امام صادق علیه السلام آنلائن مدرسہ
125 subscribers
120 photos
5 videos
284 links
عربی، اردو، فارسی اور انگریزی زبانوں میں جدید تعلیمی نظام کی شکل میں اسلامی تعلیمات کے حوزوی اور غیر حوزوی کورسز کی آنلائن تدریس۔
Download Telegram
🔰 #اعتقادی_سوال
📌 اگر اسلام کامل دین ہے تو اکثر لوگ غیر مسلمان کیوں ہیں؟
یہ بات حقیقت ہے کہ لوگ بغیر کسی #تحقیق اور #تفکر کے اپنے لئے دین کا انتخاب کر لتے ہیں بلکہ اکثر افراد ہوا و ہوس یا اپنے اجداد کی پیروی کی خاطر کسی دین کے ماننے والے بن جاتے ہیں اسی لئے اکثریت کا کسی خاص دین کی طرف رجحان پیدا کرنا اس بات کی دلیل نہیں بن سکتی کہ وہ دین حق ہے۔
🔸کسی بھی دین کے #کمال اور #حقانیت کے لئے ضروری ہے کہ اس کی #تعلیمات کو دیکھا جائے۔ ہمارا اعتقاد ہے کہ #دین_اسلام کامل اور آخری دین ہے جو #وحی کے ذریعہ ہم تک آیا ہے تاکہ انسان کی زندگی کو ہر پہلو سے #منظم کر سکے۔
🔸اسی طرح سے تعلیمات اسلامی اور مفاد پرست طبقے کے درمیان تضاد رہا ہے اور اسی لئے ایسے لوگوں نے اسلام کی مخالفت کی ہے اور چونکہ اسلام کو ختم نہیں کرسکے تو اسلام کی تبلیغ میں رکاوٹ پیدا کرتے ہیں۔بلکہ دشمن کی کوشش یہ ہے کہ اسلام کو بدنام کرے تاکہ دنیا والوں کے سامنے اسلام کا برا چہرہ لایا جائے اور لوگ اسلام کو ظلم و ستم والا دین سمجھیں ۔اسکے مقابل میں ایسی تعلیمات کو پیش کرتے ہیں کہ جو #دنیا_طلبی اور #مادہ_پرستی کی طرف لے جائےاور پھر اسکی ترویج کرتے ہیں۔ انہی وجوہات کی بنا پر دنیا کے اکثر لوگ #حقیقی_تعلیمات_اسلامی سے آشنا نہیں ہو پا رہے ہیں اور مسلمان نہیں ہیں۔
🔸ان تمام شرائط کے باوجود تاریخ گواہ ہے کہ دنیا کے کسی بھی کونے میں اگر اسلام کی حقیقی تعلیمات کو پیش کیا گیا تو وہاں کے لوگوں نے اس کو دل و جان سے قبول کیا ہے اور متعدد ایسی شخصیات ہیں کہ جنہوں نے باطل دین کو چھوڑ کر اسلام کو قبول کیا۔

#شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ #حدیث #اہلبیت #رسول_اللہ

🌐 imamsadiq.tv/ur
📧 Urdu@imamsadiq.tv
facebook.com/imamsadiq.ur
Instagram.com/imamsadiq_ur
https://t.me/imamsadiq_ur
WhatsApp: +98-9197786110