امام صادق علیه السلام آنلائن مدرسہ
121 subscribers
120 photos
5 videos
284 links
عربی، اردو، فارسی اور انگریزی زبانوں میں جدید تعلیمی نظام کی شکل میں اسلامی تعلیمات کے حوزوی اور غیر حوزوی کورسز کی آنلائن تدریس۔
Download Telegram
🌸 #حضرت_فاطمہ_معصومہ سلام اللہ علیہا (کہ جنکو بر صغیر میں #معصومہ_قم کے نام سے بھی جانا جاتا ہے)، #امام_کاظم علیہ السلام اور بی بی #نجمہ_خاتون علیہا السلام کی دختر ہیں۔ آپ کی ولادت با سعادت #پہلی_ذی_القعدہ سن ۱۷۳ ہجری میں ہوئی۔ امام کاظم علیہ السلام کی اپنی جدہ ماجدہ #حضرت_فاطمہ_الزہرا سلام اللہ علیہا سے شدید محبت کے سبب آپ نے بھی اپنی بیٹی کا نام فاطمہ رکھا اور بعد میں آپ کی شان و منزلت، عفت اور پاک دامنی کی خاطر آپ #معصومہ کے لقب سے مشہور ہو گئیں۔
🍀حضرت فاطمہ معصومہ کا #مقام_شفاعت
🌸آپ کی عظمت کے لئے یہ حدیث کا فی ہے کہ جسمیں دو معصوم اماموں علیہما السلام نے آپ کی شفاعت کی گواہی دی ہے۔
🌷امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : « تُدْخَلُ بِشَفَاعَتِهَا شِیعَتِی الْجَنَّةَ بِأَجْمَعِهِمْ» انکی شفاعت سےمیرے تمام #شیعہ جنت میں داخل کر دئے جائیں گے۔[ بحارالانوار، ج60، ص228]
🌸امام رضا علیہ السلام نے اپنی بہن حضرت فاطمہ معصومہ علیہا السلام کے لئے جو الہی #زیارت_نامہ بیان کیا ہے اس میں آپ کی منزلت کو اس طرح روشن فرمایا: « یا فاطمة إشفعی لی فی الجنة فإنّ لک عندالله شأن من الشأن» اے فاطمہ آپ #جنت میں ہماری #شفاعت فرمائیے گا کیونکہ بے شک اللہ کے نزدیک آپ کی خاص شان و منزلت ہے۔
پروردگار عالم کی بارگاہ میں دعا ہے کہ حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کی شفاعت ہم سب کے شامل حال ہو۔

#شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ #حدیث #اہلبیت #رسول_اللہ

🌐imamsadiq.tv/ur
📧 urdu@imamsadiq_tv
🟪t.me/imamsadiq_ur
🟦facebook.com/imamsadiq.ur
🟧instagram.com/imamsadiq_ur
🟩WhatsApp: +98-9197786110
🔳 #حضرت_فاطمہ_معصومہ سلام اللہ علیہا #امام_موسی_کاظم علیہ سلام کی بیٹی اور #امام_رضا علیہ السلام کی بہن ہیں اور آپ #معصومہ_قم کے نام سے بھی مشہور ہیں۔ جب امام رضا علیہ السلام کو #مامون عباسی نے امام علیہ السلام کی مرضی کے خلاف #مدینہ سے #خراسان بلایا تو جناب معصومہ علیہا السلام مدینہ میں اپنے بھائی کے بغیر نہ رہ سکیں اور یہ ارادہ کیا کہ امام علیہ السلام سے ملاقات کے لئے خراسان تشریف لے جائیں گی۔
آپ نے مدینہ سے خراسان کاسفر شروع کیا ،اس سفر کے دوران جناب معصومہ علیہا السلام کا کاروان #ساوہ نامی جگہ پہنچا اور یہ وہی جگہ تھی کہ جہاں حاکم وقت مامون کے کارندوں نے #آل_رسول علیہم السلام کے کاروان پر حملہ کیا اور کاروان میں موجود اکثر جوانوں کو #شہید کر دیا۔
جناب #شیخ_مرتضی_عاملی اپنی کتاب #حیاة_الامام_الرضا میں کہتے ہیں کہ جناب معصومہ علیہا سلام کو زہر دیا گیا تھا جسکی وجہ سے آپ کی شہادت ہوئی۔

🔰 آپ کی قم میں آمد
حضرت فاطمہ معصومہ علیہا السلام کے لئے اپنے عزیزوں کی شہادت ایک عظیم مصیبت تھی ، اس مصیبت اور زہر کے اثر سے آپ شدید بیمار ہو گئیں اور آپ نے فرمایا کہ مجھ کو #قم لے چلو کیونکہ میں نے اپنے والد سے سنا ہے کہ قم میرے #شیعوں_کا_مرکز ہے۔
یہی وجہ تھی کہ جناب فاطمہ معصوم سلام اللہ علیہا تئیس ربیع الأول کو شہر مقدس قم تشریف لائیں اور آپ کے چاہنے والوں نے بہت جاہ و حشم سے آپ کا استقبال کیا۔
قم میں ستّرہ دن قیام کے بعد آپ کی شہادت ہو گئی۔
جناب معصومہ علیہا السلام کی فضیلت
جناب فاطمہ معصومہ علیہا السلام علم و فضل میں بے مثال تھیں اور متعدد روایات سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ معصومین علیہم السلام کی نگاہ میں آپ کی بہت فضیلت ہے۔امام جعفر الصادق علیہ السلام فرماتے ہیں کہ فاطمہ معصومہ علیہا السلام کا #حرم گویا ہم #اہلبیت علیہم السلام کا حرم ہے۔اسی لئے جب آپ کا #زیارتنامہ پڑھتے ہیں تو ائمہ معصومین علیہم السلام کو خطاب کر کے سلام کرتے ہیں در حالی کہ اس حرم میں ائمہ علیہم السلام کی قبور نہیں ہیں۔

#شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ #حدیث #اہلبیت #ربیع_الاول

🌐 imamsadiq.tv/ur
📧 Urdu@imamsadiq.tv
facebook.com/imamsadiq.ur
Instagram.com/imamsadiq_ur
https://t.me/imamsadiq_ur
WhatsApp: +98-9197786110
🌸 #حضرت_فاطمہ_معصومہ سلام اللہ علیہا (کہ جنکو بر صغیر میں #معصومہ_قم کے نام سے بھی جانا جاتا ہے)، #امام_کاظم علیہ السلام اور بی بی #نجمہ_خاتون علیہا السلام کی دختر ہیں۔ آپ کی ولادت با سعادت #پہلی_ذی_القعدہ سن ۱۷۳ ہجری میں ہوئی۔ امام کاظم علیہ السلام کی اپنی جدہ ماجدہ #حضرت_فاطمہ_الزہرا سلام اللہ علیہا سے شدید محبت کے سبب آپ نے بھی اپنی بیٹی کا نام فاطمہ رکھا اور بعد میں آپ کی شان و منزلت، عفت اور پاک دامنی کی خاطر آپ #معصومہ کے لقب سے مشہور ہو گئیں۔
🍀حضرت فاطمہ معصومہ کا #مقام_شفاعت
🌸آپ کی عظمت کے لئے یہ حدیث کا فی ہے کہ جسمیں دو معصوم اماموں علیہما السلام نے آپ کی شفاعت کی گواہی دی ہے۔
🌷امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : « تُدْخَلُ بِشَفَاعَتِهَا شِیعَتِی الْجَنَّةَ بِأَجْمَعِهِمْ» انکی شفاعت سےمیرے تمام #شیعہ جنت میں داخل کر دئے جائیں گے۔[ بحارالانوار، ج60، ص228]
🌸امام رضا علیہ السلام نے اپنی بہن حضرت فاطمہ معصومہ علیہا السلام کے لئے جو الہی #زیارت_نامہ بیان کیا ہے اس میں آپ کی منزلت کو اس طرح روشن فرمایا: « یا فاطمة إشفعی لی فی الجنة فإنّ لک عندالله شأن من الشأن» اے فاطمہ آپ #جنت میں ہماری #شفاعت فرمائیے گا کیونکہ بے شک اللہ کے نزدیک آپ کی خاص شان و منزلت ہے۔
پروردگار عالم کی بارگاہ میں دعا ہے کہ حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کی شفاعت ہم سب کے شامل حال ہو۔

#شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ

🌐imamsadiq.tv/ur
📧 urdu@imamsadiq.tv
https://t.me/imamsadiq_ur
WhatsApp: +98-9197786110
🔳 #حضرت_فاطمہ_معصومہ سلام اللہ علیہا #امام_موسی_کاظم علیہ سلام کی بیٹی اور #امام_رضا علیہ السلام کی بہن ہیں اور آپ #معصومہ_قم کے نام سے بھی مشہور ہیں۔ جب امام رضا علیہ السلام کو #مامون عباسی نے امام علیہ السلام کی مرضی کے خلاف #مدینہ سے #خراسان بلایا تو جناب معصومہ علیہا السلام مدینہ میں اپنے بھائی کے بغیر نہ رہ سکیں اور یہ ارادہ کیا کہ امام علیہ السلام سے ملاقات کے لئے خراسان تشریف لے جائیں گی۔
آپ نے مدینہ سے خراسان کاسفر شروع کیا ،اس سفر کے دوران جناب معصومہ علیہا السلام کا کاروان #ساوہ نامی جگہ پہنچا اور یہ وہی جگہ تھی کہ جہاں حاکم وقت مامون کے کارندوں نے #آل_رسول علیہم السلام کے کاروان پر حملہ کیا اور کاروان میں موجود اکثر جوانوں کو #شہید کر دیا۔
جناب #شیخ_مرتضی_عاملی اپنی کتاب #حیاة_الامام_الرضا میں کہتے ہیں کہ جناب معصومہ علیہا سلام کو زہر دیا گیا تھا جسکی وجہ سے آپ کی شہادت ہوئی۔

🔰 آپ کی قم میں آمد
حضرت فاطمہ معصومہ علیہا السلام کے لئے اپنے عزیزوں کی شہادت ایک عظیم مصیبت تھی ، اس مصیبت اور زہر کے اثر سے آپ شدید بیمار ہو گئیں اور آپ نے فرمایا کہ مجھ کو #قم لے چلو کیونکہ میں نے اپنے والد سے سنا ہے کہ قم میرے #شیعوں_کا_مرکز ہے۔
یہی وجہ تھی کہ جناب فاطمہ معصوم سلام اللہ علیہا تئیس ربیع الأول کو شہر مقدس قم تشریف لائیں اور آپ کے چاہنے والوں نے بہت جاہ و حشم سے آپ کا استقبال کیا۔
قم میں ستّرہ دن قیام کے بعد آپ کی شہادت ہو گئی۔
جناب معصومہ علیہا السلام کی فضیلت
جناب فاطمہ معصومہ علیہا السلام علم و فضل میں بے مثال تھیں اور متعدد روایات سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ معصومین علیہم السلام کی نگاہ میں آپ کی بہت فضیلت ہے۔امام جعفر الصادق علیہ السلام فرماتے ہیں کہ فاطمہ معصومہ علیہا السلام کا #حرم گویا ہم #اہلبیت علیہم السلام کا حرم ہے۔اسی لئے جب آپ کا #زیارتنامہ پڑھتے ہیں تو ائمہ معصومین علیہم السلام کو خطاب کر کے سلام کرتے ہیں در حالی کہ اس حرم میں ائمہ علیہم السلام کی قبور نہیں ہیں۔
———————-