امام صادق علیه السلام آنلائن مدرسہ
116 subscribers
120 photos
5 videos
284 links
عربی، اردو، فارسی اور انگریزی زبانوں میں جدید تعلیمی نظام کی شکل میں اسلامی تعلیمات کے حوزوی اور غیر حوزوی کورسز کی آنلائن تدریس۔
Download Telegram
🏴 #اسلام زندہ ہوتا ہے #کربلا سے اور کربلا زندہ ہے #حضرت_زینب (سلام اللہ علیہا ) سے! 🏴

🔳 آج ۱۵ #رجب کو حضرت زینب (علیہا السلام) اس دنیا سے رخصت ہو گئیں لیکن آپ کا پیغام ہمیشہ باقی رہے گا۔
نقل ہوا ہے کہ جب #ابن_عباس نے چاہا کہ #امام_حسین (علیہ السلام) کو کربلا جانے سے روکیں اور عرض کیا کہ کم از کم بچوں اور عورتوں کو ساتھ نہ لے جائیں۔لیکن جب حضرت زینب(علیہا السلام) نے یہ بات سنی تو جواب دیا کہ کیا آپ چاہتے ہیں کہ ہمارے سید و سردار تنہا اس سفر پر جائیں اور ہم یہاں رہ جائیں، خدا کی قسم ہم انکے ساتھ زندہ ہیں اور انہیں کے ساتھ مریں گےکیوں کہ اس دنیا میں ان سوا ہمارا کوئی نہیں۔

⚫️اور پھر اسی #جذبہ کو کربلا کے میدان میں دیکھایا اور #کوفہ و #شام کے بازاروں میں بھی بتایا کہ #امامت اور #ولایت کا #عقیدہ کتنا قیمتی ہے اورکس طرح اس عقیدہ کی حفاظت کرنا ہے۔
امام صادق (علیہ السلام) آنلائن مدرسہ #صبر و #استقامت کی مثال، #پاسبان_ولایت، #شریکۃ_الحسین(علیہ السلام) حضرت زینب (علیہا السلام) کی #شہادت پر تعزیت پیش کرتا ہے۔خداوند عالم کی بارگاہ میں دعا ہے کہ ہم سب کو اس دنیا میں حضرت زینب (علیہا السلام) کا پیروکار بننے کی توفیق عطا کرے اور آخرت میں شہزادی زینب (علیہا السلام) کی #شفاعت نصیب فرمائے۔

#شهادت #ماه_رجب #شهادت_حضرت_زینب #رحلت_حضرت_زینب
#شیعه #مجازی #طلبه #مدرسه_علمیه #حوزه_علمیه #اهل_بیت_علیهم_السلام #آموزش_آنلاین #دروس_حوزه
#مدرسه_علمیه_مجازی_امام_صادق_علیه_السلام


🌐 imamsadiq.tv/ur
📧 Urdu@imamsadiq.tv
facebook.com/imamsadiq.ur
Instagram.com/imamsadiq_ur
https://t.me/imamsadiq_ur
WhatsApp: +98-9197786110