Maktabah Salafiyyah Islamabad
2.16K subscribers
2.48K photos
52 videos
211 files
4.92K links
Updates of our website www.maktabahsalafiyyah.org
Download Telegram
[#SalafiUrduDawah Article] Should we #fast the day of #Arafah with #Saudi or 9th #Dhil_Hijjah in our country? - Various #Ulamaa

کیا ہم یوم #عرفہ کا #روزہ #سعودی کے ساتھ رکھیں یا اپنے ملک کی 9 #ذوالحج کے مطابق؟

مختلف #علماء کرام

ترجمہ وترتیب: طارق علی بروہی

مصدر: مختلف مصادر۔

پیشکش: توحیدِ خالص ڈاٹ کام

بسم اللہ الرحمن الرحیم

ہمارے ماضی قریب کے علماء کرام میں سے شیخ البانی رحمہ اللہ، فتوی کمیٹی سعودی عرب مع الشیخ ابن باز رحمہ اللہ اس بات کے قائل ہیں کہ عرفہ سعودی عرب میں جب حاجی وقوف عرفہ کرتے ہیں اس کے اعتبار سے ہوگا خواہ آپ کے ملک میں چاند کے حساب سے 8 ذوالحج ہی کیوں نہ ہو۔

جبکہ شیخ ابن عثیمین رحمہ اللہ کے دو اقوال میں سے غالباً آخری قول یہی ہے کہ ہر کوئی اپنے ملک کے اعتبار سے 9 ذوالحج کو روزہ رکھے۔ اللہ اعلم

تفصیل کے لیے مکمل مقالہ پڑھیں۔
http://tawheedekhaalis.com/wp-content/uploads/2017/08/roza_yaum_e_arafah_saudi_sath_ya_9_dhilhajj_apnay_mulk.pdf
#SalafiUrduDawah
یوم #عرفہ کی #دعاء #افضل ترین دعاء ہے
yaum e #arafah ki #dua #afdal tareen dua hai
[#SalafiUrduDawah Article] Ruling regarding #fasting the day of #Arafah falls on #Friday or #Saturday? – Various #Ulamaa
اگر یوم #عرفہ #جمعہ یا #ہفتے کو ہو تو ان کا #روزہ رکھنے کا حکم؟
مختلف علماء کرام
ترجمہ، تفہیم وترتیب: طارق علی بروہی
مصدر: مختلف مصادر
پیشکش: توحیدِ خالص ڈاٹ کام
بسم اللہ الرحمن الرحیم
اس بارے میں فتوی کمیٹی، سعودی عرب، شیخ ابن عثیمین اور شیخ البانی رحمہم اللہ کے فتاوی جاننے کے لیے مکمل مقالہ پڑھیں۔
http://tawheedekhaalis.com/wp-content/uploads/2017/08/arafah_juma_hafta_roza_hukm.pdf
[#SalafiUrduDawah Article] Reasons behind the difference in the #reward of #fasting Yaum-#Aashoraa and Yaum-#Arafah – Imaam #Ibn_ul_Qayyam Al-Jawziyyah
یومِ #عرفہ اور یوم ِ#عاشوراء کے #روزے کے #ثواب میں فرق کی #حکمت
شمس الدین ابو عبداللہ محمد بن ابی بکر #ابن_القیم الجوزیہ رحمہ اللہ المتوفی سن 751ھ
ترجمہ: طارق علی بروہی
مصدر: بدائع الفوائد– المجلد الرابع
پیشکش: توحیدِ خالص ڈاٹ کام

http://tawheedekhaalis.com/wp-content/uploads/2012/11/yaum_arafah_yaum_aashorah_sawab_farq.pdf

بسم اللہ الرحمن الرحیم
فائدہ: کیا وجہ ہے کہ یوم عاشوراء کے روزے سے ایک سال کے گناہ معاف ہوتے ہیں اور یوم عرفہ سے دو سال کے گناہ معاف ہوتے ہے؟
اگر کہا جائے کہ کیا وجہ ہے کہ یوم عاشوراء کے روزے سے ایک سال کے جبکہ یوم عرفہ کے روزے سے دو سال کے گناہ معاف ہوتے ہیں؟
تو جواب دیا جائے گا اس کی دو وجوہ ہوسکتی ہیں:
1- یوم عرفہ حرمت والے مہینے میں آتا اور اس سے پہلے بھی حرمت والا مہینہ ہوتا ہے اور بعد میں بھی برخلاف یوم عاشوراء کے۔
2- یوم عرفہ کا روزہ ہماری شریعت کے ساتھ خاص ہے بخلاف یوم عاشوراء کے روزے کے (کہ وہ یہود میں بھی رائج تھا) پس برکاتِ مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم دگنی ہوتی ہیں۔ واللہ اعلم۔
[#SalafiUrduDawah Article] Is #freedom from #Hell_fire on the day of #Arafah specific to #Pilgrims? – Various #Ulamaa
یومِ #عرفہ میں #جہنم سے #گلوخلاصی کیا #حاجیوں کے ساتھ خاص ہے؟
مختلف علماء کرام
ترجمہ: طارق علی بروہی
مصدر: مختلف مصادر
پیشکش: توحیدِ خالص ڈاٹ کام

http://tawheedekhaalis.com/wp-content/uploads/2016/09/yaum_e_arafa_jahannam_gulu_khalasi.pdf

بسم اللہ الرحمن الرحیم
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
’’مَا مِنْ يَوْمٍ أَكْثَرَ مِنْ أَنْ يُعْتِقَ اللَّهُ فِيهِ عَبْدًا مِنَ النَّارِ مِنْ يَوْمِ عَرَفَةَ، وَإِنَّهُ لَيَدْنُو، ثُمَّ يُبَاهِي بِهِمُ الْمَلَائِكَةَ، فَيَقُولُ: مَا أَرَادَ هَؤُلَاءِ‘‘([1])
(یوم عرفہ سے بڑھ کر کوئی دن ایسا نہیں کہ جس میں اللہ تعالی سب سے زیادہ اپنے بندوں کو جہنم سے گلو خلاصی (آزادی) عطاء فرماتا ہے۔ بلاشبہ اللہ تعالی قریب آتا ہے، پھر فرشتوں پر فخر کرتے ہوئے پوچھتا ہے : (میرے یہ بندے )مجھ سے کیا چاہتے ہیں)۔
حافظ ابن رجب الحنبلی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
یوم عرفہ جہنم کی آگ سے گلو خلاصی کا دن ہے۔۔۔اللہ تعالی اس دن انہیں جہنم سے آزاد فرماتا ہے جو عرفہ میں وقوف فرماتے ہیں اور انہیں بھی جو وہاں وقوف والوں کے ساتھ شامل نہیں ہوتےجیسے دیگر شہرو ں کے مسلمان۔ اسی لیے اس کے بعد والا دن تمام مسلمانوں کی شہروں میں عید ہوتا ہے خواہ وہ الموسم (مناسک حج) میں حاضر تھے یا نہیں کیونکہ عرفہ کے دن جہنم سے گلوخلاصی اور مغفرت کے تعلق سے ان میں اشتراک تھا۔۔۔
(لطائف المعارف لابن رجب الحنبلی رحمہ اللہ)
شیخ عبید الجابری حفظہ اللہ سے سوال ہوا:
جزاکم اللہ خیراً شیخنا، یہ نواں سوال ہے۔ سائلہ یمن سے کہتی ہے کہ: کیا یوم عرفہ کی دعاء کی فضیلت اور کثرت کے ساتھ جہنم سے گلو خلاصی ملنا حاجیوں کے لیے مخصوص ہے یا تمام مسلمانوں کے لیے عام ہے؟
جواب: جو بات مجھ پر ظاہر ہوئی ہے وہ عموم ہے یہاں تک کہ جو وہاں وقوف نہیں کررہا وہ بھی اللہ سے دعاء کرے، اس کا ذکر کرے، قرآن مجید پڑھے، نماز پڑھے اگر اس کی طاقت ہواور روزہ رکھے تو وہ بھی خیر پر ہے ان شاء اللہ۔
اگرچہ حجاج کرام نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حدیث میں فرمائے گئے خطاب میں زیادہ داخل ہیں، کیونکہ یہ خطاب ان سے ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
’’أَفْضَلُ الدُّعَاءِ دُعَاءُ يَوْمِ عَرَفَةَ وَأَفْضَلُ مَا قُلْتُ أَنَا وَالنَّبِيُّونَ مِنْ قَبْلِي لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ‘‘([2])
(افضل دعاء یوم عرفہ کی دعاء ہے۔ اور وہ سب سے افضل (ذکر ودعاء) جو میں نے اور مجھ سے پہلے انبیاء کرام علیہم الصلاۃ والسلام نے کہا یہ ہے: ’’لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ‘‘ (نہیں ہے کوئی معبود حقیقی مگر صرف اللہ تعالی، وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں))۔
(میراث الانبیاء ویب سائٹ سے فتویٰ)
[1] صحیح مسلم 1351۔
[2] مؤطا امام مالک بروایۃ ابی مصعب الزہری 621، صحیح ترمذی 3585 کے الفاظ یہ ہیں: ’’خَيْرُ الدُّعَاءِ دُعَاءُ يَوْمِ عَرَفَةَ، وَخَيْرُ مَا قُلْتُ أَنَا وَالنَّبِيُّونَ مِنْ قَبْلِي: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ، وَلَهُ الْحَمْدُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ ‘‘۔ (توحید خالص ڈاٹ کام)
#SalafiUrduDawah
یوم #عرفہ کی #دعاء میں اللہ تعالی سے #حاجات_طلبی کا بھی معنی پایا جاتا ہے - شیخ صالح #اللحیدان
yaum e #arafah ki #dua may Allaah say #hajaat_talabi ka bhi mana paya jata hai - shaykh saaleh #al_luhaidaan
tawheedekhaalis.com (@imamdarimi):
یوم #عرفہ کی دعاء میں اللہ تعالی سے حاجات طلبی کا بھی معنی پایا جاتا ہے - شیخ صالح اللحیدان

yaum e #arafah ki dua may Allaah say hajaat talabi ka bhi mana paya jata hai - shaykh saaleh al_luhaidaan

#salafi #urdu #dawah https://t.co/V7lnTo7B0v

https://twitter.com/imamdarimi/status/1417031439519035392