امام صادق علیه السلام آنلائن مدرسہ
118 subscribers
120 photos
5 videos
284 links
عربی، اردو، فارسی اور انگریزی زبانوں میں جدید تعلیمی نظام کی شکل میں اسلامی تعلیمات کے حوزوی اور غیر حوزوی کورسز کی آنلائن تدریس۔
Download Telegram
#اعتقادی_سوال
⁉️ #بارہ_اماموں علیہم السلام کو ماننے والے شیعوں کو #جعفری_شیعہ کیوں کہتے ہیں؟

#ائمہ_اطہار علیہم السلام نے #قرآن اور #تعلیمات_اسلامی کو لوگوں تک پہنچانے کے لئے اہتمام کیا اور ہر امام معصوم نے اپنے زمانے کے حالات کے حساب سے #دین کی #تبلیغ کی، لیکن امام صادق علیہ السلام کے زمانے سے پہلے تک #بنی_امیہ کی حکومت کی وجہ سے ہر امام معصوم کے لیئے پوری طرح تبلیغ دین کا امکان فراہم نہیں تھا، لیکن بنی امیہ کے بعد #امام_صادق علیہ السلام کے زمانے میں تبلیغ دین کا امکان فراہم ہوا اور آپ علیہ السلام نے چار ہزار شاگردوں کی تربیت کر کہ ایک عظیم درسگاہ کی داغ بیل ڈالی۔
امام صادق علیہ السلام کے زمانے میں شیعوں نے امام علیہ السلام سے خوب کسب فیض کیا اور علم و معرفت کے سمندر سے مستفیض ہوتے رہے اور یہی وجہ بنی کہ شیعہ امام علیہ السلام کے نام سے منسودہو کر #جعفری کہلانے لگے۔

#شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ

🌐 imamsadiq.tv/ur
📧 Urdu@imamsadiq.tv
facebook.com/imamsadiq.ur
Instagram.com/imamsadiq_ur
https://t.me/imamsadiq_ur
WhatsApp: +98-9197786110
#اعتقادی_سوال

اگر خداوند عالم #ستّار_العیوب ہے اور ہمارے عیوب کو دوسروں سے پوشیدہ رکھتا ہے تو پھر #امام_زمانہ عجل اللہ فرجہ کے سامنے ہمارے اعمال کیون پیش کیئے جاتے ہیں؟️

ستّار العیوب یعنی خداوند عالم انسان کے #ذاتی_اعمال کو لوگوں سے پوشیدہ رکھتا ہے اور اس طرح لوگوں کی عزت محفوظ رہتی ہے۔ #پیغمبر_اکرم ﷺ اور #ائمہ_اطہار #اللہ کے اولیااور نمایندہ ہیں اور انکی نگرانی میں تمام امور انجام پاتے ہیں اور یہ حضرات علیہم السلام لوگوں کے اعمال سے بھی واقف رہتے ہیں کیونکہ لوگوں کی #ہدایت اور #تربیت کی ذمہ داری بھی انکی ہے۔ #ائمہ_اطہار علیہم السلام خدا داد #علم_لدنی رکھتے ہیں مقام شفاعت انکو عطا کیا گیا ہے۔لہذا اگر امام زمانہ عجل اللہ فرجہ ہمارے اعمال سے باخبر ہیں تو اس بات سے اللہ تعالی کے ستّار العیوب ہونے سے کوئی منافات نہیں ہے۔

#شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ

🌐imamsadiq.tv/ur
📧 urdu@imamsadiq_tv
🟪t.me/imamsadiq_ur
🟦facebook.com/imamsadiq.ur
🟧instagram.com/imamsadiq_ur
🟩WhatsApp: +98-9197786110
#اعتقادی_سوال
⁉️ #شیعوں_کے_درمیان_توسل_کا_عقیدہ
#توسل یعنی کوئی ایسا کام انجام دینا کہ جسکے ذریعہ کسی چیز یا شخص سے #قربت حاصل کی جائے، #اصطلاح میں توسل یعنی کسی اچھے کام یا #صالح_شخص کو #واسطہ قرار دینا تاکہ #دعا قبول ہوجائے۔
عملی طور پر توسل کے وقت انسان #دعا اور #استغاثہ کی حالت میں کچھ عرض کرتا ہے کہ جسکی جہ سے اسکی #توبہ قبول ہوتی ہے اور #حاجات پوری ہوتی ہیں۔
🔻 #توسل_کے_لئے_شخص_اور_مکان
ہر وہ چیزجیسےمکان یا شخص کے ذریعہ توسل کیا جا سکتا ہے کہ جو #اللہ کے نزدیک محترم ہومثال کے طورپر #پیغمبر_اکرمﷺ اور #ائمہ_اطہار علیہم السلام یا #مساجد اور #صالح_بندوں کی #قبور۔
🔻 شیعوں کے نزدیک توسل کی اہمیت #قرآن اور متعدد روایات سے ثابت ہوتی ہے۔ مختلف دعاووں اور اہلبیت علیہم السلام کی #زیارتوں میں توسل کی اہمیت عیاں ہے اور اسکی روشن مثال #دعائے_توسل ہے۔

#شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ #حدیث #اہلبیت #رسول_اللہ

🌐imamsadiq.tv/ur
📧 urdu@imamsadiq_tv
🟪t.me/imamsadiq_ur
🟦facebook.com/imamsadiq.ur
🟧instagram.com/imamsadiq_ur
🟩WhatsApp: +98-9197786110
📚 #کتاب_کا_تعارف
📗#وسائل_الشیعہ
📖 #علم_فقہ کی ایک مشہور کتاب ’وسائل الشیعہ ‘ ہے کہ جسکا پورا نام ’’ #تفصیل_وسائل_الشیعة_الی_تحصیل_مسائل_الشریعة ‘‘ ہے۔ اس کتاب کو #جناب_شیخ_محمد_بن_حسن_حر_عاملی نے تالیف فرمایا ہے۔ جناب #شیخ_حر_عاملی گیارہویں صدی کے مایہ ناز #فقیہ تھے۔ وسائل الشیعہ میں #رسول_اکرم ﷺ اور #ائمہ_اطہار علیہم السلام سے منقول #فقہی موضوعات پر مشتمل ۳۶۰۰۰ #روایات موجود ہیں۔ یہ روایات ۵۰ فقہی موضوعات کو شامل کرتی ہیں اور کتاب کے آخر میں شیخ حُرّ عاملی نے روایات کے مصادر، اسناد اور راویوں کو بھی بیان کیا ہے۔
🔻 مولف کا اس کتاب کو مرتب کرنے کا مقصد یہ تھا کہ،ایک ایسی جامع اور منفرد کتاب منظر عام پر لائی جائے کہ جس میں فقہی موضوعات پر مشتمل روایات جمع کی گئی ہوں لہذا اس عظیم کام کو ۱۸ سال میں پایہ تکمیل تک پہنچایااور وسائل الشیعہ منظر عام پر آئی۔
📗اس کتاب کی اہمیت کی وجہ سے اس پر مختلف #شروحات، #تعلیقہ، #تلخیص، #معاجم اور #ترجمہ لکھے گئے۔ #بحار_الانوار اور #الوافی کے علاوہ #وسائل_الشیعہ شیعوں کے جوامع حدیثی ثانوی میں شامل ہے۔
اس کتاب کی خصوصیت
🔻 تمام روایات کی کو سند مکمل طور پر بیان کیا گیا ہے اور ایک موضوع پر متعدد روایات کو ایک ہی جگہ پر بیان کیا گیا ہے جسکی وجہ سے قارئین کو روایات ڈھونڈنے میں آسانی ہوتی ہے۔
مولف نے روایات کو ذکر کرنے میں بہت کوشش کی ہے اور ہر روایت کے متن کے اختلاف کو بھی حاشیہ میں ذکر فرمایا ہے۔

#شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ #حدیث #اہلبیت #رسول_اللہ

🌐imamsadiq.tv/ur
📧 urdu@imamsadiq_tv
🟪t.me/imamsadiq_ur
🟦facebook.com/imamsadiq.ur
🟧instagram.com/imamsadiq_ur
🟩WhatsApp: +98-9197786110