امام صادق علیه السلام آنلائن مدرسہ
125 subscribers
120 photos
5 videos
284 links
عربی، اردو، فارسی اور انگریزی زبانوں میں جدید تعلیمی نظام کی شکل میں اسلامی تعلیمات کے حوزوی اور غیر حوزوی کورسز کی آنلائن تدریس۔
Download Telegram
🔰 #فقہی_سوال
نماز میں #عدول کرنے کا کیا مطلب ہے؟ عدول کی کتنی #قسمیں ہیں؟
#جواب:
نماز میں عدول کا مطلب ہوتا ہے کہ #نمازی اپنی نماز کے دوران اس نماز کی نیت کو دوسری نماز کی نیت میں بدل دے۔
نماز میں عدول کرنے کے مختلف مواقع ہوتے ہیں۔ ان #عدول_کے_مواقع کو #جائز، #مستحب، #واجب، اور #ممنوع میں تقسیم کیا جاتا ہے۔
🔹 #جائز_عدول
جائز عدول کا مطلب ہے کہ نماز کے دوران نماز کی #نیت_کو_بدلنے_میں_کوئی_حرج_نہیں ہے۔ مثلا جن مقامات پر قصر اور پوری نماز میں اختیار ہو وہاں #قصر_نماز کی نیت کو کامل نماز کی نیت کی طرف بدل دینا جائز ہے۔یا ایک #امام_جماعت سے دوسرے امام جماعت کی طرف نیت کو بدل دینا جائز ہےجبکہ پہلے امام جماعت کے لئے کوئی مشکل پیش آگئی ہو۔
🔸 #مستحب_عدول
نماز میں بعض اوقات نیت کو ایک نماز سے دوسری نماز کی طرف بدل دینا مستحب ہوتا ہے۔ مثلا گر کوئی شخص #نماز_جماعت میں شامل ہونا چاہتا ہو اور نماز جماعت شروع ہونے والی ہو تو نمازی کے لئے مستحب ہے کہ اپنی واجب نماز کی نیت کو مستحب نماز میں بدل کر نماز جلدی ختم کردے۔
🔸 #واجب_عدول
ایسے مواقع کہ جہاں نماز کی نیت کو بدل دینا واجب ہوتا ہے۔جیسے کوئی #مسافر شخص اپنی #قصر_نماز کے دوران دس دن قیام کی نیت کرلے تو واجب ہے کہ اس قصر نماز کی نیت کو کامل نماز کی طرف پلٹادے اور پوری چار رکعت ادا کرے۔
🔸 #ممنوع_عدول
وہ مقامات کہ جہاں #نیت_کو_بدلنا_جائز_نہیں ہوتا۔ جیسے کسی مستحب نماز سے عدول کر کے واجب نماز کی نیت کر لینا۔
🔻نوٹ: مزید اطلاع کے لئےاپنے مجتہد کی طرف رجوع کریں۔


#شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ #حدیث #اہلبیت #رسول_اللہ

🌐imamsadiq.tv/ur
📧 urdu@imamsadiq_tv
🟪t.me/imamsadiq_ur
🟦facebook.com/imamsadiq.ur
🟧instagram.com/imamsadiq_ur
🟩WhatsApp: +98-9197786110