امام صادق علیه السلام آنلائن مدرسہ
118 subscribers
120 photos
5 videos
284 links
عربی، اردو، فارسی اور انگریزی زبانوں میں جدید تعلیمی نظام کی شکل میں اسلامی تعلیمات کے حوزوی اور غیر حوزوی کورسز کی آنلائن تدریس۔
Download Telegram
🌸 #ماہ_رجب کی ۱۳ تاریخ اور ۳۰ #عام_الفیل کو عرش بریں سے لے کر فرش زمین تک خوشی کا سما تھا آسمانوں پر #ملائکہ اور زمین پر #مومنین خوشیا ں منا رہےتھے کہ #ابوطالب (علیہ السلام) کے گھر میں #اسد_اللہ_الغالب #علی_بن_ابی_طالب(علیہ السلام) کی ولادت ہوئی ہے۔
💐 #ایمان اور ولایت و امامت کی خوشبو سے خانہ کعبہ معطر ہو گیا #کعبہ کی دیوار پھولےنہ سمائی اور خوشی سے مسکرا کر مولود کعبہ کا استقبال کیا دیر نہ ہوئی تھی کہ کعبہ میں رکھے ہوئے بت گرنے لگے کیونکہ بت شکن کی آمد آمد ہے۔

🍃۱۳ رجب، #اللہ کے ولی اور #رسول_اللہﷺ کے وصی #امیر_المومنین علی بن ابی طالب (علیہ السلام)کی ولادت کا دن ہے کہ جنکی تعریف اور تمجید سے ہر زبان قاصر ہے۔کل ایمان،علم کا سمندر، حق کا معیار،شجاعت کی مثال، حکمت کا چشمہ اور ہدایت کاچراغ جن کے وجود سے ہر موجود فیضیاب ہو رہی ہے۔
🌸 رسول اکرمﷺ نےفرمایا کہ اگر اس دنیامیں موجود سمندر کا پانی روشنائی بن جائے اور تمام درخت قلم بن جائیں اور تمام انس اور جن مل کر علی (علیہ السلام) کے فضائل کو جمع کرنا چاہیں تب بھی فضائل جمع نہیں ہو سکتے۔

امام صادق (علیہ السلام) آنلائن مدرسہ تمام مسلمانوں کی خدمت میں اس پر مسرت دن کی تبریک و تہنیت پیش کرتا ہے۔
————————————————-
#شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ
🌐imamsadiq.tv/ur
📧 urdu@imamsadiq_tv
🟪t.me/imamsadiq_ur
🟦facebook.com/imamsadiq.ur
🟧instagram.com/imamsadiq_ur
🟩WhatsApp: +98-9197786110
🏴 #اسلام زندہ ہوتا ہے #کربلا سے اور کربلا زندہ ہے #حضرت_زینب (سلام اللہ علیہا ) سے! 🏴

🔳 آج ۱۴ #رجب کو حضرت زینب (علیہا السلام) اس دنیا سے رخصت ہو گئیں لیکن آپ کا پیغام ہمیشہ باقی رہے گا۔
نقل ہوا ہے کہ جب #ابن_عباس نے چاہا کہ #امام_حسین (علیہ السلام) کو کربلا جانے سے روکیں اور عرض کیا کہ کم از کم بچوں اور عورتوں کو ساتھ نہ لے جائیں۔لیکن جب حضرت زینب(علیہا السلام) نے یہ بات سنی تو جواب دیا کہ کیا آپ چاہتے ہیں کہ ہمارے سید و سردار تنہا اس سفر پر جائیں اور ہم یہاں رہ جائیں، خدا کی قسم ہم انکے ساتھ زندہ ہیں اور انہیں کے ساتھ مریں گےکیوں کہ اس دنیا میں ان سوا ہمارا کوئی نہیں۔

⚫️اور پھر اسی #جذبہ کو کربلا کے میدان میں دیکھایا اور #کوفہ و #شام کے بازاروں میں بھی بتایا کہ #امامت اور #ولایت کا #عقیدہ کتنا قیمتی ہے اورکس طرح اس عقیدہ کی حفاظت کرنا ہے۔
امام صادق (علیہ السلام) آنلائن مدرسہ #صبر و #استقامت کی مثال، #پاسبان_ولایت، #شریکۃ_الحسین(علیہ السلام) حضرت زینب (علیہا السلام) کی #شہادت پر تعزیت پیش کرتا ہے۔خداوند عالم کی بارگاہ میں دعا ہے کہ ہم سب کو اس دنیا میں حضرت زینب (علیہا السلام) کا پیروکار بننے کی توفیق عطا کرے اور آخرت میں شہزادی زینب (علیہا السلام) کی #شفاعت نصیب فرمائے۔


قال الرسول صلي‌الله‌عليه‌وآله وسلم:
مَن بَكي عَلي مُصابِ هذِهِ البِنتِ (زَينَبَ بِنتِ عَلِيّ‌ عليها‌السلام) كانَ كَمَن بَكي عَلي أخَوَيهَا الحَسَنِ و الحُسَينِ‌ عليهما‌السلام
جس نےاس دختر (زینب بنت علی علیہا السلام)کی مصیبتوں پر گریہ کیا اس نے گویا انکے بھائیوں حسن اور حسین (علیہما السلام) پر گریہ کیا۔
وفيات الأئمۃ، ص ۴۳۱.


———————————————————————

#شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ
🌐imamsadiq.tv/ur
📧 urdu@imamsadiq_tv
🟪t.me/imamsadiq_ur
🟦facebook.com/imamsadiq.ur
🟧instagram.com/imamsadiq_ur
🟩WhatsApp: +98-9197786110
۱۵ رجب:شہادت امام موسی کاظم (علیہ السلام)

🏴 اللّٰھم صلِّ علی موسَی بنَ جعفر و... على الْمُعَذَّبِ فِی قَعْرِ السُّجُونِ وَ ظُلَمِ الْمَطَامِیرِ ذِی السَّاقِ الْمَرْضُوضِ بِحَلَقِ الْقُیُودِ
خدایا #موسی_ابن_جعفر پر درود نازل فرما!۔۔۔ قیدخانوں اور تنگ و تاریک کمروں میں اذیتیں اٹھانے والے، ورم زدہ اور زخمی پیروں اور زنجیروں میں جکڑے ہوئے تھے۔۔
⚫️#امام_کاظم (علیہ السلام) کو #ظالم اور جابر حاکموں نے متعدد بار مختلف #زندانوں میں قید کروایا اور نہایت اذیتیں پہنچائیں، اسی لئے امام (علیہ السلام)کی #زیارت میں اس طرح کے جملے ملتے ہیں کہ وہ امام(علیہ السلام) کہ جنکو تاریک زندانوں میں زنجیروں میں جکڑ کر رکھا گیا۔
ظالم یہ فکر کرتے تھے کہ #اللہ کے نور کو خاموش کر سکتے ہیں لیکن یہ اللہ کا وعدہ ہےاور یہ نور ختم نہیں ہو سکتا۔

امام کاظم (علیہ السلام) کو #باب_الحوائج بھی کہا جاتا ہے یعنی #حاجتوں کا دروازہ اور اس بات میں کوئی شک نہیں کہ امام ہفتم (علیہ السلام) سے #توسل کر کے جو دعا مانگی جائے وہ بہت جلد قبول ہوتی ہے۔
◾️ #بغداد کے ایک #زندان میں آپ کو زہر دے کر #شہید کر دیا گیا اور شہادت کے بعد زندانبان نے حکم دیا کہ آپ کا جسم بے جان بغداد کے #پل پر رکھ دیا جائے اور ہتھکڑی اور بیڑی سمیت آپ کے جسم اقدس کو پل پر چھوڑ دیا گیا۔
◾️ #شیعوں کو امام(علیہ السلام)کی شہادت کی اطلاع ملی تو انھوں نے آپ کا جنازہ اٹھایا اور عقیدت و احترام کے ساتھ کاظمین میں سپرد خاک کیا۔
آج امام کاظم (علیہ السلام) کی المناک شہادت کے موقع پرشہر #کاظمین کی فضا دلگیر ہے بلکہ ہر #مومن اور کائنات کا ذرہ ذرہ مغموم ہے ۔

🏴🏴🏴 امام موسی کاظم (علیہ السلام) کی شہادت پر تمام مومنین کو تعزیت پیش کرتے ہیں۔

————————————————
#شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ
🌐imamsadiq.tv/ur
📧 urdu@imamsadiq_tv
🟪t.me/imamsadiq_ur
🟦facebook.com/imamsadiq.ur
🟧instagram.com/imamsadiq_ur
🟩WhatsApp: +98-9197786110
۲۶ رجب وفات حضرت ابوطالب (علیہ السلام)

⚫️ مکہ میں سن آٹھ عام الفیل کو #حضرت_عبد_المطلب علیہ السلام بستر علالت پر تھے اور وصیتیں فرما رہے تھے اور#جناب_ ابوطالب علیہ السلام اپنے والد گرامی کی وصیت سن رہے تھے۔جناب عبد المطلب علیہ السلام کی آخری وصیت حضرت ابو طالب علیہ السلام سے یہی تھی کہ میرے پوتے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا خیال رکھانا اور ہر طرح سے انکی حمایت اور حفاظت کرنا۔
حضرت عبد المطلب علیہ السلام کے بعد جناب ابوطالب علیہ السلام نے دل و جان سے حضرت #رسول_اللہ ﷺ کی حفاظت کی اور ہر ممکن طریقہ سے حمایت کی یہاں تک کہ اپنے بچوں کو خطرہ میں ڈالا اور آنحضرت ﷺ کی حفاظت کرتے رہے۔ اور اسی طرح جناب رسالتمآب ﷺ بھی آپ سے بے حد محبت فرماتے تھے۔

◼️روایات میں ملتا ہے کہ جناب ابوطالب علیہ السلام رسول اکرم ﷺ سے انتنی زیادہ محبت کرتے تھے کہ جب کبھی آپ کی نگاہ نبی اکرم ﷺ پر پڑتی تھی تو رونے لگتے تھے اور فرماتے تھے کہ میں جب انکو (رسول اللہ ﷺ) دیکھتا ہوں مجھے میرے بھائی (عبد اللہ) یاد آجاتے ہیں۔

🔳 اسی لئے جب ۲۶ #رجب ۱۰ #عام_الفیل کو جناب ابوطالب علیہ السلام کی وفات ہوئی تو رسول اللہ ﷺ نےبہت زیادہ غم اور اندوہ کا اظہار کیا اور آپ کو اتنا صدمہ تھا کہ اس سال کو #عام_الحزن کا نام دیا اور سب کو حکم دیا کہ غم منائیں۔
نبوت کے حامی ولایت کے پاسبان آج کے دن اس دنیا سے چلے گئے ، تاریخ میں ہے کہ دفن کے وقت پیامبر اکرم ﷺ جناب ابوطالب علیہ السلام کے جنازہ کے قریب آئےاور فرمایا (ائے چچا جان)میں اسطرح آپ کے لئے #شفاعت کی دعا کروں گا کہ جسکو دیکھ کر جن اور انس تعجب کریں گے۔(۱)

🏴 آنحضرت ﷺ نے فرمایا ما نالت قریش منی شیئا اکرهه حتی مات ابوطالب
جب تک ابوطالب (علیہ السلام) زندہ تھے قریش میں ہمت نہیں تھی کہ مجھے نقصان پہنچا سکیں۔(۲)
حوالہ جات:
1. البدایة و النهایة؛ ابن کثیر، ج 3، ص 120.
2. سبل الهدی، ج2، ص 435.
———————————————————-
#شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ
🌐imamsadiq.tv/ur
📧 urdu@imamsadiq_tv
🟪t.me/imamsadiq_ur
🟦facebook.com/imamsadiq.ur
🟧instagram.com/imamsadiq_ur
🟩WhatsApp: +98-9197786110
۲۷ رجب عید مبعث
🌷یوں تو روز اول سے #رسول_اکرم ﷺ اللہ کے #نبی اور #رسول ہیں لیکن آپ نے اپنی نبوت کا اعلام ۴۰ سال کی عمر میں کیا کہ جب #غار_حرا میں آپ پر #وحی نازل ہوئی اور #قرآن_مجید کی پہلی آیات کا نزول ہوا کہ اقرأ بسم ربک الذی خلق۔۔۔
#روز_مبعث یا #بعثت اس دن کو کہا جاتا ہے کہ جب #ہجرت سے ۱۳ سال قبل بتاریخ ۲۷ رجب رسول گرامی اسلامﷺ کو مبعوث کیا گیا اور یہ دن عید کا دن ہے۔
💐 یہ دن مسلمانوں کے لئے عید کیوں نہ کہ یہ اسلام کے آغاز کا دن ہے۔کفر و ظلم و جور کی تاریکیوں کے خاتمہ کا دن ہے زمین پر اسلام کا نور پھیل رہا ہے اور ہدایت کے چراغ روشن ہو رہے ہیں۔ یہ #خاتم_الانبیاء کے مبعوث ہونے کا دن ہے، انسان کے کئے نوید اور مژدہ ہے کہ اب انسانیت کو اسکا وقار واپس ملے گا۔
🌸☘️ یقانا تاریخ بشر یت کے لئے یہ ایک اہم دن ہےکہ آج اللہ تعالی کے آخری نبی مبعوث ہوئے ہیں اور یہ انبیاء الہی کے سلسلہ کی آخری کڑی ہیں کہ جنکے ذریعہ تمام انبیاء کی زحمتیں منزل کمال تک پہونچیں گی۔
امام صادق (علیہ السلام) آنلائن مدرسہ تمام مونین کی خدمت میں اس پر برکت عید کی مناسبت سے تبریک و تہنیت پیش کرتا ہے۔
————————————————-
#شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ
🌐imamsadiq.tv/ur
📧 urdu@imamsadiq_tv
🟪t.me/imamsadiq_ur
🟦facebook.com/imamsadiq.ur
🟧instagram.com/imamsadiq_ur
🟩WhatsApp: +98-9197786110
🌺آج ولادت ہے ہمارے تیسرے امام (علیہ السلام) کی، آج آمد ہے #امام_علی (علیہ السلام) اور #حضرت_زہرا (علیہا السلام) کی زندگی کے دوسرے پھول کی، آج کا دن منسوب ہے #خامس_آل_عبا #امام_حسین(علیہ السلام) سے ۔ امام حسین (علیہ السلام) ایسی شخصیت ہیں کہ جنکو دو عظیم گروہوں کی سرداری ملی ایک تو آپ #سید_الشہداء قرار پائے اور دوسری طرف آپ جنت کے جوانوں کے #سرداربھی ہیں۔
🌸آج کے دن کی مناسبت سے امام حسین (علیہ السلام) کے بچپن کی ایک کرامت ذکرکی جا رہی ہے۔واقعہ کچھ اس طرح نقل کیا جاتا ہے کہ اللہ کی بارگاہ سے نکالا گیا ایک #فرشتہ کہ جسکا نام #فطرس تھا زمین کے کسی کونے میں اپنی سزا کاٹ رہا تھا۔وہ زمین کے کسی جزیرہ میں اپنے جلے ہوئے بال و پَر دیکھ کر افسوس کرتا تھا اور اسی حالت میں اس نے اللہ تعالی کی ۷۰۰ سال #عبادت جاری رکھی۔ جب امام حسین (علیہ السلام) کی #ولادت کی خبر عرش والوں کو ملی تو #جبرئیل_امین #ملائکہ کے ساتھ اہلبیت (علیہم السلام) کے پاس مبارکباد کے لئے آئے۔ جب فطرس نے ملائکہ کی اس رفت و آمد کو دیکھا اور ماجرا دریافت کیا تو اسنے بھی خواہش ظاہر کی کہ اسکو بھی #رسول_اللہ ﷺ کی خدمت میں لے جایا جائے تاکہ وہ ختمی مرتبتﷺ سے طلب #شفاعت کر سکے۔
💐جب فطرس نے رسول اکرمﷺ سے طلب شفاعت کی تو آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ تم اپنے بال و پَر کو حسین (علیہ السلام) کے #جھولے سے مس کرو اور فطرس نےحکم کی تعمیل کی اور امام حسین (علیہ السلام) کی برکت سے خداوند عالم نے فطرس کو معاف کر دیا اور دوبارہ عرش پر اسکو اپنی کھوئی ہوئی منزلت مل کئی۔فطرس نے اس واقعہ کے بعد اذن الہی سے اپنے آپ کو امام حسین (علیہ السلام) کی خدمت کے لئے وقف کر دیا اور امام (علیہ السلام) کی شہادت کے بعد امام (علیہ السلام) پر بھیجے گئے #درود و #سلام کو پہنچانے کی ذمہ داری کو انجام دینے لگا۔
🌸پروردگار عالم ہم سب کو بھی امام حسین (علیہ السلام) کی شفاعت نصیب فرئے۔
اسی مناسبت سے امام صادق(علیہ السلام)آنلائن مدرسہ تمام محبین آل محمد (علیہم السلام) کی خدمت میں مبارک باد پیش کرتا ہے۔
————————————————————-
#شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ
🌐imamsadiq.tv/ur
📧 urdu@imamsadiq_tv
🟪t.me/imamsadiq_ur
🟦facebook.com/imamsadiq.ur
🟧instagram.com/imamsadiq_ur
🟩WhatsApp: +98-9197786110
#چار_شعبان سن ۲۶ ہجری کوایک با برکت مولود نے دنیا میں قدم رکھااور #فداکاری، #شجاعت و #ولایت کےمعنا اور مفہوم کو دنیا والوں کے لئے تازہ کردیا ۔یہ مولود جناب حضرت #ابو_الفضل_العباس (علیہ السلام) ہیں کہ جو #امام_علی (علیہ السلام) اور جناب #ام_البنین (علیہا السلام) کے فرزند ارجمند ہیں۔
جناب حضرت ابو الفضل العباس (علیہ السلام) تمام ظاہری اور باطنی کمالات کے مالک تھے اور خاندان عصمت و طہارت میں ایک نمایاں حیثیت رکھتے ہیں اسی لئے آپ کو #قمر_بنی_ہاشم کا لقب ملا ، یعنی بنی ہاشم کا چاند۔
حضرت ابوالفضل العباس کی سیرت میں علماء نے لکھا ہے کہ:
کان عبّاس ابن امیرالمؤمنین رجلاً جمیلاً وسیماً یرکب الفرس المُطَهّم و رِجْلاهُ یَخُطّان فی الأرض؛
امیر المومنین (علیہ السلام)کے بیٹے عباس نہایت خوبصورت اور رشید مرد تھےاور جب آپ گھوڑے پر سوار ہوتے تھے تو آپ کے پیر زمین پر خط دیتے تھے۔
اگر تاریخ میں کسی کو #مدافع_ ولایت کا بہترین نمونہ عمل دیکھنا ہو تو یقینا جناب ابو الفضل العباس (علیہ السلام)کا نام سر فہرت ہوگا۔بے شک آپ کی والدہ ماجدہ جناب ام البنین(علیہا السلام) نے آپ کی خوب تربیت کی اور آپ کو ولایت مداری کا خوب درس دیا۔
جناب عباس (علیہ السلام) نے اپنی پوری زندگی کے تمام لحظات کو #امام وقت کی خدمت کے لئے وقف کردیا تھا ، امام علی (علیہ السلام) کے زمانے سے لے کر #امام_حسین (علیہ السلام) کی رکاب میں فیض شہادت تک آپ نے رہتی دنیا تک شیعوں کے لئے ولایت کی پیروی کا عظیم درس پیش کیا۔
امام صادق (علیہ السلام) آنلائن مدرسہ تمام عاشقان اہلبیت (علیہم السلام) کو جناب عباس (علیہ السلام) کی ولادت با سعادت پر تبریک پیش کرتا ہے۔
—————————————————————
#شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ
🌐imamsadiq.tv/ur
📧 urdu@imamsadiq_tv
🟪t.me/imamsadiq_ur
🟦facebook.com/imamsadiq.ur
🟧instagram.com/imamsadiq_ur
🟩WhatsApp: +98-9197786110
#ماہ_شعبان عظمتوں کا مہینہ ہےکیونکہ اس میں عظیم ہستیوں کی ولادتیں ہیں، پہلے #امام_حسین (علیہ السلام) کی ولادت پھر #حضرت_عباس (علیہ السلام) اور آج چوتھے #امام_حضرت_زین_العابدین (علیہ السلام) کی ولادت کا دن ہے۔
پانچ شعبان سن ۳۸ ہجری #مدینہ منورہ میں خاندان #وحی اور #امامت میں ایک نیا بھول کھلا کہ جس کے نور سے دنیا منور ہو گئی۔
امام حسین (علیہ السلام) کو اپنے بابا #علی_مرتضی (علیہ السلام) سے اتنی الفت تھی کہ آپ نے اپنےسب بیٹوں کا نام #علی رکھا۔
امام سجاد (علیہ السلام) #کربلا کے واقعہ کے بعد ۲۲ سال کی عمر میں منصب امامت پر فائز ہوئے اور اسطرح #امت کی ہدایت کا عہدہ سمبھالا۔
امام #علی_بن_الحسین (علیہ السلام) کے لئے کثرت سے #القاب نقل ہوئے ہیں جو اس بات کی دلیل ہیں کہ آپ بے انتہا کمالات اور خوبیوں کے مالک تھے،آپ کے کچھ مشہور القاب ہیں:
(۱) #سید_الساجدین : یعنی سجدے کرنے والوں کے سردار۔
(۲) #سجّاد : کثرت سے سجدہ کرنے والا۔
(۳) #زین_العابدین :اسکا مطلب ہے عبادت کرنے والوں کی زینت۔
(۴) #ذو_الثفنات : یہ لقب امام کو اس لئے ملا کیونکہ کثرت سے طولانی سجدے کرنے کے نتیجہ میں آپکی پیشانی پر اثر نمایاں ہو جاتا تھا اور بہت زیادہ گٹے پڑجاتے تھے۔
(۵) #ابن_الخیرتین : آپ کو اس لئے اس لقب سے یاد کیا جاتا ہے کیوں کہ آپ کے والد بنی ہاشم کے بہترین فرد تھے اور آپ کی والدہ یعنی بی بی #شہربانو (علیہا السلام)غیر عرب میں بہترین خاتون تھیں۔
امام سجاد (علیہ السلام) نے بہت زیادہ حساس اور خطرناک حالات میں امت کی راہنمائی کی اور اپنی درایت سے تبلیغ اسلام کا بہترین نمومہ دعاوں کی صورت میں پیش کیا۔ بنی امیہ کی ظالمانہ حکومت میں اسلامی معارف کو #دعاؤں کے مجموعہ کے ذریعہ مسلمانوں تک پہنچایا جوکہ آج بھی #صحیفہ_سجادیہ انسانوں کے لئے مشعل راہ ہے۔
امام صادق (علیہ السلام) آنلائن مدرسہ تمام مسلمانوں کی خدمت میں سید الساجدین، زین العابدین امام علی بن الحسین (علیہ السلام) کی ولادت کی مناسبت سے مبارک باد پیش کرتا ہے۔

———————————————————————————
#شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ
🌐imamsadiq.tv/ur
📧 urdu@imamsadiq_tv
🟪t.me/imamsadiq_ur
🟦facebook.com/imamsadiq.ur
🟧instagram.com/imamsadiq_ur
🟩WhatsApp: +98-9197786110
💐 ۱۱ شعبان سن ۳۳ ہجری #شبیہ_پیغمبر#حضرت_علی_اکبر (علیہ السلام) نے اس دنیا میں قدم رکھا۔#امام_حسین (علیہ السلام) کے نور چشم اور #حضرت_لیلیٰ (علیہا السلام) کے دل کا سکون جناب علی اکبر (علیہ السلام) بے شمار کمالات کے مالک تھے آپ نہایت #شجاع، #دلیراور #خوبصورت تھے۔
🌹آپ کے فضائل اور کمالات میں سے ایک اہم خصوصیت کی طرف امام حسین (علیہ السلام) نے اشارہ کیا اور فرمایا کہ علی اکبر (علیہ السلام) رسول اکرم ﷺ سے #خلقت ، #اخلاق اور #بات_چیت میں سب سے زیادہ شباہت رکھتے ہیں ۔ یہ جملہ جناب علی اکبر (علیہ السلام) کی عظمت کا عکاس ہے کیونکہ انسان کی خلقت تو اسکے ہاتھ میں نہیں ہوتی لیکن صاحب اختیارانسان اپنےاخلاق اور منطق کو ضرور اچھا بنا سکتا ہے اور جناب علی اکبر (علیہ السلام) کا کمال یہی تھا کہ آپ نے خود کو رسول اکرم ﷺ کا شبیہ بنا لیا تھا۔
لوگ جب رسول اللہ ﷺ کی #زیارت کے مشتاق ہوتے تھے تو علی اکبر (علیہ السلام) کی زیارت کر لیتے تھے۔ امام حسین (علیہ السلام) فرماتے ہیں کہ جب بھی میں اپنے نانا کی زیارت کا مشتاق ہوتا تھا تو اپنے نور نظر علی اکبر (علیہ السلام) کے چہرے کو دیکھ لیا کرتا تھا۔

🌸امام صادق (علیہ السلام) آنلائن مدرسہ اس پر مسرت موقع پر تمام مومنین کی خدمت میں تبریک و تہنیت پیش کرتا ہے۔

———————————————-
#شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ
🌐imamsadiq.tv/ur
📧 urdu@imamsadiq_tv
🟪t.me/imamsadiq_ur
🟦facebook.com/imamsadiq.ur
🟧instagram.com/imamsadiq_ur
🟩WhatsApp: +98-9197786110
۸۔شعبان المعظم بروز چہار شنبہ کی شام آیت اللہ سید ہادی المدارسی مد ظلہ نے امام صادق علیہ لاسلام آنلاین مدرسہ قدم رنجہ فرمایا ۔
ادارے کے ذمہ دار افراد کو حضرت سے ملاقات اور مکالمہ کرنے کا شرف حاصل ہوا جس میں ادارے کی اہم ترین تعلیمی سرگرمیوں کی شناخت بعد مدارس میں تعلیم کے اہم ترین تقاضوں اور ضرورت کے بارے میں بات چیت کی گئی۔ مزید گفتگو ہوئی کہ موجودہ دور کے ساتھ ہم آہنگ رہنا چاہئے، ۔نیز تعلیم کے جدید طریقہ کار میں دلچسپی، خاص طور پر آن لائن دروس اور اسلامی علوم کے جدید نصاب کو عام لوگوں کے لیے متعین کرنے کی ضرورت ہے، اور اسلامی علوم کے نصاب کو عام لوگوں اور خاص طور پر حوزوی تعلیم میں دلچسپی رکھنے والوں کے لیے متعارف کرانے کی ضرورت ہے، تاکہ طلاب اور دیگر مؤمنین ان علوم سے زیادہ مستفید ہو سکیں ۔
🌐imamsadiq.tv/ur
🟪t.me/imamsadiq_ur
🟦facebook.com/imamsadiq.ur
🟩WhatsApp: +98-9197786110
————————————
#امام_صادق_بین_الاقوامی_ادارے #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ #حدیث #اہلبیت
💐 #رسول_اللہ ﷺ کے #آخری_وصی اور #شیعوں کے آخری امام حضرت #بقیۃ_اللہ الاعظم #حجۃ_بن_الحسن_المہدی عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی ولادت باسعادت ۱۵ #شعبان کی صبح سن ۲۵۵ ہجری #سامرا میں ہوئی۔آپ کی ولادت سے اللہ کا وعدہ ، رسول اکرم ﷺ اور ائمہ اطہار کی پیشین گوئی پوری ہوئی۔
🌸امام مہدی (عجل اللہ فرجہ) کا نام نامی وہی ہے جو رسول اکرمﷺ کا ہےاور آپ کی کنیت بھی رسول اللہ ﷺ کی مانند #ابوالقاسم ہے۔ آپ (علیہ السلام) کے والد ماجد #امام_حسن_عسکری (علیہ السلام) اور والدہ ماجدہ جناب #نرجس_خاتون ہیں۔
🌸 امام مہدی (عجل اللہ فرجہ) کی زندگی کو چار اہم حصوں پر تقسیم کیا جاتاہے: ولادت سے غیبت تک، #غیبت_صغری ، #غیبت_کبریٰ اور آپ کی حکومت۔
🍀امام زمانہ (عجل اللہ فرجہ) کی حکومت میں دین کو حقیقی عزت ملے گی اور ہر طرف #عدل و انصاف کا بول بالا ہو گا ظلم و جور کا خاتمہ ہوگااور کسی پر بھی ذرہ برابر بھی ظلم نہیں ہو گا۔ یہ ایسی حکومت ہو گی کہ جسکو دیکھنے کے لئے انبیاء نے دعا کی ہے۔
روایات کے مطابق امام زمانہ (عجل اللہ فرجہ) کے ظہور کا انتظار بہترین عبادت ہے اور انسان کو چاہئے کہ اس وقت کو درک کرنے کا شوق رکھے کیونکہ امام صادق (علیہ السلام) نے فرمایا :اگر میں انکو (امام مہدی عجل اللہ فرجہ)درک کر لوں تو میں پوری زندگی انکی خدمت کروں۔
🌸پروردگار ہم سبکو امام زمانہ (عجل اللہ فرجہ) کے ظہور کو درک کرنے اور انکی خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔
امام صادق (علیہ السلام) آنلائن مدرسہ تمام مومنین کی خدمت میں تبریک پیش کرتا ہے۔

————————————————-
#شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ
🌐imamsadiq.tv/ur
📧 urdu@imamsadiq_tv
🟪t.me/imamsadiq_ur
🟦facebook.com/imamsadiq.ur
🟧instagram.com/imamsadiq_ur
🟩WhatsApp: +98-9197786110
🏴 #امام_زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے چوتھےوکیل جناب #علی_بن_محمد_سَمُری(سَمَری) رحمۃ اللہ علیہ کی وفات پر تمام مومنین کی خدمت میں تسلیت عرض کرتے ہیں۔
علی بن محمد #سمری ایک ایسےعظیم گھرانے سے تعلق رکھتے تھے کہ جو اہلبیت علیہم السلام سے محبت کے لئے مشہور تھا۔ جناب علی بن محمد سمری #امام_حسن_عسکری علیہ السلام کے صحابی تھے اور #شیعوں میں انکا خاص مقام تھا ، سن ۳۲۶ ہجری میں امام زمانہ عجل اللہ فرجہ کے حکم سے آپ انکے وکیل بنے اور مومنین اور امام عجل اللہ فرجہ کے درمیان رابطہ بنے رہے۔
◼️جناب علی بن محمد سمری کی وکالت کا دورانیہ دیگر تمام #وکلاء سے کم تھا اور آپ نے فقط ۳ سال تک امام زمانہ عجل اللہ فرجہ کی #وکالت کے فرائض انجام دئے۔اس دوران شیعہ اپنے سوالات جناب سمری کے ذریعہ امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف سے پوچھتے تھے اور شرعی رقومات انکو دیا کرتے تھے۔ #حکومت کی سختیوں کی وجہ سے جناب سمری اپنی وکالت کے امور کو اکثر طور پر لوگوں کی نظروں سے چھپا کر انجام دیتے تھے۔
آپ کی بہت زیادہ کرامات نقل کی گئی ہیں، انہیں میں سے ایک جناب #ابن_بابویہ کی وفات کے وقت کی پیشین گوئی ہے۔
⚫️ #صالح_بن_شعیب نقل کرتے ہیں کہ #احمد_بن_ابراہیم شہر #بغدادمیں علماء کی ایک مجلس میں تھے اور وہاں علی بن محمد سمری بھی تشریف فرما تھے۔ بغیر کسی مقدمہ کے جناب سمری نے فرمایا کہ اللہ علی بن حسین بابویہ پر رحمت نازل کرے، حاضرین کو تعجب ہوا اور اس تاریخ اور وقت کو لکھ لیا کچھ دیر بعد خبر ملی کہ جناب ابن بابویہ کا اسی دن اور وقت پر انتقال ہوگیا ۔
⚫️ جناب سمری کی وفات ۱۵ شعبان سن ۳۲۹ ہجری میں شہر بغداد میں ہوئی اور وہیں آپ کا مزار بنایا گیا۔ جناب سمری کی وفات سے چھ دن پہلے امام زمانہ عجل اللہ فرجہ کی طرف سے #توقیع موصول ہوئی کہ جس میں جناب سمری کی وفات اور #غیبت_کبریٰ کےآغاز کی اطلاع تھی ۔امام علیہ السلام نے حکم دیا کہ اپنے ناتمام کاموں کو مکمل کریں اور کسی کو اپنے بعد جانشین مقرر نہ کریں۔ امام مہدی عجل اللہ تعلی فرجہ شریف کی توقیع کے مطابق ہوا اور چھ دن بعد جناب سمری کی وفات ہو گئی۔
امام علیہ السلام کے آخری وکیل کی وفات کے بعد #غیبت_صغریٰ کا وقت تمام ہوا اور غیبت کبریٰ کا آغاز ہوا۔
پروردگار عالم کی بارگاہ میں دعا ہے کہ دوران #غیبت ختم ہو اور جلد امام عجل اللہ فرجہ کا ظہور ہو۔

———————————————————
#شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ
🌐imamsadiq.tv/ur
📧 urdu@imamsadiq_tv
🟪t.me/imamsadiq_ur
🟦facebook.com/imamsadiq.ur
🟧instagram.com/imamsadiq_ur
🟩WhatsApp: +98-9197786110
🏴امام صادق (علیہ السلام) آنلائن مدرسہ امام زمانہ عجل اللہ فرجہ شریف کے تیسرے نائب حسین بن روح نوبختی ؒکی وفات پر تعزیت پیش کرتا ہے۔

⚫️ #جناب_حسین_بن_روح_نوبختی رحمۃ اللہ علیہ امام مہدی عجل اللہ فرجہ کی غیبت صغریٰ کے وقت تیسرے وکیل تھے۔آپ #محمد_بن_عثمان رحمۃ اللہ علیہ (امام عجل اللہ فرجہ کے دوسرے وکیل ) کی وفات کے بعد اپنے تقوے ، پارسائی، عدالت اور شائستگی کی وجہ سے امام زمانہ عجل اللہ فرجہ کی وکالت کے لئے منتخب ہوئےاور ۲۱ سال تک امام مہدی عجل اللہ فرجہ کی وکالت کے فرائض انجام دیتے رہے۔

جناب حسین بن روح کی وثاقت کے لئے امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ نےفرمایا:ہم انکو پہچانتے ہیں اور خداوند عالم انکواپنی خاص عنایات اور خوشنودی عطا کرے۔ہمکو انکا خط ملا اور ہم انکی کارکردگی سے راضی ہیں، انکا ہمارے نزدیک ایسا مقام ہے کہ جس سے وہ خوش ہو جائیں گے۔ اللہ انکو خوب برکتوں سے نوازے۔

⚫️ جناب حسین بن روح اپنے خاندانی اثر و رسوخ کی وجہ سے #عباسی_حکومت میں شیعوں کی مدد کیا کرتے تھے لیکن جب حکومتی دباؤ زیادہ ہوا تو آپ نے اپنی وکالت کے امور کو مخفیانہ طور پر انجام دینا شروع کیا۔ آپ کا خاص علمی مقام تھا اور آپ کی مشہور تالیفات میں سےعلم فقہ میں #التادیب نامی کتاب معروف ہے۔
کچھ تاریخی کتابوں میں آپ کے لئے بعض کرامات کو ذکر کیا گیا ہے، مثال کے طورپر #احمد_بن_اسحاق کی وفات کی خبردینا یا کھوئے ہوئے سونے کا پتہ بتانا و غیرہ۔ #شیخ_صدوق ؒبیان کرتے ہیں کہ ایک شخص سونے اور چاندی سے بھرا تھیلا حسین بن روحؒ کو دینے کے لئے لا رہا تھا اور یہ تھیلا کھو جاتا ہے ، وہ شخص اپنے مال میں سے اسی مقدار میں سونا چاندی رکھ کر جناب حسین بن روح کی خدمت میں پیش کرتا ہے، جناب حسین بن روح نے اسکو وہ تھیلی واپس کردی اور اس کھوئی ہوئی تھیلی کا پتہ بتایااور اس شخص کو اسی جگہ سے وہ تھیلی مل گئی۔
◼️آخرکار ۱۸ شعبان سن ۳۲۶ ہجری میں آپ کا انتقال ہوا اورآپ کو #بغداد کے قریب نوبختیہ علاقہ میں دفنایا گیا۔


#شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ
🌐imamsadiq.tv/ur
📧 urdu@imamsadiq_tv
🟪t.me/imamsadiq_ur
🟦facebook.com/imamsadiq.ur
🟧instagram.com/imamsadiq_ur
🟩WhatsApp: +98-9197786110
ماہ مبارک رمضان کی آمد

#ماہ_مبارک_رمضان اللہ کا مہینہ ہے اور #افضل_الشہور یعنی تمام مہینوں سے بہتر ہے۔یہ عبادتوں اور راز و نیاز کرنے کا مہینہ ہے۔ دلوں کو اللہ تبارک و تعالی کی طرف متوجہ کرنے کا مہینہ ہے۔
💐یہ وہ مہینہ ہے جس میں ہم کو خداوند نے اپنی #مہمانی کی طرف #دعوت دی ہے اور ہمیں صاحب #کرامت قرار دیا ہے ۔ اس مہینہ میں ہماری ہر سانس #تسبیح کا ثواب رکھتی ہے۔ ہمارا سونا عبادت ہے۔ ہمارے اعمال اس مہینہ میں قبول ہوتے ہیں اور دعائیں مستجاب ہوتی ہیں۔
💐ہر سال یہ ایام آتے ہیں اور اسکی #معنویت سے فضا نورانی اور معطر ہو جاتی ہے۔ اہل دل اپنے #کمال اور #سعادت کی راہ پر گامزن ہو جاتے ہیں اور ہر عبادت گذار اپنی ظرفیت کے حساب سے #تقرب_الہی حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔
🌸 پروردگار عالم ہم سب کو بہترین عبادت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔🌺
🌹 امام صادق (علیہ السلام) آنلائن مدرسہ تمام مسلمانوں کی خدمت میں ماہ مبارک رمضان کی تبریک و تہنیت پیش کرتا ہے۔

—————————————————-
#شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ
🌐imamsadiq.tv/ur
📧 urdu@imamsadiq_tv
🟪t.me/imamsadiq_ur
🟦facebook.com/imamsadiq.ur
🟧instagram.com/imamsadiq_ur
🟩WhatsApp: +98-9197786110
پندرہ رمضان المبارک سن تین ہجری میں جنت کے جوانوں کے سردار سبط اکبر رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم امام حسن مجتبی علیہ السلام پیدا ہوئے۔
💐امام حسن علیہ السلام کی سیرت سب کے لئے نمونہ عمل ہے اور آپ کا کرم زبانزد عام و خاص تھا اسی لئے آپ کو کریم اہلبیت علیہم السلام بھی کہا جاتا ہے۔ کیونکہ آپ کا یہ شیوہ تھا کہ کسی بھی محتاج شخص کو دیکھتے تھے تو اس سے پہلے کہ وہ سوال کرے آپ اسکی حاجت روائی فرما دیتے تھے۔ آپ کی سخاوت کا یہ عالم تھا کہ آپ نے اپنی حیاب مبارکہ میں دو بار اپنی تمام دولت اللہ کی راہ میں خرچ کردیا اور تین مرتبہ اپنے مال کو دو حصوں پر تقسیم کرکے ایک حصہ خود رکھا اور دوسرا حصہ ضرورتمندوں اور محتاجوں میں تقسیم کر دیا۔
🌸 امام حسن علیہ السلام کے بے انتہا فضائل ہیں ان میں سے یہ بھی ایک عظیم فضیلت ہے کہ آپ مصداق آیہ تطہیر ہیں اور آپ کے بچپن میں ہی رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے آپ کی امامت کی بشارت دے دی تھی۔ امام حسن علیہ السلام کا مباہلہ کے روز رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ موجود ہونا بھی آپ کی عظمت پر روشن دلیل ہے۔
🥀امام علی علیہ السلام کی شہادت کے بعد ۲۱ رمضان سن ۴۰ ہجری امام حسن علیہ السلام منصب امامت پر فائز ہوئےاور اپنی عمر بابرکت کو حق کی دفاع اور باطل سے مقابلے میں صرف کر دیا اور ہمیشہ بنی امیہ کی تفرقہ انگیز سازشوں کی مخالفت کی اور آخر کار ۲۸ صفر سن ۵۰ ہجری میں معاویہ نے جعدہ کے ہاتھوں زہر دلوا کر شہید کروا دیا۔
———————————————————-
#شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ
🌐imamsadiq.tv/ur
📧 urdu@imamsadiq_tv
🟪t.me/imamsadiq_ur
🟦facebook.com/imamsadiq.ur
🟧instagram.com/imamsadiq_ur
🟩WhatsApp: +98-9197786110
#ماہ_رمضان راز و نیاز کا مہینہ ہےاور اس عبادتوں کے مہینے کا قلب #شب_قدر ہے۔ اس عظیم شب میں سب کے ہاتھ سوئے آسمان بلند ہیں اور #الغوث الغوث کی صدائیں بلند ہیں ، اللہ تبارک و تعالی نے #مغفرت کے دروازے کھول دئیے ہیں اور بندے گناہوں کی توبہ طلب کر رہے ہیں۔
🔵 یہ وہ شب ہے جو ہزار مہینوں سے بہتر ہے« لَيْلَةُ الْقَدْرِ خَيْرٌ مِنْ أَلْفِ شَهْر» اور اسی بابرکت رات میں قلب مبارک #رسول_اکرمﷺ پر #قرآن#کریم کا نزول ہوا۔شب قدر میں #فرشتے اور #روح کا نزول ہوتا ہےاور اللہ کی #رحمت بندوں کے شامل حال ہو تی ہے اور اسی رات میں آیندہ ایک سال کے امور بندوں کے لئے مقرر کر دیئے جاتے ہیں۔ لیکن کوئی بھی اس شب کی عظمت کو درک نہیں کر سکتا « وَمَا أَدْرَاكَ مَا لَيْلَةُ الْقَدْرِ»یہ تو اللہ جانے اور اللہ کے خاص بندے جانیں عام بندوں کو تو اس شب کا دقیق وقت بھی نہیں معلوم لیکن حکم یہ ہے کہ اسکا بڑا احترام کیا جائےاور ان راتوں میں #شب_بیداری اور عبادت کی جائے۔
🔰 اگر چہ بعض #روایات کے مطابق #لیلۃ_القدر شبِ انیس یا شبِ اکیس یا بھر شبِ تیئیس رمضان المبارک میں سے ایک ہے۔البتہ امام صادق علیہ السلام کے مطابق یہ بھی ربّ کریم کا لطف ہے کہ ہم کو نہیں معلوم کہ ان میں سے کون سے رات لیلۃ القدر ہے تاکہ بندے ان #تینوں راتوں میں اللہ سے راز و نیاز کریں اور جتنا زیادہ ہو سکے #تقرب_الہی حاصل کریں۔
🔹 پیغمبر اکرم ﷺ نے اس رات کی عظمت میں فرمایا کہ « مَنْ اَحْیا لَیْلَةَ الْقَدْرِ حُوِّلَ عَنْهُ الْعَذابُ اِلَى السَّنَةِ الْقابِلَةِ » جو بھی لیلۃ القدر میں شب بیداری کرے گا اگلے ایک سال تک اس سے عذاب دور ہو جائے گا۔(اقبال الاعمال، سید بن طاووس، ج ۱، ص ۳۴۵).
پروردگار عالم کی بارگاہ میں دعا ہے کہ ہم سب کو زیادہ سے زیادہ عبادت کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور عظیم مہینے اور عظیم رات کے طفیل میں امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے ظہور میں تعجیل فرمائے۔
—————————————————————
#شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ
🌐imamsadiq.tv/ur
📧 urdu@imamsadiq_tv
🟪t.me/imamsadiq_ur
🟦facebook.com/imamsadiq.ur
🟧instagram.com/imamsadiq_ur
🟩WhatsApp: +98-9197786110
#ماہ_رمضان راز و نیاز کا مہینہ ہےاور اس عبادتوں کے مہینے کا قلب #شب_قدر ہے۔ اس عظیم شب میں سب کے ہاتھ سوئے آسمان بلند ہیں اور #الغوث الغوث کی صدائیں بلند ہیں ، اللہ تبارک و تعالی نے #مغفرت کے دروازے کھول دئیے ہیں اور بندے گناہوں کی توبہ طلب کر رہے ہیں۔
🔵 یہ وہ شب ہے جو ہزار مہینوں سے بہتر ہے« لَيْلَةُ الْقَدْرِ خَيْرٌ مِنْ أَلْفِ شَهْر» اور اسی بابرکت رات میں قلب مبارک #رسول_اکرمﷺ پر #قرآن#کریم کا نزول ہوا۔شب قدر میں #فرشتے اور #روح کا نزول ہوتا ہےاور اللہ کی #رحمت بندوں کے شامل حال ہو تی ہے اور اسی رات میں آیندہ ایک سال کے امور بندوں کے لئے مقرر کر دیئے جاتے ہیں۔ لیکن کوئی بھی اس شب کی عظمت کو درک نہیں کر سکتا « وَمَا أَدْرَاكَ مَا لَيْلَةُ الْقَدْرِ»یہ تو اللہ جانے اور اللہ کے خاص بندے جانیں عام بندوں کو تو اس شب کا دقیق وقت بھی نہیں معلوم لیکن حکم یہ ہے کہ اسکا بڑا احترام کیا جائےاور ان راتوں میں #شب_بیداری اور عبادت کی جائے۔
🔰 اگر چہ بعض #روایات کے مطابق #لیلۃ_القدر شبِ انیس یا شبِ اکیس یا بھر شبِ تیئیس رمضان المبارک میں سے ایک ہے۔البتہ امام صادق علیہ السلام کے مطابق یہ بھی ربّ کریم کا لطف ہے کہ ہم کو نہیں معلوم کہ ان میں سے کون سے رات لیلۃ القدر ہے تاکہ بندے ان #تینوں راتوں میں اللہ سے راز و نیاز کریں اور جتنا زیادہ ہو سکے #تقرب_الہی حاصل کریں۔
🔹 پیغمبر اکرم ﷺ نے اس رات کی عظمت میں فرمایا کہ « مَنْ اَحْیا لَیْلَةَ الْقَدْرِ حُوِّلَ عَنْهُ الْعَذابُ اِلَى السَّنَةِ الْقابِلَةِ » جو بھی لیلۃ القدر میں شب بیداری کرے گا اگلے ایک سال تک اس سے عذاب دور ہو جائے گا۔(اقبال الاعمال، سید بن طاووس، ج ۱، ص ۳۴۵).
پروردگار عالم کی بارگاہ میں دعا ہے کہ ہم سب کو زیادہ سے زیادہ عبادت کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور عظیم مہینے اور عظیم رات کے طفیل میں امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے ظہور میں تعجیل فرمائے۔
—————————————————————
#شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ
🌐imamsadiq.tv/ur
📧 urdu@imamsadiq_tv
🟪t.me/imamsadiq_ur
🟦facebook.com/imamsadiq.ur
🟧instagram.com/imamsadiq_ur
🟩WhatsApp: +98-9197786110
Forwarded from اتچ بات
ماہ ذوالقعدہ کی پچیسویں تاریخ کو روز دحو الارض کہا جاتا ہے۔
"دحو الارض " کا مطلب ہے زمین کوحرکت دینا اور اس کو پھیلانا۔
شروع میں زمین کی پوری سطح پانی سے ڈھکی ہوئی تھی۔پانی سے ابھرنےپہلا نقطہ کعبہ شریف اور بیت اللہ الحرام کا مقام تھا۔ قرآن پاک اور اسلامی احادیث میں روز دحو الارض (یعنی زمین کی توسیع) کا ذکر ملتا ہے۔
جیسا کہ اللہ تعالیٰ سورہ آل عمران آیت نمبر 96 میں فرماتا ہے۔
🌸"« إِنَّ أَوَّلَ بَیتٍ وُضِعَ لِلنَّاسِ لَلَّذی بِبَکةَ مُبارَکاً وَ هُدی لِلْعالَمینَ
بے شک سب سے پہلی عبادت گاہ جو انسانوں کے لئے تعمیر کی گئی ہے وہ وہی جو مکہ میں واقع ہے۔اس کو خیر و برکت دی گئی ہےاورتمام دنیا والوں کے لئے ہدایت ہے
🌼امام صادق علیہ السلام سے روایت ہے۔
إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَ جَلَّ دَحا الْأَرْض منْ تَحْتِ الْکعْبَةِ إِلَی مِنًی ثُمَّ دَحَاهَا مِنْ منًی إِلَی عرَفَاتٍ ثُمَّ دَحَاهَا مِنْ عَرَفَاتٍ إِلَی مِنًی فَالْأَرْضُ مِنْ عَرَفَاتٍ وَ عَرَفَاتٌ مِنْ مِنًی وَ مِنًی منَ الْکعبَة
شک اللہ تعالیٰ نے زمین کو کعبہ کے نیچے سے منیٰ تک پھیلا دیا، پھر منیٰ سے عرفات تک، پھر عرفات سے منیٰ تک۔پس زمین عرفات سے ہے اور عرفات منی ٰسے ہے اور منیٰ کعبہ سے ہے۔
الکافی، کلینی، ج4، ص189
🌹ذی القعدہ کی پچیسویں تاریخ کے بہت سے فضائل ہیں۔
یہ ایک خاص دن جس کے لیے خصوصی اعمال کا ذکر کیا گیا ہے۔اس دن ایک دعا پڑھنا ہے جس میں اخلاقی اور معاشرتی باتوں کی طرف اشارہ کیا گیا ہےنیز رحمت، توبہ اور صالحین کی کامیابی کا بھی تذکر ہ موجود ہے۔ اس کے علاوہ اس دن روزہ رکھنے کا بھی خاص حکم دیا گیا ہے۔ حضرت صاحب الزمان علیہ السلام کے ظہور کی تعجیل کی نیت سے اس دن کے اعمال، نماز اور روزے رکھنا بہت ہی اچھا ہے۔




———————————————————-
#شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ#دحو_الارض#ذی_القعده
🌐imamsadiq.tv/ur
📧 urdu@imamsadiq_tv
🟪t.me/imamsadiq_ur
🟦facebook.com/imamsadiq.ur
🟧instagram.com/imamsadiq_ur
🟩WhatsApp: +98-9197786110
Forwarded from اتچ بات
◼️ امام_محمد_تقی علیہ السلام شیعوں کے نویں امام ہیں اور امام رضا علیہ السلام کے فرزند ارجمند ہیں آپ کی والدہ ماجدہ کا نام سبیکہ_خاتون ہے۔آپ کی ولادت ۱۰ رجب مدینہ منورہ میں ہوئی اور آ پکی شہادت سن ۲۲۰ ہجری میں ماہ ذی القعدہ کی آخری تاریخ میں ہوئی۔
◼️نو سال کے سن میں آپ منصب_امامت پر فائز ہوئے اور یہی وجہ تھی کہ آپ کی کمسنی کے سبب بعض لوگوں نے عبد اللہ بن موسیٰ کو امام مان لیااور بعض لوگ واقفیہ مذہب سے جا ملے۔ لیکن پیروان حق نے امام محمد بن علی التقی علیہ السلام کی امامت کو قبول کیا۔
۱۷ سال امامت کے فرائض انجام دینے کے بعد عباسی خلیفہ مامون کی بیٹی ام الفضل جو کہ امام کی زوجہ بھی تھی، نے امام کو زہر دیا اور اسی کے نتیجہ میں آپکی شہادت ہو گئی۔ شہادت کے وقت امام کی عمر صرف ۲۵ سال تھی اور اسی لئے آپ تمام اماموں میں سب سے کم سن امام قرار پائے۔
✔️امام محمد تقی علیہ السلام کے فضائل
متعدد احادیث میں اس بات کی طرف اشارہ کیا گیا ہے کہ امام جواد علیہ السلام اپنے شیعوں کا خاص خیال رکھتے تھے۔ محمد_بن سھل قمی کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں امام کی خدمت میں بیٹھا ہوا تھا اور میں نے چاہا کہ تبرک کے طور پر امام سے ایک لباس حاصل کروں لیکن فرصت نہیں مل سکی اور امام سے خداحافظی کر کے میں واپس آگیا۔ سهل کہتے ہیں کہ میں مدینہ سے باہر آگیا تھا اور راستے میں تھا کہ ایک قاصد صندوق لے کر آیا اور مجھ سے کہا کہ تمہارے امام نے یہ لباس تمہارے لیے بھیجا ہے۔
◼️امام محمد تقی علیہ السلام کی زیارت کا ثواب
آپ کی زیارت کے ثواب کا اندازہ اس حدیث سے لگایا جا سکتا ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جس نے بھی امام محمد تقی علیہ کی زیارت کی گویا اس نے اللہ کے رسولﷺ اور امیر المومنین علیہ السلام کی زیارت کی اور اس پر جنت واجب ہے۔
امام صادق علیہ السلام آنلائن مدرسہ تمام مسلمین کی خدمت میں امام محمد تقی علیہ السلام کی شہادت پر تسلیت و تعزیت پیش کرتا ہے۔

#شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ

🌐imamsadiq.tv/ur
📧 urdu@imamsadiq.tv
https://t.me/imamsadiq_ur
WhatsApp: +98-9197786110
🔰 #عرفہ

🔹#روز_عَرَفَہ #ماہ_ذیالحجہ کے نویں اور #عید_اضحی سے پہلے والے دن کو کہا جاتا ہے اور یہ دن تمام #مسلمانوں کے لئے اہم دن شمار کیا جاتا ہے۔ #حاجیوں کیلئے اس دن ظہر سے لے کر مغرب تک #عرفات کے میدان میں توقف کرنا ضروری ہے۔ مختلف پہلووں سے اس دن کو عظمت حاصل ہے، بندگی اور عبادت کے ذریعہ معنوی کمال حاحل کرنے کے لئے یہ دن مشہور ہے اور اس دن کے لئے مختلف #اعمال، #اذکار اور #دعائیں مشہور یں ہیں جن میں سے سب سے مشہور #امام_حسین علیہ السلام کی
🏴#حضرت_مسلم اور #جناب_ہانی علیہما السلام کی #شہادت
اس دن کی ایک اہم مناسبت یہ بھی ہے کہ آج #سفیر_حسین علیہ السلام کی شہادت کا دن ہے۔ سن ۶۰ ہجری میں مسلم بن عقیل علیہ السلام کو #عبید_اللہ_بن_زیاد نے دھوکہ دے کر اسیر کر لیا اور دارالاقامہ لے جا کر شہید کردیا۔ شہادت کے بعد آپ کے بدن کی بےحرمتی کی گئی اور یہ گویا #کربلا میں ہونے والی شہادتوں کا آغاز تھا۔
آج ہی کے دن جناب مسلم کے دوست اور امام حسین علیہ السلام کے محب جناب #ہانی_بن_عروہ کو بھی شہید کیا گیا۔
امام حسین علیہ السلام نے دونو کی خبر شہادت سن کر بہت گریہ کیا اور #آیت_استرجاع پڑھتے رہے۔
🔹 اس دن کی عظمت
#امام_صادق علیہ السلام نے فرمایا کہ اگر #رمضان میں کسی کی مغفرت نہ ہو سکے تو وہ آیندہ رمضان کا انتظار کرے، مگر یہ کہ روز عرفہ کو درک کر لے۔ (من لا یحضرہ الفقیہ ج۲،ص ۹۹)
——————-
#شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ #حدیث #اہلبیت #رسول_اللہ
🌐imamsadiq.tv/ur
📧 urdu@imamsadiq_tv
t.me/imamsadiq_ur
facebook.com/imamsadiq.ur
instagram.com/imamsadiq_ur
WhatsApp: +98-9197786110
🔹 ۱۰ذیالحجہ مسلمانوں کے لئے اہم #عید_کا_دن ہے اور اس دن کو مختلف ناموں سے جانا جاتا ہے۔ آج کے دن کو #بقرعید ،#عید_قربان یا #عید_الاضحی بھی کہتے ہیں۔ آج کے دن #مسلمان #حج کے تمام اعمال انجام دینے کے بعد #اللہ کی راہ میں #قربانی پیش کرتے ہیں اور یہ عمل در حقیقت #جناب _براہیم علیہ السلام کی تاسی ہے۔ جناب ابراہیم علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ کی جانب سے حکم ہو اکہ اپنے فرزند #اسماعیل علیہ السلام کو خدا کی راہ میں #قربان کر دیں تو جناب ابراہیم علیہ السلام حکم الہی کے مطابق اپنے بیٹے اسماعیل علیہ السلام کو قربان کرنے لے گئے اور جیسے ہی گردن پر چھری چلائی ویسے ہی خدا کی قدرت سے ایک #دنبہ حضرت اسماعیل علیہ السلام کی جگہ آگیا اور اس طرح اسماعیل علیہ السلام کی جگہ دنبہ ذبح ہو گیا۔ یہ ایک #امتحان_الہی تھا جس میں جناب ابراہیم علیہ السلام کامیاب ہوئے۔ اور اسی عمل کی یاد کو بحکم خداوند عالم آج بھی مسلمان انجام دیتے ہیں۔
🔸 ۱۰ ذوالحجہ کی #شب بہت مبارک شب ہے اور اس میں #شب_بیداری کا حکم دیا گیا ہے۔عید قربان کے دن کے کچھ اعمال بھی ذکر کئے گئے ہیں، جیسے #غسل_کرنا، #نماز_عید پڑھنا، #قربانی_کرنا، #امام_حسین علیہ السلام کی #زیارت ، #دعائے_ندبہ پڑھنا #مستحب ہے۔
🌸 #قربانی_کرنے_کی_اہمیت
🔸#ام_سلمہ علیہا السلام #رسول_اکرم ﷺ کی خدمت میں آئیں اور عرض کیا کہ یا رسول اللہ ﷺ آج عید قربان ہے اور میرے پاس کچھ نہیں ہے کہ میں قربانی کر سکوں۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا #قرض لو اور قربانی انجام دو کیونکہ قرض بعد میں ادا کیا جا سکتا ہے۔

🔹#امام_محمد_تقی علیہ السلام فرماتے ہیں کہ عید قربان کے دن #پانچ_اعمال سے زیادہ با فضیلت کوئی عمل نہیں: #قربانی_کرنا، #ماں_باپ_کے_ساتھ_نیکی_کرنا، جن #رشتہ_داروں نے رشتہ توڑ لیا ہو انسے دوبارہ #ہدیہ دے کر رشتہ بحال کرنا ، پہلے #سلام_کرنا، بہترین قربانی کر کے دوسروں کو کھانا کھلانا اور اپنے #پڑوسیوں ، #یتیموں، #مسکینوں اور #فقیروں کو بھی عطا کرنا۔

امام صادق علیہ السلام آنلائن مدرسہ اس مبارک موقع پر تمام مومنین کی خدمت میں مبارک باد پیش کرتا ہے۔
#شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ #حدیث #اہلبیت #رسول_اللہ
🌐imamsadiq.tv/ur
📧 urdu@imamsadiq_tv
t.me/imamsadiq_ur
facebook.com/imamsadiq.ur
instagram.com/imamsadiq_ur