امام صادق علیه السلام آنلائن مدرسہ
125 subscribers
120 photos
5 videos
284 links
عربی، اردو، فارسی اور انگریزی زبانوں میں جدید تعلیمی نظام کی شکل میں اسلامی تعلیمات کے حوزوی اور غیر حوزوی کورسز کی آنلائن تدریس۔
Download Telegram
#فقہی_سوال

🔎#مرجع کی #تقلید کیوں کرنا چاہئے؟

🔷 بارہا ایسا ہوا ہو گا کہ آپ نے دوستوں سے پوچھا ہو گا: کوئی اچھا ڈاکٹر بتائیے۔ یا کسی اچھے مکینیک کو جانتے ہیں؟

💭 اگر غور کریں تو اس طرح کے سوالات ایک #عقلی_قانون کی بنا پر پوچھے جاتے ہیں اور وہ یہ کہ ہر اہم کام میں انسان کو اس کام کے #ماہرین کی طرف #رجوع کرنا چاہیے۔

قرآن اور روایات سے #استنباط کرنا اور #حکم_شرعی کو بیان کرنا کسی ماہر کا کام ہے اور احکام پر عمل کر کے سعادت تک پہنچنا ہر انسان کے لئے بہت ضروری بات ہے۔ جس طرح سے ہم دوسرے کاموں میں ماہرین کی طرف رجوع کرتے ہیں اسی طرح فقہی احکام میں ہم کو چاہیئے کہ #فقہ کے ماہریں کی طرف رجوع کریں جنکو #مجتہد کہتے ہیں۔


#احکام #اعتقادات #فقہی #فقہی_سوال #سوال_جواب #شیعہ #مرجع #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ

https://imamsadiq.tv/ur
WhatsApp: +98 9197786110
https://t.me/imamsadiq_ur
https://www.facebook.com/imamsadiq.ur/
Email:Urdu@imamsadiq.tv
🔰 #کلام_اسلامی

📌 #علم_کلام میں اعتقادی مسائل پر بحث ہوتی ہے کہ جس میں تقلید کرنا جائز نہیں ہے۔ دوسرے الفاظ میں، علم کلام وہ علم ہے کہ جو کسی دین کے بنیادی عقیدوں پر گفتگو کرتا ہے۔
علم کلام کے موضوعات کو قرآن اور معصومین (علیہم السلام) کی روایات میں بخوبی دیکھا جا سکتا ہے لیکن پہلی صدی ہجری کی دوسری دہائی میں کچھ اہم موضوعات جیسے جبر و اختیار، عدالت و غیرہ کی وجہ سے علم کلام کی باقاعدہ بنیاد رکھی گئی۔

🔻علم کلام کے تین اہم موضوع ہیں #خداشناسی، #راہنما_شناسی (نبوت اور امامت) اور #معاد_شناسی۔

🔹 علم کلام، اسلامی علوم میں سے ایسا اہم ترین علم ہے کہ اگر کسی کی اعتقادی بنیادیں جیسے وجود خداوند عالم، #نبوت، #عصمت ائمہ و غیرہ درست نہ ہوں تو دورے علوم جیسے تفسیر، حدیث،فقہ کی نوبت ہی نہیں آئے گی۔

#اعتقاد #اعتقادات #اختیار #جبر #اعتقادی_سوال #سوال_جواب #شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ

🌐 imamsadiq.tv/ur
📧 Urdu@imamsadiq.tv
facebook.com/imamsadiq.ur/
Instagram.com/imamsadiq_ur
https://t.me/imamsadiq_ur
WhatsApp: +98-9197786110
#فقہی_سوال

🔰 #الاعلم_فاالاعلم

💭 #توضیح_المسائل میں اس عبارت (اعلم فالاعلم کی رعایت کرتے ہوئے عمل کرے) کا کیا مطلب ہے؟

اگر کسی #مرجع_تقلید کا یہ فتوا ہو کہ: احتیاط واجب کی بناپر فلاں کام کریں، #مقلد کو چاہیئے اس #احتیاط پر عمل کرے یا فالاعلم کی رعایت کرتے ہوئے دوسرے مجتہد کی طرف #رجوع کرے، یعنی مقلد کو کسی ایسے مجتہد کی طرف رجوع کرنا چایئے کہ جو اسکے #مجتہد کے ساتھ علم میں ایک جیسا ہو۔ اور اگر ایسا مجتہد نہ ملے تو کسی ایسے کی طرف رجوع کرے جو اسکے مجتہد سے علم میں کم ہو اور دوسرے مجتہدوں سے زیادہ ہو۔ اس طرح کے رجوع کو اعلم فالاعلم کی رعایت کہتے ہیں۔

#احکام #فقہی #فقہی_سوال #سوال_جواب #شیعہ #مرجع #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ

🌐 imamsadiq.tv/ur
📧 Urdu@imamsadiq.tv
facebook.com/imamsadiq.ur
Instagram.com/imamsadiq_ur
https://t.me/imamsadiq_ur
WhatsApp: +98-9197786110
#اعتقادی_سوال
#ہماری_زندگی میں اللہ تعالی کا کیا کردار ہے؟
خداوندعالم کا ارشاد ہے:
ما أَصَابَكَ مِنْ حَسَنَةٍ فَمِنَ اللهِ وَمَا أَصَابَكَ مِنْ سَيِّئَةٍ فَمِنْ نَفْسِكَ (نساء ۷۹)
تم تک جو بھی #اچھائی اور کامیابی پہنچی ہے وہ اللہ کی طرف سے ہے اور جو بھی #برائی پہنچی ہے وہ خود تمہاری طرف سے ہے ۔
نکتہ:خداوند عالم نے اس دنیا کو #علل اور# اسباب کے #نظام پر قائم کیا ہے اور انسان کو بھی صاحبِ #اختیار خلق کیا ہے۔

مثال کے طور پر خداوند عالم نے انگور کو پیدا کیا ہے لیکن انسان اس انگور سے شراب بنا کر پیتا ہے کہ جسکے نتیجے میں برائیاں پیدا ہوتی ہیں اور بیماریاں وجودمیں آتیں ہیں۔ یا مثال کے طور پر خداوند عالم نے انسان کو قدرت دی ہے لیکن انسان اس کا غلط استعمال کر کے لوگوں پر ظلم و ستم ڈھاتا ہے۔
اسی لئے جو اللہ تعالی کی طرف سے آیا ہے وہ اچھا ہے لیکن انسان تک جو بُرائی آتی ہے وہ خود اسی کی وجہ سے ہوتی ہے۔

#اعتقاد #اعتقادات #قرآنی #اختیار #جبر #اعتقادی_سوال #سوال_جواب #شیعہ #اللہ_کا_علم #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ

🌐 imamsadiq.tv/ur
📧 Urdu@imamsadiq.tv
facebook.com/imamsadiq.ur
Instagram.com/imamsadiq_ur
https://t.me/imamsadiq_ur
WhatsApp: +98-9197786110
🔰 #عربی_ادبیات

📌 یہ #علوم_اسلامی کا ایسا مجموعہ ہے کہ جسکو طلاب علوم دین ابتدائی سالوں میں پڑھتے ہیں۔ #قرآنی اور #روائی مفاہیم اور معلومات کو سمجھنے کے لئے ضروری ہے کہ #ادبیات عرب پر تسلط ہو۔
⚪️ یہ بھی #دلچسپ بات ہے کہ ادبیات عرب خود اتنا وسیع علمی مجموعہ ہے کہ آج کل #حوزات_علمیہ اور #یونیورسٹیوں میں یہ عنوان ایک خاص علم کے عنوان سے پڑھایا جاتا ہے۔
📚 اس علم کے ماہریں کے مطابق ادبیات عرب کی ۱۲ قسمیں ہیں، جیسے: نحو،صرف،عروض،قافیہ، لغت، قرض، انشاء، خط، بیان، معانی، محاضرات، اشتقاق، علم معانی اور علم بدیع۔

🔻 آنے والی قسطوں میں ہم علم #نحو اور #صرف و غیرہ کو مزید بیان کریں گے۔

#علم #علوم_کا_تعارف #اسلامی_علوم #دینی_علیم #سوال_جواب #شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ


🌐 imamsadiq.tv/ur
📧 Urdu@imamsadiq.tv
facebook.com/imamsadiq.ur
Instagram.com/imamsadiq_ur
https://t.me/imamsadiq_ur
WhatsApp: +98-9197786110
⁉️ #تذکیہ کسے کہتے ہیں؟
تذکیہ یعنی اسلام کے بتائے ہوئے طریقہ سے حیوان کو ذبح کرنا تاکہ اسکا #گوشت حلال ہو جائے۔
#حلال_گوشت حیوان کے تذکیہ کا مطلب ہوتا ہے کہ اسکا گوشت کھانے کے لئے پاک اور حلال ہو گیا ہے، اور #حرام_گوشت حیوان کے تذکیہ کا مطلب ہوتا ہے کہ اسکے اجزا پاک ہوگئے ہیں اور انکا استعمال کرنا جائز ہے جیسے حیوان کی کھال۔
⚪️ تذکیہ کی کچھ قسمین ہیں:
🔻 اونٹ کے علاوہ تمام حلال گوش حیوانات کو# ذبح کرنا۔
🔻 #اونٹ کو #نحر_کرنا۔
🔻 #مچھلی اور دیگرحرام گوشت حیوانات کا شکار کرنا کہ جو تذکیہ کے قابل ہوں۔


#احکام #فقہی #فقہی_سوال #سوال_جواب #شیعہ #مرجع #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ

🌐 imamsadiq.tv/ur
📧 Urdu@imamsadiq.tv
facebook.com/imamsadiq.ur
Instagram.com/imamsadiq_ur
https://t.me/imamsadiq_ur
WhatsApp: +98-9197786110
#علوم_کا_تعارف


🔰 #علم_صرف

📚 #عربی_ادبیات میں سے ایک اہمترین بحث علم صرف کی ہے۔ #لغت میں صرف کو تبدیل اور تحویل کرنا کہتے ہیں۔ #اصطلاح میں صرف ایک صیغہ کو مختلف صیغوں میں #تبدیل کرنے کو کہتے ہیں تاکہ مختلف معنی حاصل ہو سکیں۔
📌 اسی لئے اس علم کا #موضوع #کلمہ اور اسکی بناوٹ ہے۔ کسی کلمہ کی بناوٹ اور اسکے مختلف معنی کو سمجھنےکے لئے اس علم کا سیکھنا ضروری ہے، یعنی اگر کوئی قرآن اور روایات کو سمجھنا چاہتا ہے تو اسکے لئے ضروری ہے کہ علم صرف کو سیکھے۔

🔻اسی طرح علم صرف میں ایک کلمہ کے مختلف حالات کو بیان کیا جاتا ہے: مثلا اسم،فعل ،حرف،جامد ،مشتق، مونث، مذکر، مفرد، جمع، تثنیہ ،مختلف زمانے و غیرہ ۔

#علم #علوم_کا_تعارف #اسلامی_علوم #دینی_علیم #سوال_جواب #شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ


🌐imamsadiq.tv/ur
📧 urdu@imamsadiq_tv
🟪t.me/imamsadiq_ur
🟦facebook.com/imamsadiq.ur
🟧instagram.com/imamsadiq_ur
🟩WhatsApp: +98-9197786110