امام صادق علیه السلام آنلائن مدرسہ
121 subscribers
120 photos
5 videos
284 links
عربی، اردو، فارسی اور انگریزی زبانوں میں جدید تعلیمی نظام کی شکل میں اسلامی تعلیمات کے حوزوی اور غیر حوزوی کورسز کی آنلائن تدریس۔
Download Telegram
#اعتقادی_سوال
#خداوند_عالم نے سب انسانوں کو #ہدایت_یافتہ اور #مسلمان پیدا کیوں نہیں کیا؟
اس سوال کے جواب کو سمجھنے کے لئے دو باتیں جان لینا ضروری ہیں۔
1️⃣ پہلی بات یہ کہ خداوند عالم نے #انسان کو تمام دیگر مخلوقات پر فوقیت عطا کی ہے اور کامل ترین مخلوق بنایا ہے۔ اسی لئےانسان کے پاس جو صلاحیتیں ہیں وہ دیگر مخلوقات کے پاس نہیں ہیں۔وہ صلاحیتیں ہیں #عقل، #ارادہ اور #اختیار۔
قران مجید میں ارشاد ہوتا ہے کہ إِنَّا هَدَيْنَاهُ السَّبِيلَ إِمَّا شَاكِرًا وَإِمَّا كَفُورًا (انسان: آیه 3) ’ہم نے انسان کو راستہ دیکھا دیا ہے اب چاہئے وہ شکرگزار بنے (سیدھے راستے پر چلے) یا کفران نعمت کرے (گمراہی اختیار کرے)۔‘
2️⃣ دوسری بات یہ کہ خداوند عالم نے انسان کو #توحیدی_فطرت پر #خلق کیا ہے، اور اسکی #رحمت کے تقاضے کے مطابق اسنے #انبیاء علیہم السلام کا سلسلہ بھیجا تاکہ اس فطرت کے ذریعہ انبیاء علیہم السلام انسان کی ہدایت کر سکیں۔
لہذا اسکا ارادہ یہ ہے کہ اسکی بہترین مخلوق یعنی انسان ، خود اپنے اختیار اور ارادہ کے ذریعہ #ہدایت اور #اسلام کا راستہ انتخاب کرے اور اسطرح #سعادت اور #کمال کے اعلیٰ مراتب حاصل کرے۔

#شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ #حدیث #اہلبیت #رسول_اللہ

🌐imamsadiq.tv/ur
📧 urdu@imamsadiq_tv
🟪t.me/imamsadiq_ur
🟦facebook.com/imamsadiq.ur
🟧instagram.com/imamsadiq_ur
🟩WhatsApp: +98-9197786110
🔰 #علوم_کا_تعارف
📌 #علم_اخلاق
لغت کے مطابق اخلاق ، #خلق کی جمع ہے۔ خُلق ایسا ملکہ ہے کہ جسکی وجہ سے انسان بغیرتفکر کے افعال کو انجام دیتا ہے۔ در حقیقت علم اخلاق ایسا علم ہے کہ جو #تہذیب_نفس اور انسان کے انفرادی اور معاشرتی تعلقات کے بارے میں بحث کرتا ہے۔
بعض علماء اخلاق نے اس علم کی اس طرح #تعریف کی ہے:یہ ایسا علم ہے کہ جس میں انسان #نفسانی_ملکات کو سیکھتا ہے جو انسا ن کے #کمال_کا_سبب ہے اور خود کو اس سے آراستہ کرتا ہے، اسی طرح #نفسانی_رذائل کو سیکھتا ہے کہ جو انسان کی پستی کا سبب ہے اس #اجتناب کرتا ہے۔
🔹 علم اخلاق کے #موضوع کو مختلف طریقوں سے تقسیم کیا گیا ہے۔ان میں سے اہم ترین تقسیم انسانی افعال سے متعلق چیزوں کی بنا پر ہے۔
اس تقسیم کی بنا پر#اخلاق_کے_تین_حصے ہیں:
۱- #الہی_اخلاق: انسان کے وہ کام جو اللہ سے متعلق ہوں، جیسے ذکر و خوف و تقویٰ و غیرہ
۲-#انفرادی_اخلاق: وہ افعال جو خود انسان سے مرتبط ہوں جیسےپرخوری سے پرہیز کرنا، شہوت میں تعادل، عزت نفس کا خیال و غیرہ
۳-#اجتماعی_اخلاق:اس قسم میں انسان کے افعال جو دوسرے انسانوں سے مرتبط ہوتے ہیں ان کو منظم کرنے کی کوشش ہوتی ہے۔
#علم_اخلاق_کا_مقصد
🔻 اخلاقیات کا مقصد اخلاقی فضائل اور رذائل کا علم حاصل کرنا اور نفس کو اس سے آراستہ اور پیراستہ کرنا ہے۔

#شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ #حدیث #اہلبیت #رسول_اللہ

🌐 imamsadiq.tv/ur
📧 Urdu@imamsadiq.tv
facebook.com/imamsadiq.ur
Instagram.com/imamsadiq_ur
https://t.me/imamsadiq_ur
WhatsApp: +98-9197786110