امام صادق علیه السلام آنلائن مدرسہ
125 subscribers
120 photos
5 videos
284 links
عربی، اردو، فارسی اور انگریزی زبانوں میں جدید تعلیمی نظام کی شکل میں اسلامی تعلیمات کے حوزوی اور غیر حوزوی کورسز کی آنلائن تدریس۔
Download Telegram
📚 #الکافی

#شیعہ_کتب

📖 کافی ایسی مشہور کتاب ہے کہ جسکا نام آپ نے بارہا سنا ہو گا۔ #شیعوں کی چار اہم کتابیں جنکو #کتب_اربعہ بھی کہا جاتا ہے میں سے ایک کتاب الکافی ہے۔

🔻کافی تین حصوں پر مشتمل ہے #اصول، #فروع اور #روضہ کہ جسکو #ثقۃ_السلام شیخ محمد بن یعقوب بن اسحاق #کلینی (رحمۃ اللہ علیہ) نے 20 سال کی مدت میں تیار کیا۔
اس کتاب کی خصوصیت یہ ہے کہ اس کو روایات کی اہم ترین منبع مانا جاتا ہے، کیونکہ اس کتاب میں بہت کم واسطوں سے ائمہ طاہرین (علیہم السلام) سے روایات کو نقل کیا گیا ہے۔

🔹 اس کتاب کا پہلا حصہ جسکو اصول کافی کہا جاتا ہے اعتقادی روایات پر مشتمل ہے اور دوسرا حصہ فروع کافی کا ہے کہ جس میں فقہی روایات ہیں اور تیسرے حصہ میں مختلف موضوعات پر روایات ذکر کی گئی ہیں کہ جسکا نام روضہ (باغ) رکھا گیا ہے۔

🔻اس کتاب کی بے نظیر نظم کو علماء نے خوب سراہا ہے اور اسی نظم پر دیگر #حدیثی کتابون کو بھی مرتب کیا گیا ہے۔

#کتابیں #دین #شیعہ #مرجع #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ

Website:imamsadiq.tv/ur
Facebook:imamsadiq.ur/
Email: urdu@imamsadiq_tv
Instagram :imamsadiq_ur
Telegram:imamsadiq_ur
WhatsApp: +98-9197786110
#کتاب_کا_تعارف

#من_لا_حضرہ_الفقیہ
📖 شیعوں کی چار اہم کتابوں (#کتب_اربعہ) میں سے ایک کتاب من لا یحضرہ الفقیہ ہے۔ #شیخ_صدوق (رحمۃ اللہ علیہ) نے اس کتاب کو معروف کتاب #الکافی سے مختلف طرز پر جمع کیا ہےاور فقط #فقہی_روایات کو اس کتاب میں بیان کیا ہے۔ اس کتاب میں تقریبا ۶۰۰۰ حدیثیں موجود ہیں۔

🔻اس کتاب کی تالیف کا ماجرا
یہ کتاب بَلخ کے #سادات کہ جنکو #سید_نعمت کہا جاتا تھا کی درخواست پر لکھی گئی اور چونکہ یہ جگہ شیعوں کے مرکز سے دور تھی لہذا سید نعمت نےایک فقہی کتاب کی درخواست کی تاکہ شیعوں کے شرعی مسائل حل ہو سکیں۔ مختصر یہ کہ سید نعمت نے درخواست کی کہ جس طرح زکریای رازی نے #من_لا_یحضرہ_الطبیب نامی کتاب کو لکھا ان لوگوں کے لئے کہ جن کے پاس علاج کے لئے طبیب نہیں تھے اسی طرح فقہی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ایک کتاب تیار کیجئے تاکہ لوگ اپنی شرعی ذمہ داریاں پوری کر سکیں۔ شیخ صدوقؒ نے اس درخواست پر ’من لا یحضرہ الفقیہ‘ کتاب کو لکھا جسکا مطلب ہے ’جسکے پاس فقیہ نہ ہو‘ اور اس کتاب میں مختلف ابواب اور عناوین کے ذیل میں فقہی احادیث کو بیان کیا ۔

#کتابیں #دین #شیعہ #مرجع #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #اسلامی_کتابیں #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ

🌐 imamsadiq.tv/ur
📧 Urdu@imamsadiq.tv
facebook.com/imamsadiq.ur
Instagram.com/imamsadiq_ur
https://t.me/imamsadiq_ur
WhatsApp: +98-9197786110
# 📚 کتاب_کا_تعارف
📚 تہذیب_ الاحکام
#کتب_اربعہ میں سے ایک اہم کتاب تہذیب الاحکام ہے۔ #شیخ_طوسیؒ نے اس کتاب کو اپنے استاد #شیخ_مفیدؒ کی کتاب #المقنعہ کے طرز پر لکھا ہے۔
#سید_بن_طاووس ؒاور #علامہ_حلی ؒجیسے جیّد علماء اور #فقہاء نے اس کتاب کو اہم ترین #فقہی کتاب منانا ہے ۔

تہذیب الاحکام ۳۹۴ ابواب پر مشتمل ہے کہ جس میں ۱۳۵۹۰ روایات ذکر ہوئی ہیں۔ اس کتاب کی اکثر روایات فقہی ہیں اور بعض روایات #اصولی اور #رجالی موضوعات پر مبنی ہیں۔

#کتاب #شیعہ_کتب #شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ

🌐imamsadiq.tv/ur
📧 urdu@imamsadiq_tv
🟪t.me/imamsadiq_ur
🟦facebook.com/imamsadiq.ur
🟧instagram.com/imamsadiq_ur
🟩WhatsApp: +98-9197786110