امام صادق علیه السلام آنلائن مدرسہ
121 subscribers
120 photos
5 videos
284 links
عربی، اردو، فارسی اور انگریزی زبانوں میں جدید تعلیمی نظام کی شکل میں اسلامی تعلیمات کے حوزوی اور غیر حوزوی کورسز کی آنلائن تدریس۔
Download Telegram
#اعتقادی_سوال

اگر خداوند عالم #ستّار_العیوب ہے اور ہمارے عیوب کو دوسروں سے پوشیدہ رکھتا ہے تو پھر #امام_زمانہ عجل اللہ فرجہ کے سامنے ہمارے اعمال کیون پیش کیئے جاتے ہیں؟️

ستّار العیوب یعنی خداوند عالم انسان کے #ذاتی_اعمال کو لوگوں سے پوشیدہ رکھتا ہے اور اس طرح لوگوں کی عزت محفوظ رہتی ہے۔ #پیغمبر_اکرم ﷺ اور #ائمہ_اطہار #اللہ کے اولیااور نمایندہ ہیں اور انکی نگرانی میں تمام امور انجام پاتے ہیں اور یہ حضرات علیہم السلام لوگوں کے اعمال سے بھی واقف رہتے ہیں کیونکہ لوگوں کی #ہدایت اور #تربیت کی ذمہ داری بھی انکی ہے۔ #ائمہ_اطہار علیہم السلام خدا داد #علم_لدنی رکھتے ہیں مقام شفاعت انکو عطا کیا گیا ہے۔لہذا اگر امام زمانہ عجل اللہ فرجہ ہمارے اعمال سے باخبر ہیں تو اس بات سے اللہ تعالی کے ستّار العیوب ہونے سے کوئی منافات نہیں ہے۔

#شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ

🌐imamsadiq.tv/ur
📧 urdu@imamsadiq_tv
🟪t.me/imamsadiq_ur
🟦facebook.com/imamsadiq.ur
🟧instagram.com/imamsadiq_ur
🟩WhatsApp: +98-9197786110