امام صادق علیه السلام آنلائن مدرسہ
118 subscribers
120 photos
5 videos
284 links
عربی، اردو، فارسی اور انگریزی زبانوں میں جدید تعلیمی نظام کی شکل میں اسلامی تعلیمات کے حوزوی اور غیر حوزوی کورسز کی آنلائن تدریس۔
Download Telegram
📚 #الکافی

#شیعہ_کتب

📖 کافی ایسی مشہور کتاب ہے کہ جسکا نام آپ نے بارہا سنا ہو گا۔ #شیعوں کی چار اہم کتابیں جنکو #کتب_اربعہ بھی کہا جاتا ہے میں سے ایک کتاب الکافی ہے۔

🔻کافی تین حصوں پر مشتمل ہے #اصول، #فروع اور #روضہ کہ جسکو #ثقۃ_السلام شیخ محمد بن یعقوب بن اسحاق #کلینی (رحمۃ اللہ علیہ) نے 20 سال کی مدت میں تیار کیا۔
اس کتاب کی خصوصیت یہ ہے کہ اس کو روایات کی اہم ترین منبع مانا جاتا ہے، کیونکہ اس کتاب میں بہت کم واسطوں سے ائمہ طاہرین (علیہم السلام) سے روایات کو نقل کیا گیا ہے۔

🔹 اس کتاب کا پہلا حصہ جسکو اصول کافی کہا جاتا ہے اعتقادی روایات پر مشتمل ہے اور دوسرا حصہ فروع کافی کا ہے کہ جس میں فقہی روایات ہیں اور تیسرے حصہ میں مختلف موضوعات پر روایات ذکر کی گئی ہیں کہ جسکا نام روضہ (باغ) رکھا گیا ہے۔

🔻اس کتاب کی بے نظیر نظم کو علماء نے خوب سراہا ہے اور اسی نظم پر دیگر #حدیثی کتابون کو بھی مرتب کیا گیا ہے۔

#کتابیں #دین #شیعہ #مرجع #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ

Website:imamsadiq.tv/ur
Facebook:imamsadiq.ur/
Email: urdu@imamsadiq_tv
Instagram :imamsadiq_ur
Telegram:imamsadiq_ur
WhatsApp: +98-9197786110
ایک بار جب امام کاظم(علیہ السلام) سے پوچھا گیا کہ کیا لوگوں کے لئے یہ جائز ہے کہ وہ (علم) جس چیز کی ضرورت ہے اس کی تلاش نہ کریں؟
امام(علیہ السلام) نے فرمایا نہیں ، (تعلیم کو نظرانداز کرنا جائز نہیں ہے)۔
اصول الکافی، کتاب فضل العلم، حدیث ۳۷
#علم #طلب_علم #علم_کی_فضیلت #حدیث #شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ
https://imamsadiq.tv/ur
WhatsApp: +98 9197786110
https://t.me/imamsadiq_ur
https://www.facebook.com/imamsadiq.ur/
Email:Urdu@imamsadiq.tv
📚نئے دروس کا اضافہ📚

📖کتاب شرح الامثلۃ علم صرف کی ایک مشہور کتاب ہے۔ حوزہ علمیہ کے ابتدائی سال میں یہ کتاب طلاب کو پڑہائی جاتی ہے تاکہ عربی ادبیات کی بنیاد مضبوط ہو سکے۔

🔹استاد:حجۃ الاسلام ڈاکٹر سید بہادر علی زیدی صاحب

#شرح_الامثلۃ #صرف #طلاب #عربی #ادبیات_عرب
#شیعه #آنلائن #حوزہ_علمیہ #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ

https://imamsadiq.tv/ur
WhatsApp: +98 9197786110
https://t.me/imamsadiq_ur
https://www.facebook.com/imamsadiq.ur/
Email:Urdu@imamsadiq.tv
📚نئے دروس کا اضافہ📚

📖مقدماتی احکام میں واجب ،حرام،مستحب،مکروہ اور مباح احکام کو انتہائی سادہ اور آسان زبان میں بیان کیا گیا ھے تاکہ ابتدائی سطح کے افراد بھی فیضیاب ہوسکیں۔

🔸استاد:حجۃ الاسلام استاد سراج حسین صاحب

#احکام #شرعی_احکام #طلاب #توضیح_المسائل #فقہ
#شیعه #آنلائن #حوزہ_علمیہ #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ

https://imamsadiq.tv/ur
WhatsApp: +98 9197786110
https://t.me/imamsadiq_ur
https://www.facebook.com/imamsadiq.ur/
Email:Urdu@imamsadiq.tv
#فقہی_سوال

🔎#مرجع کی #تقلید کیوں کرنا چاہئے؟

🔷 بارہا ایسا ہوا ہو گا کہ آپ نے دوستوں سے پوچھا ہو گا: کوئی اچھا ڈاکٹر بتائیے۔ یا کسی اچھے مکینیک کو جانتے ہیں؟

💭 اگر غور کریں تو اس طرح کے سوالات ایک #عقلی_قانون کی بنا پر پوچھے جاتے ہیں اور وہ یہ کہ ہر اہم کام میں انسان کو اس کام کے #ماہرین کی طرف #رجوع کرنا چاہیے۔

قرآن اور روایات سے #استنباط کرنا اور #حکم_شرعی کو بیان کرنا کسی ماہر کا کام ہے اور احکام پر عمل کر کے سعادت تک پہنچنا ہر انسان کے لئے بہت ضروری بات ہے۔ جس طرح سے ہم دوسرے کاموں میں ماہرین کی طرف رجوع کرتے ہیں اسی طرح فقہی احکام میں ہم کو چاہیئے کہ #فقہ کے ماہریں کی طرف رجوع کریں جنکو #مجتہد کہتے ہیں۔


#احکام #اعتقادات #فقہی #فقہی_سوال #سوال_جواب #شیعہ #مرجع #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ

https://imamsadiq.tv/ur
WhatsApp: +98 9197786110
https://t.me/imamsadiq_ur
https://www.facebook.com/imamsadiq.ur/
Email:Urdu@imamsadiq.tv
🌺#حضرت_زہرا سلام اللہ علیہا کی عظمت
#امام_حسن_عسکری (علیہ السلام) #رسول_اللہ ﷺ سے نقل فرماتے ہیں کہ جب اللہ تعالی نے #حضرت_آدم(علیہ السلام) اور #حضرت_حوا(علیہا السلام) کو جنت میں خلق کیا تو دوںوں نے اپنے اوپر فخر کیا اور حضرت آدم (علیہ السلام) نے جناب حوا(علیہا السلام) سے فرمایا کہ خداوند عالم نے ہم سے بہتر کسی کو خلق نہیں کیا۔
خداوند عالم نے #جبرئیل(علیہ السلام) کو حکم دیا کہ میرے بندہ آدم (علیہ السلام) کو #فردوس اعلیٰ لے جاو، جیسے ہی آدم(علیہ السلام) اس بلند مقام پر پہبچے وہاں ایک خاتوں کو دیکھا جو بہتریں محل میں بیٹھی ہیں، انکے سر پر نور کا تاج ہے اور کانون میں نور کے گوشوارے ہیں اور انکے جمال کے نور نے بہشت بریں کو منور کر دیا ہے۔
جبرئیل(علیہ السلام) سے پوچھا کہ یہ کون ہیں؟ تو جواب دیا کہ یہ فاطمہ (سلام اللہ علیہا) میرے حبیب اور نبی محمد کی بیٹی ہیں کہ جو آپ کی نسل میں ہوں گی۔
حضرت آدم نے پوچھا کہ یہ تاج کیسا ہے؟
جبرئیل(علیہ السلام) نے بتایا کہ یہ انکے شوہر#علی_بن_ابی_طالب (علیہ السلام) ہیں۔

💐حضرت فاطمہ(علیہا السلام) کی #رضایت اللہ کی رضایت ہے۔
بی بی دو عالم(علیہا السلام) کا مرتبہ اتنا بلند ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ میری بیٹی جس سے راضی ہو گئیں میں اس سے راضی ہو جاوں گا اور جس سے میں راضی ہوگا اس سے اللہ راضی ہو جائے گا. اور جس سے میری بیٹی ناراض ہوئیں اس سے میں ناراض ہوجاوں گا اور جسنے مجهے ناراض کیا اس نے اللہ کو ناراض کیا۔

🌸شہزادی کونین مادر حسنین حضرت فاطمہ زہرا(علیہا السلام) کی ولادت با سعادت تمام مسلمین کو مبارک ہو۔


#حضرت_فاطمہ #ولادت #فاطمہ_الزہرا #شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ

Website:imamsadiq.tv/ur
Facebook:imamsadiq.ur/
Email: urdu@imamsadiq.tv
Instagram :imamsadiq_ur
Telegram:imamsadiq_ur
WhatsApp: +98-9197786110
Media is too big
VIEW IN TELEGRAM
📜امام زمانہ (عجل اللہ فرجہ الشریف) سے کیسے رابطہ قائم کریں؟📜
🌹روز امام کو سلام کریں:
🔹کیونکہ امام ہمکو ▪️دیکھتے ہیں ،▪️سنتے ہیں اور ▪️جواب ضرور دیتے ہیں۔

🔰بیان:حجۃ الاسلام و المسلمین سید علی عباس رضوی🔰

#امام_زمانہ #امام_سے_رابطہ #امام_کو_سلام
#شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ

Website:imamsadiq.tv/ur
Facebook:imamsadiq.ur/
Email: urdu@imamsadiq.tv
Instagram :imamsadiq_ur
Telegram:imamsadiq_ur
WhatsApp: +98-9197786110
امام صادق (علیہ السلام) نے فرمایا: جب اللہ کسی شخص کے لئے بھلائی چاہتا ہے تو اسے فقہ (فہم) عطا کرتا ہے۔
الکافي، کتاب فضل العلم، حدیث ۴۶

#علم #طلب_علم #علم_کی_فضیلت #حدیث #شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ


Website:imamsadiq.tv/ur
Facebook:imamsadiq.ur/
Email: urdu@imamsadiq.tv
Instagram :imamsadiq_ur
Telegram:imamsadiq_ur
WhatsApp: +98-9197786110
🔰 #کلام_اسلامی

📌 #علم_کلام میں اعتقادی مسائل پر بحث ہوتی ہے کہ جس میں تقلید کرنا جائز نہیں ہے۔ دوسرے الفاظ میں، علم کلام وہ علم ہے کہ جو کسی دین کے بنیادی عقیدوں پر گفتگو کرتا ہے۔
علم کلام کے موضوعات کو قرآن اور معصومین (علیہم السلام) کی روایات میں بخوبی دیکھا جا سکتا ہے لیکن پہلی صدی ہجری کی دوسری دہائی میں کچھ اہم موضوعات جیسے جبر و اختیار، عدالت و غیرہ کی وجہ سے علم کلام کی باقاعدہ بنیاد رکھی گئی۔

🔻علم کلام کے تین اہم موضوع ہیں #خداشناسی، #راہنما_شناسی (نبوت اور امامت) اور #معاد_شناسی۔

🔹 علم کلام، اسلامی علوم میں سے ایسا اہم ترین علم ہے کہ اگر کسی کی اعتقادی بنیادیں جیسے وجود خداوند عالم، #نبوت، #عصمت ائمہ و غیرہ درست نہ ہوں تو دورے علوم جیسے تفسیر، حدیث،فقہ کی نوبت ہی نہیں آئے گی۔

#اعتقاد #اعتقادات #اختیار #جبر #اعتقادی_سوال #سوال_جواب #شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ

🌐 imamsadiq.tv/ur
📧 Urdu@imamsadiq.tv
facebook.com/imamsadiq.ur/
Instagram.com/imamsadiq_ur
https://t.me/imamsadiq_ur
WhatsApp: +98-9197786110
Media is too big
VIEW IN TELEGRAM
💎اللہ کے نزدیک بہترین تجارت کون سی ہے؟

🌺يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا هَلْ أَدُلُّكُمْ عَلَىٰ تِجَارَةٍ تُنجِيكُم مِّنْ عَذَابٍ أَلِيمٍ (صف ۱۰)

📌اس تجارت کا فائدہ: عذاب سے نجات۔
تجارت کا طریقہ:
1️⃣اللہ پر ایمان
2️⃣رسول پر ایمان
3️⃣جہادفی سبیل اللہ

🔸حجۃ الاسلام و المسلمین سید علی عباس رضوی🔸

#تجارت #ایمان #عذاب #بہترین_تجارت
#شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ

🌐 imamsadiq.tv/ur
📧 Urdu@imamsadiq.tv
facebook.com/imamsadiq.ur
Instagram.com/imamsadiq_ur
https://t.me/imamsadiq_ur
WhatsApp: +98-9197786110
📍 کتنا عظیم اور فضیلتوں والا مہینہ ہے ماہ #رجب کہ جسکا آغاز خوشی کےساتھ ہے ۔اسکی پہلی تاریخ #باقر_العلوم (علیہ السلام) سے وابستہ ہے یعنی علم اور معرفت کے سمندر سے منسوب ہے، #حلم اور #صبر کے مظہر سے وابستہ ہے۔

💐 #امام_باقر (علیہ السلام) سلسلہ #امامت اور #ولایت کی پانچویں کڑی ہیں اور آپ کی ولادت با سعادت پہلی رجب سن ۵۷ ھ میں ہوئی۔
آپ کا شرف یہ ہے کہ والد ین کی طرف سے علوی اور فاطمی ہیں،یعنی آپ کے والد #امام_زین_العابدین (علیہ السلام) اور والدہ #امام_حسن_مجتبی(علیہ السلام) کی بیٹی ہیں، دوسرے الفاط میں آپ حسنی بھی ہیں اور حسینی بھی ہیں۔

🌼 #محمد_بن_مسلم کی روایت ہے کہ ایک دن میں نے امام (علیہ السلام) سے عرض کیا کہ مولابہت سے لوگ ہیں جونہایت خلوص اور سنجیدگی سے عبادت اور بندگی کرتے ہیں لیکن آپ اہلبیت (علیہم السلام) کی ولایت نہیں رکھتے اور حق کو نہیں پہچانتے، کیا یہ خضوع اور خشوع والی عبادتیں انکو فائدہ پہنچائیں گی؟
💬امام باقر (علیہ السلام) نے فرمایا کہ اے محمد! اہلبیت پیامبر ﷺ کی مثال اس قوم میں ایسی ہے کہ جیسے اللہ کے نبی عیسیٰ (علیہ السلام) کی مثال بنی اسرائیل کے درمیان تھی۔
🔸بنی اسرائیل میں ایک گھر تھا کہ جسکے تمام لوگوں نے چالیس دن تک عبادت کی تاکہ انکی دعا قبول ہو جائے اور ایسا ہی ہوا کہ انکی دعا قبول ہو گئی، لیکن اسی گھرانے کے ایک فرد نے چالیس دن عبادت کی لیکن اسکی دعا مستجاب نہیں ہوئی۔ وہ شخص حضرت #عیسیٰ (علیہ السلام) کے پاس آیا اور اس کیفیت کو بیان کیا ، حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) نے اس شخص کے متعلق خداوند عالم سے دریافت کیا۔
پروردگار عالم نے فرمایا، اے عیسیٰ میرے اس بندے کو جس در سے آنا چاہئے اس در سے داخل نہیں ہوا بلکہ کسی اور در سے آنےکی کوشش میں تھا کیونکہ اسکے دل میں تمہاری نبوت کی نسبت شک ہے۔
اگر یہ بندہ اسی حالت میں اتنی دعا کرے کہ عبادت کی کثرت سے اسکی گردن شکستہ اور انگلیاں ٹوٹ جائیں تب بھی اسکی دعا قبول نہیں ہو گی۔
حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) نے اس شخص سے فرمایا کہ تم خدا کو تو پکارتے ہو لیکن اسکے نبی کی نبوت کے بارے میں شک کرتے ہو!؟
اس نے کہا کہ ہاں آپ نے صحیح فرمایا، آپ خداوند عالم سے دعا کرئے کہ مجھےمعاف کرے اور میرے دل سے آپ کی نسبت شک کو دور کر دے۔
حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) نے اسکے لئے دعا کی اور اللہ تعالیٰ نے دعا قبول کرلی اور اسکو معاف کر دیا۔
🟢امام صادق (علیہ السلام) آنلائن مدرسہ تمام مومنین کی خدمت میں اس پر مسرت موقع پر تبریک و تہنیت پیش کرتا ہے۔

#امام_باقر_علیہ_السلام #ولادت #رجب #باقر_العلوم
#اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ

🌐 imamsadiq.tv/ur
📧 Urdu@imamsadiq.tv
facebook.com/imamsadiq.ur
Instagram.com/imamsadiq_ur
https://t.me/imamsadiq_ur
WhatsApp: +98-9197786110
امام باقر (علیہ السلام) نے فرمایا: کامل فضیلت اس بات میں ہے کہ دین کو اچھی طرح سمجھا جائے، مشکلات میں صبر کیا جائے اور معیشت کے لئے غور و فکر کی جائے۔
الکافي، کتاب فضل العلم، حدیث ۴۷

#علم #طلب_علم #علم_کی_فضیلت #حدیث #شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ

🌐 imamsadiq.tv/ur
📧 Urdu@imamsadiq.tv
facebook.com/imamsadiq.ur
Instagram.com/imamsadiq_ur
https://t.me/imamsadiq_ur
WhatsApp: +98-9197786110
#احمد_بن_داود سے روایت ہے کہ: میرے پاس بہت زیادہ مقدار میں #خمس اور دیگر رقومات جمع ہو گئی تھیں اور میں اس #امانت کو #امام_ہادی (علیہ السلام) کی خدمت میں پیش کرنے کے لئے عازم سفر ہوا ، راستہ میں مجھے ایک اونٹ پر سوار شخص ملا جس نے مجھ کو روک کر ایک خط دیا اور کہا کہ یہ خط تمہارے #مولا #امام_علی_النقی (علیہ السلام) کی طرف سے ہے اور اس خط میں تمہارے لئےپیغام ہے۔
خط میں لکھا تھا: اے داوود آج کی رات میری آخری رات ہےاور میں سوئے الہی جا رہا ہوں لہذا تم احتیاط سے کام لینا اور میرے فرزند #حسن (علیہ السلام) کے پیغام کے منتظر رہنا۔
احمد بن داود کہتے ہیں کہ اس ناگوار خبر کو سننے کے بعد بہت افسوس ہوا اور بہت گریہ کیا۔
امام (علیہ السلام) نے حق فرمایا تھا اور تین رجب سن ۲۵۴ ہجری کو آپ (علیہ السلام) کی #شہادت ہو گئی۔ وقت کے #حاکم #معتمد_عباسی نے امام (علیہ السلام) کو نہایت مظلومیت اور غربت کے عالم میں #شہید کروادیا اور تمام #شیعیان کو سوگوار کر دیا۔
#امام_صادق (علیہ السلام) آنلائن مدرسہ آسمان امامت کی دسویں کڑی امام علی النقی #الہادی (علیہ السلام) کی شہادت پر#امام_عصر (عجل اللہ تعالٰی فرجہ الشریف) اور تمام مومنین کی خدمت میں تعزیت اور تسلیت پیش کرتا ہے۔


#شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ

🌐 imamsadiq.tv/ur
📧 Urdu@imamsadiq.tv
facebook.com/imamsadiq.ur
Instagram.com/imamsadiq_ur
https://t.me/imamsadiq_ur
WhatsApp: +98-9197786110
#فقہی_سوال

🔰 #الاعلم_فاالاعلم

💭 #توضیح_المسائل میں اس عبارت (اعلم فالاعلم کی رعایت کرتے ہوئے عمل کرے) کا کیا مطلب ہے؟

اگر کسی #مرجع_تقلید کا یہ فتوا ہو کہ: احتیاط واجب کی بناپر فلاں کام کریں، #مقلد کو چاہیئے اس #احتیاط پر عمل کرے یا فالاعلم کی رعایت کرتے ہوئے دوسرے مجتہد کی طرف #رجوع کرے، یعنی مقلد کو کسی ایسے مجتہد کی طرف رجوع کرنا چایئے کہ جو اسکے #مجتہد کے ساتھ علم میں ایک جیسا ہو۔ اور اگر ایسا مجتہد نہ ملے تو کسی ایسے کی طرف رجوع کرے جو اسکے مجتہد سے علم میں کم ہو اور دوسرے مجتہدوں سے زیادہ ہو۔ اس طرح کے رجوع کو اعلم فالاعلم کی رعایت کہتے ہیں۔

#احکام #فقہی #فقہی_سوال #سوال_جواب #شیعہ #مرجع #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ

🌐 imamsadiq.tv/ur
📧 Urdu@imamsadiq.tv
facebook.com/imamsadiq.ur
Instagram.com/imamsadiq_ur
https://t.me/imamsadiq_ur
WhatsApp: +98-9197786110
#کتاب_کا_تعارف

#من_لا_حضرہ_الفقیہ
📖 شیعوں کی چار اہم کتابوں (#کتب_اربعہ) میں سے ایک کتاب من لا یحضرہ الفقیہ ہے۔ #شیخ_صدوق (رحمۃ اللہ علیہ) نے اس کتاب کو معروف کتاب #الکافی سے مختلف طرز پر جمع کیا ہےاور فقط #فقہی_روایات کو اس کتاب میں بیان کیا ہے۔ اس کتاب میں تقریبا ۶۰۰۰ حدیثیں موجود ہیں۔

🔻اس کتاب کی تالیف کا ماجرا
یہ کتاب بَلخ کے #سادات کہ جنکو #سید_نعمت کہا جاتا تھا کی درخواست پر لکھی گئی اور چونکہ یہ جگہ شیعوں کے مرکز سے دور تھی لہذا سید نعمت نےایک فقہی کتاب کی درخواست کی تاکہ شیعوں کے شرعی مسائل حل ہو سکیں۔ مختصر یہ کہ سید نعمت نے درخواست کی کہ جس طرح زکریای رازی نے #من_لا_یحضرہ_الطبیب نامی کتاب کو لکھا ان لوگوں کے لئے کہ جن کے پاس علاج کے لئے طبیب نہیں تھے اسی طرح فقہی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ایک کتاب تیار کیجئے تاکہ لوگ اپنی شرعی ذمہ داریاں پوری کر سکیں۔ شیخ صدوقؒ نے اس درخواست پر ’من لا یحضرہ الفقیہ‘ کتاب کو لکھا جسکا مطلب ہے ’جسکے پاس فقیہ نہ ہو‘ اور اس کتاب میں مختلف ابواب اور عناوین کے ذیل میں فقہی احادیث کو بیان کیا ۔

#کتابیں #دین #شیعہ #مرجع #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #اسلامی_کتابیں #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ

🌐 imamsadiq.tv/ur
📧 Urdu@imamsadiq.tv
facebook.com/imamsadiq.ur
Instagram.com/imamsadiq_ur
https://t.me/imamsadiq_ur
WhatsApp: +98-9197786110
💐آسمان #ولایت کے نویں خورشید تاباں #امام_محمد_تقی (علیہ السلام) کی پر مسرت #ولادت سے سلسلہ امامت مزید نورانی ہو گیا اور شک و شبہات کی گمراہ کن فضاجو دشمنوں نے بنائی تھی ختم ہو گئی جسکے نتیجہ میں #واقفیہ جیسے فرقے ختم ہوتے گئے۔

بابرکت فرزند
🌺 #ابو یحییٰ_صناعی جو کہ #امام_رضا (علیہ السلام) کے انصار میں سے تھے، نقل فرماتے ہیں:ایک دن میں امام رضا (علیہ السلام) کی خدمت میں تھا کہ امام (علیہ السلام) نے اپنے کم سن فرزند امام محمد تقی #الجواد (علیہ السلام) کو بلایا اور فرمایا
هذَا الْمَوْلُودُ الَّذی لَمْ یُولَدْ مُوْلُودٌ اَعْظَمُ بَرَکَةً عَلی شیعَتِنا مِنْهُ (1)
یہ فرزند بہت #بابرکت ہے اور اس سے زیادہ با برکت میرے #شیعوں کے لئے کوئی نہیں ہے۔

مقام امامت
🌷امام محمد تقی (علیہ السلام) تنہا امام ہیں جو کم سنی کے عالم میں مقام #امامت پر فائز ہوئے اور آپ(علیہ السلام) کے دشمنوں نے کمسنی کو بہانہ بنا کر اعتراضات اور شبہات ڈالنا شروع کئےتاکہ آپ کی امامت کے بارے میں لوگ شک کرنے لگیں، لیکن آپ(علیہ السلام) کے علم کا کمال یہ تھا کہ دشمن بھی اعتراف کرنے پر مجبور ہو گئےاور آپ (علیہ السلام)کی عظمت و مقام امامت کے قائل ہو گئے۔
#مامون_عباسی نے امام محمد تقی (علیہ السلام) سے دشمنی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی اور ہر قدم پر مکاری سے کام لیتا رہا یہاں تک کہ مختلف مذہبوں اور فرقوں کے بزرگ #علماء سے #مناظرے کروائے لیکن وہ اپنے ناپاک منسوبوں میں ناکام رہا اور امام محمد (علیہ السلام) نےکمسنی میں اپنے علم سے لوگوں کو مبہوت کردیااور دشمن ناکام رہے۔
جب #بنی_عباس کے بزگوں نے مامون پر اعتراض کیا تو اس نے جواب میں کہا کہ میں نے اپنی بیٹی #ام_الفضل کی شادی #محمد_بن_علی (علیہ السلام) سے اس لئے کی ہے کہ میں نے انکوکمسنی کے باوجود تمام اہل علم و فضل سے زیادہ بافضیلت پایا۔ (2)


1- اصول کافی، ج 1، ص 321.
2- موسوعۃ الامام الجواد (ع)، ج 1، ص 360- 363.

#شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ

🌐 imamsadiq.tv/ur
📧 Urdu@imamsadiq.tv
facebook.com/imamsadiq.ur
Instagram.com/imamsadiq_ur
https://t.me/imamsadiq_ur
WhatsApp: +98-9197786110
🌸 #ماہ_رجب کی ۱۳ تاریخ اور ۳۰ #عام_الفیل کو عرش بریں سے لے کر فرش زمین تک خوشی کا سما تھا آسمانوں پر #ملائکہ اور زمین پر #مومنین خوشیا ں منا رہےتھے کہ #ابوطالب (علیہ السلام) کے گھر میں #اسد_اللہ_الغالب #علی_بن_ابی_طالب(علیہ السلام) کی ولادت ہوئی ہے۔
💐 #ایمان اور ولایت و امامت کی خوشبو سے خانہ کعبہ معطر ہو گیا #کعبہ کی دیوار پھولےنہ سمائی اور خوشی سے مسکرا کر مولود کعبہ کا استقبال کیا دیر نہ ہوئی تھی کہ کعبہ میں رکھے ہوئے بت گرنے لگے کیونکہ بت شکن کی آمد آمد ہے۔

🍃۱۳ رجب، #اللہ کے ولی اور #رسول_اللہﷺ کے وصی #امیر_المومنین علی بن ابی طالب (علیہ السلام)کی ولادت کا دن ہے کہ جنکی تعریف اور تمجید سے ہر زبان قاصر ہے۔کل ایمان،علم کا سمندر، حق کا معیار،شجاعت کی مثال، حکمت کا چشمہ اور ہدایت کاچراغ جن کے وجود سے ہر موجود فیضیاب ہو رہی ہے۔
🌸 رسول اکرمﷺ نےفرمایا کہ اگر اس دینامیں موجود سمندر کا پانی روشنائی بن جائے اور تمام درخت قلم بن جائیں اور تمام انس اور جن مل کر علی (علیہ السلام) کے فضائل کو جمع کرنا چاہیں تب بھی فضائل جمع نہیں ہو سکتے۔

امام صادق (علیہ السلام) آنلائن مدرسہ تمام مسلمانوں کی خدمت میں اس پر مسرت دن کی تبریک و تہنیت پیش کرتا ہے۔۶۷


🌐 imamsadiq.tv/ur
📧 Urdu@imamsadiq.tv
facebook.com/imamsadiq.ur
Instagram.com/imamsadiq_ur
https://t.me/imamsadiq_ur
WhatsApp: +98-9197786110
🏴 #اسلام زندہ ہوتا ہے #کربلا سے اور کربلا زندہ ہے #حضرت_زینب (سلام اللہ علیہا ) سے! 🏴

🔳 آج ۱۵ #رجب کو حضرت زینب (علیہا السلام) اس دنیا سے رخصت ہو گئیں لیکن آپ کا پیغام ہمیشہ باقی رہے گا۔
نقل ہوا ہے کہ جب #ابن_عباس نے چاہا کہ #امام_حسین (علیہ السلام) کو کربلا جانے سے روکیں اور عرض کیا کہ کم از کم بچوں اور عورتوں کو ساتھ نہ لے جائیں۔لیکن جب حضرت زینب(علیہا السلام) نے یہ بات سنی تو جواب دیا کہ کیا آپ چاہتے ہیں کہ ہمارے سید و سردار تنہا اس سفر پر جائیں اور ہم یہاں رہ جائیں، خدا کی قسم ہم انکے ساتھ زندہ ہیں اور انہیں کے ساتھ مریں گےکیوں کہ اس دنیا میں ان سوا ہمارا کوئی نہیں۔

⚫️اور پھر اسی #جذبہ کو کربلا کے میدان میں دیکھایا اور #کوفہ و #شام کے بازاروں میں بھی بتایا کہ #امامت اور #ولایت کا #عقیدہ کتنا قیمتی ہے اورکس طرح اس عقیدہ کی حفاظت کرنا ہے۔
امام صادق (علیہ السلام) آنلائن مدرسہ #صبر و #استقامت کی مثال، #پاسبان_ولایت، #شریکۃ_الحسین(علیہ السلام) حضرت زینب (علیہا السلام) کی #شہادت پر تعزیت پیش کرتا ہے۔خداوند عالم کی بارگاہ میں دعا ہے کہ ہم سب کو اس دنیا میں حضرت زینب (علیہا السلام) کا پیروکار بننے کی توفیق عطا کرے اور آخرت میں شہزادی زینب (علیہا السلام) کی #شفاعت نصیب فرمائے۔

#شهادت #ماه_رجب #شهادت_حضرت_زینب #رحلت_حضرت_زینب
#شیعه #مجازی #طلبه #مدرسه_علمیه #حوزه_علمیه #اهل_بیت_علیهم_السلام #آموزش_آنلاین #دروس_حوزه
#مدرسه_علمیه_مجازی_امام_صادق_علیه_السلام


🌐 imamsadiq.tv/ur
📧 Urdu@imamsadiq.tv
facebook.com/imamsadiq.ur
Instagram.com/imamsadiq_ur
https://t.me/imamsadiq_ur
WhatsApp: +98-9197786110