Maktabah Salafiyyah Islamabad
2.14K subscribers
2.48K photos
52 videos
211 files
4.91K links
Updates of our website www.maktabahsalafiyyah.org
Download Telegram
[#SalafiUrduDawah Book] #Actualising #Monotheism (#Tawheed) in the #Worship of #Major_Pilgrimage (#Hajj) - Shaykh Saaleh bin Fawzaan #Al-Fawzaan

#حج کی #عبادت میں #حقِ_توحید کی ادائیگی - شیخ صالح بن فوزان #الفوزان

شیخ صالح الفوزان حفظہ اللہ فرماتے ہیں:

۔۔۔اللہ تعالی اسلام کو ہمارے لیے دین بناکر راضی ہوا۔ میں گواہی دیتا ہوں کہ نہیں ہے کوئی معبود حقیقی مگر صرف اللہ، وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں، نہ اس کی ربوبیت میں ، نہ الوہیت میں اور نہ اسماء وصفات میں:



﴿تَبٰرَكَ اسْمُ رَبِّكَ ذِي الْجَلٰلِ وَالْاِكْرَامِ﴾ (الرحمن: 78)

(بہت برکت والا ہے تیرے رب کا نام جو بڑے جلال اور اکرام والا ہے)



اور میں گواہی دیتاہوں کہ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ تعالی کے بندے اور اس کے رسول ہیں، وہ افضل ترین شخصیت ہیں کہ جنہوں نے نماز پڑھی اور روزے رکھے، حج کے مشاعر میں وقوف فرمایا اور بیت الحرام کا طواف فرمایا، آپ پر آپ کی جلیل القدر آل اوراصحاب پر اللہ تعالی کے بے شمار صلاۃ وسلام ہوں۔ اما بعد:



اے لوگو! اللہ تعالی کا تقوی اختیار کرو، فرمان الہی ہے:

﴿اِنَّ اَوَّلَ بَيْتٍ وُّضِــعَ لِلنَّاسِ لَلَّذِيْ بِبَكَّةَ مُبٰرَكًا وَّھُدًى لِّـلْعٰلَمِيْنَ﴾ (آل عمران: 96)

(بے شک پہلا گھر جو لوگوں کے لیے مقرر کیا گیا، یقیناً وہی ہے جو بکہ میں ہے، بہت با برکت اور جہانوں کے لیے ہدایت ہے) ۔۔۔

http://tawheedekhaalis.com/wp-content/uploads/2014/09/hajj_ibadah_tawheed_tehqeeq.pdf
[#SalafiUrduDawah Article] What is "#Al_Hajj_ul_Mabroor"? and how to attain it? – Shaykh Saaleh bin Fawzaan #Al_Fawzaan
#حج_مبرور کیا ہے؟ اور اس کا حصول کیسے ممکن ہے؟
فضیلۃ الشیخ صالح بن فوزان #الفوزان حفظہ اللہ
(سنیئر رکن کبار علماء کمیٹی، سعودی عرب)
ترجمہ: طارق علی بروہی
مصدر: فتاوى نور على الدرب 15800۔
پیشکش: توحیدِ خالص ڈاٹ کام

http://tawheedekhaalis.com/wp-content/uploads/2015/09/hajj_mabroor_kiya_hai_husool_kaisay_ho.pdf

بسم اللہ الرحمن الرحیم
سوال: ایک مسلمان کس طرح سے حج مبرور کو پاسکتا ہے؟ اور حج مبرور ہے کیا؟
جواب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
’’الْحَجُّ الْمَبْرُورُ لَيْسَ لَهُ جَزَاءٌ إِلَّا الْجَنَّةُ ‘‘ (صحیح بخاری 1773، صحیح مسلم 1351)
(حج مبرور کی جزاء سوائے جنت کے کچھ نہیں)۔
اور حج مبرور یہ ہے کہ جو مشروع (مسنون) طریقے سے ادا کیا جائے اور اللہ تعالی کے لیے خالص ہو، جیسا کہ اللہ تعالی کا فرمان ہے:
﴿وَاَتِمُّوا الْحَجَّ وَالْعُمْرَةَ لِلّٰهِ﴾ (البقرۃ: 196)
(اور حج اور عمرے کو اللہ تعالی کے لیے پورا کرو)
﴿ وَاَتِمُّوا الْحَجَّ وَالْعُمْرَةَ ﴾ یعنی حج اور عمرے کے مناسک پورے کرو، اور ﴿لِلّٰهِ﴾ یعنی اللہ تعالی کو توحید وعبادت میں اکیلا جانو اور حاجی کی نیت خالص اللہ تعالی کی رضا ہو، نہ دنیا کو چاہنا ہو، نہ ہی دکھلاوا یا ریاءکاری ہو۔اور وہ صرف وصرف اللہ تعالی کی رضا کے لیے ہو۔ رسول اللہ e نے فرمایا:
’’مَنْ أَتَى هَذَا الْبَيْتَ فَلَمْ يَرْفُثْ وَلَمْ يَفْسُقْ رَجَعَ كَمَا وَلَدَتْهُ أُمُّهُ‘‘ (صحیح بخاری 1521، صحیح مسلم 1351 واللفظ لہ)
(جو اس گھر (بیت اللہ) آیا (حج کے لیے)، نہ اس نے شہوانی باتیں کی، اور نہ گناہ (جیسے گالم گلوچ، جھگڑا)، تو وہ ایسے لوٹتا ہے جیسا کہ اس کی ماں نے سے جنا تھا)۔
یعنی حج مبرور کے بعد بالکل نئی ولادت۔ ایک مسلمان اپنے حج سے یوں لوٹتا ہے جیسے وہ اس دن تھا جب اس کی ماں نے اسے جنا۔ اور بلاشبہ کوئی بچہ جب پیدا ہوتا ہے تو اس پر کوئی گناہ نہيں ہوتا، اسی طرح سے حاجی جب اس حج پر آتا ہے اور بھلائی کے ساتھ اپنے حج کو مبرور بناتا ہے نہ شہوانی بات کرتا ہے، نہ گناہ تو بے شک وہ ایسے لوٹتا ہے جیسے جس دن اس کی ماں نے اسے جنا تھا۔ پس یہ ایک مسلمان کے لیے ایک نئی ولادت ہے۔
#SalafiUrduDawah
#حج_مبرور کیا ہے؟ اور اس کا حصول کیسے ممکن ہے؟ - شیخ صالح #الفوزان
#hajj_e_mabroor kiya hai aur uska husool kaisay mumkin hai? - shaykh saaleh #al_fawzaan
ماہ ذوالحج کی مطلق اور مقید تکبیرات اور اجتماعی تکبیرات کہنے کا حکم؟
Restricted and general Takbeeraat of Dhul-Hajj and the ruling regarding saying collective Takbeeraat?

https://maktabahsalafiyyah.org/10/06/2024/9167/

#salafi #dawah #ذو_الحجة #تكبيرات_عشر_ذي_الحجة #حج #hajj