پاکستان فارورڈ
23 subscribers
243 photos
4 videos
956 links
پاکستان میں دہشتگردی، سیکیورٹی اور تعاون کو کور کرتے ہوئے مقامی نامہ نگاروں سے روزانہ کی خبریں اور فیچر

https://pakistan.asia-news.com
Download Telegram
منگل (20 اپریل) کے روز خطے کے لیے ایک اعلیٰ امریکی فوجی کمانڈر نے کہا ہے کہ امریکہ افغانستان سے انخلاء کے بعد اپنی کچھ افواج کو اس کے ہمسایہ ممالک میں منتقل کرنے کے لیے مذاکرات کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

http://pakistan.asia-news.com/r/yzj8
تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں، چینی سفارت کار کی میزبانی کرنے والے پرتعیش ہوٹل پر، ہونے والے ہلاکت خیز حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ حکام نے جمعرات (22 اپریل) کو ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھا کر پانچ بتائی ہے۔

http://pakistan.asia-news.com/r/yzje
حکام اور ماہرینِ صحت کا کہنا ہے کہ پاکستان میں محکمۂ صحت کے اہلکار چین کی جانب سے عطیہ کردہ کورونا وائرس کی ویکسینز کی اثرانگیزی اور محفوظ ہونے کے متعلق شبہات کی وجہ سے انہیں لینے میں جھجھک رہے ہیں۔

http://pakistan.asia-news.com/r/z0em
ایران کے وزیرِ خارجہ جاوید ظریف کے ساتھ انٹرویو کی ایک آڈیو فائل، جو اتوار (25 اپریل) کو ذرائع ابلاغ کے سامنے آئی، نے بین الاقوامی سطح پر، تمام سیاسی حلقوں میں ردِعمل پیدا کیا اور تنازعات، سازشی نظریات اور آراء کو جنم دیا۔

http://pakistan.asia-news.com/r/z0m7
افغان حکام کا کہنا ہے کہ طالبان اور القاعدہ کے درمیان قریبی تعلقات کی موجودگی کے بارے میں شواہد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے باجود اس امر کے کہ اس نے اس دہشت گرد گروہ سے تعلقات ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

http://pakistan.asia-news.com/r/z11s
مقامی میڈیا نے اتوار (2 مئی) کو خبر دی کہ استنبول میں پولیس نے "دولتِ اسلامیہٴ عراق و شام (داعش)" کے ایک اعلیٰ کردار گرفتار کر لیا، جسے مقتول رہنما ابوبکر البغدادی کے "دستِ راست" کے طور پر بیان کیا جاتا ہے۔

http://pakistan.asia-news.com/r/z1d6
حکام اور تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان، اتحادی افواج کے افغانستان سے چلے جانے کے بعد پیدا ہونے والے سیکورٹی کے ممکنہ خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے اور وہ طالبان اور افغان حکومت کے درمیان تنازعہ کا ایک دیرپا سیاسی حل تلاش کرنے کا عزم رکھتا ہے۔

http://pakistan.asia-news.com/r/z1u0
افغان اور پاکستانی باڑے کے سپاہی، بڑی تعداد میں ان ملیشیاؤں کو چھوڑ کر جا رہے ہیں جنہیں ایران کی سپاہِ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی (آئی آر جی سی) نے منظم کیا اور سرمایہ فراہم کیا ہے اور ان میں سے بہت سے گھروں کو واپس جانے کا انتخاب کر رہے ہیں۔

http://pakistan.asia-news.com/r/z2bk
صدارتی محل نے بیان دیا کہ صدر اشرف غنی نے پیر (10 مئی) کو افغان افواج کو حکم دیا ہے کہ رواں ہفتے عیدالفطر کی تعطیلات کے دوران طالبان کی جانب سے تین روزہ جنگ بندی کے جواب میں اسی قدر جنگ بندی کی جائے۔

http://pakistan.asia-news.com/r/z2oq
کورونا وائرس کی نئی شکلوں کے داخلے کو روکنے کی کوشش میں پاکستان نے پیدل سرحد پار کرنے والوں کے لیے ایران کے ساتھ اپنی سرحد بند کر دی ہے، یہ ایک ایسا اقدام ہے جو اسلام آباد کے تہران پر اس کے عالمی وباء کو سنبھالنے کے معاملے پر ڈگمگاتے ہوئے اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔

http://pakistan.asia-news.com/r/z2uc
ایک حالیہ تفتیش نے، چین کی طرف سے مسلمان خواتین کو نشانہ بنائے جانے والی ایک مہم کی بھیانک تفصیلات آشکار کی ہیں جس میں سنکیانگ کے علاقے میں بچوں کی پیدائش کو روکنے کے لیے جاری کوششوں کے حصہ کے طور پر زبردستی امتناع حمل اور نس بندی کی جاتی ہے۔

http://pakistan.asia-news.com/r/z33v
عید الفطر کے موقع پر ہونے والی تین روزہ عارضی جنگ بندی کے خاتمے کے بعد، اتوار (16 مئی) کو لڑائی کے دوبارہ شروع ہونے کے بعد، طالبان کو کابل کے مضافات میں بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا اور وہ ایک ضلع سے محروم بھی ہو گئے۔

http://pakistan.asia-news.com/r/z3mq
پاکستانی حکام ہمسایہ مملک افغانستان سے بین الاقوامی اتحادی افواج کے انخلاء پر سلامتی کو لاحق ممکنہ خطرات کو ٹالنے کی کوششوں کے جزو کے طور پر القاعدہ اور "دولتِ اسلامیہ عراق و شام" (داعش) کے مقامی ساتھیوں کے خلاف کارروائیوں میں اضافہ کر رہے ہیں۔

http://pakistan.asia-news.com/r/z3y4