امام صادق علیه السلام آنلائن مدرسہ
118 subscribers
120 photos
5 videos
284 links
عربی، اردو، فارسی اور انگریزی زبانوں میں جدید تعلیمی نظام کی شکل میں اسلامی تعلیمات کے حوزوی اور غیر حوزوی کورسز کی آنلائن تدریس۔
Download Telegram
#اعتقادی_سوال
خداوند عالم اپنے #عذاب میں #بچوں کو کیوں شامل کرتا ہے؟
پہلی بات: #آیات اور #روایات سے ثابت ہے کہ خداوند عالم کسی پر بھی #ظلم نہیں کرتا۔ لہذا اگر کوئی بچپن میں کسی بھی حادثہ کی وجہ سے مر جائے ، تو یقینا اس کے ساتھ اللہ #عدالت سے پیش آئے گا اور اسکا #حق ضایع نہیں ہو گا۔

دوسری بات: اگر چہ کسی #گناہگار_قوم کے عذاب میں بچے بھی مرتے ہیں لیکن ان #بے_گناہ_بچوں پر عذاب کا عنوان صادق نہیں آئے گا اور بچوں کو عذاب میں مبتلا ہونا نہیں کہا جائے گاکیونکہ ان پر کوئی #شرعی_تکلیف نہیں تھی کہ انکا گناہ شمار کیا جائے۔ لہذا بچوں کے لئے ایسی موت کو #حادثاتی_موت کہا جائے گانہ کہ عذاب اور ا سطرح کی حادثاتی موتیں #طبیعت کا حصہ بھی ہوتی ہیں۔

اسکے علاوہ ممکن ہے کسی کم سن بچے کی موت کا وقت جلدی آجائے اور یہ اسکے لئے خداوند عالم کی جانب سے ؍#ہدیہ ہو کہ بغیرکسی #محنت اور #مشقت کے #جنت مل جائے اور اللہ کی نعموتوں کو حاصل کر لے، کیونکہ ممکن ہے اگر وہ #طولانی_عمر پاتاتو گناہوں میں مبتلا ہوجاتا اور دوسروں کی طرح عذاب کا شکار ہو جاتا۔

#شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ #حدیث #اہلبیت #رسول_اللہ

🌐imamsadiq.tv/ur
📧 urdu@imamsadiq_tv
🟪t.me/imamsadiq_ur
🟦facebook.com/imamsadiq.ur
🟧instagram.com/imamsadiq_ur
🟩WhatsApp: +98-9197786110
🔰 #فقہی_سوال
اگر کوئی شخص کسی کے #ظلم کا شکار ہو رہا ہو ، اسکو #مارا_پیٹا جا رہا ہو اور اسکی #جان_خطرے میں آجائے ،اس صورت میں اگر ہم اسکی مدد کریں اور ہماری جان خطرے میں آجائے تو کیا اسکی مدد کرنا #واجب_ہے؟
#تفصیلی_جواب
اگر #مظلوم کی #دفاع میں انسان کی جان جانے کا #نقصان ہو رہا ہو تو ایسی صورت میں دفاع کرنا #واجب_نہیں ہے۔لیکن اگر وہ کوئی ایسا کام کرے کہ جسکی وجہ سے احتمال ہو کہ اسکی جان بچ جائے گی ، جیسے #شور_مچانا، لوگوں کو #مدد_کے_لئے_بلانا، #پولیس کو بلانا وغیرہ، تو یہ کام کرنا واجب ہے۔
مثلا اگر کہیں #شیعوں پر ظلم ہو رہا ہواور لوگوں کو اطلاع دے کر ظالم اور ستمگر کی شناخت کرواکر شیعوں کی جان بچائی جا سکتی ہو تو یہ کام کرنا واجب ہے۔
البتہ بعض #فقہاء کی نظر یہ ہے کہ اگر کسی انسان کے #اہل_و_عیال کی جان خطرے میں ہو تو انکا دفاع واجب ہے اور اگردفاع کی خاطر اسکی جان کو خطرہ ہو تو اس صورت میں #دفاع_کرنا_مستحب_ہے۔
#مزید_معلومات کے لئے اپنے #مرجع_تقلید کی طرف رجوع کریں۔

#شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ #حدیث #اہلبیت #رسول_اللہ

🌐imamsadiq.tv/ur
📧 urdu@imamsadiq_tv
🟪t.me/imamsadiq_ur
🟦facebook.com/imamsadiq.ur
🟧instagram.com/imamsadiq_ur
🟩WhatsApp: +98-9197786110