Maktabah Salafiyyah Islamabad
2.29K subscribers
2.49K photos
52 videos
211 files
4.94K links
Updates of our website www.maktabahsalafiyyah.org
Download Telegram
[Urdu Article] Shari'ah ruling regarding celebrating Prophet's birthday (Melaad) – Various 'Ulamaa
عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منانےکا شرعی حکم
ترجمہ وترتیب: طارق علی بروہی
مصدر: شیخ ابن باز، ابن عثیمین، البانی، الفوزان اور فتوی کمیٹی کے کلام سے ماخوذ
پیشکش: توحیدِ خالص ڈاٹ کام
بسم اللہ الرحمن الرحیم
اصل محبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا جشن میلاد منانے میں نہیں بلکہ شریعت وسنت کی اتباع، تمسک، دعوت ، استقامت، بدعت واہل بدعت سے نفرت میں ہے۔
میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بدعت قرون ثلاثہ وہ تین نسلیں جن کے حق پر ہونے کی گواہی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دی یعنی صحابہ ، تابعین، تبع تابعین میں میلاد کا وجود نہیں تھا بلکہ میلاد کو چوتھی صدی ہجری میں شیعہ فاطمیوں نے ایجاد کیا۔
اس کی بدعت ہونے کا انکار صرف جاہل یا متعصب ہی کرتا ہے، جاہل کو دلیل کے ذریعہ رشد وہدایت کی جانب دعوت دی جائے جبکہ متعصب کے ہدایت کی دعاء کی جائے۔ہمیں دلیل کی پیروی کرنی چاہیے ناکہ کسی جاہل یا اندھے مقلد و مذہبی متعصب کی۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فرمان گرامی ہے:
’’إِنَّهُ مَنْ يَعِشْ مِنْكُمْ بَعْدِي فَسَيَرَى اخْتِلَافًا كَثِيرًا فَعَلَيْكُمْ بِسُنَّتِي، وَسَنَةِ الْخُلَفَاءِ الرَّاشِدِينَ الْمَهْدِيِّينَ، فَتَمَسَّكُوا بِهَا، وَعَضُّوا عَلَيْهَا بِالنَّوَاجِذِ، وَإِيَّاكُمْ مُحْدَثَاتِ الأُمُورِ، فَإِنَّ كُلَّ مُحْدَثَةٍ بِدْعَةٌ، وَكُلَّ بِدْعَةٍ ضَلالَةٌ‘‘([1])
(تم میں سے جو میرے بعد زیادہ عرصے زندہ رہے گا تو وہ بہت اختلاف دیکھے گا ، تمہیں میری سنت اور ہدایت یافتہ خلفائے راشدین کی سنت کو لازم پکڑنا چاہیے، اسے اپنے جبڑوں کے دانتوں سے مضبوطی کے ساتھ پکڑے رہو۔ اور (دین میں) نئے نئے کاموں سے بچو، کیونکہ دین میں ہر نیا کام بدعت ہے، اور ہر بدعت گمراہی ہے)۔
مکمل تفصیل مقالے میں پڑھیں ۔ ۔ ۔
[1] صحیح ترمذی 2676 وغیرہ۔
http://tawheedekhaalis.com/wp-content/uploads/2015/12/eid_milaad_nabi_sharai_hukm.pdf



[Urdu Audio] http://tawheedekhaalis.com/wp-content/uploads/2014/01/milaad_un_nabee_sharae_hukm_ulama_kalam.mp3


[Urdu Video] #eid_melaad un nabi manane ka #sharae_hukm - mukhtalif #ulamaa

https://safeshare.tv/x/VKXYiB4KMzg