#SalafiUrduDawah
شیخ صالح #الفوزان حفظہ اللہ سے ان کی تقریر "اسلام میں امام (حکمران) نصب کرنے کی کیفیت" میں کیے گئے بعض سوالات جو حکومت مخالف #مظاہرات #دہرنے #احتجاج وغیرہ کے متعلق ہيں:
کیا حکومت کے خلاف مظاہرات کرنے والوں پر خوارج سے متعلق احادیث چسپاں نہ کی جائيں
سوال 1: سائل کہتا ہے بعض ایسے ہیں جو کہتے ہیں کہ خوارج سے متعلق حدیث کو آجکل جو لوگ کسی معین حکمران کے خلاف مظاہرات پر نکلتے ہيں ان پر چسپاں کرنا جائز نہيں، اور سائل یہ بھی کہتا ہے کہ بعض لوگ ان مظاہرات کو پرامن تحریک کہتے ہیں اور کہتے ہیں اس کا انکار سوائے اہل بدعت کے کوئی نہیں کرتا؟
جواب: مظاہرے کرنا دین اسلام میں سے نہیں کیونکہ اس کے نتیجے میں شر مرتب ہوتا ہے اور مسلمانوں کے اجتماعِ کلمہ کا ضیاع ہوتا ہے، اور مسلمانوں میں تفرقہ ہوتا ہے، کیونکہ اس کے ساتھ ہی تخریبکاری، خون خرابہ ہوتا ہے، اس کے ساتھ ہی شر وفساد ہوتا ہے۔
اور یہ مظاہرات مشکلات کا صحیح حل نہيں ہیں۔ بلکہ جو صحیح حل ہے وہ کتاب وسنت کی اتباع ہے۔ سابقہ ادوار میں جو فتنے ہوئے وہ موجودہ فتنوں سے بھی بڑھ کر تھے، لیکن انہوں نے اس کا معالجہ شریعت کی روشنی میں کیا ناکہ کافروں کے نظام اور باہر سے درآمد شدہ ان مظاہرات کے ذریعے۔ ان کا دین اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ اس افراتفری وہنگامہ آرائی کا اسلام سے کوئی واسطہ نہيں۔ دین اسلام تو نظم وضبط کی طرف دعوت دیتا ہے، صبر وحکمت کی طرف دعوت دیتا ہے، اور امور کو اہل حل وعقد کی طرف ، علماء کی طرف لوٹانے کی دعوت دیتا ہے:
﴿فَاِنْ تَنَازَعْتُمْ فِيْ شَيْءٍ فَرُدُّوْهُ اِلَى اللّٰهِ وَالرَّسُوْلِ اِنْ كُنْتُمْ تُؤْمِنُوْنَ بِاللّٰهِ وَالْيَوْمِ الْاٰخِرِ ۭ ذٰلِكَ خَيْرٌ وَّاَحْسَنُ تَاْوِيْلًا﴾ (النساء: 59)
(پھر اگر کسی چیز پر اختلاف کرو تو اسے لوٹاؤ، اللہ تعالیٰ کی طرف اور رسول کی طرف، اگر تمہیں اللہ تعالیٰ پر اور قیامت کے دن پر ایمان ہے، یہ بہت بہتر ہے اور باعتبار انجام کے بہت اچھا ہے)
[یا فرمایا: ﴿وَاِذَا جَاۗءَھُمْ اَمْرٌ مِّنَ الْاَمْنِ اَوِ الْخَوْفِ اَذَاعُوْا بِهٖ ۭوَلَوْ رَدُّوْهُ اِلَى الرَّسُوْلِ وَاِلٰٓى اُولِي الْاَمْرِ مِنْھُمْ لَعَلِمَهُ الَّذِيْنَ يَسْتَنْۢبِطُوْنَهٗ مِنْھُمْ، وَلَوْلَا فَضْلُ اللّٰهِ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَتُهٗ لَاتَّبَعْتُمُ الشَّيْطٰنَ اِلَّا قَلِيْلًا﴾ (النساء: 83) (جہاں انہیں کوئی خبر امن کی یا خوف کی ملی انہوں نے اسے نشر کرنا شروع کر دیا، حالانکہ اگر یہ لوگ اسے رسول کے اور اپنے میں سےاولی الامر(حکمران وعلماء وغیرہ)کے حوالے کر دیتے تو اس کی حقیقت وہ لوگ معلوم کر لیتے جو صحیح استنباط کرتے ہیں، اور اگر تم پر اللہ کا فضل اور اس کی رحمت نہ ہوتی تو بہت تھوڑے لوگوں کے سوا تم سب شیطان کے پیچھے لگ جاتے) (توحید خالص ڈاٹ کام)۔]