امام صادق علیه السلام آنلائن مدرسہ
115 subscribers
120 photos
5 videos
284 links
عربی، اردو، فارسی اور انگریزی زبانوں میں جدید تعلیمی نظام کی شکل میں اسلامی تعلیمات کے حوزوی اور غیر حوزوی کورسز کی آنلائن تدریس۔
Download Telegram
حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام آٹھ ربیع الثانی سنہ 232 ہجری کو مدینہ منورہ میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والدبزرگوار# امام علی نقی علیہ السلام اور والدہ گرامی #حدیثہ تھیں ۔آپ چھ سال تک شیعوں کی امامت کے فرائض انجام دیتے رہے۔ امام عسکری علیہ السلام سامرہ میں حکومت کی کڑی نگرانی میں تھے، اس لیے ان کے رابطے کا واحد ذریعہ #آپ کےخصوصی نمائندے یا خطوط تھے۔ #عسکری کا لقب بھی امام حسن علیہ السلام کو سامرہ میں جبری قیام کی وجہ سے دیا گیا تھا۔

🔰 انسان کی مختصرو محدود عمر
قالَ الإمامُ الْحَسَنِ الْعَسْکَری علیه‌السلام:إِنَّکُمْ فِي آجَالٍ مَنْقُوصَه وَ أَيَّامٍ مَعْدُودَةٍ وَ الْمَوْتُ يَأْتِي بَغْتَةً، مَنْ يَزْرَعْ خَيْراً يَحْصُدْ غِبْطَةً وَ مَنْ يَزْرَعْ شَرّاً يَحْصُدْ نَدَامَةً،
أعیان الشیعه، ج ۲، ص42

امام حسن عسکری علیہ السلام فرماتے ہیں:درحقیقت تم انسان ایک قلیل مدت اور محدود ایام میں جیتے ہو ۔ اور #موت اچانک اور پیشگی اطلاع کے بغیر آجاتی ہے(اورتمھیں فنا کے گھاٹ اتاردیتی ہے )۔جو انسان نیکی کرتا ہے آخرت میں وہ )اپنی نیکیوں پر)رشک کرےگا اور جو برائی کرتا ہے وہ آخرت میں اپنے کئے پر نادم ہوگا

#شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ #حدیث #اہلبیت #ربیع_الثانی

🌐 imamsadiq.tv/ur
📧 Urdu@imamsadiq.tv