امام صادق علیه السلام آنلائن مدرسہ
125 subscribers
120 photos
5 videos
284 links
عربی، اردو، فارسی اور انگریزی زبانوں میں جدید تعلیمی نظام کی شکل میں اسلامی تعلیمات کے حوزوی اور غیر حوزوی کورسز کی آنلائن تدریس۔
Download Telegram
#اعتقادی_سوال

اگر خداوند عالم #ستّار_العیوب ہے اور ہمارے عیوب کو دوسروں سے پوشیدہ رکھتا ہے تو پھر #امام_زمانہ عجل اللہ فرجہ کے سامنے ہمارے اعمال کیون پیش کیئے جاتے ہیں؟️

ستّار العیوب یعنی خداوند عالم انسان کے #ذاتی_اعمال کو لوگوں سے پوشیدہ رکھتا ہے اور اس طرح لوگوں کی عزت محفوظ رہتی ہے۔ #پیغمبر_اکرم ﷺ اور #ائمہ_اطہار #اللہ کے اولیااور نمایندہ ہیں اور انکی نگرانی میں تمام امور انجام پاتے ہیں اور یہ حضرات علیہم السلام لوگوں کے اعمال سے بھی واقف رہتے ہیں کیونکہ لوگوں کی #ہدایت اور #تربیت کی ذمہ داری بھی انکی ہے۔ #ائمہ_اطہار علیہم السلام خدا داد #علم_لدنی رکھتے ہیں مقام شفاعت انکو عطا کیا گیا ہے۔لہذا اگر امام زمانہ عجل اللہ فرجہ ہمارے اعمال سے باخبر ہیں تو اس بات سے اللہ تعالی کے ستّار العیوب ہونے سے کوئی منافات نہیں ہے۔

#شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ

🌐imamsadiq.tv/ur
📧 urdu@imamsadiq_tv
🟪t.me/imamsadiq_ur
🟦facebook.com/imamsadiq.ur
🟧instagram.com/imamsadiq_ur
🟩WhatsApp: +98-9197786110
⚫️#امام_علی_بن_موسی_الرضا علیہ السلام #شیعوں کے #آٹھویں_امام ہیں۔ آپ کی #ولادت با سعادت ۱۱ ذی القعدہ ۱۴۸ ہجری #مدینہ_منورہ میں ہوئی اور آپ ۳۵ سال کی عمر میں #امامت کے الہٰی منصب پر فائز ہوئے۔ ۲۰ سال امام علیہ السلام نے امامت کی اور شیعوں کی #ہدایت کرتے رہے اور سر انجام۲۳ ذی القعدہ سن ۲۰۳ ہجری اور دوسری روایت کے حساب سے #ماہ_صفر کی آخری تاریخ میں #مامون_عباسی کے زہر سے آپ کی شہادت ہوئی۔
◾️#امام_ہشتم کا نام #علی علیہ السلام ہے اور آپ کا مشہور #لقب #رضا ہے۔#امام_محمد_تقی علیہ السلام نے فرمایا کہ خداوند عالم نے امام علی بن موسی کے لئے ’رضا‘ کا لقب انتخاب کیا ہےتاکہ زمین اور آسمان کے درمیان جتنے خلائق ہیں جان لیں کہ #اللہ اور #رسول_اللہ صلی علیہ و آلہ وسلم امام علی بن موسی الرضا علیہ السلام سے راضی ہیں۔

🏴 رات کی تریکی میں #تدفین
جس وقت امام رضا علیہ السلام کی شہادت کی خبر شیعوں میں عام ہوئی تو لوگ جمع ہونے لگے اور یہ بات مشہور ہونے لگی کہ مامون عباسی نے امام کو زہر دے کر شہید کر دیا ہے۔ مامون نے لوگوں کے درمیان بغاوت کے آثار دیکھے تو اعلان کروا دیا کہ تشییع کل ہو گی لیکن اسی رات خاموشی سے حکم دیا کہ امام کو دفنا دیا جائے۔ اللہ کے حکم سے امام محمد تقی علیہ السلام مدینہ سے سرزمین #توس پر آئے اور اپنے والد کی نماز جنازہ ادا کی اور انکو سپرد خاک کیا۔
🔳امام صادق علیہ السلام آنلائن مدرسہ امام رضا علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے تمام عالم اسلام کی خدمت میں تسلیت پیش کرتا ہے۔


#شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ #حدیث #اہلبیت #رسول_اللہ

🌐imamsadiq.tv/ur
📧 urdu@imamsadiq_tv
🟪t.me/imamsadiq_ur
🟦facebook.com/imamsadiq.ur
🟧instagram.com/imamsadiq_ur
🟩WhatsApp: +98-9197786110
📚 #کتاب_کا_تعارف
📖 #الاعتقادات
📌 الاعتقادات، #علم_کلام کی کتاب ہے کہ جسکو #شیخ_صدوق رحمۃ اللہ علیہ نے #پانچویں_صدی_ہجری میں تالیف فرمایا۔ اس کتاب میں #معصومین علیہم السلام کی #روایات کے ذریعہ #شیعہ_عقائد کو ثابت کیا گیا ہے۔

🔻 اس کتاب میں #شیخ_صدوقؒ کی روش
شیخ صدوقؒ نے اس کتاب میں حدیث کی پہچان اور ترجیح کے اصولوں کے ذریعہ ، #علم_عقائد کی روایات کو مختلف موضوعات پر مشتمل ابواب میں مرتب کیا ہے۔ شیخ صدوقؒ کی تالیف کردہ کتب میں اس طرح کی نظم خاص امتیازرکھتی ہے۔

🔻 #کتاب_کے_ابواب
اس کتاب میں ۴۵ باب ہیں کہ جن میں مختلف کلامی اور عقیدتی موضوعات بیان کئے گئے ہیں۔ شیخ صدوقؒ نے ہر باب کی ابتدا اس طرح کی ہے ’’باب الاعتقاد فی۔۔۔‘‘ اور ان میں سے کچھ مشہور ابواب اس طرح ہیں: #توحید میں شیعوں کا عقیدہ، #صفات_ذات_اور_افعال، #قضا_اور_قدر، #فطرت اور #ہدایت، #موت، #رجعت، #قیامت، #وحی، #دوزخ، #مقامات_انبیاء علیہم السلام، و غیرہ

#شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ #حدیث #اہلبیت #رسول_اللہ

🌐imamsadiq.tv/ur
📧 urdu@imamsadiq_tv
🟪t.me/imamsadiq_ur
🟦facebook.com/imamsadiq.ur
🟧instagram.com/imamsadiq_ur
🟩WhatsApp: +98-9197786110
#اعتقادی_سوال
#خداوند_عالم نے سب انسانوں کو #ہدایت_یافتہ اور #مسلمان پیدا کیوں نہیں کیا؟
اس سوال کے جواب کو سمجھنے کے لئے دو باتیں جان لینا ضروری ہیں۔
1️⃣ پہلی بات یہ کہ خداوند عالم نے #انسان کو تمام دیگر مخلوقات پر فوقیت عطا کی ہے اور کامل ترین مخلوق بنایا ہے۔ اسی لئےانسان کے پاس جو صلاحیتیں ہیں وہ دیگر مخلوقات کے پاس نہیں ہیں۔وہ صلاحیتیں ہیں #عقل، #ارادہ اور #اختیار۔
قران مجید میں ارشاد ہوتا ہے کہ إِنَّا هَدَيْنَاهُ السَّبِيلَ إِمَّا شَاكِرًا وَإِمَّا كَفُورًا (انسان: آیه 3) ’ہم نے انسان کو راستہ دیکھا دیا ہے اب چاہئے وہ شکرگزار بنے (سیدھے راستے پر چلے) یا کفران نعمت کرے (گمراہی اختیار کرے)۔‘
2️⃣ دوسری بات یہ کہ خداوند عالم نے انسان کو #توحیدی_فطرت پر #خلق کیا ہے، اور اسکی #رحمت کے تقاضے کے مطابق اسنے #انبیاء علیہم السلام کا سلسلہ بھیجا تاکہ اس فطرت کے ذریعہ انبیاء علیہم السلام انسان کی ہدایت کر سکیں۔
لہذا اسکا ارادہ یہ ہے کہ اسکی بہترین مخلوق یعنی انسان ، خود اپنے اختیار اور ارادہ کے ذریعہ #ہدایت اور #اسلام کا راستہ انتخاب کرے اور اسطرح #سعادت اور #کمال کے اعلیٰ مراتب حاصل کرے۔

#شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ #حدیث #اہلبیت #رسول_اللہ

🌐imamsadiq.tv/ur
📧 urdu@imamsadiq_tv
🟪t.me/imamsadiq_ur
🟦facebook.com/imamsadiq.ur
🟧instagram.com/imamsadiq_ur
🟩WhatsApp: +98-9197786110