امام صادق علیه السلام آنلائن مدرسہ
125 subscribers
120 photos
5 videos
284 links
عربی، اردو، فارسی اور انگریزی زبانوں میں جدید تعلیمی نظام کی شکل میں اسلامی تعلیمات کے حوزوی اور غیر حوزوی کورسز کی آنلائن تدریس۔
Download Telegram
🏴 اللّٰھم صلِّ علی موسَی بنَ جعفر و... على الْمُعَذَّبِ فِی قَعْرِ السُّجُونِ وَ ظُلَمِ الْمَطَامِیرِ ذِی السَّاقِ الْمَرْضُوضِ بِحَلَقِ الْقُیُودِ
خدایا #موسی_ابن_جعفر پر درود نازل فرما!۔۔۔ قیدخانوں اور تنگ و تاریک کمروں میں اذیتیں اٹھانے والے، ورم زدہ اور زخمی پیروں اور زنجیروں میں جکڑے ہوئے تھے۔۔
⚫️#امام_کاظم (علیہ السلام) کو #ظالم اور جابر حاکموں نے متعدد بار مختلف #زندانوں میں قید کروایا اور نہایت اذیتیں پہنچائیں، اسی لئے امام (علیہ السلام)کی #زیارت میں اس طرح کے جملے ملتے ہیں کہ وہ امام(علیہ السلام) کہ جنکو تاریک زندانوں میں زنجیروں میں جکڑ کر رکھا گیا۔
ظالم یہ فکر کرتے تھے کہ #اللہ کے نور کو خاموش کر سکتے ہیں لیکن یہ اللہ کا وعدہ ہےاور یہ نور ختم نہیں ہو سکتا۔

امام کاظم (علیہ السلام) کو #باب_الحوائج بھی کہا جاتا ہے یعنی #حاجتوں کا دروازہ اور اس بات میں کوئی شک نہیں کہ امام ہفتم (علیہ السلام) سے #توسل کر کے جو دعا مانگی جائے وہ بہت جلد قبول ہوتی ہے۔
◾️ #بغداد کے ایک #زندان میں آپ کو زہر دے کر #شہید کر دیا گیا اور شہادت کے بعد زندانبان نے حکم دیا کہ آپ کا جسم بے جان بغداد کے #پل پر رکھ دیا جائے اور ہتھکڑی اور بیڑی سمیت آپ کے جسم اقدس کو پل پر چھوڑ دیا گیا۔
◾️ #شیعوں کو امام(علیہ السلام)کی شہادت کی اطلاع ملی تو انھوں نے آپ کا جنازہ اٹھایا اور عقیدت و احترام کے ساتھ کاظمین میں سپرد خاک کیا۔
آج امام کاظم (علیہ السلام) کی المناک شہادت کے موقع پرشہر #کاظمین کی فضا دلگیر ہے بلکہ ہر #مومن اور کائنات کا ذرہ ذرہ مغموم ہے ۔

🏴🏴🏴 امام موسی کاظم (علیہ السلام) کی شہادت پر تمام مومنین کو تعزیت پیش کرتے ہیں۔

#شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ

🌐 imamsadiq.tv/ur
📧 Urdu@imamsadiq.tv
facebook.com/imamsadiq.ur
Instagram.com/imamsadiq_ur
https://t.me/imamsadiq_ur
WhatsApp: +98-9197786110
💐 ۱۱ شعبان سن ۳۳ ہجری #شبیہ_پیغمبر#حضرت_علی_اکبر (علیہ السلام) نے اس دنیا میں قدم رکھا۔#امام_حسین (علیہ السلام) کے نور چشم اور #حضرت_لیلیٰ (علیہا السلام) کے دل کا سکون جناب علی اکبر (علیہ السلام) بے شمار کمالات کے مالک تھے آپ نہایت #شجاع، #دلیراور #خوبصورت تھے۔
🌹آپ کے فضائل اور کمالات میں سے ایک اہم خصوصیت کی طرف امام حسین (علیہ السلام) نے اشارہ کیا اور فرمایا کہ علی اکبر (علیہ السلام) رسول اکرم ﷺ سے #خلقت ، #اخلاق اور #بات_چیت میں سب سے زیادہ شباہت رکھتے ہیں ۔ یہ جملہ جناب علی اکبر (علیہ السلام) کی عظمت کا عکاس ہے کیونکہ انسان کی خلقت تو اسکے ہاتھ میں نہیں ہوتی لیکن صاحب اختیارانسان اپنےاخلاق اور منطق کو ضرور اچھا بنا سکتا ہے اور جناب علی اکبر (علیہ السلام) کا کمال یہی تھا کہ آپ نے خود کو رسول اکرم ﷺ کا شبیہ بنا لیا تھا۔
لوگ جب رسول اللہ ﷺ کی #زیارت کے مشتاق ہوتے تھے تو علی اکبر (علیہ السلام) کی زیارت کر لیتے تھے۔ امام حسین (علیہ السلام) فرماتے ہیں کہ جب بھی میں اپنے نانا کی زیارت کا مشتاق ہوتا تھا تو اپنے نور نظر علی اکبر (علیہ السلام) کے چہرے کو دیکھ لیا کرتا تھا۔

🌸امام صادق (علیہ السلام) آنلائن مدرسہ اس پر مسرت موقع پر تمام مومنین کی خدمت میں تبریک و تہنیت پیش کرتا ہے۔

🌸 #حضرت_فاطمہ_معصومہ سلام اللہ علیہا (کہ جنکو بر صغیر میں #معصومہ_قم کے نام سے بھی جانا جاتا ہے)، #امام_کاظم علیہ السلام اور بی بی #نجمہ_خاتون علیہا السلام کی دختر ہیں۔ آپ کی ولادت با سعادت #پہلی_ذی_القعدہ سن ۱۷۳ ہجری میں ہوئی۔ امام کاظم علیہ السلام کی اپنی جدہ ماجدہ #حضرت_فاطمہ_الزہرا سلام اللہ علیہا سے شدید محبت کے سبب آپ نے بھی اپنی بیٹی کا نام فاطمہ رکھا اور بعد میں آپ کی شان و منزلت، عفت اور پاک دامنی کی خاطر آپ #معصومہ کے لقب سے مشہور ہو گئیں۔
🍀حضرت فاطمہ معصومہ کا #مقام_شفاعت
🌸آپ کی عظمت کے لئے یہ حدیث کا فی ہے کہ جسمیں دو معصوم اماموں علیہما السلام نے آپ کی شفاعت کی گواہی دی ہے۔
🌷امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : « تُدْخَلُ بِشَفَاعَتِهَا شِیعَتِی الْجَنَّةَ بِأَجْمَعِهِمْ» انکی شفاعت سےمیرے تمام #شیعہ جنت میں داخل کر دئے جائیں گے۔[ بحارالانوار، ج60، ص228]
🌸امام رضا علیہ السلام نے اپنی بہن حضرت فاطمہ معصومہ علیہا السلام کے لئے جو الہی #زیارت_نامہ بیان کیا ہے اس میں آپ کی منزلت کو اس طرح روشن فرمایا: « یا فاطمة إشفعی لی فی الجنة فإنّ لک عندالله شأن من الشأن» اے فاطمہ آپ #جنت میں ہماری #شفاعت فرمائیے گا کیونکہ بے شک اللہ کے نزدیک آپ کی خاص شان و منزلت ہے۔
پروردگار عالم کی بارگاہ میں دعا ہے کہ حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کی شفاعت ہم سب کے شامل حال ہو۔

#شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ #حدیث #اہلبیت #رسول_اللہ

🌐imamsadiq.tv/ur
📧 urdu@imamsadiq_tv
🟪t.me/imamsadiq_ur
🟦facebook.com/imamsadiq.ur
🟧instagram.com/imamsadiq_ur
🟩WhatsApp: +98-9197786110
🌸 #شاہ_خراسان، #شمس_الشموس اور #انیس_النفوس، #امام_عرب_و_عجم #حضرت_علی_بن_موسی_الرضا علیہ آلاف تحیۃ و الثنا کی #ولادت با سعادت ۱۱ #ذی_القعدہ سن ۱۴۸ ہجری #مدینہ_منورہ میں ہوئی ۔ آپ کے والد #امام_موسی_الکاظم علیہ السلام اور والدہ بی بی #نجمہ_خاتوں ہیں۔

🍀امام رضا علیہ السلام کی #زیارت_کی_فضیلت
کسی نے #امام_محمد_تقی علیہ السلام سے سوال کیا کہ آپ کے والد کی #زیارت کی #فضیلت زیادہ ہے یا #امام_حسین علیہ السلام کی زیارت کی فضیلت زیادہ ہے؟ امام علیہ السلام نے جواب دیا کہ میرے والد کی زیارت کی فضیلت زیادہ ہے کیونکہ امام حسین علیہ السلام کی زیات تو سب کرتے ہیں لیکن میرے والد کی زیارت فقط خاص گروہ (#شیعہ_اثنا_عشری) کرتا ہے۔

🌸امام رضا علیہ السلام کا #لقب#عالم_آل_محمد_صلی_اللہ_علیہ_و_آلہ
امام رضا علیہ السلام کو ’’عالم آل محمد صلی اللہ علیہ وآلہ ‘‘کے لقب سے بھی یاد کیا جاتا ہے، کیونکہ #مامون نے اس زمانے کے مختلف علماء سے امام رضا علیہ السلام کے ساتھ #مناظرے کرواے تھے تاکہ #اہلبیت علیہم السلام کو علمی شکست دی جا سکے، لیکن امام رضا علیہ السلام ہر مناظرہ میں ظفریاب ہوئے اور دشمن کو منھ کی کھانا پڑی یہاں تک کہ مخالفین کے علماء نے بھی امام رضا علیہ السلام کے #علم و #فضلیت کا اقرار کیا۔
امام صادق علیہ السلام آنلائن مدرسہ امام رضا علیہ السلام کی ولادت با سعادت پر تمام مومنین کی خدمت میں مبارک باد پیش کرتا ہے۔

#شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ #حدیث #اہلبیت #رسول_اللہ

🌐imamsadiq.tv/ur
📧 urdu@imamsadiq_tv
🟪t.me/imamsadiq_ur
🟦facebook.com/imamsadiq.ur
🟧instagram.com/imamsadiq_ur
🟩WhatsApp: +98-9197786110
◼️ #امام_محمد_تقی علیہ السلام #شیعوں کے #نویں_امام ہیں اور #امام_رضا علیہ السلام کے فرزند ارجمند ہیں آپ کی والدہ مادجدہ کا نام #سبیکہ_خاتون ہے۔آپ کی ولادت #۱۰_رجب #مدینہ_منورہ میں ہوئی اور آ پکی شہادت سن ۲۲۰ ہجری میں ماہ ذی القعدہ کی آخری تاریخ میں ہوئی۔
◼️نو سال کے سن میں آپ #منصب_امامت پر فائز ہوئے اور یہی وجہ تھی کہ آپ کی کمسنی کے سبب بعض لوگوں نے #عبد_اللہ_بن_موسیٰ کو امام مان لیااور بعض لوگ #واقفیہ مذہب سے جا ملے۔ لیکن پیروان حق نے امام محمد بن علی التقی علیہ السلام کی امامت کو قبول کیا۔
۱۷ سال امامت کے فرائض انجام دینے کے بعد #عباسی_خلیفہ #مامون کی بیٹی #ام_الفضل جو کہ امام کی زوجہ بھی تھی، نے امام کو زہر دیا اور اسی کے نتیجہ میں آپکی شہادت ہو گئی۔ #شہادت کے وقت امام کی عمر صرف ۲۵ سال تھی اور اسی لئے آپ تمام اماموں میں سب سے کم سن امام قرار پائے۔
✔️امام محمد تقی علیہ السلام کے #فضائل
متعدد احادیث میں اس بات کی طرف اشارہ کیا گیا ہے کہ امام جواد علیہ السلام اپنے شیعوں کا خاص خیال رکھتے تھے۔ #محمد_بن_سھل_قمی کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں امام کی خدمت میں بیٹھا ہوا تھا اور میں نے چاہا کہ تبرک کے طور پر امام سے ایک لباس حاصل کروں لیکن فرصت نہیں مل سکی اور امام سے خداحافظی کر کے میں واپس آگیا۔ سهل کہتے ہیں کہ میں مدینہ سے باہر آگیا تھا اور راستے میں تھا کہ ایک قاصد صندوق لے کر آیا اور مجھ سے کہا کہ تمہارے امام نے یہ #لباس تمہارے لیے بھیجا ہے۔
◼️امام محمد تقی علیہ السلام کی #زیارت_کا_ثواب
آپ کی زیارت کے ثواب کا اندازہ اس #حدیث سے لگایا جا سکتا ہے کہ #رسول_اکرم_صلی_اللہ_علیہ_وآلہ_وسلم نے فرمایا کہ جس نے بھی امام محمد تقی علیہ کی زیارت کی گویا اس نے اللہ کے رسولﷺ اور امیر المومنین علیہ السلام کی زیارت کی اور اس پر جنت واجب ہے۔
امام صادق علیہ السلام آنلائن مدرسہ تمام مسلمین کی خدمت میں امام محمد تقی علیہ السلام کی شہادت پر تسلیت و تعزیت پیش کرتا ہے۔

#شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ #حدیث #اہلبیت #رسول_اللہ

🌐imamsadiq.tv/ur
📧 urdu@imamsadiq_tv
🟪t.me/imamsadiq_ur
🟦facebook.com/imamsadiq.ur
🟧instagram.com/imamsadiq_ur
🟩WhatsApp: +98-9197786110
? ۱۰ذیالحجہ مسلمانوں کے لئے اہم #عید_کا_دن ہے اور اس دن کو مختلف ناموں سے جانا جاتا ہے۔ آج کے دن کو #بقرعید ،#عید_قربان یا #عید_الاضحی بھی کہتے ہیں۔ آج کے دن #مسلمان #حج کے تمام اعمال انجام دینے کے بعد #اللہ کی راہ میں #قربانی پیش کرتے ہیں اور یہ عمل در حقیقت #جناب _براہیم علیہ السلام کی تاسی ہے۔ جناب ابراہیم علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ کی جانب سے حکم ہو اکہ اپنے فرزند #اسماعیل علیہ السلام کو خدا کی راہ میں #قربان کر دیں تو جناب ابراہیم علیہ السلام حکم الہی کے مطابق اپنے بیٹے اسماعیل علیہ السلام کو قربان کرنے لے گئے اور جیسے ہی گردن پر چھری چلائی ویسے ہی خدا کی قدرت سے ایک #دنبہ حضرت اسماعیل علیہ السلام کی جگہ آگیا اور اس طرح اسماعیل علیہ السلام کی جگہ دنبہ ذبح ہو گیا۔ یہ ایک #امتحان_الہی تھا جس میں جناب ابراہیم علیہ السلام کامیاب ہوئے۔ اور اسی عمل کی یاد کو بحکم خداوند عالم آج بھی مسلمان انجام دیتے ہیں۔
🔸 ۱۰ ذوالحجہ کی #شب بہت مبارک شب ہے اور اس میں #شب_بیداری کا حکم دیا گیا ہے۔عید قربان کے دن کے کچھ اعمال بھی ذکر کئے گئے ہیں، جیسے #غسل_کرنا، #نماز_عید پڑھنا، #قربانی_کرنا، #امام_حسین علیہ السلام کی #زیارت ، #دعائے_ندبہ پڑھنا #مستحب ہے۔
🌸 #قربانی_کرنے_کی_اہمیت
🔸#ام_سلمہ علیہا السلام #رسول_اکرم ﷺ کی خدمت میں آئیں اور عرض کیا کہ یا رسول اللہ ﷺ آج عید قربان ہے اور میرے پاس کچھ نہیں ہے کہ میں قربانی کر سکوں۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا #قرض لو اور قربانی انجام دو کیونکہ قرض بعد میں ادا کیا جا سکتا ہے۔

🔹#امام_محمد_تقی علیہ السلام فرماتے ہیں کہ عید قربان کے دن #پانچ_اعمال سے زیادہ با فضیلت کوئی عمل نہیں: #قربانی_کرنا، #ماں_باپ_کے_ساتھ_نیکی_کرنا، جن #رشتہ_داروں نے رشتہ توڑ لیا ہو انسے دوبارہ #ہدیہ دے کر رشتہ بحال کرنا ، پہلے #سلام_کرنا، بہترین قربانی کر کے دوسروں کو کھانا کھلانا اور اپنے #پڑوسیوں ، #یتیموں، #مسکینوں اور #فقیروں کو بھی عطا کرنا۔

#شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ #حدیث #اہلبیت #رسول_اللہ

🌐imamsadiq.tv/ur
📧 urdu@imamsadiq_tv
🟪t.me/imamsadiq_ur
🟦facebook.com/imamsadiq.ur
🟧instagram.com/imamsadiq_ur
🟩WhatsApp: +98-9197786110
🔰 #جناب_ شاہ_عبد_العظیم_حسنی علیہ السلام چار ربیع الثانی سن ۱۷۳ ھ کو #مدینہ_منورہ میں پیدا ہوئے۔ آپ کی عظمت کا اندازہ اس بات سے ہوتا ہے کہ آپ دیگر امامزادگان کے درمیان خاص منزلت رکھتےاور آپ کا نسب پانچ واسطوں سے #امام_حسن_مجتبیٰ علیہ السلام سے ملتا ہےاسکے علاوہ آپ #امام_رضا علیہ السلام کے اہمترین اصحاب میں شمار کئے جاتے ہیں۔
حضرت عبد العظیم علیہ السلام جلیل القدر محدث اور فقیہ تھے۔آپ زاہد اور عابد شب زندہ دار تھے۔

🔹عبد العظیم حسنی علیہ کی #شہر_ریّ میں آمد
جناب عبد العظیم حسنی علیہ السلام کی مدینہ سے ریّ کی جانب #ہجرت کی وجہ اس زمانے کے سیاسی حالات کا مطالعہ کرنے سے سمجھ میں آتی ہے۔ اس زمانے میں #بنی_عباس کے #ستمگر_خلفاء کی جانب سے #خاندان_اہلبیت علیہم السلام پر ڈھائی جانے والی مصیبتین سب پر عیاں ہیں اور تاریخ میں اہلبیت علیہم السلام کے #شیعوں پر ہونے والے مظالم بھی واضح ہیں اور حالات اتنے پر آشوب تھے کہ #امام_علی_النقی علیہ السلام کو زبردستی مدینہ سے سامرا منتقل کیا گیاتاکہ انکو تحت نظر رکھاجا سکے۔
حضرت عبدالعظیم علیہ السلام بھی خلفاء وقت کے انہی ظلم و ستم کا شکار ہوئے اور اپنی جان کی حفاظت کی خاطر ایک شہر سے دوسرے شہر ہجرت کرتے رہےیہاں تک کہ شہر ریّ میں مستقر ہوئے۔ ریّ میں بھی نامعلوم طریقہ سے آخر عمر تک کسی شیعہ کےگھر میں زندگی بسر کی اور کسی کو اپنے مقام اور عظمت کی خبر نہ ہونے دی۔
آپ کی #زیارت_کا_ثواب
امام علی النقی علیہ السلام فرماتے ہیں مَنْ زَارَهُ وَجَبَتْ عَلَی اللَّهِ لَهُ الْجَنَّةُ - جو بھی انکی (حضرت عبد العظیم حسنی) زیارت کرے گا، اللہ اس پر جنت واجب کردے گا۔ (سفينۃ البحار، ج ۲، ص۱۲۱)
امام ہادی علیہ السلام نے ریّ میں رہنے والے ایک شیعہ سے فرمایا أمّا إنّک لَو زُرتَ قَبرَ عَبدِ العَظیمِ عِندَکم لَکنتَ کمَن زارَ الحُسَینَ بنَ عَلِیِّ علیه‌السلام – جان لو کہ اگر تم نے اپنے شہر میں عبد العظیم کی زیارت کی تو گویا تم نے امام حسین علیہ السلام کی زیارت کی۔ (کامل الزیارات، جعفر بن محمد بن قولویہ، ص ۳۲۴)

#شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ #حدیث #اہلبیت #ربیع_الثانی

🌐 imamsadiq.tv/ur
📧 Urdu@imamsadiq.tv
facebook.com/imamsadiq.ur
Instagram.com/imamsadiq_ur
https://t.me/imamsadiq_ur
WhatsApp: +98-9197786110
🏴 اللّٰھم صلِّ علی موسَی بنَ جعفر و... على الْمُعَذَّبِ فِی قَعْرِ السُّجُونِ وَ ظُلَمِ الْمَطَامِیرِ ذِی السَّاقِ الْمَرْضُوضِ بِحَلَقِ الْقُیُودِ
خدایا #موسی_ابن_جعفر پر درود نازل فرما!۔۔۔ قیدخانوں اور تنگ و تاریک کمروں میں اذیتیں اٹھانے والے، ورم زدہ اور زخمی پیروں اور زنجیروں میں جکڑے ہوئے تھے۔۔
⚫️#امام_کاظم (علیہ السلام) کو #ظالم اور جابر حاکموں نے متعدد بار مختلف #زندانوں میں قید کروایا اور نہایت اذیتیں پہنچائیں، اسی لئے امام (علیہ السلام)کی #زیارت میں اس طرح کے جملے ملتے ہیں کہ وہ امام(علیہ السلام) کہ جنکو تاریک زندانوں میں زنجیروں میں جکڑ کر رکھا گیا۔
ظالم یہ فکر کرتے تھے کہ #اللہ کے نور کو خاموش کر سکتے ہیں لیکن یہ اللہ کا وعدہ ہےاور یہ نور ختم نہیں ہو سکتا۔

امام کاظم (علیہ السلام) کو #باب_الحوائج بھی کہا جاتا ہے یعنی #حاجتوں کا دروازہ اور اس بات میں کوئی شک نہیں کہ امام ہفتم (علیہ السلام) سے #توسل کر کے جو دعا مانگی جائے وہ بہت جلد قبول ہوتی ہے۔
◾️ #بغداد کے ایک #زندان میں آپ کو زہر دے کر #شہید کر دیا گیا اور شہادت کے بعد زندانبان نے حکم دیا کہ آپ کا جسم بے جان بغداد کے #پل پر رکھ دیا جائے اور ہتھکڑی اور بیڑی سمیت آپ کے جسم اقدس کو پل پر چھوڑ دیا گیا۔
◾️ #شیعوں کو امام(علیہ السلام)کی شہادت کی اطلاع ملی تو انھوں نے آپ کا جنازہ اٹھایا اور عقیدت و احترام کے ساتھ کاظمین میں سپرد خاک کیا۔
آج امام کاظم (علیہ السلام) کی المناک شہادت کے موقع پرشہر #کاظمین کی فضا دلگیر ہے بلکہ ہر #مومن اور کائنات کا ذرہ ذرہ مغموم ہے ۔

🏴🏴🏴 امام موسی کاظم (علیہ السلام) کی شہادت پر تمام مومنین کو تعزیت پیش کرتے ہیں۔

#شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ

🌐imamsadiq.tv/ur
📧 urdu@imamsadiq.tv