔
پروردگار عالم کی بارگاہ میں دعا ہے کہ حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کی شفاعت ہم سب کے شامل حال ہو۔

#شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ

🌐imamsadiq.tv/ur
📧 urdu@imamsadiq.tv
https://t.me/imamsadiq_ur
WhatsApp: +98-9197786110
🌸 #شاہ_خراسان، #شمس_الشموس اور #انیس_النفوس، #امام_عرب_و_عجم #حضرت_علی_بن_موسی_الرضا علیہ آلاف تحیۃ و الثنا کی #ولادت با سعادت ۱۱ #ذی_القعدہ سن ۱۴۸ ہجری #مدینہ_منورہ میں ہوئی ۔ آپ کے والد #امام_موسی_الکاظم علیہ السلام اور والدہ بی بی #نجمہ_خاتوں ہیں۔

🍀امام رضا علیہ السلام کی #زیارت_کی_فضیلت
کسی نے #امام_محمد_تقی علیہ السلام سے سوال کیا کہ آپ کے والد کی زیارت کی #فضیلت زیادہ ہے یا #امام_حسین علیہ السلام کی زیارت کی فضیلت زیادہ ہے؟ امام علیہ السلام نے جواب دیا کہ میرے والد کی زیارت کی فضیلت زیادہ ہے کیونکہ امام حسین علیہ السلام کی زیات تو سب کرتے ہیں لیکن میرے والد کی زیارت فقط خاص گروہ (#شیعہ_اثنا_عشری) کرتا ہے۔

🌸امام رضا علیہ السلام کا #لقب#عالم_آل_محمد_صلی_اللہ_علیہ_و_آلہ
امام رضا علیہ السلام کو ’’عالم آل محمد صلی اللہ علیہ وآلہ ‘‘کے لقب سے بھی یاد کیا جاتا ہے، کیونکہ #مامون نے اس زمانے کے مختلف علماء سے امام رضا علیہ السلام کے ساتھ #مناظرے کرواے تھے تاکہ اہلبیت علیہم السلام کو علمی شکست دی جا سکے، لیکن امام رضا علیہ السلام ہر مناظرہ میں ظفریاب ہوئے اور دشمن کو منھ کی کھانا پڑی یہاں تک کہ مخالفین کے علماء نے بھی امام رضا علیہ السلام کے #علم و #فضلیت کا اقرار کیا۔
امام صادق علیہ السلام آنلائن مدرسہ امام رضا علیہ السلام کی ولادت با سعادت پر تمام مومنین کی خدمت میں مبارک باد پیش کرتا ہے۔

#شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ

🌐imamsadiq.tv/ur
📧 urdu@imamsadiq.tv
https://t.me/imamsadiq_ur
WhatsApp: +98-9197786110