امام صادق علیه السلام آنلائن مدرسہ
125 subscribers
120 photos
5 videos
284 links
عربی، اردو، فارسی اور انگریزی زبانوں میں جدید تعلیمی نظام کی شکل میں اسلامی تعلیمات کے حوزوی اور غیر حوزوی کورسز کی آنلائن تدریس۔
Download Telegram
🔰 #علوم_کا_تعارف
📌 #علم_فقہ
🔻 #لغت میں فقہ کے معنی #سمجھنے کے ہیں۔
🔻 اور #اصطلاح میں فقہ اس علم کو کہتے ہیں کہ جس میں احکام شرعی بیان کئے جاتے ہیں جو کہ مختلف دلیلوں (#قرآن،#سنت، #اجماع اور #عقل) سے حاصل ہوتے ہیں۔
اسی بنا پر اس علم کا #موضوع، دین کے تمام انفرادی اور معاشرتی قوانین ہے۔

🔻اس علم کا مقصد #احکام_الہی کو #کشف کرنا ہے کیونکہ اللہ نے انسان کی زندگی کے ہر پہلو کے لئے قانون معین کیا ہے لیکن تمام قوانین ہم تک نہیں پہنچ سکے اس لئے علم فقہ کی مدد سے ان پوشیدہ قوانین کو کشف کیا جاتا ہے۔
⭕️ #علم_فقہ_کی_اہمیت
چونکہ علم فقہ کے ذریعہ انسان کو الہی قوانین ملتے ہیں اور ان دستورات پر علم کر کے انسان دنیوی اور اخروی سعادت حاصل کرتا ہے اس لئے یہ علم بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔

#شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ #حدیث #اہلبیت #رسول_اللہ

🌐imamsadiq.tv/ur
📧 urdu@imamsadiq_tv
🟪t.me/imamsadiq_ur
🟦facebook.com/imamsadiq.ur
🟧instagram.com/imamsadiq_ur
🟩WhatsApp: +98-9197786110
📚 #کتاب_کا_تعارف
📗#وسائل_الشیعہ
📖 #علم_فقہ کی ایک مشہور کتاب ’وسائل الشیعہ ‘ ہے کہ جسکا پورا نام ’’ #تفصیل_وسائل_الشیعة_الی_تحصیل_مسائل_الشریعة ‘‘ ہے۔ اس کتاب کو #جناب_شیخ_محمد_بن_حسن_حر_عاملی نے تالیف فرمایا ہے۔ جناب #شیخ_حر_عاملی گیارہویں صدی کے مایہ ناز #فقیہ تھے۔ وسائل الشیعہ میں #رسول_اکرم ﷺ اور #ائمہ_اطہار علیہم السلام سے منقول #فقہی موضوعات پر مشتمل ۳۶۰۰۰ #روایات موجود ہیں۔ یہ روایات ۵۰ فقہی موضوعات کو شامل کرتی ہیں اور کتاب کے آخر میں شیخ حُرّ عاملی نے روایات کے مصادر، اسناد اور راویوں کو بھی بیان کیا ہے۔
🔻 مولف کا اس کتاب کو مرتب کرنے کا مقصد یہ تھا کہ،ایک ایسی جامع اور منفرد کتاب منظر عام پر لائی جائے کہ جس میں فقہی موضوعات پر مشتمل روایات جمع کی گئی ہوں لہذا اس عظیم کام کو ۱۸ سال میں پایہ تکمیل تک پہنچایااور وسائل الشیعہ منظر عام پر آئی۔
📗اس کتاب کی اہمیت کی وجہ سے اس پر مختلف #شروحات، #تعلیقہ، #تلخیص، #معاجم اور #ترجمہ لکھے گئے۔ #بحار_الانوار اور #الوافی کے علاوہ #وسائل_الشیعہ شیعوں کے جوامع حدیثی ثانوی میں شامل ہے۔
اس کتاب کی خصوصیت
🔻 تمام روایات کی کو سند مکمل طور پر بیان کیا گیا ہے اور ایک موضوع پر متعدد روایات کو ایک ہی جگہ پر بیان کیا گیا ہے جسکی وجہ سے قارئین کو روایات ڈھونڈنے میں آسانی ہوتی ہے۔
مولف نے روایات کو ذکر کرنے میں بہت کوشش کی ہے اور ہر روایت کے متن کے اختلاف کو بھی حاشیہ میں ذکر فرمایا ہے۔

#شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ #حدیث #اہلبیت #رسول_اللہ

🌐imamsadiq.tv/ur
📧 urdu@imamsadiq_tv
🟪t.me/imamsadiq_ur
🟦facebook.com/imamsadiq.ur
🟧instagram.com/imamsadiq_ur
🟩WhatsApp: +98-9197786110