امام صادق علیه السلام آنلائن مدرسہ
115 subscribers
120 photos
5 videos
284 links
عربی، اردو، فارسی اور انگریزی زبانوں میں جدید تعلیمی نظام کی شکل میں اسلامی تعلیمات کے حوزوی اور غیر حوزوی کورسز کی آنلائن تدریس۔
Download Telegram
🏴رسول اللہﷺ کے جدّ اور نبوت کےحامی جناب عبد المطلب(علیہ السلام) کی وفات پر تعزیت پیش کرتے ہیں۔
🔳عبد المطلب علیہ السلام
حضرت عبد المطلب(علیہ السلام) کا نام #شیبہ تھا اور انکی کنیت #ابوالحارث تھی۔آپ کے والد کا نام #ہاشم اور مادر گرامی کا نام #سلمی تھا۔ تاریخ میں ملتا ہے کہ جناب جناب عبد المطلب(علیہ السلام) کمسنی کے دوران اپنے چچا #مطلب کے ساتھ مکہ آئے اور جب مکہ کے لوگوں نے دیکھا کہ مطلب کے ساتھ ایک بچہ ہے تولو گوں نے یہ سمجھا کہ یہ بچہ مطلب کا غلام ہے لہذا اس دن سے لوگ انکو عبدالمطلب(مطلب کا غلام) بُلانے لگے اور اس طرح یہ نام مشہور ہو گیا۔
🔹حضرت عبد المطلب کی سنتیں اور اسلام کی تایید
حضرت عبد المطلب (علیہ السلام) نےالہی اور توحیدی دین کو رائج کرنے کی کوشش جاری رکھی اور آپ نے اپنے زمانے میں بہت سے کاموں کو رائج کیا کہ جسکو اسلام نے بھی قبول کیا۔ رسول اکرم ﷺ نے امام علی (علیہ السلام) سے فرمایا کہ عبد المطلب (علیہ السلام) نے اپنے زمانے میں پانچ سنتیں رائج کی تھیں کہ جنکو اسلام نے بھی اپنایا۔ پہلی سنت یہ کہ انہوں نے باپ کی ازواج کو بیٹے پر حرام قرار دیا، انکو جب زمین سے خزانہ ملا تو اس میں سے پانچواں حصہ نکال کر خدا کی راہ میں صدقہ دیا اسلام نے بھی خمس کا حکم دیا، آپ نے زمزم کا کنواں کھودا اور #سقایۃ_الحاج (حاجیوں کی سیرابی ) کے عنوان سے مشہور ہوئے قرآن نے بھی اس کو مانا، جناب عبدالمطلب (علیہ السلام) نے ایک مرد کے قتل کا دیہ سو اونٹ رکھا اور اسلام نے بھی اسی کو قبول کیا اور جناب عبد المطلب(علیہ السلام) نے طواف کعبہ کے سات چکر معین کئے اسلام نے بھی اسی کو #حج کے لئے واجب قرار دیا۔
🔳آخری لحظات
حضرت رسالتمآب ﷺکی عمر آٹھ سال کی تھی کہ ماں اور باپ کی وفات کے بعد حضرت عبد المطلب (علیہ السلام) کی جدائی کا داغ بھی اٹھانا پڑا۔ حضرت عبد المطلب (علیہ السلام) نے بستر علالت پر اپنی زندگی کے آخری لحظات میں جناب ابوطالب (علیہ السلام) سے وصیت کی کہ حضرت محمد مصطفیﷺ کا خاص خیال رکھیں اور دنیا سے رخصت ہو گئے۔

امام صادق (علیہ اسلام) آنلائن مدرسہ حضرت عبد المطلب (علیہ السلام) کی وفات پر تمام مونین کی خدمت میں تسلیت پیش کرتا ہے۔

#Wafat #Hadees #Madresa #OnlineMadresa #ShiaOnlineMadresa #AbdulMuttalib #ImamSadiqOnlineMadresa #ImamSadiqOnlineSeminary #Shia

#وفات #عبد_المطلب #امام_صادق #شیعه #آنلائن #حوزہ_علمیہ #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ

🌐 www.imamsadiq.tv/ur
✉️https://www.facebook.com/imamsadiq.ur
Whatsapp: +98-9197 786 110
🔳۲۹ جمادی الثانی جب آتی ہے تو زیارت آل یاسین، دعائے سمات اور افتتاح کے عرفانی مضامین ہمکو تاریخ اسلام کی ایک عظیم شخصیت کی یاد دلاتے ہیں۔ وہ شخصیت جو #امام_عصر (عجل الله تعالی فرجہ الشریف) کے #سفیر تھے وہ جو مورد اطمینان تھے، آج #جناب_محمد_بن_عثمان_عَمری کی تاریخ وفات ہے کہ جو حضرت صاحب العصر و الزمان(عجل الله تعالی فرجہ الشریف) کے #دوسرے_سفیر تھے۔
☑️محمد بن عثمان اور انکے والد #عثمان_بن_سعید رحمة اللہ علیہما دونوں #امام_حسن_عسکری (علیہ السلام) کے معتمد تھے اور امام (علیہ السلام) کی شہادت کے بعد یہ افتخار بھی ملا کہ اللہ تبارک و تعالی کی آخری حجت #منجی عالم بشریت حضرت صاحب العصر و الزمان(عجل الله تعالی فرجہ الشریف) کے سفیر بنے۔
جناب محمد بن عثمان(رح) امام کے وکیل بنے اور شیعوں کی مشکلات، فقہی اور اعتقادی مسائل کو امام (عجل الله تعالی فرجہ الشریف) سےبیان کر کے آپ کے چاہنے والوں تک جوابات پہنچایا کرتے تھے اور اس طرح #مومنین اور امام (عجل الله تعالی فرجہ الشریف) کے درمیان رابطہ برقرار رہا۔
🔘جناب محمد بن عثمان کا مرتبہ
جناب محمد بن عثمان کا اتنا عظیم مرتبہ تھا کہ امام زمانہ (عجل الله تعالی فرجہ الشریف) نے اپنی #توقیع مبارک میں آپ کے لئے اس طرح تحریری فرمایا: آپ کے والد کے لئے سعادت کی نشانی ہے کہ انکو آپ جیسا بیٹا ملا اور آپ انکے جانشین قرار پائے۔۔۔یقینا خداوند عالم کے نزدیک آپ کے مقام اور منزلت کی خاطر شیعوں کے دل مسرور ہوں گے۔۔۔
🏴آپ کی وفات
بتایا جاتا ہے کہ جناب محمدبن عثان عمری کو اپنی وفات کا وقت معلوم تھا اور انہوں نے اپنے لئے قبر تیار کر لی تھی اور جب انسے پوچھا جاتا تھا کہ آپ قبر کیوں بنا رہے ہیں تو فرماتے تھے کہ مجھے حکم ملا ہے کہ اپنے کاموں کو سمیٹ لوں کیوں کہ دو مہینہ بعد میں اس دنیا سے گذر جاوں گا اور قضائے الہی سے دو ماہ بعد ایسا ہی ہوا۔ آپ کو اپنی والدہ کے مزار کے قریب بغداد میں سپرد خاک کیا گیا۔
خداند کریم ہم سب کو انکی راہ پرچلنے یعنی امام عصر (عجل الله تعالی فرجہ الشریف) کی اطاعت کی توفیق عطا فرمائے۔

#Wafat #NaebImam #MuhammadBinUsmanAmri #Madresa #OnlineMadresa #ShiaOnlineMadresa #AbdulMuttalib #ImamSadiqOnlineMadresa #ImamSadiqOnlineSeminary #Shia

#وفات #امام_زمان #نائب_خاص #شیعه #آنلائن #حوزہ_علمیہ #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ

🌐 www.imamsadiq.tv/ur
✉️https://www.facebook.com/imamsadiq.ur
Whatsapp: +98-9197 786 110
🏴رسول اللہﷺ کے جدّ اور نبوت کےحامی جناب عبد المطلب(علیہ السلام) کی وفات پر تعزیت پیش کرتے ہیں۔
🔳عبد المطلب علیہ السلام
حضرت عبد المطلب(علیہ السلام) کا نام #شیبہ تھا اور انکی کنیت #ابوالحارث تھی۔آپ کے والد کا نام #ہاشم اور مادر گرامی کا نام #سلمی تھا۔ تاریخ میں ملتا ہے کہ جناب جناب عبد المطلب(علیہ السلام) کمسنی کے دوران اپنے چچا #مطلب کے ساتھ مکہ آئے اور جب مکہ کے لوگوں نے دیکھا کہ مطلب کے ساتھ ایک بچہ ہے تولو گوں نے یہ سمجھا کہ یہ بچہ مطلب کا غلام ہے لہذا اس دن سے لوگ انکو عبدالمطلب(مطلب کا غلام) بُلانے لگے اور اس طرح یہ نام مشہور ہو گیا۔
🔹حضرت عبد المطلب کی سنتیں اور اسلام کی تایید
حضرت عبد المطلب (علیہ السلام) نےالہی اور توحیدی دین کو رائج کرنے کی کوشش جاری رکھی اور آپ نے اپنے زمانے میں بہت سے کاموں کو رائج کیا کہ جسکو اسلام نے بھی قبول کیا۔ رسول اکرم ﷺ نے امام علی (علیہ السلام) سے فرمایا کہ عبد المطلب (علیہ السلام) نے اپنے زمانے میں پانچ سنتیں رائج کی تھیں کہ جنکو اسلام نے بھی اپنایا۔ پہلی سنت یہ کہ انہوں نے باپ کی ازواج کو بیٹے پر حرام قرار دیا، انکو جب زمین سے خزانہ ملا تو اس میں سے پانچواں حصہ نکال کر خدا کی راہ میں صدقہ دیا اسلام نے بھی خمس کا حکم دیا، آپ نے زمزم کا کنواں کھودا اور #سقایۃ_الحاج (حاجیوں کی سیرابی ) کے عنوان سے مشہور ہوئے قرآن نے بھی اس کو مانا، جناب عبدالمطلب (علیہ السلام) نے ایک مرد کے قتل کا دیہ سو اونٹ رکھا اور اسلام نے بھی اسی کو قبول کیا اور جناب عبد المطلب(علیہ السلام) نے طواف کعبہ کے سات چکر معین کئے اسلام نے بھی اسی کو #حج کے لئے واجب قرار دیا۔
🔳آخری لحظات
حضرت رسالتمآب ﷺکی عمر آٹھ سال کی تھی کہ ماں اور باپ کی وفات کے بعد حضرت عبد المطلب (علیہ السلام) کی جدائی کا داغ بھی اٹھانا پڑا۔ حضرت عبد المطلب (علیہ السلام) نے بستر علالت پر اپنی زندگی کے آخری لحظات میں جناب ابوطالب (علیہ السلام) سے وصیت کی کہ حضرت محمد مصطفیﷺ کا خاص خیال رکھیں اور دنیا سے رخصت ہو گئے۔

امام صادق (علیہ اسلام) آنلائن مدرسہ حضرت عبد المطلب (علیہ السلام) کی وفات پر تمام مونین کی خدمت میں تسلیت پیش کرتا ہے۔

#Wafat #Hadees #Madresa #OnlineMadresa #ShiaOnlineMadresa #AbdulMuttalib #ImamSadiqOnlineMadresa #ImamSadiqOnlineSeminary #Shia

#وفات #عبد_المطلب #امام_صادق #شیعه #آنلائن #حوزہ_علمیہ #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ

🌐 imamsadiq.tv/ur
📧 Urdu@imamsadiq.tv
facebook.com/imamsadiq.ur
Instagram.com/imamsadiq_ur
https://t.me/imamsadiq_ur
WhatsApp: +98-9197786110
🔳۲۹ جمادی الاول جب آتی ہے تو زیارت آل یاسین، دعائے سمات اور افتتاح کے عرفانی مضامین ہمکو تاریخ اسلام کی ایک عظیم شخصیت کی یاد دلاتے ہیں۔ وہ شخصیت جو #امام_عصر (عجل الله تعالی فرجہ الشریف) کے #سفیر تھے وہ جو مورد اطمینان تھے، آج #جناب_محمد_بن_عثمان_عَمری کی تاریخ وفات ہے کہ جو حضرت صاحب العصر و الزمان(عجل الله تعالی فرجہ الشریف) کے #دوسرے_سفیر تھے۔