[#SalafiUrduDawah Article] Brief biography of Sahabi #Abdullah_bin_Abbaas (radiAllaho anhuma) – Shaykh Muhammad bin Saaleh #Al_Uthaimeen
مختصر سوانح حیات #عبداللہ_بن_عباس رضی اللہ عنہما
فضیلۃ الشیخ محمد بن صالح #العثیمین رحمہ اللہ المتوفی سن 1421ھ
(سابق سنئیر رکن کبار علماء کمیٹی، سعودی عرب)
ترجمہ: طارق علی بروہی
مصدر: اصول تفسیر۔
پیشکش: توحیدِ خالص ڈاٹ کام
http://tawheedekhaalis.com/wp-content/uploads/2013/02/sawanah_hayat_abdullaah_bin_abbaas.pdf
بسم اللہ الرحمن الرحیم
آپ رضی اللہ عنہما رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چچا زاد بھائی ہیں۔ آپ رضی اللہ عنہما ہجرت سے تین سال قبل پیدا ہوئے۔ آپ رضی اللہ عنہما نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ملازمت (خدمت میں حاضری) اختیار کی کیونکہ آپ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چچازاد بھائی ہونےکےساتھ ساتھ ان کی خالہ سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زوجہ محترمہ بھی تھیں۔ انہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے سینے سے چمٹا کر یہ دعاء فرمائی:
’’اللَّهُمَّ عَلِّمْهُ الْحِكْمَةَ‘‘
(اےاللہ اسے حکمت کی تعلیم دے)۔
اورایک روایت میں ہے :
’’اللَّهُمَّ عَلِّمْهُ الْكِتَابَ‘‘([1])
(اسے کتاب کی تعلیم دے)۔
اور جب آپ رضی اللہ عنہما نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے وضوء کاپانی رکھا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کے لیے یہ بھی دعاء فرمائی:
’’اللَّهُمَّ فَقِّهُّ فِي الدِّينِ‘‘([2])
(اے اللہ اسے دین کی فقاہت عطاء فرما)۔
پس آپ رضی اللہ عنہما اس مبارک دعاء کے سبب سے اس امت کے تفسیر اور فقہ میں حبر (بہت بڑے عالم) ہوئے۔ کیونکہ اللہ تعالی نے آپ کو حصول علم کی حرص ،اس کی طلب میں محنت اور اس کی تعلیم دینے میں صبر کی توفیق عنایت فرمائی تھی۔ لہذا اس وجہ سے آپ رضی اللہ عنہما کو وہ بلند درجہ حاصل ہوا کہ امیر المومنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ انہیں اپنی مجالس میں بلاتے اور ان کے قول کو لیتے۔جس پر مہاجروں نےعرض کی:
’’أَلا تَدْعُو أَبْنَاءَنَا كَمَا تَدْعُو ابْنَ عَبَّاسٍ؟ قَالَ: ذَاكُمْ فَتَى الْكُهُولِ، إِنَّ لَهُ لِسَانًا سَئُولًا، وَقَلْبًا عَقُولًا‘‘([3])
(آپ ہمارے بیٹوں کو اس طرح کیوں نہیں بلاتے جیسے کہ ابن عباس رضی اللہ عنہما کو بلاتے ہیں؟! اس پر انہوں نے جواب دیا: یہ نوجوان تو پختہ عمر والوں جیسی دانائی رکھتا ہے، جس کی (طلب علم کی خاطر) باکثرت سوال کرنے والی زبان اور بہت اچھی طرح سمجھنے والا دل ہے)۔
بعدازیں آپ رضی اللہ عنہ نے ان لوگوں کو ایک دن بلایا پھر سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کوبھی بلابھیجاتاکہ سب لوگ اس نوجوان کی ذہانت وعلم دیکھ لیں۔ آپ رضی اللہ عنہ نے سب سے پوچھا تم سب لوگ اللہ تعالی کےاس فرمان کہ متعلق کیا کہتے ہو:
﴿اِذَا جَاءَ نَصْرُ اللّٰهِ وَالْفَتْحُ﴾ (النصر: 1)
(جب اللہ تعالی کی طرف سے نصرت اور فتح آپہنچے)
یہاں تک کہ پوری سورۃ تلاوت فرمائی۔ اس پر بعض نے کہا: اس میں اللہ تعالی نے ہمیں حکم دیا ہےکہ جب ہمیں وہ فتح نصیب فرمائے توہم اس کی حمدبیان کریں اوراستغفارکریں۔ اوربعض خاموش رہے۔ اس پر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے فرمایا: کیا تم بھی ایسا ہی کہتے ہو؟ آپ رضی اللہ عنہما نے فرمایا: نہیں۔ اس پر آپ رضی اللہ عنہ نے پوچھا تو پھر کیا کہتے ہو؟ فرمایا:
’’هُوَ أَجَلُ رَسُولِ اللَّهِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم أَعْلَمَهُ اللَّهُ لَهُ ﴿إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْحُ﴾ فَتْحُ مَكَّةَ، فَذَاكَ عَلَامَةُ أَجَلِكَ ﴿فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ وَاسْتَغْفِرْهُ إِنَّهُ كَانَ تَوَّابًا﴾، قَالَ عُمَرُ: مَا أَعْلَمُ مِنْهَا إِلَّا مَا تَعْلَمُ‘‘([4])
(اس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی موت کی خبر ہے۔ اللہ تعالی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو خبر دے رہا ہے کہ جب اللہ تعالی کی نصرت آن پہنچے اور فتح سے مراد فتح مکہ ہے،تو یہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دنیا سے رخصت ہونے کی علامت ہے۔ پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو چاہیے کہ اپنے رب کی حمد کےساتھ تسبیح بیان کریں اور استغفار کریں بے شک وہ تو بڑا توبہ قبول کرنے والا ہے۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں بھی اس کی یہی تفسیر جانتا ہوں جو تم جانتے ہو)۔
اور سیدناعبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:
’’لَنِعْمَ تُرْجُمَانُ الْقُرْآنِ ابْنُ عَبَّاسٍ‘‘([5])
(ابن عباس رضی اللہ عنہما کیا ہی خوب ترجمان القرآن ہیں)۔
اور فرمایا:
’’لَوْ أَدْرَكَ أَسْنَانَنَا مَا عَاشَرَهُ مِنَّا أَحَدٌ‘‘([6])
( اگر وہ ہماری عمر کو پہنچ جائے تو ہم سے کوئی ان کے ہم پلہ نہ ہو)۔
یعنی ان کی کوئی نظیر نہ ہو حالانکہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما ان کے بعد 36 سال حیات رہے اس سے آپ اندازہ لگائیں کہ کتنا کچھ علم اس عرصہ میں حاصل کرلیا ہوگا۔