امام صادق علیه السلام آنلائن مدرسہ
125 subscribers
120 photos
5 videos
284 links
عربی، اردو، فارسی اور انگریزی زبانوں میں جدید تعلیمی نظام کی شکل میں اسلامی تعلیمات کے حوزوی اور غیر حوزوی کورسز کی آنلائن تدریس۔
Download Telegram
#فقہی_سوال

🔎#مرجع کی #تقلید کیوں کرنا چاہئے؟

🔷 بارہا ایسا ہوا ہو گا کہ آپ نے دوستوں سے پوچھا ہو گا: کوئی اچھا ڈاکٹر بتائیے۔ یا کسی اچھے مکینیک کو جانتے ہیں؟

💭 اگر غور کریں تو اس طرح کے سوالات ایک #عقلی_قانون کی بنا پر پوچھے جاتے ہیں اور وہ یہ کہ ہر اہم کام میں انسان کو اس کام کے #ماہرین کی طرف #رجوع کرنا چاہیے۔

قرآن اور روایات سے #استنباط کرنا اور #حکم_شرعی کو بیان کرنا کسی ماہر کا کام ہے اور احکام پر عمل کر کے سعادت تک پہنچنا ہر انسان کے لئے بہت ضروری بات ہے۔ جس طرح سے ہم دوسرے کاموں میں ماہرین کی طرف رجوع کرتے ہیں اسی طرح فقہی احکام میں ہم کو چاہیئے کہ #فقہ کے ماہریں کی طرف رجوع کریں جنکو #مجتہد کہتے ہیں۔


#احکام #اعتقادات #فقہی #فقہی_سوال #سوال_جواب #شیعہ #مرجع #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ

https://imamsadiq.tv/ur
WhatsApp: +98 9197786110
https://t.me/imamsadiq_ur
https://www.facebook.com/imamsadiq.ur/
Email:Urdu@imamsadiq.tv
#فقہی_سوال

🔰 #الاعلم_فاالاعلم

💭 #توضیح_المسائل میں اس عبارت (اعلم فالاعلم کی رعایت کرتے ہوئے عمل کرے) کا کیا مطلب ہے؟

اگر کسی #مرجع_تقلید کا یہ فتوا ہو کہ: احتیاط واجب کی بناپر فلاں کام کریں، #مقلد کو چاہیئے اس #احتیاط پر عمل کرے یا فالاعلم کی رعایت کرتے ہوئے دوسرے مجتہد کی طرف #رجوع کرے، یعنی مقلد کو کسی ایسے مجتہد کی طرف رجوع کرنا چایئے کہ جو اسکے #مجتہد کے ساتھ علم میں ایک جیسا ہو۔ اور اگر ایسا مجتہد نہ ملے تو کسی ایسے کی طرف رجوع کرے جو اسکے مجتہد سے علم میں کم ہو اور دوسرے مجتہدوں سے زیادہ ہو۔ اس طرح کے رجوع کو اعلم فالاعلم کی رعایت کہتے ہیں۔

#احکام #فقہی #فقہی_سوال #سوال_جواب #شیعہ #مرجع #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ

🌐 imamsadiq.tv/ur
📧 Urdu@imamsadiq.tv
facebook.com/imamsadiq.ur
Instagram.com/imamsadiq_ur
https://t.me/imamsadiq_ur
WhatsApp: +98-9197786110
⁉️ #تذکیہ کسے کہتے ہیں؟
تذکیہ یعنی اسلام کے بتائے ہوئے طریقہ سے حیوان کو ذبح کرنا تاکہ اسکا #گوشت حلال ہو جائے۔
#حلال_گوشت حیوان کے تذکیہ کا مطلب ہوتا ہے کہ اسکا گوشت کھانے کے لئے پاک اور حلال ہو گیا ہے، اور #حرام_گوشت حیوان کے تذکیہ کا مطلب ہوتا ہے کہ اسکے اجزا پاک ہوگئے ہیں اور انکا استعمال کرنا جائز ہے جیسے حیوان کی کھال۔
⚪️ تذکیہ کی کچھ قسمین ہیں:
🔻 اونٹ کے علاوہ تمام حلال گوش حیوانات کو# ذبح کرنا۔
🔻 #اونٹ کو #نحر_کرنا۔
🔻 #مچھلی اور دیگرحرام گوشت حیوانات کا شکار کرنا کہ جو تذکیہ کے قابل ہوں۔


#احکام #فقہی #فقہی_سوال #سوال_جواب #شیعہ #مرجع #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ

🌐 imamsadiq.tv/ur
📧 Urdu@imamsadiq.tv
facebook.com/imamsadiq.ur
Instagram.com/imamsadiq_ur
https://t.me/imamsadiq_ur
WhatsApp: +98-9197786110
🔰 #فقہی_سوال
⁉️ اگر #نماز کے دوران #سجدہ_گاہ یا ایسی چیز جس پر #سجدہ کرنا صحیح ہو #کھو جائے تو کیا کرنا چاہیئے؟

اکثر #مراجع_کرام کے نزدیک اگر نماز کی حالت میں جس چیز پر سجدہ کرنا درست ہو کھو جائے تو دو حالیں ممکن ہیں:
الف)اگر نماز کا #وقت_وسیع ہو تو نماز کو توڈ دیں اور کسی ایسی چیز جس پر سجدہ صحیح ہو مہیا کریں اور دوبارہ نماز پڑھیں۔
ب)اگر نماز کا #وقت_تنگ ہو تو اس ترتیب کی رعایت کرتے ہوئے اپنے #کپڑے پر، #ہاتھ کی پشت پر یا #معدنی پتھر جیسے #عقیق پر سجدہ کر سکتے ہیں۔
🔺 مزید تفصیل کے لئے اپنے مرجع تقلید کی طرف #رجوع فرمائیں۔

#شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ


🌐imamsadiq.tv/ur
📧 urdu@imamsadiq_tv
🟪t.me/imamsadiq_ur
🟦facebook.com/imamsadiq.ur
🟧instagram.com/imamsadiq_ur
🟩WhatsApp: +98-9197786110
🔰 #فقہی_سوال
⁉️ #نذر پر عمل کرنا کن #شرائط کے بعد #واجب ہو جاتا ہے؟

#شرعی لحاظ سے نذر پر عمل کرنا اس وقت واجب ہے کہ جب انسان #نذر_کا_صیغہ اس طرح کہے کہ ’#للہ_علیَّ ‘ اللہ کی خاطر مجھ پر واجب ہے کہ اگر میرا فلاں کام ہو گیا تو میں مثلا دو رکعت نماز ادا کروں گا یا کروں گی۔

🔺توجہ : اگر نذر کو فقط اپنے #دل میں یا #ذہن میں #سوچ لیا جائے اور جس طرح بتایا گیا ہے صیغہ ادا نہ کیا جائے تو نذر پر عمل کرنا #واجب_نہیں ہے۔
#شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ #حدیث #اہلبیت #رسول_اللہ

🌐imamsadiq.tv/ur
📧 urdu@imamsadiq_tv
🟪t.me/imamsadiq_ur
🟦facebook.com/imamsadiq.ur
🟧instagram.com/imamsadiq_ur
🟩WhatsApp: +98-9197786110
🔰 #فقہی_سوال

⁉️ جس #نذر (#منت) کو پورا نہ کیا گیا ہو اور کافی وقت گزر گیا ہو اسکا #کیا_حکم_ہے؟

اگر بغیر کسی زمانے کی قید کے #مطلق طور پر منّت مانی گئی ہو تو اسکو بعد میں بھی پورا کرنا #واجب ہے۔ لیکن اگر نذر کے لئے #خاص_وقت کو معین کیا گیا ہو اور جانبوجھ کر انجام نہ دیا ہو تو کفارہ دینا واجب ہے۔
🔺 #نذر_کی_مخالفت کے #کفارہ کے متعلق #مراجع کی رائے:
۱۔ جانبوجھ کر #روزہ توڑنے کے کفارے کی مانند ہے۔ (ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلانا یا پی در پی دو مہینہ روزے رکھنا۔)
۲۔ #قسم کے کفارے کی مانند ہے۔ (دس #فقیروں کو کھانا کھلانا یا انکو #لباس دینا اگر یہ کام نہ کر سکے تو تین دن پی در پی روزے رکھنا۔)
نوٹ: مزید اطلاع کے لئےاپنے مجتہد کی طرف رجوع کریں۔

#شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ #حدیث #اہلبیت #رسول_اللہ

🌐imamsadiq.tv/ur
📧 urdu@imamsadiq_tv
🟪t.me/imamsadiq_ur
🟦facebook.com/imamsadiq.ur
🟧instagram.com/imamsadiq_ur
🟩WhatsApp: +98-9197786110
#فقہی_سوال

🔰 #خمس_کی_تاریخ کا کیا مطلب ہے؟
🔰 اگر خمس کی سالانہ تاریخ نہ ہو تو #شرعی_ذمہ_داری کیا ہے؟
خمس کی سالانہ تاریخ کا مطلب ہو تا ہے کہ جب #انسان (مرد یا عورت) اپنی #درآمد میں سے سال میں ایک دن معین کر کے #خمس نکالے۔
🔰 خمس کی تاریخ کو معین کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ جس دن انسان کو پہلی #تنخواہ ملے اس دن کو اپنے خمس کی تاریخ بنا لےاور آیندہ سال اسی تاریخ کو #خمس_کے_احکام کے مطابق خمس ادا کرے۔
🔸اگر کسی شخص نے کوئی تاریخ معین نہ کی ہو اور خمس ادا نہ کرتا ہو تو اسکو چاہئے اپنے مرجع تقلید یا اسکے وکیل کی طرف رجوع کرکے #مصالحہ کرے اور جتنے دنوں تک خمس نہیں دیا ہے اسکی نسبت #شرعی_ذمہ_داری کو پورا کرے۔

🔻نوٹ: مزید معلومات کے لئے اپنے مرجع تقلید کی طرف رجوع کریں۔


#شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ #حدیث #اہلبیت #رسول_اللہ

🌐imamsadiq.tv/ur
📧 urdu@imamsadiq_tv
🟪t.me/imamsadiq_ur
🟦facebook.com/imamsadiq.ur
🟧instagram.com/imamsadiq_ur
🟩WhatsApp: +98-9197786110
🔰 #فقہی_سوال
نماز میں #عدول کرنے کا کیا مطلب ہے؟ عدول کی کتنی #قسمیں ہیں؟
#جواب:
نماز میں عدول کا مطلب ہوتا ہے کہ #نمازی اپنی نماز کے دوران اس نماز کی نیت کو دوسری نماز کی نیت میں بدل دے۔
نماز میں عدول کرنے کے مختلف مواقع ہوتے ہیں۔ ان #عدول_کے_مواقع کو #جائز، #مستحب، #واجب، اور #ممنوع میں تقسیم کیا جاتا ہے۔
🔹 #جائز_عدول
جائز عدول کا مطلب ہے کہ نماز کے دوران نماز کی #نیت_کو_بدلنے_میں_کوئی_حرج_نہیں ہے۔ مثلا جن مقامات پر قصر اور پوری نماز میں اختیار ہو وہاں #قصر_نماز کی نیت کو کامل نماز کی نیت کی طرف بدل دینا جائز ہے۔یا ایک #امام_جماعت سے دوسرے امام جماعت کی طرف نیت کو بدل دینا جائز ہےجبکہ پہلے امام جماعت کے لئے کوئی مشکل پیش آگئی ہو۔
🔸 #مستحب_عدول
نماز میں بعض اوقات نیت کو ایک نماز سے دوسری نماز کی طرف بدل دینا مستحب ہوتا ہے۔ مثلا گر کوئی شخص #نماز_جماعت میں شامل ہونا چاہتا ہو اور نماز جماعت شروع ہونے والی ہو تو نمازی کے لئے مستحب ہے کہ اپنی واجب نماز کی نیت کو مستحب نماز میں بدل کر نماز جلدی ختم کردے۔
🔸 #واجب_عدول
ایسے مواقع کہ جہاں نماز کی نیت کو بدل دینا واجب ہوتا ہے۔جیسے کوئی #مسافر شخص اپنی #قصر_نماز کے دوران دس دن قیام کی نیت کرلے تو واجب ہے کہ اس قصر نماز کی نیت کو کامل نماز کی طرف پلٹادے اور پوری چار رکعت ادا کرے۔
🔸 #ممنوع_عدول
وہ مقامات کہ جہاں #نیت_کو_بدلنا_جائز_نہیں ہوتا۔ جیسے کسی مستحب نماز سے عدول کر کے واجب نماز کی نیت کر لینا۔
🔻نوٹ: مزید اطلاع کے لئےاپنے مجتہد کی طرف رجوع کریں۔


#شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ #حدیث #اہلبیت #رسول_اللہ

🌐imamsadiq.tv/ur
📧 urdu@imamsadiq_tv
🟪t.me/imamsadiq_ur
🟦facebook.com/imamsadiq.ur
🟧instagram.com/imamsadiq_ur
🟩WhatsApp: +98-9197786110
#فقہی_سوال
اگر کو ئی شخص کسی سے #امانت کے طور پر کوئی چیز لے اور بعد میں کسی وجہ سے اس امانت کو #مالک تک نہ پہنچا سکے (مثلا اسکو معلوم نہ ہو کہ مالک کہاں ہے یا اسکو ڈھونڈنا ممکن نہ ہو) تو کس طرح یہ #حق_الناس ادا کیا جائے؟

اس مسالہ کے جواب کی چند صورتیں:

1️⃣ اگر اسکے لئے ممکن ہوتو کسی بھی طرح امانت کے مالک سے رابطہ قائم کرے اور #امانت_کو_واپس_کرے۔

2️⃣ اگر #فی_الحال کسی بھی طرح سے امانت کے مالک سے #رابطہ_قائم نہیں ہو پا رہا ہو لیکن یہ احتمال ہو کہ آیندہ امکان فراہم ہو جائے گا اور مالک کو #ڈھونڈا جا سکتا ہے، تو ضروری ہے کہ اتنا #صبر کرے یہاں تککہ مالک مل جائے۔

3️⃣ لیکن اگر کسی بھی طرح کوئی #امکان نہ ہو کہ مالک تک اسکی امانت کو پہنچایا جائے تو اس امانت کو #مجہول_المالک فرض کیا جائے گااور ضروری ہے کہ #مرجع_تقلید کی #اجازت لی جائے اور مالک کی جانب سے کی #فقیر کو #صدقہ دے دیا جائے۔

#شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ #حدیث #اہلبیت #رسول_اللہ

🌐imamsadiq.tv/ur
📧 urdu@imamsadiq_tv
🟪t.me/imamsadiq_ur
🟦facebook.com/imamsadiq.ur
🟧instagram.com/imamsadiq_ur
🟩WhatsApp: +98-9197786110
🔰 #فقہی_سوال
اگر کوئی شخص کسی کے #ظلم کا شکار ہو رہا ہو ، اسکو #مارا_پیٹا جا رہا ہو اور اسکی #جان_خطرے میں آجائے ،اس صورت میں اگر ہم اسکی مدد کریں اور ہماری جان خطرے میں آجائے تو کیا اسکی مدد کرنا #واجب_ہے؟
#تفصیلی_جواب
اگر #مظلوم کی #دفاع میں انسان کی جان جانے کا #نقصان ہو رہا ہو تو ایسی صورت میں دفاع کرنا #واجب_نہیں ہے۔لیکن اگر وہ کوئی ایسا کام کرے کہ جسکی وجہ سے احتمال ہو کہ اسکی جان بچ جائے گی ، جیسے #شور_مچانا، لوگوں کو #مدد_کے_لئے_بلانا، #پولیس کو بلانا وغیرہ، تو یہ کام کرنا واجب ہے۔
مثلا اگر کہیں #شیعوں پر ظلم ہو رہا ہواور لوگوں کو اطلاع دے کر ظالم اور ستمگر کی شناخت کرواکر شیعوں کی جان بچائی جا سکتی ہو تو یہ کام کرنا واجب ہے۔
البتہ بعض #فقہاء کی نظر یہ ہے کہ اگر کسی انسان کے #اہل_و_عیال کی جان خطرے میں ہو تو انکا دفاع واجب ہے اور اگردفاع کی خاطر اسکی جان کو خطرہ ہو تو اس صورت میں #دفاع_کرنا_مستحب_ہے۔
#مزید_معلومات کے لئے اپنے #مرجع_تقلید کی طرف رجوع کریں۔

#شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ #حدیث #اہلبیت #رسول_اللہ

🌐imamsadiq.tv/ur
📧 urdu@imamsadiq_tv
🟪t.me/imamsadiq_ur
🟦facebook.com/imamsadiq.ur
🟧instagram.com/imamsadiq_ur
🟩WhatsApp: +98-9197786110