امام صادق علیه السلام آنلائن مدرسہ
125 subscribers
120 photos
5 videos
284 links
عربی، اردو، فارسی اور انگریزی زبانوں میں جدید تعلیمی نظام کی شکل میں اسلامی تعلیمات کے حوزوی اور غیر حوزوی کورسز کی آنلائن تدریس۔
Download Telegram
💐 ۱۱ شعبان سن ۳۳ ہجری #شبیہ_پیغمبر#حضرت_علی_اکبر (علیہ السلام) نے اس دنیا میں قدم رکھا۔#امام_حسین (علیہ السلام) کے نور چشم اور #حضرت_لیلیٰ (علیہا السلام) کے دل کا سکون جناب علی اکبر (علیہ السلام) بے شمار کمالات کے مالک تھے آپ نہایت #شجاع، #دلیراور #خوبصورت تھے۔
🌹آپ کے فضائل اور کمالات میں سے ایک اہم خصوصیت کی طرف امام حسین (علیہ السلام) نے اشارہ کیا اور فرمایا کہ علی اکبر (علیہ السلام) رسول اکرم ﷺ سے #خلقت ، #اخلاق اور #بات_چیت میں سب سے زیادہ شباہت رکھتے ہیں ۔ یہ جملہ جناب علی اکبر (علیہ السلام) کی عظمت کا عکاس ہے کیونکہ انسان کی خلقت تو اسکے ہاتھ میں نہیں ہوتی لیکن صاحب اختیارانسان اپنےاخلاق اور منطق کو ضرور اچھا بنا سکتا ہے اور جناب علی اکبر (علیہ السلام) کا کمال یہی تھا کہ آپ نے خود کو رسول اکرم ﷺ کا شبیہ بنا لیا تھا۔
لوگ جب رسول اللہ ﷺ کی #زیارت کے مشتاق ہوتے تھے تو علی اکبر (علیہ السلام) کی زیارت کر لیتے تھے۔ امام حسین (علیہ السلام) فرماتے ہیں کہ جب بھی میں اپنے نانا کی زیارت کا مشتاق ہوتا تھا تو اپنے نور نظر علی اکبر (علیہ السلام) کے چہرے کو دیکھ لیا کرتا تھا۔

🌸امام صادق (علیہ السلام) آنلائن مدرسہ اس پر مسرت موقع پر تمام مومنین کی خدمت میں تبریک و تہنیت پیش کرتا ہے۔

———————————————-
#شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ
🌐imamsadiq.tv/ur
📧 urdu@imamsadiq_tv
🟪t.me/imamsadiq_ur
🟦facebook.com/imamsadiq.ur
🟧instagram.com/imamsadiq_ur
🟩WhatsApp: +98-9197786110
۸۔شعبان المعظم بروز چہار شنبہ کی شام آیت اللہ سید ہادی المدارسی مد ظلہ نے امام صادق علیہ لاسلام آنلاین مدرسہ قدم رنجہ فرمایا ۔
ادارے کے ذمہ دار افراد کو حضرت سے ملاقات اور مکالمہ کرنے کا شرف حاصل ہوا جس میں ادارے کی اہم ترین تعلیمی سرگرمیوں کی شناخت بعد مدارس میں تعلیم کے اہم ترین تقاضوں اور ضرورت کے بارے میں بات چیت کی گئی۔ مزید گفتگو ہوئی کہ موجودہ دور کے ساتھ ہم آہنگ رہنا چاہئے، ۔نیز تعلیم کے جدید طریقہ کار میں دلچسپی، خاص طور پر آن لائن دروس اور اسلامی علوم کے جدید نصاب کو عام لوگوں کے لیے متعین کرنے کی ضرورت ہے، اور اسلامی علوم کے نصاب کو عام لوگوں اور خاص طور پر حوزوی تعلیم میں دلچسپی رکھنے والوں کے لیے متعارف کرانے کی ضرورت ہے، تاکہ طلاب اور دیگر مؤمنین ان علوم سے زیادہ مستفید ہو سکیں ۔
🌐imamsadiq.tv/ur
🟪t.me/imamsadiq_ur
🟦facebook.com/imamsadiq.ur
🟩WhatsApp: +98-9197786110
————————————
#امام_صادق_بین_الاقوامی_ادارے #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ #حدیث #اہلبیت
💐 #رسول_اللہ ﷺ کے #آخری_وصی اور #شیعوں کے آخری امام حضرت #بقیۃ_اللہ الاعظم #حجۃ_بن_الحسن_المہدی عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی ولادت باسعادت ۱۵ #شعبان کی صبح سن ۲۵۵ ہجری #سامرا میں ہوئی۔آپ کی ولادت سے اللہ کا وعدہ ، رسول اکرم ﷺ اور ائمہ اطہار کی پیشین گوئی پوری ہوئی۔
🌸امام مہدی (عجل اللہ فرجہ) کا نام نامی وہی ہے جو رسول اکرمﷺ کا ہےاور آپ کی کنیت بھی رسول اللہ ﷺ کی مانند #ابوالقاسم ہے۔ آپ (علیہ السلام) کے والد ماجد #امام_حسن_عسکری (علیہ السلام) اور والدہ ماجدہ جناب #نرجس_خاتون ہیں۔
🌸 امام مہدی (عجل اللہ فرجہ) کی زندگی کو چار اہم حصوں پر تقسیم کیا جاتاہے: ولادت سے غیبت تک، #غیبت_صغری ، #غیبت_کبریٰ اور آپ کی حکومت۔
🍀امام زمانہ (عجل اللہ فرجہ) کی حکومت میں دین کو حقیقی عزت ملے گی اور ہر طرف #عدل و انصاف کا بول بالا ہو گا ظلم و جور کا خاتمہ ہوگااور کسی پر بھی ذرہ برابر بھی ظلم نہیں ہو گا۔ یہ ایسی حکومت ہو گی کہ جسکو دیکھنے کے لئے انبیاء نے دعا کی ہے۔
روایات کے مطابق امام زمانہ (عجل اللہ فرجہ) کے ظہور کا انتظار بہترین عبادت ہے اور انسان کو چاہئے کہ اس وقت کو درک کرنے کا شوق رکھے کیونکہ امام صادق (علیہ السلام) نے فرمایا :اگر میں انکو (امام مہدی عجل اللہ فرجہ)درک کر لوں تو میں پوری زندگی انکی خدمت کروں۔
🌸پروردگار ہم سبکو امام زمانہ (عجل اللہ فرجہ) کے ظہور کو درک کرنے اور انکی خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔
امام صادق (علیہ السلام) آنلائن مدرسہ تمام مومنین کی خدمت میں تبریک پیش کرتا ہے۔

————————————————-
#شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ
🌐imamsadiq.tv/ur
📧 urdu@imamsadiq_tv
🟪t.me/imamsadiq_ur
🟦facebook.com/imamsadiq.ur
🟧instagram.com/imamsadiq_ur
🟩WhatsApp: +98-9197786110
🏴 #امام_زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے چوتھےوکیل جناب #علی_بن_محمد_سَمُری(سَمَری) رحمۃ اللہ علیہ کی وفات پر تمام مومنین کی خدمت میں تسلیت عرض کرتے ہیں۔
علی بن محمد #سمری ایک ایسےعظیم گھرانے سے تعلق رکھتے تھے کہ جو اہلبیت علیہم السلام سے محبت کے لئے مشہور تھا۔ جناب علی بن محمد سمری #امام_حسن_عسکری علیہ السلام کے صحابی تھے اور #شیعوں میں انکا خاص مقام تھا ، سن ۳۲۶ ہجری میں امام زمانہ عجل اللہ فرجہ کے حکم سے آپ انکے وکیل بنے اور مومنین اور امام عجل اللہ فرجہ کے درمیان رابطہ بنے رہے۔
◼️جناب علی بن محمد سمری کی وکالت کا دورانیہ دیگر تمام #وکلاء سے کم تھا اور آپ نے فقط ۳ سال تک امام زمانہ عجل اللہ فرجہ کی #وکالت کے فرائض انجام دئے۔اس دوران شیعہ اپنے سوالات جناب سمری کے ذریعہ امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف سے پوچھتے تھے اور شرعی رقومات انکو دیا کرتے تھے۔ #حکومت کی سختیوں کی وجہ سے جناب سمری اپنی وکالت کے امور کو اکثر طور پر لوگوں کی نظروں سے چھپا کر انجام دیتے تھے۔
آپ کی بہت زیادہ کرامات نقل کی گئی ہیں، انہیں میں سے ایک جناب #ابن_بابویہ کی وفات کے وقت کی پیشین گوئی ہے۔
⚫️ #صالح_بن_شعیب نقل کرتے ہیں کہ #احمد_بن_ابراہیم شہر #بغدادمیں علماء کی ایک مجلس میں تھے اور وہاں علی بن محمد سمری بھی تشریف فرما تھے۔ بغیر کسی مقدمہ کے جناب سمری نے فرمایا کہ اللہ علی بن حسین بابویہ پر رحمت نازل کرے، حاضرین کو تعجب ہوا اور اس تاریخ اور وقت کو لکھ لیا کچھ دیر بعد خبر ملی کہ جناب ابن بابویہ کا اسی دن اور وقت پر انتقال ہوگیا ۔
⚫️ جناب سمری کی وفات ۱۵ شعبان سن ۳۲۹ ہجری میں شہر بغداد میں ہوئی اور وہیں آپ کا مزار بنایا گیا۔ جناب سمری کی وفات سے چھ دن پہلے امام زمانہ عجل اللہ فرجہ کی طرف سے #توقیع موصول ہوئی کہ جس میں جناب سمری کی وفات اور #غیبت_کبریٰ کےآغاز کی اطلاع تھی ۔امام علیہ السلام نے حکم دیا کہ اپنے ناتمام کاموں کو مکمل کریں اور کسی کو اپنے بعد جانشین مقرر نہ کریں۔ امام مہدی عجل اللہ تعلی فرجہ شریف کی توقیع کے مطابق ہوا اور چھ دن بعد جناب سمری کی وفات ہو گئی۔
امام علیہ السلام کے آخری وکیل کی وفات کے بعد #غیبت_صغریٰ کا وقت تمام ہوا اور غیبت کبریٰ کا آغاز ہوا۔
پروردگار عالم کی بارگاہ میں دعا ہے کہ دوران #غیبت ختم ہو اور جلد امام عجل اللہ فرجہ کا ظہور ہو۔

———————————————————
#شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ
🌐imamsadiq.tv/ur
📧 urdu@imamsadiq_tv
🟪t.me/imamsadiq_ur
🟦facebook.com/imamsadiq.ur
🟧instagram.com/imamsadiq_ur
🟩WhatsApp: +98-9197786110
🏴امام صادق (علیہ السلام) آنلائن مدرسہ امام زمانہ عجل اللہ فرجہ شریف کے تیسرے نائب حسین بن روح نوبختی ؒکی وفات پر تعزیت پیش کرتا ہے۔

⚫️ #جناب_حسین_بن_روح_نوبختی رحمۃ اللہ علیہ امام مہدی عجل اللہ فرجہ کی غیبت صغریٰ کے وقت تیسرے وکیل تھے۔آپ #محمد_بن_عثمان رحمۃ اللہ علیہ (امام عجل اللہ فرجہ کے دوسرے وکیل ) کی وفات کے بعد اپنے تقوے ، پارسائی، عدالت اور شائستگی کی وجہ سے امام زمانہ عجل اللہ فرجہ کی وکالت کے لئے منتخب ہوئےاور ۲۱ سال تک امام مہدی عجل اللہ فرجہ کی وکالت کے فرائض انجام دیتے رہے۔

جناب حسین بن روح کی وثاقت کے لئے امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ نےفرمایا:ہم انکو پہچانتے ہیں اور خداوند عالم انکواپنی خاص عنایات اور خوشنودی عطا کرے۔ہمکو انکا خط ملا اور ہم انکی کارکردگی سے راضی ہیں، انکا ہمارے نزدیک ایسا مقام ہے کہ جس سے وہ خوش ہو جائیں گے۔ اللہ انکو خوب برکتوں سے نوازے۔

⚫️ جناب حسین بن روح اپنے خاندانی اثر و رسوخ کی وجہ سے #عباسی_حکومت میں شیعوں کی مدد کیا کرتے تھے لیکن جب حکومتی دباؤ زیادہ ہوا تو آپ نے اپنی وکالت کے امور کو مخفیانہ طور پر انجام دینا شروع کیا۔ آپ کا خاص علمی مقام تھا اور آپ کی مشہور تالیفات میں سےعلم فقہ میں #التادیب نامی کتاب معروف ہے۔
کچھ تاریخی کتابوں میں آپ کے لئے بعض کرامات کو ذکر کیا گیا ہے، مثال کے طورپر #احمد_بن_اسحاق کی وفات کی خبردینا یا کھوئے ہوئے سونے کا پتہ بتانا و غیرہ۔ #شیخ_صدوق ؒبیان کرتے ہیں کہ ایک شخص سونے اور چاندی سے بھرا تھیلا حسین بن روحؒ کو دینے کے لئے لا رہا تھا اور یہ تھیلا کھو جاتا ہے ، وہ شخص اپنے مال میں سے اسی مقدار میں سونا چاندی رکھ کر جناب حسین بن روح کی خدمت میں پیش کرتا ہے، جناب حسین بن روح نے اسکو وہ تھیلی واپس کردی اور اس کھوئی ہوئی تھیلی کا پتہ بتایااور اس شخص کو اسی جگہ سے وہ تھیلی مل گئی۔
◼️آخرکار ۱۸ شعبان سن ۳۲۶ ہجری میں آپ کا انتقال ہوا اورآپ کو #بغداد کے قریب نوبختیہ علاقہ میں دفنایا گیا۔


#شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ
🌐imamsadiq.tv/ur
📧 urdu@imamsadiq_tv
🟪t.me/imamsadiq_ur
🟦facebook.com/imamsadiq.ur
🟧instagram.com/imamsadiq_ur
🟩WhatsApp: +98-9197786110
ماہ مبارک رمضان کی آمد

#ماہ_مبارک_رمضان اللہ کا مہینہ ہے اور #افضل_الشہور یعنی تمام مہینوں سے بہتر ہے۔یہ عبادتوں اور راز و نیاز کرنے کا مہینہ ہے۔ دلوں کو اللہ تبارک و تعالی کی طرف متوجہ کرنے کا مہینہ ہے۔
💐یہ وہ مہینہ ہے جس میں ہم کو خداوند نے اپنی #مہمانی کی طرف #دعوت دی ہے اور ہمیں صاحب #کرامت قرار دیا ہے ۔ اس مہینہ میں ہماری ہر سانس #تسبیح کا ثواب رکھتی ہے۔ ہمارا سونا عبادت ہے۔ ہمارے اعمال اس مہینہ میں قبول ہوتے ہیں اور دعائیں مستجاب ہوتی ہیں۔
💐ہر سال یہ ایام آتے ہیں اور اسکی #معنویت سے فضا نورانی اور معطر ہو جاتی ہے۔ اہل دل اپنے #کمال اور #سعادت کی راہ پر گامزن ہو جاتے ہیں اور ہر عبادت گذار اپنی ظرفیت کے حساب سے #تقرب_الہی حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔
🌸 پروردگار عالم ہم سب کو بہترین عبادت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔🌺
🌹 امام صادق (علیہ السلام) آنلائن مدرسہ تمام مسلمانوں کی خدمت میں ماہ مبارک رمضان کی تبریک و تہنیت پیش کرتا ہے۔

—————————————————-
#شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ
🌐imamsadiq.tv/ur
📧 urdu@imamsadiq_tv
🟪t.me/imamsadiq_ur
🟦facebook.com/imamsadiq.ur
🟧instagram.com/imamsadiq_ur
🟩WhatsApp: +98-9197786110
پندرہ رمضان المبارک سن تین ہجری میں جنت کے جوانوں کے سردار سبط اکبر رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم امام حسن مجتبی علیہ السلام پیدا ہوئے۔
💐امام حسن علیہ السلام کی سیرت سب کے لئے نمونہ عمل ہے اور آپ کا کرم زبانزد عام و خاص تھا اسی لئے آپ کو کریم اہلبیت علیہم السلام بھی کہا جاتا ہے۔ کیونکہ آپ کا یہ شیوہ تھا کہ کسی بھی محتاج شخص کو دیکھتے تھے تو اس سے پہلے کہ وہ سوال کرے آپ اسکی حاجت روائی فرما دیتے تھے۔ آپ کی سخاوت کا یہ عالم تھا کہ آپ نے اپنی حیاب مبارکہ میں دو بار اپنی تمام دولت اللہ کی راہ میں خرچ کردیا اور تین مرتبہ اپنے مال کو دو حصوں پر تقسیم کرکے ایک حصہ خود رکھا اور دوسرا حصہ ضرورتمندوں اور محتاجوں میں تقسیم کر دیا۔
🌸 امام حسن علیہ السلام کے بے انتہا فضائل ہیں ان میں سے یہ بھی ایک عظیم فضیلت ہے کہ آپ مصداق آیہ تطہیر ہیں اور آپ کے بچپن میں ہی رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے آپ کی امامت کی بشارت دے دی تھی۔ امام حسن علیہ السلام کا مباہلہ کے روز رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ موجود ہونا بھی آپ کی عظمت پر روشن دلیل ہے۔
🥀امام علی علیہ السلام کی شہادت کے بعد ۲۱ رمضان سن ۴۰ ہجری امام حسن علیہ السلام منصب امامت پر فائز ہوئےاور اپنی عمر بابرکت کو حق کی دفاع اور باطل سے مقابلے میں صرف کر دیا اور ہمیشہ بنی امیہ کی تفرقہ انگیز سازشوں کی مخالفت کی اور آخر کار ۲۸ صفر سن ۵۰ ہجری میں معاویہ نے جعدہ کے ہاتھوں زہر دلوا کر شہید کروا دیا۔
———————————————————-
#شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ
🌐imamsadiq.tv/ur
📧 urdu@imamsadiq_tv
🟪t.me/imamsadiq_ur
🟦facebook.com/imamsadiq.ur
🟧instagram.com/imamsadiq_ur
🟩WhatsApp: +98-9197786110
#ماہ_رمضان راز و نیاز کا مہینہ ہےاور اس عبادتوں کے مہینے کا قلب #شب_قدر ہے۔ اس عظیم شب میں سب کے ہاتھ سوئے آسمان بلند ہیں اور #الغوث الغوث کی صدائیں بلند ہیں ، اللہ تبارک و تعالی نے #مغفرت کے دروازے کھول دئیے ہیں اور بندے گناہوں کی توبہ طلب کر رہے ہیں۔
🔵 یہ وہ شب ہے جو ہزار مہینوں سے بہتر ہے« لَيْلَةُ الْقَدْرِ خَيْرٌ مِنْ أَلْفِ شَهْر» اور اسی بابرکت رات میں قلب مبارک #رسول_اکرمﷺ پر #قرآن#کریم کا نزول ہوا۔شب قدر میں #فرشتے اور #روح کا نزول ہوتا ہےاور اللہ کی #رحمت بندوں کے شامل حال ہو تی ہے اور اسی رات میں آیندہ ایک سال کے امور بندوں کے لئے مقرر کر دیئے جاتے ہیں۔ لیکن کوئی بھی اس شب کی عظمت کو درک نہیں کر سکتا « وَمَا أَدْرَاكَ مَا لَيْلَةُ الْقَدْرِ»یہ تو اللہ جانے اور اللہ کے خاص بندے جانیں عام بندوں کو تو اس شب کا دقیق وقت بھی نہیں معلوم لیکن حکم یہ ہے کہ اسکا بڑا احترام کیا جائےاور ان راتوں میں #شب_بیداری اور عبادت کی جائے۔
🔰 اگر چہ بعض #روایات کے مطابق #لیلۃ_القدر شبِ انیس یا شبِ اکیس یا بھر شبِ تیئیس رمضان المبارک میں سے ایک ہے۔البتہ امام صادق علیہ السلام کے مطابق یہ بھی ربّ کریم کا لطف ہے کہ ہم کو نہیں معلوم کہ ان میں سے کون سے رات لیلۃ القدر ہے تاکہ بندے ان #تینوں راتوں میں اللہ سے راز و نیاز کریں اور جتنا زیادہ ہو سکے #تقرب_الہی حاصل کریں۔
🔹 پیغمبر اکرم ﷺ نے اس رات کی عظمت میں فرمایا کہ « مَنْ اَحْیا لَیْلَةَ الْقَدْرِ حُوِّلَ عَنْهُ الْعَذابُ اِلَى السَّنَةِ الْقابِلَةِ » جو بھی لیلۃ القدر میں شب بیداری کرے گا اگلے ایک سال تک اس سے عذاب دور ہو جائے گا۔(اقبال الاعمال، سید بن طاووس، ج ۱، ص ۳۴۵).
پروردگار عالم کی بارگاہ میں دعا ہے کہ ہم سب کو زیادہ سے زیادہ عبادت کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور عظیم مہینے اور عظیم رات کے طفیل میں امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے ظہور میں تعجیل فرمائے۔
—————————————————————
#شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ
🌐imamsadiq.tv/ur
📧 urdu@imamsadiq_tv
🟪t.me/imamsadiq_ur
🟦facebook.com/imamsadiq.ur
🟧instagram.com/imamsadiq_ur
🟩WhatsApp: +98-9197786110
#ماہ_رمضان راز و نیاز کا مہینہ ہےاور اس عبادتوں کے مہینے کا قلب #شب_قدر ہے۔ اس عظیم شب میں سب کے ہاتھ سوئے آسمان بلند ہیں اور #الغوث الغوث کی صدائیں بلند ہیں ، اللہ تبارک و تعالی نے #مغفرت کے دروازے کھول دئیے ہیں اور بندے گناہوں کی توبہ طلب کر رہے ہیں۔
🔵 یہ وہ شب ہے جو ہزار مہینوں سے بہتر ہے« لَيْلَةُ الْقَدْرِ خَيْرٌ مِنْ أَلْفِ شَهْر» اور اسی بابرکت رات میں قلب مبارک #رسول_اکرمﷺ پر #قرآن#کریم کا نزول ہوا۔شب قدر میں #فرشتے اور #روح کا نزول ہوتا ہےاور اللہ کی #رحمت بندوں کے شامل حال ہو تی ہے اور اسی رات میں آیندہ ایک سال کے امور بندوں کے لئے مقرر کر دیئے جاتے ہیں۔ لیکن کوئی بھی اس شب کی عظمت کو درک نہیں کر سکتا « وَمَا أَدْرَاكَ مَا لَيْلَةُ الْقَدْرِ»یہ تو اللہ جانے اور اللہ کے خاص بندے جانیں عام بندوں کو تو اس شب کا دقیق وقت بھی نہیں معلوم لیکن حکم یہ ہے کہ اسکا بڑا احترام کیا جائےاور ان راتوں میں #شب_بیداری اور عبادت کی جائے۔
🔰 اگر چہ بعض #روایات کے مطابق #لیلۃ_القدر شبِ انیس یا شبِ اکیس یا بھر شبِ تیئیس رمضان المبارک میں سے ایک ہے۔البتہ امام صادق علیہ السلام کے مطابق یہ بھی ربّ کریم کا لطف ہے کہ ہم کو نہیں معلوم کہ ان میں سے کون سے رات لیلۃ القدر ہے تاکہ بندے ان #تینوں راتوں میں اللہ سے راز و نیاز کریں اور جتنا زیادہ ہو سکے #تقرب_الہی حاصل کریں۔
🔹 پیغمبر اکرم ﷺ نے اس رات کی عظمت میں فرمایا کہ « مَنْ اَحْیا لَیْلَةَ الْقَدْرِ حُوِّلَ عَنْهُ الْعَذابُ اِلَى السَّنَةِ الْقابِلَةِ » جو بھی لیلۃ القدر میں شب بیداری کرے گا اگلے ایک سال تک اس سے عذاب دور ہو جائے گا۔(اقبال الاعمال، سید بن طاووس، ج ۱، ص ۳۴۵).
پروردگار عالم کی بارگاہ میں دعا ہے کہ ہم سب کو زیادہ سے زیادہ عبادت کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور عظیم مہینے اور عظیم رات کے طفیل میں امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے ظہور میں تعجیل فرمائے۔
—————————————————————
#شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ
🌐imamsadiq.tv/ur
📧 urdu@imamsadiq_tv
🟪t.me/imamsadiq_ur
🟦facebook.com/imamsadiq.ur
🟧instagram.com/imamsadiq_ur
🟩WhatsApp: +98-9197786110
Forwarded from اتچ بات
ماہ ذوالقعدہ کی پچیسویں تاریخ کو روز دحو الارض کہا جاتا ہے۔
"دحو الارض " کا مطلب ہے زمین کوحرکت دینا اور اس کو پھیلانا۔
شروع میں زمین کی پوری سطح پانی سے ڈھکی ہوئی تھی۔پانی سے ابھرنےپہلا نقطہ کعبہ شریف اور بیت اللہ الحرام کا مقام تھا۔ قرآن پاک اور اسلامی احادیث میں روز دحو الارض (یعنی زمین کی توسیع) کا ذکر ملتا ہے۔
جیسا کہ اللہ تعالیٰ سورہ آل عمران آیت نمبر 96 میں فرماتا ہے۔
🌸"« إِنَّ أَوَّلَ بَیتٍ وُضِعَ لِلنَّاسِ لَلَّذی بِبَکةَ مُبارَکاً وَ هُدی لِلْعالَمینَ
بے شک سب سے پہلی عبادت گاہ جو انسانوں کے لئے تعمیر کی گئی ہے وہ وہی جو مکہ میں واقع ہے۔اس کو خیر و برکت دی گئی ہےاورتمام دنیا والوں کے لئے ہدایت ہے
🌼امام صادق علیہ السلام سے روایت ہے۔
إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَ جَلَّ دَحا الْأَرْض منْ تَحْتِ الْکعْبَةِ إِلَی مِنًی ثُمَّ دَحَاهَا مِنْ منًی إِلَی عرَفَاتٍ ثُمَّ دَحَاهَا مِنْ عَرَفَاتٍ إِلَی مِنًی فَالْأَرْضُ مِنْ عَرَفَاتٍ وَ عَرَفَاتٌ مِنْ مِنًی وَ مِنًی منَ الْکعبَة
شک اللہ تعالیٰ نے زمین کو کعبہ کے نیچے سے منیٰ تک پھیلا دیا، پھر منیٰ سے عرفات تک، پھر عرفات سے منیٰ تک۔پس زمین عرفات سے ہے اور عرفات منی ٰسے ہے اور منیٰ کعبہ سے ہے۔
الکافی، کلینی، ج4، ص189
🌹ذی القعدہ کی پچیسویں تاریخ کے بہت سے فضائل ہیں۔
یہ ایک خاص دن جس کے لیے خصوصی اعمال کا ذکر کیا گیا ہے۔اس دن ایک دعا پڑھنا ہے جس میں اخلاقی اور معاشرتی باتوں کی طرف اشارہ کیا گیا ہےنیز رحمت، توبہ اور صالحین کی کامیابی کا بھی تذکر ہ موجود ہے۔ اس کے علاوہ اس دن روزہ رکھنے کا بھی خاص حکم دیا گیا ہے۔ حضرت صاحب الزمان علیہ السلام کے ظہور کی تعجیل کی نیت سے اس دن کے اعمال، نماز اور روزے رکھنا بہت ہی اچھا ہے۔




———————————————————-
#شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ#دحو_الارض#ذی_القعده
🌐imamsadiq.tv/ur
📧 urdu@imamsadiq_tv
🟪t.me/imamsadiq_ur
🟦facebook.com/imamsadiq.ur
🟧instagram.com/imamsadiq_ur
🟩WhatsApp: +98-9197786110
Forwarded from اتچ بات
◼️ امام_محمد_تقی علیہ السلام شیعوں کے نویں امام ہیں اور امام رضا علیہ السلام کے فرزند ارجمند ہیں آپ کی والدہ ماجدہ کا نام سبیکہ_خاتون ہے۔آپ کی ولادت ۱۰ رجب مدینہ منورہ میں ہوئی اور آ پکی شہادت سن ۲۲۰ ہجری میں ماہ ذی القعدہ کی آخری تاریخ میں ہوئی۔
◼️نو سال کے سن میں آپ منصب_امامت پر فائز ہوئے اور یہی وجہ تھی کہ آپ کی کمسنی کے سبب بعض لوگوں نے عبد اللہ بن موسیٰ کو امام مان لیااور بعض لوگ واقفیہ مذہب سے جا ملے۔ لیکن پیروان حق نے امام محمد بن علی التقی علیہ السلام کی امامت کو قبول کیا۔
۱۷ سال امامت کے فرائض انجام دینے کے بعد عباسی خلیفہ مامون کی بیٹی ام الفضل جو کہ امام کی زوجہ بھی تھی، نے امام کو زہر دیا اور اسی کے نتیجہ میں آپکی شہادت ہو گئی۔ شہادت کے وقت امام کی عمر صرف ۲۵ سال تھی اور اسی لئے آپ تمام اماموں میں سب سے کم سن امام قرار پائے۔
✔️امام محمد تقی علیہ السلام کے فضائل
متعدد احادیث میں اس بات کی طرف اشارہ کیا گیا ہے کہ امام جواد علیہ السلام اپنے شیعوں کا خاص خیال رکھتے تھے۔ محمد_بن سھل قمی کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں امام کی خدمت میں بیٹھا ہوا تھا اور میں نے چاہا کہ تبرک کے طور پر امام سے ایک لباس حاصل کروں لیکن فرصت نہیں مل سکی اور امام سے خداحافظی کر کے میں واپس آگیا۔ سهل کہتے ہیں کہ میں مدینہ سے باہر آگیا تھا اور راستے میں تھا کہ ایک قاصد صندوق لے کر آیا اور مجھ سے کہا کہ تمہارے امام نے یہ لباس تمہارے لیے بھیجا ہے۔
◼️امام محمد تقی علیہ السلام کی زیارت کا ثواب
آپ کی زیارت کے ثواب کا اندازہ اس حدیث سے لگایا جا سکتا ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جس نے بھی امام محمد تقی علیہ کی زیارت کی گویا اس نے اللہ کے رسولﷺ اور امیر المومنین علیہ السلام کی زیارت کی اور اس پر جنت واجب ہے۔
امام صادق علیہ السلام آنلائن مدرسہ تمام مسلمین کی خدمت میں امام محمد تقی علیہ السلام کی شہادت پر تسلیت و تعزیت پیش کرتا ہے۔

#شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ

🌐imamsadiq.tv/ur
📧 urdu@imamsadiq.tv
https://t.me/imamsadiq_ur
WhatsApp: +98-9197786110
🔰 #عرفہ

🔹#روز_عَرَفَہ #ماہ_ذیالحجہ کے نویں اور #عید_اضحی سے پہلے والے دن کو کہا جاتا ہے اور یہ دن تمام #مسلمانوں کے لئے اہم دن شمار کیا جاتا ہے۔ #حاجیوں کیلئے اس دن ظہر سے لے کر مغرب تک #عرفات کے میدان میں توقف کرنا ضروری ہے۔ مختلف پہلووں سے اس دن کو عظمت حاصل ہے، بندگی اور عبادت کے ذریعہ معنوی کمال حاحل کرنے کے لئے یہ دن مشہور ہے اور اس دن کے لئے مختلف #اعمال، #اذکار اور #دعائیں مشہور یں ہیں جن میں سے سب سے مشہور #امام_حسین علیہ السلام کی
🏴#حضرت_مسلم اور #جناب_ہانی علیہما السلام کی #شہادت
اس دن کی ایک اہم مناسبت یہ بھی ہے کہ آج #سفیر_حسین علیہ السلام کی شہادت کا دن ہے۔ سن ۶۰ ہجری میں مسلم بن عقیل علیہ السلام کو #عبید_اللہ_بن_زیاد نے دھوکہ دے کر اسیر کر لیا اور دارالاقامہ لے جا کر شہید کردیا۔ شہادت کے بعد آپ کے بدن کی بےحرمتی کی گئی اور یہ گویا #کربلا میں ہونے والی شہادتوں کا آغاز تھا۔
آج ہی کے دن جناب مسلم کے دوست اور امام حسین علیہ السلام کے محب جناب #ہانی_بن_عروہ کو بھی شہید کیا گیا۔
امام حسین علیہ السلام نے دونو کی خبر شہادت سن کر بہت گریہ کیا اور #آیت_استرجاع پڑھتے رہے۔
🔹 اس دن کی عظمت
#امام_صادق علیہ السلام نے فرمایا کہ اگر #رمضان میں کسی کی مغفرت نہ ہو سکے تو وہ آیندہ رمضان کا انتظار کرے، مگر یہ کہ روز عرفہ کو درک کر لے۔ (من لا یحضرہ الفقیہ ج۲،ص ۹۹)
——————-
#شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ #حدیث #اہلبیت #رسول_اللہ
🌐imamsadiq.tv/ur
📧 urdu@imamsadiq_tv
t.me/imamsadiq_ur
facebook.com/imamsadiq.ur
instagram.com/imamsadiq_ur
WhatsApp: +98-9197786110
🔹 ۱۰ذیالحجہ مسلمانوں کے لئے اہم #عید_کا_دن ہے اور اس دن کو مختلف ناموں سے جانا جاتا ہے۔ آج کے دن کو #بقرعید ،#عید_قربان یا #عید_الاضحی بھی کہتے ہیں۔ آج کے دن #مسلمان #حج کے تمام اعمال انجام دینے کے بعد #اللہ کی راہ میں #قربانی پیش کرتے ہیں اور یہ عمل در حقیقت #جناب _براہیم علیہ السلام کی تاسی ہے۔ جناب ابراہیم علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ کی جانب سے حکم ہو اکہ اپنے فرزند #اسماعیل علیہ السلام کو خدا کی راہ میں #قربان کر دیں تو جناب ابراہیم علیہ السلام حکم الہی کے مطابق اپنے بیٹے اسماعیل علیہ السلام کو قربان کرنے لے گئے اور جیسے ہی گردن پر چھری چلائی ویسے ہی خدا کی قدرت سے ایک #دنبہ حضرت اسماعیل علیہ السلام کی جگہ آگیا اور اس طرح اسماعیل علیہ السلام کی جگہ دنبہ ذبح ہو گیا۔ یہ ایک #امتحان_الہی تھا جس میں جناب ابراہیم علیہ السلام کامیاب ہوئے۔ اور اسی عمل کی یاد کو بحکم خداوند عالم آج بھی مسلمان انجام دیتے ہیں۔
🔸 ۱۰ ذوالحجہ کی #شب بہت مبارک شب ہے اور اس میں #شب_بیداری کا حکم دیا گیا ہے۔عید قربان کے دن کے کچھ اعمال بھی ذکر کئے گئے ہیں، جیسے #غسل_کرنا، #نماز_عید پڑھنا، #قربانی_کرنا، #امام_حسین علیہ السلام کی #زیارت ، #دعائے_ندبہ پڑھنا #مستحب ہے۔
🌸 #قربانی_کرنے_کی_اہمیت
🔸#ام_سلمہ علیہا السلام #رسول_اکرم ﷺ کی خدمت میں آئیں اور عرض کیا کہ یا رسول اللہ ﷺ آج عید قربان ہے اور میرے پاس کچھ نہیں ہے کہ میں قربانی کر سکوں۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا #قرض لو اور قربانی انجام دو کیونکہ قرض بعد میں ادا کیا جا سکتا ہے۔

🔹#امام_محمد_تقی علیہ السلام فرماتے ہیں کہ عید قربان کے دن #پانچ_اعمال سے زیادہ با فضیلت کوئی عمل نہیں: #قربانی_کرنا، #ماں_باپ_کے_ساتھ_نیکی_کرنا، جن #رشتہ_داروں نے رشتہ توڑ لیا ہو انسے دوبارہ #ہدیہ دے کر رشتہ بحال کرنا ، پہلے #سلام_کرنا، بہترین قربانی کر کے دوسروں کو کھانا کھلانا اور اپنے #پڑوسیوں ، #یتیموں، #مسکینوں اور #فقیروں کو بھی عطا کرنا۔

امام صادق علیہ السلام آنلائن مدرسہ اس مبارک موقع پر تمام مومنین کی خدمت میں مبارک باد پیش کرتا ہے۔
#شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ #حدیث #اہلبیت #رسول_اللہ
🌐imamsadiq.tv/ur
📧 urdu@imamsadiq_tv
t.me/imamsadiq_ur
facebook.com/imamsadiq.ur
instagram.com/imamsadiq_ur
🌸 #خاندان_عصمت_و_طہارت کے دسویں چراغ #امام_علی_النقی علیہ السلام کی ولادت با سعادت سے ۱۵ ذو الحجہ سنہ ۲۱۲ ھ کو مدینہ منور ہوا۔ آپ کے والد #امام_محمد_تقی علیہ السلام اور والدہ کا نام #سمانہ_مغربیہ ہے۔امام علیہ النقی علیہ السلام نے ۳۳ سال #امامت کے منصب پر فائز رہے اور آپ کی عمر ۴۲ سال تھی۔
🌸 آپ کی #کنیت اور #القاب
آپ کی کنیت #ابوالحسن ہے اور آپ کو #ابو_لحسن_الثالث کہا جاتا ہے ۔آپ کے مشہور القاب #نجیب، #مرتضی، #ہادی، #نقی، #عالم، #فقیہ، #امین، #طیب ہیں۔
🌸 #امام_علیہ_السلام_الہی_کلمات_کی_مصداق
#یحیی_بن_اکثم نے امام ہادی علیہ السلام سے اس آیت: وَلَوْ اَنَّمَا فِی اْلاَرْضِ مِنْ شَجَرَهٍ‌ اَقْلاَمُ وَالْبَحْرُ یَمُدُّهُ مِنْ بَعْدِهِ سَبْعَهُ‌ اَبْحُرٍ مَانَفِدَتْ کَلِمَاتُ اللّهِ؛ [اور اگر روئے زمین کے تمام درخت قلم بن جائیں اور سمندر کا سہارا دینے کے لئے سات سمندر اور آ جائیں تو بھی کلمات الہٰی تمام ہونے والے نہیں ہیں۔] کے متعلق سوال کیا کہ اس میں ’’ #کلمات_اللہ ‘‘ سے کیا مراد ہے؟
امام ہادی علیہ السلام نے فرمایا: نَحْنُ کَلِمَاتُ اللّه الَّتی‌ِ لاَتُدْرَکَ فَضَائِلُنَا وَلاَتُسْتَقْصَی. [ہم کلمات اللہ ہیں کہ جنکے فضائل نہ درک کئے جا سکتے اور نہ ختم ہو سکتے ہیں۔]
🌸 #نورانی_کلام
امام ہادی علیہ السلام نے فرمایا؛ لوگ دنیا میں اپنے مال و منال کی وجہ سے مشہور ہوتے ہیں لیکن آخرت میں انکو اعمال کی بناپر پاداش دی جائے گی۔ (بحارالانوار، ج78، ص368)

🌸 امام صادق علیہ السلام آنلائن مدرسہ تمام مونین کی خدمت میں امام علی النقی الہادی علیہ السلام کی ولادت پر تبریک و تہنیت پیش کرتا ہے۔

———————
#شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ #حدیث #اہلبیت #رسول_اللہ #ذیالحجہ
🌐imamsadiq.tv/ur
📧 urdu@imamsadiq_tv
t.me/imamsadiq_ur
facebook.com/imamsadiq.ur
instagram.com/imamsadiq_ur
🔰 #عید_غدیر
۱۸ ذیالحجہ سن ۱۰ ہجری کا دن تھا ، #رسول_گرامی_اسلام#حج سے واپس آرہے تھےکہ #جبرئیل_امین الہی پیغام لے کر نازل ہوئے ایسا پیغام جو تمام دیگر پیغامات سے منفرد تھا، ایسا پیغام جسکی لحن دیگر آیات سے بلکل اگل ہے، ایسا پیغام کہ جسکے لئے خود #رسول_اللہ ﷺ بھی انتظار کر رہے تھے۔ جبرئیل نے #آیت_تبلیغ پڑھ کر سنائی يَا أَيُّهَا الرَّسُولُ بَلِّغْ مَا أُنزِلَ إِلَيْكَ مِن رَّبِّكَ۔۔۔(مائدہ ۶۷) [ اے رسول! جو کچھ آپ کے پروردگار کی طرف سے آپ پر اتارا گیا ہے۔ اسے (لوگوں تک) پہنچا دیجیے]
🌸 #اعلان_ولایت
جبرئیل امین نے فرمان الہی کو آیت قرآنی کی شکل میں سنایا، آیت کی لحن سے مزاج قدرت کی سنجیدگی کا احساس کر کے رسول اکرم ﷺ نے فورا ان سخت اور غیر معمولی حالات میں سب کے سامنے #علی_بن_ابیطالب علیہ السلام کو ہاتھوں پر اٹھا کر اعلان کیا « مَن کُنتُ مَولاهُ فَهذا علیٌ مَولا؛ جسکا میں مولا ہون اسکے علی بھی مولا ہیں». اسطرح سے نبوت کے بعد ہدایت بشر کے لئے امامت کا سلسلہ شروع ہوا اور امام علی علیہ السلام رسول اللہ ﷺ کے #بلافصل_خلیفہ اور #جانشین بنے۔
🔸#اعلان_کے_بعد
ابھی اجتماع منتشر نہیں ہوا تھا کہ جبرائیل دوبارہ نازل ہوئے اور خدا کی طرف سے رسول خداﷺ پر #آیت_اکمال نازل کردی؛ جس میں ارشاد ہوا:
الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَأَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي وَرَضِيتُ لَكُمُ الإِسْلاَمَ دِيناً (مائدہ ۳)
[ آج میں نے تمہارے دین کو کامل کر دیا اور تم پر اپنی نعمت پوری کر دی اور تمہارے لئے اسلام کو بحیثیت دین کے پسند کر لیا۔]
رسول اکرم ﷺکے حکم سے مردوں اور عرتوں کے لئے خیمہ لگوایا گیا سب نے آکر امام علی علیہ السلام کو #امیر_المومنین کہہ کر مبارک باد دی اور امام علی علیہ السلام کی #بیعت کی۔
غدیر خم میں اس موقع پر دس ہزار حاجیون کا مجمع موجود تھا۔
امام صادق علیہ السلام آنلائن مدرسہ #عید_اللہ_الاکبر کے مبارک موقع پر تمام مومنین کی خدمت میں تبریک و تہنیت پیش کرتا ہے۔
———————
#شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ #حدیث #اہلبیت #رسول_اللہ
🌐imamsadiq.tv/ur
📧 urdu@imamsadiq_tv
t.me/imamsadiq_ur
facebook.com/imamsadiq.ur
instagram.com/imamsadiq_ur
🌸 #آیہ_مباہلہ_اور_حق_کی_تجلی
جب #مسیحیوں نے #دعوت_حق کو قبول نہیں کیا اور #اسلام کو آخری اور #مکمل_الہی_دین نہیں مانا تو اس وقت آیۃ مباہلہ نازل ہوئی [ قُلْ تَعَالَوْا نَدْعُ أَبْنَاءَنَا وَ أَبْنَاءَكُمْ وَ نِسَاءَنَا وَ نِسَاءَكُمْ ...] تو آپ ان سے کہیں کہ آؤ ہم اپنے اپنے بیٹوں، اپنی اپنی عورتوں اور اپنے اپنے نفسوں کو بلائیں اور پھر مباہلہ کریں۔ اس آیہ کے نزول کے بعد# رسول_اکرم ﷺ نے اپنے #اہلبیت علیہم السلام کو ساتھ میں لیا اور ۲۴ ذو الحجہ کو بڑہی شان اور شوکت سے مباہلے کہ لئے تشریف لے گئے۔ آیہ مباہلہ کے مطابق پیغمبرﷺ کو اپنے فرزندوں، خواتین اور اپنے نفسوں کو اپنے ہمراہ لانا تھا۔ آنحضورﷺ نے اپنے ہمراہ بیٹوں کی جگہ #امام_حسن علیہ السلام اور #امام_حسین علیہ السلام کو لیا خواتین کی جگہ اپنی بیٹی #فاطمہ_الزہرا علیہا السلام کو لیا اور نفسوں کی جگہ #امام_علی_بن_ابی_طالب علیہ السلام کو لیا۔
رسول اللہ ﷺ کے ہمراہ اہلبیت علیہم السلام کی اس ہیبت اور جلالت کو دیکھ کر #نصرانی راہنما دنگ رہ گئے اور گھبرا کر کہنے لگے کہ اگر ان افراد سے مباہلہ کیا تو ایک بھی نصرانی روی زمین پر نہیں بچے گا۔ نصرانی واپس چلے گئے اور اس طرح اہلبیت علیہم السلام نے اللہ پر پختہ ایمان ہونے کا ثبوت دیا اور اسلام کی حفاظت کی۔
🌺 #آیہ_تطہیر_کا_نزول
مباہلے کے دن میدان میں آنے سے قبل رسول اللہﷺ نے ایک #عبا کے نیچے اپنے اہلبیت علیہم السلام کو جمع کیا اور اسی اثنا میں #وحی_کا_فرشتہ آیہ تطہیر کے ساتھ نازل ہوا کہ جس میں ارشاد ہو رہا ہے [ إِنَّمَا یُرِیدُ اللهُ لِیُذْهِبَ عَنْکُمُ الرِّجْسَ أَهْلَ الْبَیتِ وَ یُطَهِّرَکُمْ تَطْهِیراً] بس اللہ کا ارادہ یہ ہے اے اہلبیت علیہم السّلام کہ تم سے ہر برائی کو دور رکھے اور اس طرح پاک و پاکیزہ رکھے جو پاک و پاکیزہ رکھنے کا حق ہے۔
💐 #آیہ_ولایت_کا_نزول
آج ہی کے دن امام علیہ السلام مسجد میں مشغول نماز تھے کہ درِ مسجد پر #سائل آیا اور امام علی علیہ السلام نے اسکو اشارہ کر کہ اپنی #انگوٹھی #زکات میں دے دی اس کیفیت کے بعد #جبرئیل_امین اللہ تعالی کی جناب سے آیہ ولایت لے کر نازل ہوئے کہ جس میں ارشاد ہو رہا ہے [إِنَّمَا وَلِيُّكُمُ اللَّهُ وَرَسُولُهُ وَالَّذِينَ آمَنُوا الَّذِينَ يُقِيمُونَ الصَّلَاةَ وَيُؤْتُونَ الزَّكَاةَ وَهُمْ رَاكِعُونَ ] بس تمہارا ولی اللہ ہے اور اس کا رسول اور وہ صاحبانِ ایمان جو نماز قائم کرتے ہیں اور حالت رکوع میں زکوٰۃدیتے ہیں۔

🔰 #امام_صادق_علیہ_السلام_آنلائن_مدرسہ اس مبارک موقع پر تمام اہل ولا کی خدمت میں ہدیہ تبریک و تہنیت پیش کرتا ہے۔

#شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ #حدیث #اہلبیت #رسول_اللہ

🌐imamsadiq.tv/ur
📧 urdu@imamsadiq_tv
t.me/imamsadiq_ur
facebook.com/imamsadiq.ur
instagram.com/imamsadiq_ur
🏴 #محرم #قمری سال کا پہلا مہینہ ہے۔اس مہینہ کو محرم اس لئے نام دیا گیا کیونکہ اس مہینہ میں جنگ کرنا عرب کے درمیان حرام تھی اسی لئے اسکو محرم الحرام کہتے ہیں۔
سن ۶۱ ہجری میں #کربلا کے واقعہ کے بعد ماہ محرم کو اسلامی سال اور مناسبتوں میں خاص طرح سے منایا جاتا ہے اور #اہلبیت علیہم السلام کے چاہنے والے ماہ محرم میں #امام_حسین علیہ السلام اور انکے اصحاب باقفا کی مظولمانہ #شہادت کا غم مناتے ہیں۔
#شیعوں کے لئے یہ ایام #عزاداری اور مصیبت کے ایام ہیں اور پہلی محرم سے دس محرم تک عزاداری کو برپا کیا جاتا ہے، بلکہ یہ عزاداری دو مہینہ آٹھ دن تک جاری رہتی ہے یعنی پورا ماہ محرم ،#صفر اور ۸ ربیع الاول تک عزاداری اور مجالس و ماتم کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔
روایات میں ماہ محرم اور تعظیم شعائر حسینی علیہ السلام کے لئے بہت تاکید بیان ہوئی ہے، یہاں تک کہ ائمہ معصومین علیہم السلام نے بھی امام حسین علیہ السلام کی عزاداری کو قائم کیا اور ہم کو #مجالس برپا کرناے کا سلیقہ سیکھایا۔
🏴 #کربلا_کا_واقعہ
امام حسین علیہ السلام سے جب مدینہ میں #یزید ملعون کے کارندوں نے بیعت کا مطالبہ کیا تو امام نے انکا کیا اور اپنے نانا کے #مدینہ کو ترک کر دیا اور #مکہ کی طرف روانہ ہو گئے، مکہ میں جب آپ کو جنگ اور خون ریزی کا اندیشہ ہوا اور آپ کو خبر ملی کہ دشمن آپ کے قتل کے لئے آمادہ ہے تو آپ نے مکہ مکرمہ بھی چھوڑ دیا اور #کوفہ کا رخ کیا ۔ راستہ میں آپ کو مجبور کردیا گیا کہ کربلا کا راستہ اختیار کریں اور محرم کی ۲ تاریخ کو سن ۶۱ ہجری میں آپ نے کربلا میں اپنے خیمےنصب کئے۔
میدان کربلا میں امام حسین علیہ السلام اور انکے گھروالوں پر مصیبتیں ڈھائی گئیں اور دشمن نے امام حسین علیہ السلام پر بانی بند کردیا یہاں تک کہ دس محرم کو دشمن نے امام حسین علیہ السلام پر حملہ کیا امام کے ساتھ انکے بیٹوں بھائیوں اور اصحاب کو شہید کر کے اہل حرم کو قیدی بنا لیا ۔
🏴 #محرم_کے_آداب
#امام_رضا علیہ السلام فرماتے ہیں کہ جب محرم آتا تھا تو کوئی بھی میرے والد کو ہنستا نہیں دیکھتا تھا اور ان پر غم اور اندوہ طاری رہتا تھا یہاں تک کہ عاشور کا دن آجاتا تھا اور اس دن انکا گریہ و زاری اور بڑھ جاتا تھا۔
#میرزا_جواد_ملکی_تبریزی اپنی کتاب #المراقبات میں لکھتے ہیں کہ ماہ محرم کے کچھ آداب ہیں کہ شایستہ ہے اہلبیت علیہم السلام کے چاہنے والوں کے لئے کہ ان آداب کی رعایت کریں، مومنین کو چاہئے کہ انکے دل محزون رہیں اور ظاہر میں غمزدہ نظر آئیں، حلال لذتوں سے پرہیز کریں مخصوصا دس اور گیارہ محرم کے دن، اس طرح رہیں کہ جیسے اپنے کسی عزیز کو کھو دیا ہو۔ دس دن تک زیارت عاشورہ پڑھ کر اپنے مولا کو یاد کریں اور مجالس کا ہتمام کریں۔

🏴 امام صادق علیہ السلام آنلائن مدرسہ ایام عزا اور سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے کی تسلیت پیش کرتاہے۔


#شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ #حدیث #اہلبیت #رسول_اللہ #محرم #عزاداری #کربلا #امام_حسین
🌐imamsadiq.tv/ur
📧 urdu@imamsadiq_tv
t.me/imamsadiq_ur
facebook.com/imamsadiq.ur
instagram.com/imamsadiq_ur
🔳 #حضرت_عباس علیہ السلام
#جناب_قمر_بنی_ہاشم #حضرت_ابو_لفضل_العباس #جناب_امیر_المومنین علی علیہ السلام اور #حضرت_ام_البنین علیہا السلام کے فرزند ارجمند ہیں۔
آپ کی ولادت ۴ شعبان ۲۶ ہجری #مدینہ منورہ میں ہوئی اور آپ کی شہادت ۱۰ محرم سن ۶۱ ہجری #کربلا میں ہوئی۔
آپ نے اپنے بابا علی مرتضی علیہ السلام کے علاوہ بھائیوں #امام_حسن علیہ السلام اور #امام_حسین علیہ السلام کی امامت کا دور مبارک درک فرمایا اور اپنی تمام عمر اطاعت امام وقت میں گزاری ۔ آپ اپنے #جمال اور #جلال کی وجہ سے قمر بنی ہاشم ( یعنی بنی ہاشم کا چاند)کے لقب سے معروف تھے آپ کی #شجاعت اور ہنر رزمعرب میں معروف تھا۔ شیعوں کے نزدیک #ائمہ_معصومین علیہم السلام کی اولاد میں آپ کا رتبہ بہت بلند ہے۔

🔳 حضرت عباس علیہ السلام #حضرت_فاطمہ علیہا السلام اور #امام_سجاد علیہ السلام کی نگاہ میں

امام سجادعلیہ السلام فرماتے ہیں کہ خداوند عالم میرے چچا عباس پر رحمت نازل کرے جنہوں نے اپنے بھائی کی نصرت میں جانبازی اور ایثار کا مظاہرہ کیا یہاں تک کے انکے بازو قلم ہو گئے اور اسکے بدلے میں خداوند عالم نے انکو دو ایسے #بال_و_پر عطا کئےیہ جنکے ذریعہ وہ #جنت میں #ملائکہ کے درمیان پرواز کرتے ہیں۔ خداند عالم کے نزدیک انکا اتنا بڑا مقام ہے کہ قیامت کے دن تمام #شہدا ء انکی اس منزلت پر رشک کریں گے۔ (۱)
حضرت فاطمہ علیہا السلام فرماتی ہیں کفانا لاجل هذا المقام الیدان المَقطوعتان مـِـن ابنی العباس ، ہمارے لئے #شفاعت کے وقت میرے بیٹے عباس کے دو کٹے ہوئے بازو کافی ہوں گے۔(۲)

🔳 کربلا میں شہادت
جناب عباس علیہ السلام امام حسین علیہ السلام کے لشکر کے علم بردار تھے، مقاتل بیان کرتے ہیں کہ امام حسین علیہ السلام نے آپ کو جنگ کا حکم تو نہیں دیا لیکن بچوں کے لیئے #پانی_کی_سبیل کا اہتمام کرنے کا حکم دیا ، اسی خاطر جناب عباس علیہ السلام #نہر_فرات کی طرف گئے اور دشمنوں نے آپ کے دونوں بازو قلم کردئے ۔ آپ کی شہادت کی خبر سنتے ہی امام حسین علیہ السلام نے فرمایا ’ #الآن_انکسر_ظہری‘ اب میری کمر ٹوٹ گئی۔
خداوند عالم لعنت کرے ان لوگوں پر جنہوں نے امام حسین علیہ السلام اور انکے اصحاب با وفا کو تین دن کا بھوکا پیاسہ شہید کردیا۔

امام صادق علیہ السلام آنلائن مدرسہ اس عظیم مصیبت پر امام زمانہ عجل اللہ فرجہ اور تمام عالم اسلام کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہے۔
(۱) بحار الأنوار، ج ۲۲، ص ۲۷۴
(۲) معالی السبطین، جلد ۱، صفحہ ۴۵۲
——————
#شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ #حدیث #اہلبیت #رسول_اللہ #محرم #عزاداری #کربلا #امام_حسین
🌐imamsadiq.tv/ur
📧 urdu@imamsadiq_tv
t.me/imamsadiq_ur
facebook.com/imamsadiq.ur
instagram.com/imamsadiq_ur
#عاشورا
۱۰ محرم بہت بڑی #مصیبت_کا_دن ہے کیونکہ آج #رسول_اللہﷺ کے نواسہ اور #علی و #فاطمہ علیہما السلام کے لال #امام_حسین علیہ السلام کی مظلومانہ #شہادت کا دن ہے۔ سن ۶۱ ہجری میں کربلا کے میدان میں #یزید ملعون کے حکم سے #عمر_بن_سعد کی سربراہی میں جو لشکر بھیجا گیا تھا وہ صرف اس عرض سے تھا کہ یا تو بیعت لے لو یا پھر سر قلم کر دو۔
⚫️ #امام_حسین_علیہ_السلام_کا_مقصد
لیکن امام حسین علیہ السلام نے بھی واضح اعلان کر دیا تھا کہ میں کسی پر ظلم کرنے کے لئے نہیں نکل رہا ہوں نہ تو کسی مال و منال کی خاطر یا کسی حکومت کے شوق میں نکل رہا ہوں بلکہ میں اپنے جد کی #امت_کی_اصلاح کے لئے نکل رہا ہوں تاکہ #امر_بالمعروف کروں اور #نہی_عن_المنکر کروں اور اپنے جد رسول اللہ ﷺ اور بابا علی مرتضی علیہ السلام کی #سیرت پر عمل کروں۔
یقینا جب جب اسلام پر مشکل وقت پڑا ہے توخاندان عصمت و طہارت نے آگے پڑھ کر ہر طرح سے مدد کی یہاں تک کہ اپنی جان دینے سے بھی گزیر نہیں کیا۔
✔️ #عاشورا_سب_سے_بڑی_مصیبت
#عبد_اللہ_بن_فضل_ہاشمی نے #امام_صادق علیہ السلام سے سوال کیا : رسول اکرم ﷺ کی رحلت کے دن اور دوسرے #پنجتن #آل_عبا علیہم السلام کی شہادت کے دن کو اتنی اہمیت کیوں نہیں ملی جتنی امام حسین علیہ السلام کی شہادت کے دن یعنی عاشورا کو دی گئی ہے؟ امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : جب رسول اکرم ﷺ اس دنیا سے رخصت ہوئے تو دیگر چار آل عبا موجود تھے اور لوگوں کو تسلی تھی، جیسے جیسے شہادت ہوئی دوسرا کوئی نہ کوئی موجود تھا کہ لوگوں کو تسلی دیتا لیکن جب امام حسین علیہ السلام کی شہادت ہوئی تو وہ #خامس_آل_عبا تھے ، وہ پنجتن کے آخری فرد تھےانکی شہادت کے بعد گویا پنجتن کی ایک ساتھ شہادت ہو گئی، اس لئے عاشورا کو دیگر آل عبا کی شہادت سے زیادہ اہمیت دی جاتی ہے۔

#امام_حسین_علیہ_السلام_کی_شہادت
کربلا میں امام حسین علیہ السلام کو تین دن کا بھوکا اور پیاسہ ظہر کے وقت شہید کردیا گیا ظالموں نے عصر کے وقت #اہل_حرم کے خمیموں میں آگ لگا دی، بیبیاں ایک خمہ سے دوسرے خیمہ جا رہی تھیں اور مصیبت کی انتہا نہ رہی جب #شہداء_کربلا کے پاک جنازوں پر گھوڑے دوڑائے گئے۔ ظالموں نے اہل حرم کو اسیر کر لیا اور امام حسین کا جنازہ کوبے گور و کفن کربلا کی زمین پر رکھا رہا۔
#الا_لعنۃ_اللہ_علی_القوم_الظالمین
🏴 امام صادق علیہ السلام آنلائن مدرسہ اس عظیم مصیبت پر امام زمانہ عجل اللہ فرجہ اور تمام عالم اسلام کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہے۔

#شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ #حدیث #اہلبیت #رسول_اللہ #محرم #عزاداری #کربلا #امام_حسین
🌐imamsadiq.tv/ur
📧 urdu@imamsadiq_tv
t.me/imamsadiq_ur
facebook.com/imamsadiq.ur
instagram.com/imamsadiq_ur