امام صادق علیه السلام آنلائن مدرسہ
125 subscribers
120 photos
5 videos
284 links
عربی، اردو، فارسی اور انگریزی زبانوں میں جدید تعلیمی نظام کی شکل میں اسلامی تعلیمات کے حوزوی اور غیر حوزوی کورسز کی آنلائن تدریس۔
Download Telegram
🔰 #علوم_کا_تعارف
📌 #علم_تاریخ

🔻 #تاریخ_اسلام ایک ایسا #علم ہے کہ جس میں #مسلمانوں کی #روداد ،#حالات اور ان سے متعلق باتوں کو بیان کیا جاتا ہے۔تاریخ کا مطالعہ #انسانی_تہذیبوں اور مختلف #ثقافتوں کے لئے بے پناہ حائز اہمیت ہے اور اس علم سے وابستہ مختلف شاخوں کو باقاعدہ پڑھایا جاتا ہے۔
🔻 #اسلامی_علوم میں بھی #حضرت_ختمی_مرتبت ﷺ اور #اہلبیت_طاہرین علیہم السلام کی سیرت اور انکے واقعات کو مسلمان تاریخ دان حضرات نے محفوظ کیا ہے جسکی وجہ سے #تاریخ_اسلام بھی نہایت اہم علم کے عنوان سے پہچانا جاتا ہے۔
🔸تاریخ اسلام کا مطالعہ اس بات کو سمجھنے میں ہماری مدد کرتا ہے کہ اللہ کے #صالح اور #نیک_بندوں کی زندگیاں کیسی تھیں، انکے تجربہ کیا تھے اور دیگر حقائق کو روشن کرنے میں مدد کرتا ہے۔

🔻 #قرآن_مجید میں ہم دیکھتے ہیں کہ کس قدر گذشتہ #امتوں اور #انبیاء کا ذکر ہے اور کتنی شدت کے ساتھ تاریخی واقعات کو بیان کیا گیا ہے۔ یہ اس بات کی دلیل ہے کہ تاریخ کا مطالعہ بہت اہم ہے۔
🔸 #امام_علی علیہ السلام کا فرمان اس بات کی اہمیت کو بیان کر رہا ہے کہ آپ نے فرمایا: مَنِ اعْتَبَرَ أَبْصَرَ وَ مَنْ أَبْصَرَ فَهِمَ وَ مَنْ فَهِمَ عَلِم ۔ یعنی جس نے گذشتہ لوگوں کی تاریخ سے #عبرت حاصل کی وہ #بینا ہے اور جسنے #بصیرت حاصل کر لی وہ #سمجھدار ہے اور جو سمجھ گیا وہ #عالم ہے۔(نہج البلاغہ خط ۲۰۸)

🔻اسی لئے تاریخ اسلام کا پڑھنا تمام مسلمانوں اور بالخصوص #طلاب_کرام کے لئے بہت ضروری ہے۔

#شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ #حدیث #اہلبیت #رسول_اللہ

🌐 imamsadiq.tv/ur
📧 Urdu@imamsadiq.tv
facebook.com/imamsadiq.ur
Instagram.com/imamsadiq_ur
https://t.me/imamsadiq_ur
WhatsApp: +98-9197786110