Maktabah Salafiyyah Islamabad
2.29K subscribers
2.49K photos
52 videos
211 files
4.94K links
Updates of our website www.maktabahsalafiyyah.org
Download Telegram
[#SalafiUrduDawah Book] #Actualising #Monotheism (#Tawheed) in the #Worship of #Major_Pilgrimage (#Hajj) - Shaykh Saaleh bin Fawzaan #Al-Fawzaan

#حج کی #عبادت میں #حقِ_توحید کی ادائیگی - شیخ صالح بن فوزان #الفوزان

شیخ صالح الفوزان حفظہ اللہ فرماتے ہیں:

۔۔۔اللہ تعالی اسلام کو ہمارے لیے دین بناکر راضی ہوا۔ میں گواہی دیتا ہوں کہ نہیں ہے کوئی معبود حقیقی مگر صرف اللہ، وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں، نہ اس کی ربوبیت میں ، نہ الوہیت میں اور نہ اسماء وصفات میں:



﴿تَبٰرَكَ اسْمُ رَبِّكَ ذِي الْجَلٰلِ وَالْاِكْرَامِ﴾ (الرحمن: 78)

(بہت برکت والا ہے تیرے رب کا نام جو بڑے جلال اور اکرام والا ہے)



اور میں گواہی دیتاہوں کہ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ تعالی کے بندے اور اس کے رسول ہیں، وہ افضل ترین شخصیت ہیں کہ جنہوں نے نماز پڑھی اور روزے رکھے، حج کے مشاعر میں وقوف فرمایا اور بیت الحرام کا طواف فرمایا، آپ پر آپ کی جلیل القدر آل اوراصحاب پر اللہ تعالی کے بے شمار صلاۃ وسلام ہوں۔ اما بعد:



اے لوگو! اللہ تعالی کا تقوی اختیار کرو، فرمان الہی ہے:

﴿اِنَّ اَوَّلَ بَيْتٍ وُّضِــعَ لِلنَّاسِ لَلَّذِيْ بِبَكَّةَ مُبٰرَكًا وَّھُدًى لِّـلْعٰلَمِيْنَ﴾ (آل عمران: 96)

(بے شک پہلا گھر جو لوگوں کے لیے مقرر کیا گیا، یقیناً وہی ہے جو بکہ میں ہے، بہت با برکت اور جہانوں کے لیے ہدایت ہے) ۔۔۔

http://tawheedekhaalis.com/wp-content/uploads/2014/09/hajj_ibadah_tawheed_tehqeeq.pdf