امام صادق علیه السلام آنلائن مدرسہ
118 subscribers
120 photos
5 videos
284 links
عربی، اردو، فارسی اور انگریزی زبانوں میں جدید تعلیمی نظام کی شکل میں اسلامی تعلیمات کے حوزوی اور غیر حوزوی کورسز کی آنلائن تدریس۔
Download Telegram
📚 #کتاب_کا_تعارف
📖 #الاعتقادات
📌 الاعتقادات، #علم_کلام کی کتاب ہے کہ جسکو #شیخ_صدوق رحمۃ اللہ علیہ نے #پانچویں_صدی_ہجری میں تالیف فرمایا۔ اس کتاب میں #معصومین علیہم السلام کی #روایات کے ذریعہ #شیعہ_عقائد کو ثابت کیا گیا ہے۔

🔻 اس کتاب میں #شیخ_صدوقؒ کی روش
شیخ صدوقؒ نے اس کتاب میں حدیث کی پہچان اور ترجیح کے اصولوں کے ذریعہ ، #علم_عقائد کی روایات کو مختلف موضوعات پر مشتمل ابواب میں مرتب کیا ہے۔ شیخ صدوقؒ کی تالیف کردہ کتب میں اس طرح کی نظم خاص امتیازرکھتی ہے۔

🔻 #کتاب_کے_ابواب
اس کتاب میں ۴۵ باب ہیں کہ جن میں مختلف کلامی اور عقیدتی موضوعات بیان کئے گئے ہیں۔ شیخ صدوقؒ نے ہر باب کی ابتدا اس طرح کی ہے ’’باب الاعتقاد فی۔۔۔‘‘ اور ان میں سے کچھ مشہور ابواب اس طرح ہیں: #توحید میں شیعوں کا عقیدہ، #صفات_ذات_اور_افعال، #قضا_اور_قدر، #فطرت اور #ہدایت، #موت، #رجعت، #قیامت، #وحی، #دوزخ، #مقامات_انبیاء علیہم السلام، و غیرہ

#شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ #حدیث #اہلبیت #رسول_اللہ

🌐imamsadiq.tv/ur
📧 urdu@imamsadiq_tv
🟪t.me/imamsadiq_ur
🟦facebook.com/imamsadiq.ur
🟧instagram.com/imamsadiq_ur
🟩WhatsApp: +98-9197786110