امام صادق علیه السلام آنلائن مدرسہ
125 subscribers
120 photos
5 videos
284 links
عربی، اردو، فارسی اور انگریزی زبانوں میں جدید تعلیمی نظام کی شکل میں اسلامی تعلیمات کے حوزوی اور غیر حوزوی کورسز کی آنلائن تدریس۔
Download Telegram
🔰 #علوم_کا_تعارف
📌 #علم_اخلاق
لغت کے مطابق اخلاق ، #خلق کی جمع ہے۔ خُلق ایسا ملکہ ہے کہ جسکی وجہ سے انسان بغیرتفکر کے افعال کو انجام دیتا ہے۔ در حقیقت علم اخلاق ایسا علم ہے کہ جو #تہذیب_نفس اور انسان کے انفرادی اور معاشرتی تعلقات کے بارے میں بحث کرتا ہے۔
بعض علماء اخلاق نے اس علم کی اس طرح #تعریف کی ہے:یہ ایسا علم ہے کہ جس میں انسان #نفسانی_ملکات کو سیکھتا ہے جو انسا ن کے #کمال_کا_سبب ہے اور خود کو اس سے آراستہ کرتا ہے، اسی طرح #نفسانی_رذائل کو سیکھتا ہے کہ جو انسان کی پستی کا سبب ہے اس #اجتناب کرتا ہے۔
🔹 علم اخلاق کے #موضوع کو مختلف طریقوں سے تقسیم کیا گیا ہے۔ان میں سے اہم ترین تقسیم انسانی افعال سے متعلق چیزوں کی بنا پر ہے۔
اس تقسیم کی بنا پر#اخلاق_کے_تین_حصے ہیں:
۱- #الہی_اخلاق: انسان کے وہ کام جو اللہ سے متعلق ہوں، جیسے ذکر و خوف و تقویٰ و غیرہ
۲-#انفرادی_اخلاق: وہ افعال جو خود انسان سے مرتبط ہوں جیسےپرخوری سے پرہیز کرنا، شہوت میں تعادل، عزت نفس کا خیال و غیرہ
۳-#اجتماعی_اخلاق:اس قسم میں انسان کے افعال جو دوسرے انسانوں سے مرتبط ہوتے ہیں ان کو منظم کرنے کی کوشش ہوتی ہے۔
#علم_اخلاق_کا_مقصد
🔻 اخلاقیات کا مقصد اخلاقی فضائل اور رذائل کا علم حاصل کرنا اور نفس کو اس سے آراستہ اور پیراستہ کرنا ہے۔

#شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ #حدیث #اہلبیت #رسول_اللہ

🌐 imamsadiq.tv/ur
📧 Urdu@imamsadiq.tv
facebook.com/imamsadiq.ur
Instagram.com/imamsadiq_ur
https://t.me/imamsadiq_ur
WhatsApp: +98-9197786110