امام صادق علیه السلام آنلائن مدرسہ
115 subscribers
120 photos
5 videos
284 links
عربی، اردو، فارسی اور انگریزی زبانوں میں جدید تعلیمی نظام کی شکل میں اسلامی تعلیمات کے حوزوی اور غیر حوزوی کورسز کی آنلائن تدریس۔
Download Telegram
🌸 #اسلامی_عیدوں میں سے ایک اہم ترین عید روز #عید_الفطر ہے۔ دیگر اعیاد کی مانند اس عید میں کوئی خاص تاریخی واقعہ پیش نہیں آیا ہے بلکہ پہلی #شوال کو عید اس لیئے منائی جاتی ہے کیونکہ انسان ایک مہینہ #اللہ تبارک و تعالی کی #عبادت کرنے میں کامیاب ہوا ہے۔
🌹 ایک ماہ تک انسان اپنے رب کی بارگاہ میں #استغفار اور راز و نیاز کرنے کے بعد آج اپنی اس معنوی کامیابی اور خداوند عالم سے حاصل ہونے والی #قربت پر خوشی مناتا ہے۔
رسول اکرم ﷺ نے فرمایا: فَإِذَا کَانَتْ لَیلَةُ الْفِطْرِ وَ هِی تُسَمَّى لَیلَةَ الْجَوَائِزِ أَعْطَى اللَّهُ الْعَامِلینَ أَجْرَهُمْ بِغَیرِ حِسَابٍ
🎁جب عید فطر کی #شب آتی ہے کہ جسکو ہدیوں کی رات بھی کہا جاتا ہے تو اس رات اللہ اپنے #بندوں کو بے حساب نعمتیں عطا کرتا ہے۔
( امالی مفید، مجلس 27 ص232)».
لہذا اس رات انسان کو چاہئے کہ اللہ کی جانب سے #رحمت کا منتظر رہے اور #مادی_نعمتوں کے ساتھ #معنوی_نعمتیں بھی طلب کرے۔
امام علی علیہ السلام نے فرمایا: « ألا و إنَّ هذا الیَومَ یَومٌ جَعَلَهُ اللّه ُ لَکُم عِیدا و جَعَلَکُم لَهُ أهلاً، فَاذکُرُوا اللّه َ یَذکُرکُم وَ ادْعُوهُ یَستَجِب لَکُم».
( من لایحضره الفقیه، ج ۱، ص ۵۱۷)
یقینا یہ دن (عید فطر) اللہ نے تمہارے لئے عید کا دن قرار دیا ہے اور تمکو اس دن کا اہل بنایا ہے، تو بس تم لوگ اللہ کو یاد کرو تاکہ وہ تمکو یاد کرے، اس سے دعا مانگو تاکہ وہ تمہاری دعا قبول کرے۔
اے میرے اللہ ! ہم نے تیس دن تیری عبادت کی اور #بھوک و #پیاس کو تیری خوشنودی کے لئے برداشت کیا تاکہ تیری بارگاہ کے مقرب بندے بن سکیں ، آج اس عید فطر کے دن تجھ سے دعا کرتے ہیں ہم سب کو اپنے خاص بندوں میں قرار دے اور ہمیشہ تیری یاد میں زندگی بسر کریں۔

#شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ

🌐imamsadiq.tv/ur
📧 urdu@imamsadiq.tv
https://t.me/imamsadiq_ur
WhatsApp: +98-9197786110