امام صادق علیه السلام آنلائن مدرسہ
124 subscribers
120 photos
5 videos
284 links
عربی، اردو، فارسی اور انگریزی زبانوں میں جدید تعلیمی نظام کی شکل میں اسلامی تعلیمات کے حوزوی اور غیر حوزوی کورسز کی آنلائن تدریس۔
Download Telegram
📚نئے دروس کا اضافہ📚

📖مقدماتی احکام میں واجب ،حرام،مستحب،مکروہ اور مباح احکام کو انتہائی سادہ اور آسان زبان میں بیان کیا گیا ھے تاکہ ابتدائی سطح کے افراد بھی فیضیاب ہوسکیں۔

🔸استاد:حجۃ الاسلام استاد سراج حسین صاحب

#احکام #شرعی_احکام #طلاب #توضیح_المسائل #فقہ
#شیعه #آنلائن #حوزہ_علمیہ #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ

https://imamsadiq.tv/ur
WhatsApp: +98 9197786110
https://t.me/imamsadiq_ur
https://www.facebook.com/imamsadiq.ur/
Email:Urdu@imamsadiq.tv
#فقہی_سوال

🔎#مرجع کی #تقلید کیوں کرنا چاہئے؟

🔷 بارہا ایسا ہوا ہو گا کہ آپ نے دوستوں سے پوچھا ہو گا: کوئی اچھا ڈاکٹر بتائیے۔ یا کسی اچھے مکینیک کو جانتے ہیں؟

💭 اگر غور کریں تو اس طرح کے سوالات ایک #عقلی_قانون کی بنا پر پوچھے جاتے ہیں اور وہ یہ کہ ہر اہم کام میں انسان کو اس کام کے #ماہرین کی طرف #رجوع کرنا چاہیے۔

قرآن اور روایات سے #استنباط کرنا اور #حکم_شرعی کو بیان کرنا کسی ماہر کا کام ہے اور احکام پر عمل کر کے سعادت تک پہنچنا ہر انسان کے لئے بہت ضروری بات ہے۔ جس طرح سے ہم دوسرے کاموں میں ماہرین کی طرف رجوع کرتے ہیں اسی طرح فقہی احکام میں ہم کو چاہیئے کہ #فقہ کے ماہریں کی طرف رجوع کریں جنکو #مجتہد کہتے ہیں۔


#احکام #اعتقادات #فقہی #فقہی_سوال #سوال_جواب #شیعہ #مرجع #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ

https://imamsadiq.tv/ur
WhatsApp: +98 9197786110
https://t.me/imamsadiq_ur
https://www.facebook.com/imamsadiq.ur/
Email:Urdu@imamsadiq.tv
#فقہی_سوال

🔰 #الاعلم_فاالاعلم

💭 #توضیح_المسائل میں اس عبارت (اعلم فالاعلم کی رعایت کرتے ہوئے عمل کرے) کا کیا مطلب ہے؟

اگر کسی #مرجع_تقلید کا یہ فتوا ہو کہ: احتیاط واجب کی بناپر فلاں کام کریں، #مقلد کو چاہیئے اس #احتیاط پر عمل کرے یا فالاعلم کی رعایت کرتے ہوئے دوسرے مجتہد کی طرف #رجوع کرے، یعنی مقلد کو کسی ایسے مجتہد کی طرف رجوع کرنا چایئے کہ جو اسکے #مجتہد کے ساتھ علم میں ایک جیسا ہو۔ اور اگر ایسا مجتہد نہ ملے تو کسی ایسے کی طرف رجوع کرے جو اسکے مجتہد سے علم میں کم ہو اور دوسرے مجتہدوں سے زیادہ ہو۔ اس طرح کے رجوع کو اعلم فالاعلم کی رعایت کہتے ہیں۔

#احکام #فقہی #فقہی_سوال #سوال_جواب #شیعہ #مرجع #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ

🌐 imamsadiq.tv/ur
📧 Urdu@imamsadiq.tv
facebook.com/imamsadiq.ur
Instagram.com/imamsadiq_ur
https://t.me/imamsadiq_ur
WhatsApp: +98-9197786110
⁉️ #تذکیہ کسے کہتے ہیں؟
تذکیہ یعنی اسلام کے بتائے ہوئے طریقہ سے حیوان کو ذبح کرنا تاکہ اسکا #گوشت حلال ہو جائے۔
#حلال_گوشت حیوان کے تذکیہ کا مطلب ہوتا ہے کہ اسکا گوشت کھانے کے لئے پاک اور حلال ہو گیا ہے، اور #حرام_گوشت حیوان کے تذکیہ کا مطلب ہوتا ہے کہ اسکے اجزا پاک ہوگئے ہیں اور انکا استعمال کرنا جائز ہے جیسے حیوان کی کھال۔
⚪️ تذکیہ کی کچھ قسمین ہیں:
🔻 اونٹ کے علاوہ تمام حلال گوش حیوانات کو# ذبح کرنا۔
🔻 #اونٹ کو #نحر_کرنا۔
🔻 #مچھلی اور دیگرحرام گوشت حیوانات کا شکار کرنا کہ جو تذکیہ کے قابل ہوں۔


#احکام #فقہی #فقہی_سوال #سوال_جواب #شیعہ #مرجع #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ

🌐 imamsadiq.tv/ur
📧 Urdu@imamsadiq.tv
facebook.com/imamsadiq.ur
Instagram.com/imamsadiq_ur
https://t.me/imamsadiq_ur
WhatsApp: +98-9197786110
🔰 #علوم_کا_تعارف
📌 #علم_فقہ
🔻 #لغت میں فقہ کے معنی #سمجھنے کے ہیں۔
🔻 اور #اصطلاح میں فقہ اس علم کو کہتے ہیں کہ جس میں احکام شرعی بیان کئے جاتے ہیں جو کہ مختلف دلیلوں (#قرآن،#سنت، #اجماع اور #عقل) سے حاصل ہوتے ہیں۔
اسی بنا پر اس علم کا #موضوع، دین کے تمام انفرادی اور معاشرتی قوانین ہے۔

🔻اس علم کا مقصد #احکام_الہی کو #کشف کرنا ہے کیونکہ اللہ نے انسان کی زندگی کے ہر پہلو کے لئے قانون معین کیا ہے لیکن تمام قوانین ہم تک نہیں پہنچ سکے اس لئے علم فقہ کی مدد سے ان پوشیدہ قوانین کو کشف کیا جاتا ہے۔
⭕️ #علم_فقہ_کی_اہمیت
چونکہ علم فقہ کے ذریعہ انسان کو الہی قوانین ملتے ہیں اور ان دستورات پر علم کر کے انسان دنیوی اور اخروی سعادت حاصل کرتا ہے اس لئے یہ علم بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔

#شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ #حدیث #اہلبیت #رسول_اللہ

🌐imamsadiq.tv/ur
📧 urdu@imamsadiq_tv
🟪t.me/imamsadiq_ur
🟦facebook.com/imamsadiq.ur
🟧instagram.com/imamsadiq_ur
🟩WhatsApp: +98-9197786110
🔰 #علوم_کا_تعارف
#علوم_قرآن
علوم القرآن،لغت کے لحاظ سے #مرکب_اضافی ہے یعنی جو بھی علم قرآن سے متعلق ہے اسکو اپنے دائرہ تعریف میں شامل کر لیتا ہے۔
اصطلاح میں بھی علوم قرآن ایسے علم کو کہتے ہیں کہ جو تمام قرآن سے متعلق مباحث کو شامل کرتا ہو جیسے #تفسیر، #بلاغت ، #شان_نزول، #تجوید، وغیرہ
🔹#علوم_قرآن_کا_موضوع
اس علم کا موضوع #اللہ_کی_کتاب قرآن مجید ہے۔اسی لئے اس علم میں مختلف زاویوں سے قرآن مجید کو سمجھنے کی کوشش کی جاتی ہے جیسے #نزول_کی_کیفت، #اعجاز، #اصلات، #احکام، #تشابہ، #قرائت و غیرہ۔
🔹 #مقصد_اور_ضرورت
اس علم کا مقصد ہے کہ #تمام_قرآنی_شوؤن کی شناخت حاصل کر لی جائے تاکہ اللہ کی کتاب سے بہتر استفادہ کیا جائے۔
اس علم کی ضرورت اس لئے بھی بہت زیادہ ہے کیونکہ اکثر قرآنی علوم کے مباحث #فہم_قرآن کے لئے مقدمہ ہیں کیونکہ بغیر انکے قرآن کا فہم مشکل ہے۔ مثلا اگر #اعجاز_قرآن کو نہیں سمجھا گیا تو قرآن کا آسمانی کتاب ثابت کرنا مشکل ہے۔
یہ علم تمام محققین کے لئے یہ امکان فراہم کرتا ہے کہ قرآن سے متعلق اعتراضات کا جواب دیا جا سکے۔ مثلا #ناسخ_اور_منسوخ کے شبھات۔

#شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ #حدیث #اہلبیت #رسول_اللہ

🌐 imamsadiq.tv/ur
📧 Urdu@imamsadiq.tv
facebook.com/imamsadiq.ur
Instagram.com/imamsadiq_ur
https://t.me/imamsadiq_ur
WhatsApp: +98-9197786110
📚 #کتاب_کا_تعارف
📗 #جواہر_الکلام
📖 جواہر الکلام فی شرح #شرائع_الاسلام ایک فقہی کتاب ہےکہ جسکو تیرہویں صدی کے جلیل القدر عالم دین #شیخ_محمد_حسن_نجفی رحمۃ اللہ علیہ نے لکھا ہے۔ یہ کتاب در حقیقت #علامہ_حلی رحمۃ اللہ علیہ کی کتاب شرائع الاسلام کی تفصیلی شرح ہے۔
شرائع الاسلام کی طرح جواہر الکلام بھی چار حصوں میں تقسیم کی گئی ہے: #عبادات، #عقود، #ایقاعات اور #احکام۔

🔻 کتاب جواہر الکلام #تیتالیس_جلدوں میں لکھی گئی ہے اور اسکی تصنیف میں تقریبا تیس سال صرف ہوئے ہیں۔
مصنف کا شیوہ اس کتاب میں یہ ہے کہ پہلے شرائع السلام کی عبارت کو مختصر طور پر بیان کرتے ہیں اور پھر دیگر فقہاء کی نظریات کو بیان کر نے کے بعد نقد فرماتے ہیں۔
🔻اس کتاب کی اہمترین خصوصیت یہ ہے کہ اس میں کثیر تعداد میں #اہم_منابع اور #مصادر کا ذکر ہوئے ہیں۔

#شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ #حدیث #اہلبیت #رسول_اللہ

🌐 imamsadiq.tv/ur
📧 Urdu@imamsadiq.tv
facebook.com/imamsadiq.ur
Instagram.com/imamsadiq_ur
https://t.me/imamsadiq_ur
WhatsApp: +98-9197786110