Maktabah Salafiyyah Islamabad
2.14K subscribers
2.48K photos
52 videos
211 files
4.91K links
Updates of our website www.maktabahsalafiyyah.org
Download Telegram
[#SalafiUrduDawah Article] Celebrating #prophet's_birthday is an imitation of Christians and an innovation – Shaykh Saaleh bin Fawzaan #Al_Fawzaan
#جشن_عید_میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منانا نصاریٰ کی کرسمس کی مشابہت اوربدعت ہے
فضیلۃ الشیخ صالح بن فوزان #الفوزان حفظہ اللہ
(سنیئر رکن کبار علماء کمیٹی، سعودی عرب)
مصدر: عقیدۂ توحید اور اس کے منافی امور سے ماخوذ
پیشکش: توحیدِ خالص ڈاٹ کام

http://tawheedekhaalis.com/wp-content/uploads/2015/12/jashn_eid_milaad_nabi_bidat_nasara_mushabihat.pdf

بسم اللہ الرحمن الرحیم
سچ فرمایا تھا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے:
’’لَتَتْبَعُنَّ سَنَنَ مَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ‘‘([1])
(تم ضرور گذشتہ قوموں کے طریقوں کی اتباع کرو گے)۔
جشن میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منانا سراسر عیسائیوں کی تقلید ہے اس لئے کہ عیسائی سیدنا مسیح علیہ الصلاۃ والسلام کی ولادت کا دن مناتے ہیں۔ اسلام میں یہ چیز نہیں ہے لیکن اکثر جاہل مسلمان اور گمراہ کن علماء ہر سال ماہ ربیع الاول کو میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نام سے جشن و جلوس کرنے لگے ہیں۔ بعض لوگ تو اس طرح کے جلسے مسجد ہی میں منعقد کرتے ہیں اور بعض لوگ اپنے گھروں میں یا اس کام کے لئے مخصوص کی گئی جگہوں میں بڑے اہتمام سے منعقد کرتے ہیں ۔جس میں بڑی تعداد میں لوگوں کا ہجوم ہوتاہے اور یہ سب کچھ نصاریٰ کی تقلید و نقل میں کرتے ہیں۔ نصاریٰ جس طرح سیدناعیسیٰ علیہ الصلاۃ والسلام کی میلاد(کرسمس) مناتے ہیں ٹھیک اسی طرح مسلمان بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی میلاد مناتے ہیں اور میلاد کی ہر چیز میں ان کی تقلید کرتے ہیں ۔ جبکہ اس طرح کے جشن و جلوس میں بدعت و خرافات اور نصاریٰ کی تقلید ہونے کے علاوہ بھی ہزاروں طرح کے شرکیہ اعمال کئے جاتے ہیں اور منکرات کا ارتکاب کیا جاتا ہے۔ ایسے نعتیہ کلام پیش کئے جاتے ہیں جن میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حق میں غلو ہوتا ہے پھر اللہ تعالیٰ کے بجائے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہی سے دعائیں مانگی جاتی ہے، اور استغاثہ کیا جاتا ہے ،جبکہ خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی مدح وتعریف میں غلو کرنے سے منع فرمایا ہے:
’’لَا تُطْرُونِي كَمَا أَطْرَتِ النَّصَارَى ابْنَ مَرْيَم ، إِنَّمَا أَنَا عَبْدٌ فَقُولُوا: عَبْدُ اللهِ وَرَسُولُه‘‘([2])
(دیکھو میری تعریف میں غلو نہ کرنا، جس طرح نصاری نے ابن مریم علیہما الصلاۃ والسلام کی تعریف میں غلو کیا ہے، بے شک میں بندہ ہوں لہٰذا مجھے اللہ کا بندہ اور اس کا رسول ہی کہا کرو)۔
اور کبھی تو ایسی محافل میں مردوزن کا اختلاط ، فسادِ اخلاق اور منشیات بھی عام ہوتی ہیں۔
لفظ’’الإطراءُ‘‘ جو حدیث میں آیا ہے اس کے معنی ہے: ’’الغُلُوّ في المدح‘‘ (مدح و تعریف میں غلو کرنا)، میلا دالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جشن و جلوس میں عموماً لوگ یہی اعتقاد رکھتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلمبذاتِ خود اس محفل میں تشریف لاتے ہیں، اس کے علاوہ اس کی دوسری برائیاں یہ ہیں کہ ان میں لوگ اجتماعی طور پر نعت خوانی و اناشید(نظم خوانی اور قوالی) کرتے ہیں۔ طبلے وغیرہ بجائے جاتے ہیں اور صوفیوں بدعتیوں کے اذکار و اور اد پڑھے جاتے ہیں۔ اس میں مرد و زن کا اختلاط بھی ہوتا ہے،جس سے فتنہ و فساد پیدا ہوتا ہے ،لوگوں کا فواحش میں پڑنے کا پورا خطرہ رہتا ہے، اگر یہ محفلیں ان تمام برائیوں سے پاک بھی ہوں تو بھی لوگو ں کا اس بات کے لئے جمع ہونا اجتماعی طور پر کھانا پینا ،خوشی و مسرت کا اظہار کرنا ایک بدعت ہے اور دین میں ایک نئی چیز ایجاد کرنا ہے، جبکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
’’وَكُلَّ مُحْدَثَةٍ بِدْعَةٌ وَكُلَّ بِدْعَةٍ ضَلَالَةٌ‘‘([3])
(دین میں ہر نئی چیز بدعت ہے اور ہر بدعت گمراہی ہے)۔
اور آہستہ آہستہ اس طرح کے جلسوں میں منکرات اور برائیوں کا در آنا یقینی بات ہے جیسا کہ عموماً ہوتا ہے۔
ہم یہ بتاچکے ہیں کہ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منانا ایک بدعت ہے، اس لئے کہ کتاب و سنت ، سلف صالحین اور خیر القرون میں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی ہے۔ یہ چوتھی صدی ہجری کی پیداوار ہےاور شیعہ فاطمیوں نے اسے ایجاد کیا ہے امام ابو حفص تاج الدین الفاکہانی رحمہ اللہ کا کہنا ہے: