Maktabah Salafiyyah Islamabad
2.29K subscribers
2.49K photos
52 videos
211 files
4.94K links
Updates of our website www.maktabahsalafiyyah.org
Download Telegram
[#SalafiUrduDawah Book] O #prophet!Truly, We will suffice you against the scoffers – Shaykh Saaleh bin Fawzaan #Al_Fawzaan
اے #نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! بےشک ہم آپ کو مذاق اڑانے والوں کے مقابلے میں کافی ہیں
فضیلۃ الشیخ صالح بن فوزان #الفوزان حفطہ اللہ
(سنیئر رکن کبار علماء کمیٹی، سعودی عرب)
ترجمہ وعناوین: طارق علی بروہی
مصدر: درس بعنوان: ﴿إِنَّا كَفَيْنَاكَ الْمُسْتَهْزِئِينَ﴾۔
پیشکش: توحیدِ خالص ڈاٹ کام
بسم اللہ الرحمن الرحیم
موضوع کی اہمیت
گستاخئ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مظاہر صرف آج کی بات نہيں
مشرکین کی طرف سے گستاخی
اہل کتاب کی طرف سے گستاخی
منافقین کی طرف سے گستاخی
شہوات وخواہشات پرست لوگوں کی طرف سے گستاخی
یہ سب مل کر بھی نبئ رحمت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا کچھ بھی نہيں بگاڑ سکتے
پیارے پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مقام محمود
اللہ تعالی نے اپنے خلیل صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ذکر ہمیشہ کے لیے بلند فرمادیا
آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دشمن ہی ذلیل ورسوا رہیں گے
گستاخوں اور مذاق اڑانے والوں کے مقابلے میں اللہ تعالی ہی اپنے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کافی ہے
یہود و نصاریٰ کی تاریخ ہی اپنے انبیاء کرام علیہم الصلاۃ والسلام کے ساتھ گستاخیوں اور نافرمانیوں سے عبارت ہے
یہودیوں کی انبیاء کرام علیہم الصلاۃ والسلام کو ایذاء رسانی
نصاریٰ کی انبیاء کرام علیہم الصلاۃ والسلام کو ایذاء رسانی
اہل کتاب کی طرف سے گستاخیاں حیرت کی بات نہيں
امت محمدیہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بھی مطلوب ہے کہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نصرت کریں
نصرت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے طریقے
مومنین کو بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ایذاء رسانی سے خبردار کیاگیا ہے
ادبِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے تقاضے
نصرت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا آغازاپنے نفس کے ساتھ کیا جائے
جانثار صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی مثال
یہود و نصاریٰ کے تقارب بین الادیان اور دوستی کے جھوٹے دعوؤں سے دھوکہ نہ کھائیں
سوالات
دفاع نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو شرعی ضوابط کے ساتھ منضبط کرنا
گستاخئ رسول کرنے والے ممالک کے ساتھ کیا سلوک کیا جائے، ان کی مصنوعات کے بائیکاٹ کا حکم؟
گمراہ داعیان اور جماعتوں کی طرف سے نصرت نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنسس کی حیثیت
گستاخئ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مسئلے کے تعلق سے تعلیمی اداروں کے طلبہ کی رہنمائی
نصرت نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں بعض عبارتیں لکھنے اور لٹکانے کا حکم
نصرت نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلے میں کارگر اسالیب
یہود و نصاریٰ پر عمومی ہلاکت کی بددعاء کرنے کا حکم
امام الانبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں بلندی کی دعاء کرنے کا حکم
یورپ میں رہتے ہوئے گستاخئ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو آئے دن سننا
گستاخ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کافر کے قتل کا حکم
اسلامی چینلز کو نصیحت
کیا صرف خلوت منع ہے اختلاط نہیں؟!
اپنی اولاد کو خارجی افکار والوں کی صحبت سے بچانا
اہل بدعت کی تعزیت کا حکم
کافر کی غیبت کا حکم
کیا فوت شدگان اپنی زیارت کرنے والوں کو سن سکتے ہيں اور ان کی خبریں جانتے ہيں
اگر مسجد میں اس وقت داخل ہوں جبکہ امام آخری تشہد میں ہوتو کیا کیا جائے
اہل بدعت کا سلفیوں کو مختلف القاب دینا
حقیقی علماء اور نام نہاد علماء میں امتیاز
کفار کے شعار کنندہ ہوئی چیز کے استعمال کا حکم
کیا جہاد کے مسائل اسامہ بن لادن اور ایمن الظواہری علماء سے بہتر جانتے ہيں!
آکو پنچر علاج کا کیا حکم
خواتین کا نماز میں ہتھیلیاں اور قدم نہ ڈھانپنا
کیا چہرے کا پردہ اختلافی مسئلہ ہے
کئی برس مریض رہنے والا کیا روزے کی قضاء رکھے
سورج اور چاند گرہن کے تعلق سے غلط فہمی پھیلانا
مہینے کے اکثر ایام میں حیض کا جاری رہنا
زیتوں کے تیل کی زکوٰۃ
تجارتی انشورنس کا حکم
طلبہ کو ان کے حق سے زیادہ مارکس دینا
اللہ تعالی سے مخلوق کے حق کے واسطے سے سوال کرنا
سورۃ المدثر کی کی ایک آیت کی تفسیر
بارش کے نزول میں تاخیر کے اسباب

http://tawheedekhaalis.com/wp-content/uploads/2017/04/inna_kafainaka_almustahzieen.pdf

[Urdu Video] https://youtu.be/bRCEpaq6PVI

[Urdu Audio] http://tawheedekhaalis.com/wp-content/uploads/2017/07/inna_kafainaka_almustahzieen.mp3
[#SalafiUrduDawah Article] Celebrating #prophet's_birthday is an imitation of Christians and an innovation – Shaykh Saaleh bin Fawzaan #Al_Fawzaan
#جشن_عید_میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منانا نصاریٰ کی کرسمس کی مشابہت اوربدعت ہے
فضیلۃ الشیخ صالح بن فوزان #الفوزان حفظہ اللہ
(سنیئر رکن کبار علماء کمیٹی، سعودی عرب)
مصدر: عقیدۂ توحید اور اس کے منافی امور سے ماخوذ
پیشکش: توحیدِ خالص ڈاٹ کام

http://tawheedekhaalis.com/wp-content/uploads/2015/12/jashn_eid_milaad_nabi_bidat_nasara_mushabihat.pdf

بسم اللہ الرحمن الرحیم
سچ فرمایا تھا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے:
’’لَتَتْبَعُنَّ سَنَنَ مَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ‘‘([1])
(تم ضرور گذشتہ قوموں کے طریقوں کی اتباع کرو گے)۔
جشن میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منانا سراسر عیسائیوں کی تقلید ہے اس لئے کہ عیسائی سیدنا مسیح علیہ الصلاۃ والسلام کی ولادت کا دن مناتے ہیں۔ اسلام میں یہ چیز نہیں ہے لیکن اکثر جاہل مسلمان اور گمراہ کن علماء ہر سال ماہ ربیع الاول کو میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نام سے جشن و جلوس کرنے لگے ہیں۔ بعض لوگ تو اس طرح کے جلسے مسجد ہی میں منعقد کرتے ہیں اور بعض لوگ اپنے گھروں میں یا اس کام کے لئے مخصوص کی گئی جگہوں میں بڑے اہتمام سے منعقد کرتے ہیں ۔جس میں بڑی تعداد میں لوگوں کا ہجوم ہوتاہے اور یہ سب کچھ نصاریٰ کی تقلید و نقل میں کرتے ہیں۔ نصاریٰ جس طرح سیدناعیسیٰ علیہ الصلاۃ والسلام کی میلاد(کرسمس) مناتے ہیں ٹھیک اسی طرح مسلمان بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی میلاد مناتے ہیں اور میلاد کی ہر چیز میں ان کی تقلید کرتے ہیں ۔ جبکہ اس طرح کے جشن و جلوس میں بدعت و خرافات اور نصاریٰ کی تقلید ہونے کے علاوہ بھی ہزاروں طرح کے شرکیہ اعمال کئے جاتے ہیں اور منکرات کا ارتکاب کیا جاتا ہے۔ ایسے نعتیہ کلام پیش کئے جاتے ہیں جن میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حق میں غلو ہوتا ہے پھر اللہ تعالیٰ کے بجائے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہی سے دعائیں مانگی جاتی ہے، اور استغاثہ کیا جاتا ہے ،جبکہ خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی مدح وتعریف میں غلو کرنے سے منع فرمایا ہے:
’’لَا تُطْرُونِي كَمَا أَطْرَتِ النَّصَارَى ابْنَ مَرْيَم ، إِنَّمَا أَنَا عَبْدٌ فَقُولُوا: عَبْدُ اللهِ وَرَسُولُه‘‘([2])
(دیکھو میری تعریف میں غلو نہ کرنا، جس طرح نصاری نے ابن مریم علیہما الصلاۃ والسلام کی تعریف میں غلو کیا ہے، بے شک میں بندہ ہوں لہٰذا مجھے اللہ کا بندہ اور اس کا رسول ہی کہا کرو)۔
اور کبھی تو ایسی محافل میں مردوزن کا اختلاط ، فسادِ اخلاق اور منشیات بھی عام ہوتی ہیں۔
لفظ’’الإطراءُ‘‘ جو حدیث میں آیا ہے اس کے معنی ہے: ’’الغُلُوّ في المدح‘‘ (مدح و تعریف میں غلو کرنا)، میلا دالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جشن و جلوس میں عموماً لوگ یہی اعتقاد رکھتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلمبذاتِ خود اس محفل میں تشریف لاتے ہیں، اس کے علاوہ اس کی دوسری برائیاں یہ ہیں کہ ان میں لوگ اجتماعی طور پر نعت خوانی و اناشید(نظم خوانی اور قوالی) کرتے ہیں۔ طبلے وغیرہ بجائے جاتے ہیں اور صوفیوں بدعتیوں کے اذکار و اور اد پڑھے جاتے ہیں۔ اس میں مرد و زن کا اختلاط بھی ہوتا ہے،جس سے فتنہ و فساد پیدا ہوتا ہے ،لوگوں کا فواحش میں پڑنے کا پورا خطرہ رہتا ہے، اگر یہ محفلیں ان تمام برائیوں سے پاک بھی ہوں تو بھی لوگو ں کا اس بات کے لئے جمع ہونا اجتماعی طور پر کھانا پینا ،خوشی و مسرت کا اظہار کرنا ایک بدعت ہے اور دین میں ایک نئی چیز ایجاد کرنا ہے، جبکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
’’وَكُلَّ مُحْدَثَةٍ بِدْعَةٌ وَكُلَّ بِدْعَةٍ ضَلَالَةٌ‘‘([3])
(دین میں ہر نئی چیز بدعت ہے اور ہر بدعت گمراہی ہے)۔
اور آہستہ آہستہ اس طرح کے جلسوں میں منکرات اور برائیوں کا در آنا یقینی بات ہے جیسا کہ عموماً ہوتا ہے۔
ہم یہ بتاچکے ہیں کہ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منانا ایک بدعت ہے، اس لئے کہ کتاب و سنت ، سلف صالحین اور خیر القرون میں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی ہے۔ یہ چوتھی صدی ہجری کی پیداوار ہےاور شیعہ فاطمیوں نے اسے ایجاد کیا ہے امام ابو حفص تاج الدین الفاکہانی رحمہ اللہ کا کہنا ہے:
[#SalafiUrduDawah Article] #Prohibition_of_exaggeration and neglectfulness in praising #Rasoolullaah صلي الله عليه وآله وسلم – Shaykh Saaleh bin Fawzaan #Al_Fawzaan
#رسول_اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی #تعریف_میں_افراط_وتفریط کی ممانعت
فضیلۃ الشیخ صالح بن فوزان #الفوزان حفظہ اللہ
(سنیئر رکن کبار علماء کمیٹی، سعودی عرب)
مصدر: عقیدۂ توحید اور اس کے منافی امور سے ماخوذ
پیشکش: توحیدِ خالص ڈاٹ کام

http://tawheedekhaalis.com/wp-content/uploads/2015/12/nabi_tareef_afraat_tafreet.pdf

بسم اللہ الرحمن الرحیم
غلو کہتے ہیں:
’’تجاوز الحد ، يُقالُ : غَلا غُلُوًّا ، إذا تجاوز الحد في القدر‘‘
(حد سے تجاوز کرجانے کو، کوئی شخص جب اندازہ میں حد سے آگے بڑھ جاتا ہے تو اس کے لئے غلو کا لفظ استعمال ہوتا ہے)۔
اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے:
﴿لاَ تَغْلُواْ فِیْ دِیْنِکُمْ﴾ (النساء:171)
(اپنے دین(کی بات) میں حد سے نہ بڑھو)
اور اطراء کہتے ہیں:
’’مجاوزة الحدِّ في المدح ، والكذب فيه‘‘
( کسی کی تعریف میں حد سے آگے بڑھ جانے کو اور اس میں جھوٹ ملانے کو)۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حق میں غلو کا مطلب یہ ہے کہ آپ کی قدرو منزلت کے تعیین میں حد سے تجاوز ہو جائے۔ اس طور پر کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو عبدیت و رسالت کے رتبے سے آگے بڑھا دیا جائے اور کچھ الٰہی خصائص و صفات آپ کی طرف منسوب کر دیئے جائیں۔ مثلاً آپ کو مدد کے لئے پکارا جائے، اور اللہ تعالیٰ کے بجائے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے استغاثہ (فریاد) کی جائے اورآپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی قسم کھائی جائے وغیرہ۔
اسی طرح آپ کے حق میں مبالغہ سے مراد یہ ہے کہ آپ کی مدح و توصیف میں اضافہ کر دیا جائے، اس چیز سے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خود روک دیا تھا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
’’لَا تُطْرُونِي كَمَا أَطْرَتِ النَّصَارَى ابْنَ مَرْيَم ، إِنَّمَا أَنَا عَبْدٌ فَقُولُوا: عَبْدُ اللهِ وَرَسُولُه‘‘([1])
(میری حد سے زیادہ تعریف نہ کیا کرو جیسا کہ نصاری نے ابن مریم علیہما الصلاۃ والسلام کے بارے میں کہا۔ میں تو بس ایک بندہ ہی ہوں لہٰذا مجھے اللہ کا بندہ اور اس کا رسول کہا کرو)۔
یعنی باطل اوصاف سے میری تعریف نہ کرنا اور میری تعریف میں غلو نہ کرنا جیسا کہ نصاری نے سیدنا عیسٰی علیہ الصلاۃ والسلام کی تعریف میں کیا ہے کہ ان کو الوہیت کے درجہ تک پہنچا دیا، دیکھو تم میری اس طرح تعریف کرو جس طرح کہ میرے رب نے میری تعریف کی ہے۔ لہٰذا مجھے اللہ کا بندہ اور اللہ کا رسول کہا کرو، یہی وجہ ہے کہ ایک صحابی نے جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کہا کہ:
’’أَنْتَ سَيِّدُنَا، فَقَالَ: السَّيِّدُ اللَّهُ‘‘
( آپ ہمارے سید (سردار) ہیں تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: سید تو اللہ تعالیٰ ہے)
اور جب انہوں نے کہا کہ:
’’أَفْضَلُنَا فَضْلًا وَأَعْظَمُنَا طَوْلًا، فَقَالَ: قُولُوا بِقَوْلِكُمْ أَوْ بَعْضِ قَوْلِكُمْ، وَلَا يَسْتَجْرِيَنَّكُمُ الشَّيْطَانُ‘‘([2])
(ہم میں سے افضل اور سب سے بڑے ہیں درجے کے اعتبار سے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو تم عام طور پر کہتے ہو ویسے ہی کہو کہیں ایسا نہ ہو کہ اس معاملہ میں شیطان تمہیں اپنا وکیل بنالے)۔
اسی طرح کچھ لوگوں نے آپ سے کہا کہ اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم!
’’يَا خَيْرَنَا وَابْنَ خَيْرِنَا، وَيَا سَيِّدَنَا وَابْنَ سَيِّدِنَا‘‘
(اے ہم میں کے سب سے بہتر اور ہم میں کے سب سے بہتر کے بیٹے اور ہمارے سردار و ہمارے سردار کے بیٹے !)
یہ سن کر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
’’يَا أَيُّهَا النَّاسُ، قُولُوا بِقَوْلِكُمْ وَلا يَسْتَهْوِيَنَّكُمُ الشَّيْطَانُ،أَنَا مُحَمَّدٌ عَبْدُ اللَّهِ وَرَسُولُهُ مَا أَحَبُّ أَنْ تَرْفَعُونِي فَوْقَ مَنْزِلَتِي الَّتِي أَنْزَلَنِي اللَّهُ‘‘([3])
(اے لوگو! جو تم عام طور پر میرے متعلق کہتے ہو وہی کہو کہیں ایسا نہ ہو کہ شیطان تمہیں بہکا دے، میں محمد ہوں اللہ کا بندہ اور اس کا رسول ، میں یہ پسند نہیں کرتا کہ تم مجھے اپنی اس قدرو منزلت سے آگے بڑھا دو، جس پر اللہ رب العزت نے مجھے رکھا ہے)۔
Forwarded from Deleted Account
[Article] The stance of #rationalists regarding the #Sunnah of the prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم- Shaykh Saaleh bin Fawzaan #Al_Fawzaan
#سنت نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے متعلق #عقل_پرستوں کا مؤقف
فضیلۃ الشیخ صالح بن فوزان #الفوزان حفظہ اللہ
(سنیئر رکن کبار علماء کمیٹی، سعودی عرب)
ترجمہ: طارق علی بروہی
مصدر: موقف العقلانيين من سنة الرسول صلى الله عليه وسلم۔
پیشکش: توحیدِ خالص ڈاٹ کام
#SalafiUrduDawah

http://tawheedekhaalis.com/wp-content/uploads/2016/10/sunnat_nabwee_aqalparast_moaqqaf.pdf

بسم اللہ الرحمن الرحیم
اللہ تعالی نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ہدایت اور دین حق کے ساتھ بھیجا تاکہ وہ اسے تمام ادیان پر غالب کردے اگرچہ مشرکوں کو کتنا ہی ناگوار کیوں نہ لگے۔ پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اللہ تعالی کی طرف دعوت دی، اور اس کی راہ میں جہاد فرمایا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ رضی اللہ عنہم نے آپ کی اس میں مدد وتائید کی یہا ں تک کہ اللہ تعالی کا وعدہ پورا ہوا اور اس کا دین تمام ادیان پر غالب ہوگیا۔ اور ان کے بعد ان کی نیابت ان کے خلفائے راشدین رضی اللہ عنہم نے فرمائی تو مشرق ومغرب میں دعوت وجہاد کو جاری وساری رکھا یہاں تک کہ اسلام چارسو پھیل گیا اور کفر کا قلع قمع ہوا، اور لوگ اپنی رضا ورغبت سے اللہ کے دین میں فوج درفوج داخل ہوئے ناکہ کسی اکراہ وزبردستی سے۔او رجو کوئی اپنے کفر پر باقی رنے پر مصر تھا تو وہ بھی اسلام کی حکومت کے تحت اپنے ہاتھ سے ذلیل ہوکر جزیہ دے کر رہتا تھا۔ اور تیسرا گروہ وہ تھا جو اسلام کو ظاہر کرتا تاکہ وہ مسلمانوں میں ظاہراً رہے بسے حالانکہ درحقیقت وہ باطن میں کفار کے ساتھ ہوتا، اور یہ گروہ ہے منافقین کا:
﴿مُذَبْذَبِيْنَ بَيْنَ ذٰلِكَ، لَآ اِلٰى هٰٓؤُلَاءِ وَلَآ اِلٰى هٰٓؤُلَاءِ﴾ (النساء: 143)
(اس کے درمیان متردد ڈگمگا رہے ہیں، نہ ان کی طرف ہیں اور نہ ان کی طرف)
اور یہ خالص کافروں سے بھی زیادہ برے ہیں۔ اللہ تعالی کا فرمان ہے:
﴿هُمُ الْعَدُوُّ فَاحْذَرْهُمْ ۭ قٰتَلَهُمُ اللّٰهُ، اَنّٰى يُؤْفَكُوْنَ﴾ (المنافقون: 4)
(یہی اصل دشمن ہیں، پس ان سے ہوشیار رہو۔ اللہ انہیں ہلاک کر ے، کہاں بہکائے جا رہے ہیں)
پس یہ چھپے ہوئے دشمن ہیں جو ظاہر باہر دشمن سے زیادہ خطرناک ہیں لیکن اللہ تعالی نے قرآن کریم کی بہت سی سورتوں اور آیات میں ان کا پردہ چاک فرمایا اور بھانڈا پھوڑ دیا جو تاقیامت تلاوت کی جاتی رہیں گی۔
ان کے ورثاء ہمارے اس وقت میں بہت سے گروہ ہيں جو اپنے رجحانات اور ثقافتوں میں مختلف ہی سہی لیکن اسلام دشمنی میں منافقین کے ساتھ متفق ہيں۔ اس طور پر کہ وہ اسلام پر مضبوطی کے ساتھ چلنے والے کو متشدد اور تکفیری کہتے پھرتے ہیں اگرچہ وہ اللہ تعالی کی طرف سے ہدایت وبصیرت پرہو۔، اور دوسری طرف جو اپنے دین میں سست ہو، اور بہت سے ان دینی واجبات میں لاپرواہی برتتا ہو جن کو وہ دین اس پر لاگو کرتا ہے جس کی طرف وہ منسوب ہوتا ہے، تو ایسوں کو یہ آزاد خیال اور روشن خیال کہتے ہيں۔ چناچہ اس بنیاد پر وہ ان شرعی احکام کو جو جلیل القدر علماء کرام نے مدون فرمائے ہیں جمود، بوجھ اور دقیانوسی ملّااِزم وغیرہ سمجھتے ہيں۔ایک نئی فقہ کی طرف دعوت دیتے ہیں جسے وہ اپنی خواہشات کے مطابق ڈھال سکیں۔ بلکہ ان کی بےحیائی تو اس حد سے تجاوز کرکے یہاں تک پہنچ چکی ہے کہ وہ احادیث صحیحہ پر عمل کو ترک کرتے ہيں، اور اس کی حجیت کے قائل نہيں، کیونکہ ان کے نزدیک یہ عقل کے خلاف ہیں۔ آخر وہ کس عقل کی بات کرتے ہیں! وہ اپنی کوتاہ اور آلودہ عقل کی بات کرتے ہيں ناکہ عقل سلیم کی۔ کیونکہ عقل سلیم کبھی بھی صحیح احادیث کی مخالفت نہيں کرتی جیسا کہ شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ نے فرمایا:
’’عقل صریح کبھی بھی نقل صحیح کی مخالفت نہيں کرتی، اگر اختلاف واقع ہو تو اس کی وجہ یا تو عقل غیر صریح ہوگی یا پھر نقل غیر صحیح ہوگی‘‘۔
یہ تو ایک بات رہی، ساتھ میں یہ بھی دیکھنا چاہیے کہ جو کچھ بھی شریعت لے کر آئی ہے ضروری نہيں کہ عقل کی اس تک رسائی ہو، کیونکہ بعض ایسے بھی امور ہوتے ہيں کہ انسانی عقل ان کا ادراک نہيں کرسکتی۔ پس ہمارے ذمے جو بات واجب ہے وہ یہ کہ ہم اسے تسلیم کریں اور اپنی حد تک رک جائیں۔ امیر المؤمنین سیدنا عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ نے فرمایا:
’’أيها الناس اتهموا الرأي في الدين، فلو رأيتني يوم أبي جندل أن أرد أمر رسول الله فاجتهد ولا آلو‘‘([1])
(اے لوگو! دین میں اپنی رائے کو غلط سمجھو، میں نے اپنے تئیں دیکھا جس دن ابوجندل آیا (یعنی حدیبیہ کے دن) اگر میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کےحکم کو رد کرسکتا تو بھرپور کوشش کرتا اور کوئی کسر نہ چھوڑتا (لیکن شرعی حکم ہر حال میں واقعی ہماری عقل سے اعلیٰ اور بہتر ہے))۔
[Urdu Article] Doesn't Shaykh Saaleh #Al_Fawzaan (hafidaullaah) hold that misguided individuals and groups should be disparaged and refuted?

کیا شیخ صالح #الفوزان حفظہ اللہ گمراہ لوگوں کی جرح ونقد وردکے قائل نہیں؟

فضیلۃ الشیخ صالح بن فوزان الفوزان حفظہ اللہ

(سنیئر رکن کبار علماء کمیٹی، سعودی عرب)

ترجمہ وترتیب: طارق علی بروہی

مصدر: مختلف مصادر

پیشکش: توحیدِ خالص ڈاٹ کام

بسم اللہ الرحمن الرحیم

وجۂ نشر

بعض حزبیات اور سلفی منہج سے منحرف مناہج کے حاملین اور ان کا دفاع کرنے والے کچھ عرصے سے شیخ صالح الفوزان حفظہ اللہ کے بعض فتاویٰ سے یہ باور کروانے کی کوشش میں لگے رہتے ہیں کہ وہ فی زمانہ جرح وتعدیل کے قائل نہيں اور جو علماء، طلبہ اور داعیان خصوصاً شیخ ربیع المدخلی حفظہ اللہ وغیرہ یہ کام کرتے ہيں ان کے اس عمل کو محض غیبت اور چغلی قرار دیتے ہیں۔ حالانکہ یہ وہی لوگ ہیں جو شیخ صالح الفوزان حفظہ اللہ کے بہت سے منہجی فتاویٰ جس میں ان کی حزبیات اور شخصیات کا رد ہوتا ہے نہیں لیتے، مگر چونکہ اہواء پرستی کا شکار ہيں تو اپنے مطلب کے فتاویٰ نشر کرتے ہیں، مگر وہ بھی اپنے غلط مفہوم کے مطابق۔ لہذا ہم یہ ثابت کریں گے شیخ حفظہ اللہ اور دیگر علماء کرام کے کلام سے جس مقصد کے لیے اس قسم کے افراد ایسی باتيں نکالتے ہیں کہ ’’غلطیوں اور غلط مناہج اور شخصیات کا رد نہ کیا جائے‘‘ اس کے تو شیخ الفوزان حفظہ اللہ نہ صرف قائل ہيں بلکہ فاعل ہيں۔لہذا ان حزبیوں کا جو مقصود تھا وہ تو پھر بھی حاصل نہ ہوا!

ان شاء اللہ ہم خود شیخ کے اور دیگر علماء کرام کے کلام سے ان فتاویٰ کی بہترین توجیہ ووضاحت کریں گے جو اس ضمن میں پیش کیے جاتے ہیں، اللہ تعالی ہی سے توفیق اور راست بازی کا سوال ہے۔

فی زمانہ جرح وتعدیل کے بارے میں شیخ حفظہ اللہ کے بعض وہ فتاوی ٰجس سے مخالفین استدلال کرتے ہیں

ان فتاویٰ سے ثابت ہونے والے بعض نکات اور وضاحت

شیخ حفظہ اللہ کا جائز وناجائز تجسس میں فرق کرنا

کیا جرح وتعدیل کا زمانہ ختم ہوچکا ہے؟

مختلف علماء کرام کا مختصر کلام

کلمۂ حق سے کہیں باطل مراد نہ لے لی جائے، اس وجہ سے بھی علماء کرام فتاویٰ میں احتیاط کرتے ہيں

جس عالم نے کہا جرح وتعدیل اس دور میں ختم ہوچکا ہے، ان کے کلام کی صحیح تشریح ایک عالم کی زبانی

منہج جرح وتعدیل تاقیامت ختم نہيں ہوسکتا!

خود علم الاسناد اور روایت ِحدیث کے ماہرین علماء کا قول اس بارے میں دیکھا جائے

جرح وتعدیل کے بارے میں حزبیوں کا عجیب تضاد!

اگر محض بات ’’جرح ‘‘ کے بجائے ’’نقد ‘‘ کا لفظ استعمال کرنے ہی کی ہے تو ۔۔ ۔!

شیخ صالح الفوزا نحفظہ اللہ کے کلام کو غلط مفہوم دے کر شیخ ربیع حفظہ اللہ کے خلاف استعمال کرنا

حزبیوں کے لیے ایک اور لمحۂ فکریہ!

شیخ فوزان حفظہ اللہ ہر قسم کے گمراہ داعیان کے رد وتحذیر کے قائل ہیں

ردود اہل علم ومعرفت کی طرف سے ہوں اور اسے عوام تک میں نشر کرنا ضروری ہے

شیخ حفظہ اللہ حرام اور جائز غیبت میں فرق کرتے ہیں

صحیح سلفی ردود سے بیزاری دکھانے والے جھوٹی پرہیزگاری میں مبتلا ہیں

جرح اور مخالفین پر رد کے مقاصد مشترکہ ہیں

زیادہ مشہور اور عوام میں مقبول شخصیات کی غلطی کا رد اور بھی زیادہ ضروری ہے

اگر حالات متقاضی ہوں تو نام لے کر بھی رد کیا جاسکتا ہے

کیا منہج سلف کے مخالف مناہج اور ان کے داعیان سے خبردار کرنا مسلمانوں میں تفرقہ مچانے میں شمار ہوگا؟

کیا حزبیت کے خلاف خبردار کرنا ضروری ہے؟

کیا بدعتیوں اور حزبیوں سے خبردار کرنے میں کوئی حرج ہے؟

منہج موازنات کا رد

بہت سے حزبی بھی سلفیت کے جھوٹے دعویدار ہوسکتے ہیں

اہل بدعت اور گمراہوں کی کیسٹیں سننا یا کتب پڑھنا جائز نہيں

حزبی کتابوں اور جماعتوں کی غلطیوں کا رد کرنا داعیان کی عزت اچھالنا شمار نہیں ہوگا

اور شیخ حفظہ اللہ کی کتاب میں مشہور داعیان کا نام لے کر رد ہے

شیخ خود محدثین کا راویوں پر نام لے کر جرح کرنے کو دلیل بناتے ہيں کہ مخالفین کا رد کرنا چاہیے، اور یہ شخصیات سے ذاتی دشمنی نہيں بلکہ دین کی حفاظت کے لیے ہوتا ہے

مخالف مناہج اور ان کے داعیان سے تحذیر امت میں تفرقے کا نہيں بلکہ کلمے کے جمع ہونے کا سبب ہے

جو کوئی سلفی منہج کے اصول کی مخالفت کرتے ہيں اور اپنی جماعتوں کے بڑوں اور بانیوں کی تعریف وحمایت کرتے ہيں وہ انہی میں سے ہیں نصیحت قبول نہ کرنےکی صورت میں ان کا بائیکاٹ کیا جائے

معتبر اور غیر معتبر علماء میں عقیدہ ومنہج کے اعتبار سے فرق وامتیاز کرنا

علماء کا کسی جماعت پر رد کردینے پر ان کے حامیان کا یہ کہنا کہ ہم نے یہ باتیں ان میں نہيں دیکھیں!

ایسے مدرس کا رد جو سید قطب کی کتب پڑھنے کا کہتا ہے اور اس پر رد کرنے والوں کو برا کہتا ہے

یوسف قرضاوی وغیرہ کا نام لے کر رد، یہ حجت کے ان سے نفع بھی ہوا ہے ان کے رد میں مانع نہیں

محمد عبدہ مصری کا رد