Maktabah Salafiyyah Islamabad
2.09K subscribers
2.48K photos
52 videos
211 files
4.9K links
Updates of our website www.maktabahsalafiyyah.org
Download Telegram
[#SalafiUrduDawah Article] #Burning_a_Living_being is Unlawful and #ISIS has no Religion – Shaykh #Abdul_Azeez_Aal-Shaykh
#آگ_سے_جاندار_کو_جلانا حرام ہے اور #داعش کا کوئی دین نہیں
فضیلۃ الشیخ #عبدالعزیز_آل_الشیخ حفظہ اللہ
(مفتئ اعظم، سعودی عرب)
ترجمہ: طارق علی بروہی
مصدر: جريدة الشرق الأوسط الأربعاء – 14 شهر ربيع الثاني 1436 هـ – 04 فبراير 2015 مـ
پیشکش: توحیدِ خالص ڈاٹ کام

http://tawheedekhaalis.com/wp-content/uploads/2015/07/aag_jalana_haram_isis_ladeen.pdf

بسم اللہ الرحمن الرحیم
شیخ عبدالعزیز آل الشیخ حفظہ اللہ (مفتی اعظم، سعودی عرب) نے اخبار ’’الشرق الأوسط‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے فرمایا:
جس گروہ نے اردنی پائلٹ معاذ الکساسبہ کو زندہ جلادیا ان کا نہ کوئی دین ہے، نہ ہی اخلاق ہے۔ ساتھ ہی مفتی حفظہ اللہ نے تاکیدا ً فرمایا کہ زندہ شخص کو جلا ڈالنا یہاں تک کہ وہ مر جائے حرام ہے۔
شیخ آل شیخ حفظہ اللہ نے ٹیلیفونک رابطے پر مزید فرمایا کہ یہ تنظیم داعش دراصل خوارج ہیں جو اسلام کا دعوی کرتے ہیں، جبکہ ان کا یہ دعوی باطل ہے۔ اور یہ (دولت اسلامیہ نہیں بلکہ) دولت ِکفروظلم کی نمائندگی کرتے ہیں اور یہ اسلام کے کھلے دشمن ہیں۔
اور مفتی اعظم سعودی عرب نے اس جانب بھی اشارہ فرمایا کہ اردنی پائلٹ قیدی معاذ الکساسبہ کو زندہ آگ میں جلادینے کا عمل حرام تھا کیونکہ آگ سے جلانے کا حق صرف اس کے رب (یعنی اللہ تعالی) کو ہے([1])۔
ساتھ ہی شیخ آل الشیخ حفظہ اللہ نے ذکر فرمایا کہ کسی انسان کو جیتے جی آگ میں جلا کر قتل کرنے کا جرم نہایت المناک اور اندوہناک ہے۔ اور اس گروہ کا نہ کوئی دین ہے نہ اخلاق، وہ محض ایک فسادی اور مجرم گروہ ہے۔
[1] سیدنا حمزة بن عمرو رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ: ’’أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صلی اللہ علیہ وسلم أَمَّرَهُ عَلَى سَرِيَّةٍ قَالَ: فَخَرَجْتُ فِيهَا، وَقَالَ: إِنْ وَجَدْتُمْ فُلَانًا فَأَحْرِقُوهُ بِالنَّارِ، فَوَلَّيْتُ فَنَادَانِي فَرَجَعْتُ إِلَيْهِ فَقَالَ: إِنْ وَجَدْتُمْ فُلَانًا فَاقْتُلُوهُ وَلَا تُحْرِقُوهُ، فَإِنَّهُ لَا يُعَذِّبُ بِالنَّارِ إِلَّا رَبُّ النَّارِ‘‘ (صحیح ابی داود 2673) (رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ایک سریہ پر امیر مقرر فرمایا۔ تو میں جب اس کے لیے نکلنے لگا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے فرمایا: اگر تم فلاں کو پالو تو اسے آگ سے جلادینا۔ پس میں مڑ کر جانے لگا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے دوبارہ سے پکارا میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف لوٹ آیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر تم فلاں کو پالو تو بس قتل ہی کردینا کیونکہ بے شک آگ کے ساتھ عذاب نہیں دیتا مگر صرف آگ کا رب (یعنی اللہ تعالی))۔ (توحید خالص ڈاٹ کام)
[Book] Some characteristics of Neo-#Khawarij and the reality of #ISIS - Various 'Ulamaa

موجودہ دور کے #خوارج کی بعض نمایاں صفات اور فرقہ #داعش کی حقیقت

مختلف علماء کرام

ترجمہ وترتیب: طارق علی بروہی

مصدر: مختلف مصادر۔

پیشکش: توحیدِ خالص ڈاٹ کام

#SalafiUrduDawah
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

تعارف

1- حکمرانوں پر خروج اور معروف میں ان کی سمع وطاعت نہ کرنے کو بطور دین اپنانا

2- کبیرہ گناہ کے مرتکب کی تکفیر کرنا

3- لوگوں کے سامنے حکمرانوں کے عیب بیان کرنا، ان پر طعن کرکے ان کے ضد میں اپنی مخالفت ظاہر کرنا جس کے ذریعے سے لوگوں کو ان کے خلاف ابھارنا اور ان کے سینوں کو نفرت آمیز جذبات سے بھرنا

4- جو کوئی اللہ تعالی کی نازل کردہ شریعت کے مطابق حکم نہیں کرتا کی مطلقاً تکفیر کرنا

5- حکمران کی تکفیر کرنا اس دلیل کے ساتھ کہ انہوں نے جہاد کو معطل کردیا ہے

حکومت و ریاست کی افواج کے علاوہ اپنی جہادی تنظیمیں بنا کر جہاد کرنا

6- دھماکے وخود کش حملے کرنا

7- پولیس، رینجرز وفوج کے قتل کو جائز قرار دینا

8- ان کے اقوال میں سے ہے کہ امام (شرعی حاکم) جس کا احادیث میں ذکر ہے وہ وہی ہے جس پر تمام مسلمان مشرق تا مغرب مجتمع ہوں یعنی پوری مسلم دنیا کا ایک خلیفہ ہو

9- معاہد ومستأمن (غیر ملکی سفیر وسیاح وغیرہ) کے خون کی حرمت کا کوئی پاس نہ کرنا

کیا اس زمانے میں خوارج پائے جاتے ہیں؟!

خوارج سے متعلق چند صحیح احادیث

داعش، اخوان المسلمین، القاعدہ اور دیگر خلافتی، تکفیری و خارجی جماعتو ں کی مختصر تاریخ

ان جماعتوں و قائدین کی مشترکہ حالت و نظریات

سلفی عقیدے و منہج پر چلنے والے قدیم و موجودہ علماء کتاب وسنت پر فہم سلف کے مطابق مجتمع رہتے ہيں

مسلم حکمرانوں کی تکفیر دہشتگردی کے اہم اسباب میں سے ہے

تکفیر ایک شرعی حکم ہے

تکفیر کے لئے واضح دلیل درکار ہے

ناجائز تکفیر کا وبال

موانعِ تکفیر کے امکانات

تکفیر میں جلد بازی کے پرخطر نتائج

تکفیر حکام کی شرائط

ناجائز تکفیر اللہ تعالی پر قول بلاعلم کے مترادف ہے

ناجائز تکفیر کے نقصانات

مسلمانوں کے خون بہانے کا وبال

کافر کو ناجائز قتل کرنے کا وبال

اسلام موجودہ دہشتگردی سے بری ہے

ایسے تخریبکارانہ افکار رکھنے والوں کی صحبت اختیار کرنا بھی منع ہے

اخوت اسلامی کے صحیح طریقے کو اپنایا جائے

خوارج کا غلو اور فی زمانہ اس کے مظاہر

فرقہ داعش کا مختصر تعارف

داعش سے متعلق بعض علماء کرام کے اقوال

شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ حفظہ اللہ

شیخ صالح بن فوزان الفوزان حفظہ اللہ

شیخ عبدالمحسن بن حمد العباد حفظہ اللہ

شیخ صالح بن سعد السحیمی حفظہ اللہ

شیخ محمد بن ہادی المدخلی حفظہ اللہ

شیخ سلیمان الرحیلی حفظہ اللہ

کیا داعش جیسی جماعتیں سلفی ہیں؟!

صرف نام سے دھوکہ نہ کھائیں!

کیا بعض سلف کے حکام کے خلاف خروج کو دلیل بنایا جاسکتا ہے؟

کوئی سچا مومن مساجد میں یا دیگر امان دیے گئے مذاہب کی عبادت گاہوں میں دھماکے نہیں کرسکتا

آگ سے جاندار کو جلانا حرام ہے اور داعش کا کوئی دین نہیں

پاکستان میں طلبہ اور اساتذہ کا سفاکانہ قتل عظیم جرم اور زیادتی ہے

اپنی اولاد کو خارجی افکار والوں کی صحبت سے بچانا

ہوشیار! خوارج صرف داعش نہیں

داعیان فتنہ کی کہانی کا خلاصہ

نوجوانوں کا گمراہ جماعتوں کےفریب میں مبتلا ہونا

ان گمراہ جماعتوں کی تائید کرنے والے ، یا جواز پیش کرنے، یا ان پر خاموش رہنے والے بھی انہی میں سے ہے

نوجوانان ِاسلام کی رہنمائی پر مبنی ایک پیغام

ماضی اور حال میں خوارج کا خواتین کو اپنے مذموم مقاصد کے لیے استعمال کرنا

حزب الشیطان سے بچیں

ان عبرتناک حالات و مسائل کا حل

http://tawheedekhaalis.com/wp-content/uploads/2017/12/mojoda_daur_khawarij_numaya_sifaat_daish_haqeeqat.pdf