پاکستان فارورڈ
23 subscribers
243 photos
4 videos
956 links
پاکستان میں دہشتگردی، سیکیورٹی اور تعاون کو کور کرتے ہوئے مقامی نامہ نگاروں سے روزانہ کی خبریں اور فیچر

https://pakistan.asia-news.com
Download Telegram
سعودی طبی حکام نے ابھی تک کورونا وائرس کے لیے کوئی بھی چینی ساختہ ویکسین منظور نہیں کی جس کی وجہ ان کے قابلِ بھروسہ ہونے پر تشویشیں ہیں ، اس امر نے ہزاروں پاکستانی اہلکاروں اور حاجیوں کے ملک میں داخلے کو مشکل بنا دیا ہے۔

http://pakistan.asia-news.com/r/z4y0
ہلمند -- کسی زمانے میں مشہور اسلامی خاندانوں کے سلطانوں کی سردیوں کی رہائش گاہ، صوبہ ہلمند کے ایک ہزار سالہ قدیم شاہی شہر کے کھنڈرات میں ایسے سینکڑوں افغان باشندے آباد ہوگئے ہیں جو طالبان کے تشدد سے بھاگ رہے ہیں۔

http://pakistan.asia-news.com/r/z5ou
افغان نیشنل آرمی (اے این اے) کے ایک کمانڈر نے کہا کہ افغان نیشنل ڈیفنس اینڈ سیکیورٹی فورسز (اے این ایس ڈی ایف) نے صوبہ ہلمند کے صدرمقام لشکرگاہ پر طالبان کے حملوں میں ایک اضافہ کے ردِّ عمل کے جزُ کے طور پر کم از کم 30 القاعدہ ارکان کو ہلاک کر دیا۔

http://pakistan.asia-news.com/r/z62i
اقوامِ متحدہ کے جوہری نگران ادارے نے اس ہفتے کے آغاز میں اپنی تشویش کا اظہار کیا تھا کہ ایران نے ممکنہ غیر اعلانیہ جوہری سرگرمیوں کے بارے میں سوالات کا واضح جواب نہیں دیا ہے۔ اس نے مزید کہا کہ اس کے افزودہ یورینیم کے ذخائر اجازت شدہ حد سے 16 گنا زیادہ تھے۔

http://pakistan.asia-news.com/r/z6mo
رمضان میں 12ویں روزے کو دوپہر کا 1 بجا تھا اور 12 سالہ نادر شاہ ابھی ابھی سکول سے واپس لوٹا تھا۔

ابھی اس نے دوپہر کا کھانا نہیں کھایا تھا اور صوبہ ہرات کے ضلع شنداند میں اپنے گھر کے قریب کھیل رہا تھا، جب طالبان کا پھینکا ہوا ایک مارٹر گولا اس کو آن لگا۔

اس کے والد، جنت گل، فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچے اور اپنے بیٹے کو دیکھا، جو بیہوش تھا اور سارا جسم خون میں لت پت تھا۔

مارٹر نے شاہ کی ایک ٹانگ اڑا دی تھی اور دوسری ٹانگ سمیت، پورے جسم کو زخمی کر دیا تھا۔

http://pakistan.asia-news.com/r/z6sp
انسانی حقوق کے ماہرین کے ایک گروہ نے اقوامِ متحدہ (یو این) کو خبر دی ہے کہ چین مبینہ طور پر، زیرِ حراست مخصوص نسلی، لسانی یا مذہبی اقلیتوں کو "اعضاء کی جبری کاشت" کا نشانہ بنا رہا ہے جن میں ایغور اور دیگر مسلمان اقلیتیں شامل ہیں۔

http://pakistan.asia-news.com/r/z924
جبکہ متعدد ممالک اپنی عوام کو کووڈ 19کے خلاف تحفظ فراہم کرنے کے عمل میں سرگرم ہیں، ایران بہت پیچھے ہے کیوں کہ حکومت کی بدانتظامی اور غلط معلومات نے ایرانیوں کی اکثریت کو اس مہلک وائرس اور اس کی انواع کی زد میں لا کھڑا کیا ہے۔

http://pakistan.asia-news.com/r/z9ss
ہرات -- صوبائی حکام کا کہنا ہے کہ 13 جون کو سینکڑوں طالبان جنگجوؤں نے افغانستان میں صوبہ نمروز کے ضلع خشرود پر حملہ کر دیا، جس میں درجنوں گھروں اور دکانوں کو تباہ کر دیا گیا اور قرآن پاک کے نسخہ جات کو نذرِ آتش کیا جس کے بعد افغان فوج نے انہیں پیچھے دھکیل دیا۔

http://pakistan.asia-news.com/r/za1l
ایک نئی تحقیق میں ظاہر ہوا ہے کہ چین کی ایسی پالیسیاں جو خصوصاً سنکیانگ میں یغور اور دیگر ترکی بولنے والے نسلی گروہوں کی آبادی کو کم کرنے کے لیے ہیں، اگلی دو دہائیوں میں تقریباً چار ملین مسلمان بچوں کی پیدائش کو روک سکتی ہیں۔

http://pakistan.asia-news.com/r/zal1
مقامی حکام اور سول سوسائٹی کے سرگرم کارکنوں کا کہنا ہے کہ طالبان افغانستان میں اگلی صفوں پر بچوں کو استعمال کر رہے ہیں اور انہیں ان کے بنیادی حقوق سے محروم کرتے ہوئے ان کی معصومیت کا استحصال کر رہے ہیں۔

http://pakistan.asia-news.com/r/zas3