امام صادق علیه السلام آنلائن مدرسہ
124 subscribers
120 photos
5 videos
284 links
عربی، اردو، فارسی اور انگریزی زبانوں میں جدید تعلیمی نظام کی شکل میں اسلامی تعلیمات کے حوزوی اور غیر حوزوی کورسز کی آنلائن تدریس۔
Download Telegram
🔰 #علوم_کا_تعارف
#علوم_قرآن
علوم القرآن،لغت کے لحاظ سے #مرکب_اضافی ہے یعنی جو بھی علم قرآن سے متعلق ہے اسکو اپنے دائرہ تعریف میں شامل کر لیتا ہے۔
اصطلاح میں بھی علوم قرآن ایسے علم کو کہتے ہیں کہ جو تمام قرآن سے متعلق مباحث کو شامل کرتا ہو جیسے #تفسیر، #بلاغت ، #شان_نزول، #تجوید، وغیرہ
🔹#علوم_قرآن_کا_موضوع
اس علم کا موضوع #اللہ_کی_کتاب قرآن مجید ہے۔اسی لئے اس علم میں مختلف زاویوں سے قرآن مجید کو سمجھنے کی کوشش کی جاتی ہے جیسے #نزول_کی_کیفت، #اعجاز، #اصلات، #احکام، #تشابہ، #قرائت و غیرہ۔
🔹 #مقصد_اور_ضرورت
اس علم کا مقصد ہے کہ #تمام_قرآنی_شوؤن کی شناخت حاصل کر لی جائے تاکہ اللہ کی کتاب سے بہتر استفادہ کیا جائے۔
اس علم کی ضرورت اس لئے بھی بہت زیادہ ہے کیونکہ اکثر قرآنی علوم کے مباحث #فہم_قرآن کے لئے مقدمہ ہیں کیونکہ بغیر انکے قرآن کا فہم مشکل ہے۔ مثلا اگر #اعجاز_قرآن کو نہیں سمجھا گیا تو قرآن کا آسمانی کتاب ثابت کرنا مشکل ہے۔
یہ علم تمام محققین کے لئے یہ امکان فراہم کرتا ہے کہ قرآن سے متعلق اعتراضات کا جواب دیا جا سکے۔ مثلا #ناسخ_اور_منسوخ کے شبھات۔

#شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ #حدیث #اہلبیت #رسول_اللہ

🌐 imamsadiq.tv/ur
📧 Urdu@imamsadiq.tv
facebook.com/imamsadiq.ur
Instagram.com/imamsadiq_ur
https://t.me/imamsadiq_ur
WhatsApp: +98-9197786110