امام صادق علیه السلام آنلائن مدرسہ
118 subscribers
120 photos
5 videos
284 links
عربی، اردو، فارسی اور انگریزی زبانوں میں جدید تعلیمی نظام کی شکل میں اسلامی تعلیمات کے حوزوی اور غیر حوزوی کورسز کی آنلائن تدریس۔
Download Telegram
🏴السَّلامُ عَلَیْک یا اُمَّ الْمُؤْمِنِینَ، اَلسَّلامُ عَلَیْک یا زَوْجَةَ سَیّـِدِ الْمُرْسَلِینِ، اَلسَّلامُ عَلَیْک یا اُمَّ فاطِمَةَ الزَّهْراءِ سَیِّدَةِ نِساءِ الْعالَمِینَ

⚫️ #شہر_مکہ کی فضا میں غم و اندوہ کا ماحول ہے، کائنات کا ہر زرہ اس غم کو محسوس کر رہا ہے کیونکہ صاحب خطاب #لولاک #حبیب_خدا حضرت ختمی مرتبت #محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا دل محزون ہے کیونکہ انکی یاور و مدد گار #حضرت_خدیجہ سلام اللہ علیہا کی #وفات کا دن ہے۔
رسول اکرم ﷺ جناب خدیجہ علیہا السلام کے غم میں آج آنسو بہا رہے ہیں اور آپ کے سوگ میں « إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ » کا ورد کر رہے ہیں۔
⚫️آنحضرت ﷺ کیوں نہ غمگین ہوں ۲۵سال بی بی خدیجہ علیہا السلام نے سخت ترین حالات میں آپ ﷺکا ساتھ جو دیا تھا۔ اسلام کی #ترویج اور رسول اللہ ﷺ کی حمایت میں جو #فدا کاری اور #ایثار کا نمونہ حضرت خدیجہ علیہا السلام نے پیش کیا ہےوہ اپنی مثال آپ ہے۔آج پھر رسول اللہ ﷺ کا ایک اہم ساتھی اور حامی اس دنیا سے چلا گیا اور یہی وجہ تھی کہ آپ ﷺ نے اس سال کو #عام_الحزن قرار دیا۔
ایک روایت کے مطابق جب حضرت خدیجہ سلام اللہ علیہا کی وفات ہوئی تو #فرشتے آسمانی #کفن لے کر رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور یہ بات #حبیب_خدا ﷺ کے لئے کچھ آرام کا سبب بنی۔
🔳 #ازواج_نبی میں حضرت خَدیجَہ بنت خُوَیلِد علیہا السلام کا ایک خاص مقام و منزلت ہےکیونکہ آپ کی بے شمار خصوصیات ہیں۔ آپ خدیجۃ الکبری اور #ام_المومنین کے نام سے مشہور، آپ پیغمبر اکرمﷺ کی اولین زوجہ اور#حضرت_زہراسلام اللہ علیہا کی مادر گرامی ہیں۔ آپ نے بعثت سے پہلے حضرت محمدﷺکے ساتھ شادی کی۔ آپ آنحضرتﷺ پر ایمان لانے والی پہلی خاتون ہیں۔ حضرت خدیجہ علیہا السلام نے اپنی ساری دولت اسلام کی راہ میں خرچ کی۔ پیغمبر اکرمﷺنے حضرت خدیجہ علیہا السلام کے احترام میں ان کی زندگی کے دوران دوسری زوجہ اختیار نہیں کی اور آپ کی وفات کے بعد بھی آپ کو اچھے الفاظ میں یاد فرماتے رہے۔ آنحضرت ﷺنے فرمایا دین اسلام علی علیہ السلام کی تلوار اور خدیجہ علیہا السلام کے مال کی وجہ سے قائم ہے اور پروان چڑھ رہا ہے۔
🔳 حضرت خدیجہ علیہا السلام اسلام سے قبل بھی موحد تھی اور کبھی کسی بت کی عبادت نہیں کی اور ذرہ برابر بھی آپ کے ایمان میں #شرک اور #رجس نے رخنہ نہیں ڈالا، اسی لئے زیارت وارث میں پڑھتے ہیں « لم تنجسک الجاهلیة بانجاسها» کہ تمام #معصومین علیہم السلام کے والدین پاک طینت اور موحد تھے۔
🏴 امام صادق(علیہ السلام) آنلائن مدرسہ حضرت خدیجہ سلام اللہ علیہا کی وفات حسرت آیات پر تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہے۔

#شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ

🌐 imamsadiq.tv/ur
📧 Urdu@imamsadiq.tv
facebook.com/imamsadiq.ur
Instagram.com/imamsadiq_ur
https://t.me/imamsadiq_ur
WhatsApp: +98-9197786110

🌐imamsadiq.tv/ur
📧 urdu@imamsadiq.tv
https://t.me/imamsadiq_ur
WhatsApp: +98-9197786110