Maktabah Salafiyyah Islamabad
2.29K subscribers
2.49K photos
52 videos
211 files
4.95K links
Updates of our website www.maktabahsalafiyyah.org
Download Telegram
[#SalafiUrduDawah Article] Brief Introduction of #Shia Sect – Shaykh Saaleh bin Fawzaan #Al_Fawzaan
#شیعہ فرقے کا مختصر تعارف
فضیلۃ الشیخ صالح بن فوزان #الفوزان حفظہ اللہ
ترجمہ: طارق علی بروہی
مصدر: لمحة عن الفرق الضالة
پیشکش: توحیدِ خالص ڈاٹ کام

http://tawheedekhaalis.com/wp-content/uploads/2012/11/shia_firqa_mukhtasar_taruf.pdf

بسم اللہ الرحمن الرحیم
الشیعۃ: وہ ہیں جو اہل بیت کے لیے تشیع اختیار کرتے ہیں۔
اور التشیع کا اصل معنی ہے : اتباع ومناصرت (پیروی کرنا نصرت وحمایت کرنا)۔
﴿وَاِنَّ مِنْ شِيْعَتِهٖ لَاِبْرٰهِيْمَ﴾ (الصآفات: 83)
(اور ان کے گروہ میں سے ابراہیم بھی تھے)
یعنی ان کے متبعین اور ان کے طریقے کے حمایتیوں میں سے سیدنا ابراہیم علیہ السلام بھی تھے ۔ کیونکہ جب اللہ تعالی نے سیدنا نوح علیہ السلام کا قصہ بیان فرمایا تو پھر اس کے بعد فرمایا کہ:
﴿وَاِنَّ مِنْ شِيْعَتِهٖ لَاِبْرٰهِيْمَ﴾ (الصآفات: 83)
(اور ان کے گروہ میں سے ابراہیم بھی تھے)
پس التشیع کا اصل معنی اتباع ومناصرت ہے۔ پھر بعد میں اس کا اطلاق اس (رافضی)([1]) فرقے پر ہونے لگا جو اپنے گمان میں اہل بیت کی اتباع کرتے ہیں۔ اہل بیت سے مراد ان کے یہاں سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ اور آپ کی اولاد ہیں۔
اور یہ سمجھتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد خلافت کی وصیت سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے لیے کی گئی تھی۔ اور سیدنا ابوبکر، عمروعثمان اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ پر ظلم کیا اور ان کا حق خلافت غصب کیا۔ وہ اس طرح سے کہتے ہیں۔
حالانکہ وہ اپنے اس قول میں جھوٹے ہیں۔ کیونکہ تمام صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نےسیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی بیعت پر اجماع فرمایا تھا جن میں سے خود سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ بھی تھے کہ جنہوں نے خود سیدنا ابوبکر، عمر اور عثمان رضی اللہ عنہم کی بیعت کی۔
اس کا معنی تو یہ ہے کہ یہ شیعہ خود سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو نعوذباللہ خائن قرار دینا چاہتے ہیں!
اس کے علاوہ وہ سوائے چند ایک کے تمام صحابہ کی تکفیر کرتے ہیں۔ اور سیدنا ابوبکر وعمر رضی اللہ عنہما پر تو خصوصاً لعن طعن کرتے ہیں اور انہیں ’’صنمی قریش‘‘ (قریش کے دو بت) تک کا لقب دیتے ہیں۔
ان کے مذہب میں سے یہ بھی ہے کہ وہ آئمہ اہل بیت کے تعلق سے غلو کرتے ہیں اور انہیں شریعت سازی اور احکام کو منسوخ کرنے تک کا حق تفویض کرتے ہیں۔
اور قرآن کریم کے متعلق گمان کرتے ہیں کہ اس میں تحریف ونقص ہے۔ یہاں تک کہ انہوں نے اپنے آئمہ کو اللہ کے سوا اپنا رب تک بنالیا ہے اور ان کے قبروں پر مزار وقبے تعمیر کیے اور ان ہی کا طواف شروع کردیا اور انہی کے نام کی نذرونیاز شروع کردی۔
اور یہ شیعہ بھی کئی ایک فرقوں میں مزید بٹتے گئے۔ بعض ان میں سے بعض سے گمراہی میں ہلکے ہیں۔ اور بعض بعض سے گمراہی میں بڑھ کر ہیں۔ ان میں سے زیدیہ ہیں اور رافضہ اثنی عشریہ بھی ہیں، اسی طرح سے الاسماعیلیہ، الفاطمیہ اور انہی میں سے القرامطہ اور بہت سے فرقے ہیں۔
یہی ہوتا ہے کہ جو بھی حق کو چھوڑتا ہے وہ مزید تفرقہ درتفرقہ کا شکار ہوتا رہتا ہے اللہ تعالی کا فرمان ہے:
﴿فَاِنْ اٰمَنُوْا بِمِثْلِ مَآ اٰمَنْتُمْ بِهٖ فَقَدِ اھْتَدَوْا ۚ وَاِنْ تَوَلَّوْا فَاِنَّمَا ھُمْ فِيْ شِقَاقٍ ۚ فَسَيَكْفِيْكَهُمُ اللّٰهُ ۚ وَھُوَ السَّمِيْعُ الْعَلِيْمُ﴾ (البقرۃ: 137)
(اگر یہ لوگ بھی اے صحابہ تم جیسا ایمان لے کر آئیں تو یہ ہدایت پاجائیں، اور اگر یہ منہ پھیریں تو یہ اختلاف در اختلاف میں پڑے رہیں گے، پس تمہیں تو ان کے مقابلے میں اللہ تعالی ہی کافی ہے، اور وہ سننے والا جاننے والا ہے)
جو حق کوچھوڑتے ہیں تو وہ باطل، کجروی اورتفرقہ میں مبتلاہوجاتے ہیں اور وہ کسی نتیجے پرنہیں پہنچ پاتے بلکہ خسارہ ہی پاتے ہیں،العیاذ باللہ۔
اسی لیے شیعہ بہت سی ٹولیوں اور فرقوں میں تقسیم ہوگئے۔
اسی طرح سے قدریہ بھی۔۔
اور خوارج بھی کئی فرقوں جیسے الازارقہ، الحروریہ، النجدات، الصفریہ، الاباضیہ([2]) ان میں سے کچھ بہت غالی ہیں اور کچھ ان سے کم ہیں۔
[1] شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ: رافضہ نام کی حقیقت یہ ہے کہ زید بن علی رحمہ اللہ کے دور خروج میں شیعہ زیدیہ اور رافضہ میں تقسیم ہوگئے۔ وہ اس طرح کے جب شیعہ نے زید سے سیدنا ابوبکر وعمر رضی اللہ عنہما کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے ان کے بارے میں رحمدلانہ بات کی، جس پر ایک گروہ نے ’’رفض‘‘ (انکار) کیا تو زید نے کہا ’’رفضتمو ني‘‘ (تم نے مجھے رفض یعنی انکار کیا) لہذا ان کے سیدنا ابوبکروعمر رضی اللہ عنہما کے بارے میں اچھے خیالات کا انکار کرنے والے رافضی کہلائے اور جنہوں نے انکار نہیں کیا وہ زیدی کہلائے۔ (ص 35 جـ (1). منهاج السنة النبوية لابن تيمية) (توحید خالص ڈاٹ کام)
#SalafiUrduDawah
شیخ #بدیع_الدین شاہ راشدی رحمہ اللہ کا ایک #شیعہ کو لاجواب کرنا
shaykh #badee_ud_deen shaah rashidee ka aik #shia ko lawajab karna
[#SalafiUrduDawah Article] Resemblance between #Shias, Jews and Christians – Various #Ulamaa
#شیعہ اور یہودونصاریٰ میں مشابہت
مختلف #علماء کرام
ترجمہ وترتیب: طارق علی بروہی
مصدر: پمفلٹ أوجه الشبه بين اليهود والشيعة، تقریر بعنوان "کتاب وسنت کو تھامنا ہی راہ نجات ہے" از شیخ احمد بن یحیی النجمی کے آخر میں کیے گئے سوالات سے ماخوذ، سوال23۔
پیشکش: توحیدِ خالص ڈاٹ کام
بسم اللہ الرحمن الرحیم
شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
اور یہود ونصاری کو دو خصلتوں کی وجہ سے رافضہ پر فضیلت حاصل ہےیہود سے پوچھا گیا کہ تمہاری ملت میں سب سے افضل ترین لوگ کون ہیں؟ کہا: سیدنا موسی علیہ السلام کے صحابہ۔ نصاری سے پوچھا گیا: تمہارے ملت میں سب سے افضل ترین لوگ کون ہیں؟ کہا: حواریانِ سیدنا عیسی علیہ السلام ۔ اور جب رافضہ سے پوچھا کہا تمہاری ملت کے سب سے بدترین لوگ کون ہیں؟ تو کہا: اصحاب محمد رضی اللہ عنہم!۔ (منہاج السنۃ النبویۃ 1/24).
تفصیل کے لیے مکمل مقالہ پڑھیں۔
http://tawheedekhaalis.com/wp-content/uploads/2013/11/shia_yahood_nasara_me_mushabihat.pdf
tawheedekhaalis.com (@imamdarimi):
حق گوئی کے نام پر مشاجرات صحابہ پر بحث کرکے مومنوں کے دلوں میں زہر بھرنے والوں کے لیے تریاق

Naam nihad Haq goe k naam per Mushajaraat-e-Sahaba per behas kar k Momino k Dilo may Zehar bharne walo k liye Taryaq

#Salafi #Urdu #Dawah #Sahaba #صحابہ #اہلبیت #ahlebayt #shia #شیعہ https://t.co/MgHlLIQCz9

https://twitter.com/imamdarimi/status/1423869622755991553
tawheedekhaalis.com (@imamdarimi):
موجودہ روافض (شیعوں) کا حکم؟ مختلف علماء کرام
Ruling regarding today’s Shia? Various ‘Ulamaa

https://tawheedekhaalis.com/2015/10/25/7238/

#salafi #urdu #dawah #shia #rawafid #شیعہ #رافضی #محرم #Muharram

https://twitter.com/imamdarimi/status/1427845088089100288
tawheedekhaalis.com (@imamdarimi):
شیعہ اور یہودونصاری میں مشابہت – مختلف علماء کرام
Resemblance between Shias, Jews and Christians – Various ‘Ulamaa

https://tawheedekhaalis.com/2013/11/03/4278/

#salafi #urdu #dawah #shia #rawafid #شیعہ #رافضی #محرم #Muharram

https://twitter.com/imamdarimi/status/1427847389256331265