Maktabah Salafiyyah Islamabad
2.1K subscribers
2.48K photos
52 videos
211 files
4.91K links
Updates of our website www.maktabahsalafiyyah.org
Download Telegram
#UrduSalafiDawah
تمام مسلمانان عالم کو #توحید_خالص_ڈاٹ_کام کی طرف سے #عید_مبارک
tamam musalmano ko #tawheedekhaalis.com ki traf say #eid_mubarak
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

https://www.facebook.com/Tawheedekhaalis
یہ فیس بک پیج #اردو_سلفی_ویب_سائٹ "#توحید_خالص_ڈاٹ_کام" www.tawheedekhaalis.com کا آفیشل پیج ہے۔

ہماری ویب سائٹس کی اپ ڈیٹس حاصل کرنے کے لیے اسے وزٹ کیجئے، اور دوست احباب تک بھی اسے پروموٹ کیجئے۔

جزاکم اللہ خیرا

#SalafiUrduDawah
#SalafiUrduDawah

اب #توحید_خالص ڈاٹ کام کی کتابیں پمفلٹس اور دیگر لٹریچر یہاں سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔
#فضلی_بک شاب
اردو بازار، کراچی۔
پوسٹل کوڈ: 74400
فون: +922132629724
[#SalafiUrduDawah Article] How to attain the pure #Tawheed? - Shaykh #Abdul_Azeez_Aal_Shaykh

#توحید ِخالص کو کس طرح پایا جاسکتا ہے؟

فضیلۃ الشیخ #عبدالعزیز_آل_الشیخ حفظہ اللہ

(مفتئ اعظم، سعودی عرب)

ترجمہ: طارق علی بروہی

مصدر: كيفية تحقيق التوحيد الخالص۔

پیشکش: توحیدِ خالص ڈاٹ کام

http://tawheedekhaalis.com/wp-content/uploads/2017/10/tawheedekhaalis_ka_husool.pdf

بسم اللہ الرحمن الرحیم

سوال:ایک مسلمان کس طرح سے توحید خالص کو پاسکتا ہے جو کہ قبروں کی عبادت اور قبروں (مزاروں) کی زیارت وغیرہ سے پاک ہو ؟

جواب: علماء کرام فرماتے ہیں : توحید کو شرک کے تمام شائبوں ، بدعات ومعاصی سے پاک کرکے ہی کماحقہ پایا جاسکتا ہے، کیونکہ بلاشبہ شرک اس کے سراسر منافی ہے، اور بدعات اس میں قدح کا سبب ہیں، اور معاصی اس کے ثواب میں کمی کا باعث ہيں۔ پس توحید کو اس طور پر پایا جاسکتا ہے کہ ہم اکیلے اللہ کی بلاشرکت عبادت کریں، اس کی عبادت میں کسی غیر کو شریک نہ کریں، نہ ذبح میں، نہ نذر ومنت میں، نہ دعاء میں، نہ رجاء وامید میں، نہ خوف میں، نہ رہبت وڈر میں، نہ رغبت میں، پس ہماری دعاء اکیلے اللہ کے لیے ہو، ہماری نذر ومنت اکیلے اللہ کے لیے ہو، فرمان باری تعالی ہے:

﴿قُلْ اِنَّ صَلَاتِيْ وَنُسُكِيْ وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِيْ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِيْنَ﴾ (الانعام: 162)

(کہو کہ بے شک میری نماز اورمیری قربانی اور میرا جینا اورمیرا مرنا ، اللہ رب العالمین کےلیے ہے)

اور فرمایا:

﴿وَاَنَّ الْمَسٰجِدَ لِلّٰهِ فَلَا تَدْعُوْا مَعَ اللّٰهِ اَحَدًا﴾ (الجن: 18)

(اور بے شک مساجد تو اللہ تعالی ہی کے لیے ہيں، پس تم اللہ تعالی کے ساتھ کسی اور کو نہ پکارو)

اور فرمایا:

﴿وَاِنْ يَّمْسَسْكَ اللّٰهُ بِضُرٍّ فَلَا كَاشِفَ لَهٗٓ اِلَّا ھُوَ ۚ وَاِنْ يُّرِدْكَ بِخَيْرٍ فَلَا رَاۗدَّ لِفَضْلِهٖ ۭ يُصِيْبُ بِهٖ مَنْ يَّشَاۗءُ مِنْ عِبَادِهٖ ۭ وَھُوَ الْغَفُوْرُ الرَّحِيْمُ ﴾ (یونس: 107)

(اور اگر اللہ تجھے کوئی تکلیف پہنچائے تو اس کے سوا اسے کوئی دور کرنے والا نہیں، اور اگر وہ تیرے ساتھ کسی بھلائی کا ارادہ کرلے تو کوئی اس کے فضل کو ہٹانے والا نہیں، وہ اسے اپنے بندوں میں سے جس کو چاہے پہنچا دیتا ہے اور وہی بےحد بخشنے والا، نہایت رحم کرنے والا ہے)

پس توحید کا حق ادا کرنے والا اپنے دل کو صرف اپنے رب سے جوڑتا ہے، محبت، خوف وامید کے ساتھ، اور توحیدکا حق ادا کرنے والا جانتا ہے مشکل کشائی اور بھلائی کا حصول صرف اللہ تعالی کے ہاتھ میں ہے۔ اور غیراللہ سے دعاء کرنا اسے پکارنا اس پکارنے والے کو کوئی نفع نہیں دیتا نہ فائدہ پہنچاتا ہے، اللہ تعالی کا ارشاد ہے:

﴿وَمَنْ اَضَلُّ مِمَّنْ يَّدْعُوْا مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ مَنْ لَّا يَسْتَجِيْبُ لَهٗٓ اِلٰى يَوْمِ الْقِيٰمَةِ وَهُمْ عَنْ دُعَاۗىِٕهِمْ غٰفِلُوْنَ﴾ (الاحقاف: 5)

(اور اس سے بڑھ کر کون گمراہ ہو سکتا ہے جو اللہ کے سوا انہیں پکارتا ہے جو قیامت کے دن تک اس کی دعاء قبول نہیں کرسکتے، اور وہ تو ان کے پکارنے سے ہی بےخبر ہیں)

پس توحید کا حق ادا کرنے والا انبیاء واولیاء سے نہیں مانگتا انہيں پکار کر یا مدد طلب کرکے، یا ان سے فریاد کرکے یا ان سے مشکل کشائی اور قرض کی ادائیگی کروادینے کی امید رکھ کر۔ بلکہ وہ تو صرف اور صرف اپنے رب، تمام کائنات کے مالک وبادشاہ، جو ہمیشہ زندہ ہے جسے موت نہيں کو پکارتا ہے، کیونکہ وہ علم رکھتا ہے کہ ان فوت شدگان کے جسم سے ان کی روحیں جدا ہوچکی ہیں، پس یہ مردہ ہیں زندہ نہيں، جو ان کو پکارتا ہے وہ اس کی پکار کو نہيں سنتے اور اگر سن بھی لیں تو قبول نہيں کرسکتے[1]، وہ اس میں سے کسی چیز کی قدرت نہيں رکھتے، بلکہ وہ تو صرف مردے ہيں، پس ان سے دعاء کرنا اور التجاء کرنا پرلے درجے کی جہالت وبیوقوفی ہے، اور ہم اللہ تعالی ہی سے عافیت کا سوال کرتے ہیں)[2](۔



[1] جیسا کہ اللہ تعالی کا فرمان ہے :

﴿يُوْلِجُ الَّيْلَ فِي النَّهَارِ وَيُوْلِجُ النَّهَارَ فِي الَّيْلِ ۙ وَسَخَّرَ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ ڮ كُلٌّ يَّجْرِيْ لِاَجَلٍ مُّسَمًّى ۭ ذٰلِكُمُ اللّٰهُ رَبُّكُمْ لَهُ الْمُلْكُ ۭ وَالَّذِيْنَ تَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِهٖ مَا يَمْلِكُوْنَ مِنْ قِطْمِيْرٍ، اِنْ تَدْعُوْهُمْ لَا يَسْمَعُوْا دُعَاۗءَكُمْ ۚ وَلَوْ سَمِعُوْا مَا اسْتَجَابُوْا لَكُمْ ۭ وَيَوْمَ الْقِيٰمَةِ يَكْفُرُوْنَ بِشِرْكِكُمْ ۭ وَلَا يُنَبِّئُكَ مِثْلُ خَبِيْرٍ ﴾ (فاطر: 13-14)
#دبئی شرعی #علمی_دورہ 2017 (2 - 6 نومبر، 2017ع)

1- شرح (#كتاب_الطهارة من #بداية_العابد_وكفاية_الزاهد) للشيخ #عبد_الله_محمد_النجمي
[#طہارت کے #فقہی_مسائل]
http://riadalsaliheen.com/ar/%D8%A7%D9%84%D8%B9%D8%B1%D8%A8%D9%8A%D8%A9-%D8%B4%D8%B1%D8%AD-%D9%83%D8%AA%D8%A7%D8%A8-%D8%A7%D9%84%D8%B7%D9%87%D8%A7%D8%B1%D8%A9-%D9%85%D9%86-%D8%A8%D8%AF%D8%A7%D9%8A%D8%A9-%D8%A7%D9%84%D8%B9/

2- شرح (#كشف_الكربة_في_وصف_حال_أهل_الغربة) للشيخ د. #هشام_بن_خليل_الحوسني
[#اہل_حق کا لوگوں میں #اجنبی ہوجانا، جیسا کہ اسلام کی ابتدائی زمانے میں ہوا کرتے تھے، اس سے متعلق #احادیث_وآثار]
http://riadalsaliheen.com/ar/%D8%A7%D9%84%D8%B9%D8%B1%D8%A8%D9%8A%D8%A9-%D8%B4%D8%B1%D8%AD-%D9%83%D8%B4%D9%81-%D8%A7%D9%84%D9%83%D8%B1%D8%A8%D8%A9-%D9%81%D9%8A-%D9%88%D8%B5%D9%81-%D8%AD%D8%A7%D9%84-%D8%A3%D9%87%D9%84-%D8%A7/

3- شرح (#كتاب_الجامع من #الكافي) للشيخ د. #محمد_بن_غالب_العمري
[جامع #آداب_و_اخلاق سے متعلق #احکام]
http://riadalsaliheen.com/ar/%D8%A7%D9%84%D8%B9%D8%B1%D8%A8%D9%8A%D8%A9-%D8%B4%D8%B1%D8%AD-%D9%83%D8%AA%D8%A7%D8%A8-%D8%A7%D9%84%D8%AC%D8%A7%D9%85%D8%B9-%D9%85%D9%86-%D8%A7%D9%84%D9%83%D8%A7%D9%81%D9%8A-%D9%84%D9%84%D8%B4/

4- شرح (#كتاب_التوبة من #صحيح_مسلم) للشيخ #أسامة_بن_سعود_العمري
[#توبہ کی تعریف، احکام، #شرائط و #فضا‏ئل وغیرہ سے متعلق صحیح مسلم کی احادیث]
http://riadalsaliheen.com/ar/%D8%A7%D9%84%D8%B9%D8%B1%D8%A8%D9%8A%D8%A9-%D8%B4%D8%B1%D8%AD-%D9%83%D8%AA%D8%A7%D8%A8-%D8%A7%D9%84%D8%AA%D9%88%D8%A8%D8%A9-%D9%85%D9%86-%D8%B5%D8%AD%D9%8A%D8%AD-%D9%85%D8%B3%D9%84%D9%85-%D9%84/

ان شاء اللہ ان #دروس کے #فوائد وقتاً فوقتاً اردو میں ترجمہ کرکے ویب سائٹ #توحید_خالص_ڈاٹ_کام کے ذریعے پیش کیے جاتے رہیں گے۔