امام صادق علیه السلام آنلائن مدرسہ
118 subscribers
120 photos
5 videos
284 links
عربی، اردو، فارسی اور انگریزی زبانوں میں جدید تعلیمی نظام کی شکل میں اسلامی تعلیمات کے حوزوی اور غیر حوزوی کورسز کی آنلائن تدریس۔
Download Telegram
🏴حضرت زہرا علیہا السلام کے گھر پر حملہ اور جناب محسن کی شہادت
#رسول_اکرم ﷺ کی رحلت کے بعد غاصبین #خلافت #حضرت_زہراء علیہا السلام کے گھرپر #امام_علی علیہ السلام سے بیعت لینے کے لئے جمع ہو گئے۔امیر المومنین علی علیہ السلام نے باہر آنے اور بیعت کرنے سے انکار کیا اور فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ کے حکم کے مطابق وہ قرآن جمع کر رہے ہیں۔
ظالموں نے گھر کو #آگ_لگانے کی کوشش کی اسی اثناء میں #مدافع_امامت اور #ولایت حضرت زہرا سلام اللہ علیہا در خانہ پر آگئیں اور ظاموں سے کہا یہ رسول للہﷺ کا گھر ہے اس میں رسولﷺ کے نواسے اور جنت کے جوانوں کے سردار #حسنین علیہما السلام رہتے ہیں۔ #بنت_رسولﷺ کی اس بات کو سن کر ایک ملعون نے جواب دیا اگر رہتے ہیں تو رہا کریں لیکن اگر علی باہر نہیں آئے تو گھر کو آگ لگا دیں گے، یہ کہتے ہوئے اشقیا نے دروازے پر آگ لگا دی اور جلتے ہوئے دروازے کو لات مار کر گرا دیا ۔
◾️شیعہ تاریخ اور احادیث کے علاوہ علماء اہل سنت نے بھی ذکر کیا ہے کہ حضرت زہرا علیہا السلام کے گھر کی حرمت پامال کر دی گئی اور جناب سیدہ شدید زخمی ہو گئیں جسکے نتیجہ میں آپ کے شکم میں #جناب_محسن علیہ السلام کی #شہادت ہو گئی۔
1️⃣ #ابن_ابی_الحدید #اہل_سنت کے مشہور عالم نے اپنی کتاب #الصنف میں اس بات کا ذکر کیا ہے کہ #عمر_بن_خطاب نے حضرت زہرا علیہا السلام کے گھر کو آگ لگانے کی دھمکی دی۔ (ج۸ ص۵۷۲)
2️⃣ #بلاذری نے اپنی کتاب #انساب_الاشراف میں عمر بن خطاب کا آگ لے کر حضرت زہرا علیہا السلام کے گھر کی جانب بڑھنا اور گھر کو آگ لگا دینے کی بات کرنے کو بیان کیا ہے۔(ج۱، ص۵۸۶)
3️⃣ #ابن_قتیبہ_دینوری کا اپنی کتاب #الامامۃ_و_السیاسۃ میں بیان کرنا ہے کہ عمر اور انکے کچھ ساتھی امام علی علیہ السلام سے بیعت لینے کے لئے انکے گھر پہنچے اور جب امام علیہ السلام نے بیعت کرنے سے انکار کیا تو گھر کو آگ لگا دی جبکہ حضرت زہرا علیہا السلام دروازے کے پیچھے کھڑی تھیں اور آپ کی فریاد سب سن رہے تھے، لیکن عمر اور انکے ساتھی زبردستی امام علیہ السلام کو #ابوبکر کے پاس بیعت کے لئے لے گئے۔ (ص۱۲ و ۱۳)

#شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ #حدیث #اہلبیت #رسول_اللہ #صفر #عزاداری #کربلا #امام_حسین

🌐 imamsadiq.tv/ur
📧 Urdu@imamsadiq.tv
facebook.com/imamsadiq.ur
Instagram.com/imamsadiq_ur
https://t.me/imamsadiq_ur
WhatsApp: +98-9197786110