Maktabah Salafiyyah Islamabad
2.16K subscribers
2.48K photos
52 videos
211 files
4.92K links
Updates of our website www.maktabahsalafiyyah.org
Download Telegram
#شرک اور اس کے #وسائل سے #خبردار کرنے کا #وجوب
#shirk aur us ka #wasail say #khabardar karne ka #wujoob
#مذہب_سلف
#احادیث
شیخ علی بن یحیی #الحدادی
#madhab_e_salaf
#ahadeeth
shaykh ali bin yahyaa #al_haddaadee
#ہلاک ہونے والے #فرقوں سے #خبردار کرنا اور #نجات پانے والی #کامیاب #جماعت کی #حقیقت کا #بیان
#halaq hone walay #firqo say #khabardar karna aur #nijaat panay wali #kamyaab #jamat ki #haqeeqat ka #bayan
#مذہب_سلف
#احادیث
شیخ علی بن یحیی #الحدادی
#madhab_e_salaf
#ahadeeth
shaykh ali bin yahyaa #al_haddaadee
#علم و #علماء کی #فضیلت اور ان کے #عیب نکالنے والوں پر #رد
#ilm aur #ulamaa ki #fadeelat aur un k #aib nikalnay walo par #radd
#مذہب_سلف
#احادیث
شیخ علی بن یحیی #الحدادی
#madhab_e_salaf
#ahadeeth
shaykh ali bin yahyaa #al_haddaadee
[#SalafiUrduDawah Article] Few #noble_characteristics of Shaykh #Rabee #Al_Madkhalee (hafidaullaah) – Shaykh Alee bin Yahyaa #Al_Haddadee
شیخ #ربیع_المدخلی حفظہ اللہ کی بعض #عمدہ_صفات
فضیلۃ الشیخ علی بن یحیی #الحدادی حفظہ اللہ
(صدر کلیۃ اصول الدین فیکلٹی سنت اور اس کے علوم، جامعہ محمد بن سعود الاسلامیہ، ریاض)
مترجم: طارق علی بروہی
مصدر: شیخ کے ٹیلی گرام چینل "الفوائد العلمية" سے ماخوذ۔
پیشکش: توحیدِ خالص ڈاٹ کام

http://tawheedekhaalis.com/wp-content/uploads/2017/09/shaykh_rabee_umdah_sifaat.pdf

بسم اللہ الرحمن الرحیم
الحمد لله والصلاة والسلام على رسول الله وعلى آله وصحبه ومن والاه أما بعد:
شیخ ربیع بن ہادی المدخلی حفظہ اللہ کی تمام عمدہ صفات پر کماحقہ بات کرنا اس عجلت میں ممکن نہیں، لیکن بعض کی جانب مختصر اشارہ کرکے ان جیسی قدآور شخصیت کا تذکرہ کروں گا، اللہ تعالی آپ کو شفاء دے اور اپنی اطاعت میں آپ کی عمر دراز فرمائے:
1- دنیا کے مشرق ومغرب میں سلفی دعوت پر خصوصی توجہ دینا، اور دنیا جہان سے آئے مختلف مشارب کے طلبۂ علم کا استقبال بطور معلم، ناصح، مصلح، مستمع ومناقشہ کرنے والے کے کشادہ دلی سے کرنا، ساتھ ہی اس قوی حافظے کا حامل ہونا کہ آپ کو دعوت کے میدان میں مشغول بہت سے لوگوں کے نام وتاریخ اور دنیا کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے سلفی دعوت کے تعلق سے مواقف یاد رہتے ہیں۔
2- ببانگ دہل حق بات کہنے کی جرأت، چناچہ آ پ نےبڑے بڑے ایسے سرغناؤں پر رد کیے جن کے پیروکار کا کوئی حساب ہی نہيں کہ ان پر رد ہونے سے وہ سب آگ بگولہ ہوجاتے ہیں مگر شیخ ان کی کوئی پرواہ نہیں کرتے نہ خاطر میں لاتے ہیں۔ اگر آپ کے اس باب میں سوائے سید قطب والے ردود کے اور کچھ نہ بھی ہوتا تب بھی یہ آپ کی شدید مخالفت کے باوجود ٹھوس پہاڑ ہونے کی دلیل کے لیے کافی ہوتا۔
3- قوت ومتانت کے ساتھ متنوع علمی تحقیقات اور کارناموں کی کثرت اور جو کچھ آپ لکھتے ہيں اس میں رسوخ، آپ کی مؤلفات کا ابھی صرف پہلا مجموعہ شائع ہوا ہے اور وہ بھی 15 جلدوں تک پہنچتا ہے۔
4- سلفی عقیدے کا دفاع وحمایت اور اس کے مخالفین پر ردود شیخ کو اس بات سے مشغول نہیں کرتے کہ آپ ساتھ میں مسجد اور گھر پر درس وتدریس کا سلسلہ جاری وساری رکھتے ہیں، پس آپ نے اہل علم کی بہت سے کتب کی شروحات فرمائی ہیں جیسے صحیح مسلم، الشریعۃ للآجری اور اصول السنۃ امام احمد رحمہم اللہ وغیرہ۔
5- امت کی خیرخواہی کا شدت سے خواہاں ہونا انہیں ان باتوں سے خبردار کرکے جو ان کے لیے ان کے دین میں نقصان کا سبب ہيں، پس آپ نے اپنی زبان وقلم سے روافض، صوفیوں، اخوانیوں، سروریوں، حدادیوں (محمود الحداد کے پیروکار) وغیرہ پر رد فرمایا جیسا کہ آپ نے یہود ونصاری اور لبرل لوگوں پر بھی اپنی زبان وقلم سے رد فرمایا ۔
اور وہ بات جو ایک مسلمان کے دل کو اطمینان دیتی ہے وہ یہ کہ اس قدر آور شخصیت سے بہت سے لوگوں کا شدید قسم کی عداوت رکھنے اور آپ کی شخصیت کو داغدار کرکے آپ سے اور آپ کے منہج سے لوگوں کو متنفر کرنے کی سرتوڑ کوششوں کے باوجود ([1])جو اللہ تعالی نے آپ پر احسان وکرم فرمایا ہے کہ کبار اہل علم کے یہاں آپ کو مقبول عام حاصل ہے، پس آپ کی باکثرت تعریف اور تزکیہ اور آپ کے علم وفضل اور صحیح منہج کا اعتراف بہت سے علماء کرام سے ثابت ہے جن میں سے سرفہرست اس دور کے کبار وسادات علامہ ابن باز، الالبانی، ابن عثیمین، مقبل الوادعی، اللحیدان، السبیل اور الفوزان([2]) وغیرہ (اللہ ان میں سے فوت شدگان پر رحم فرمائے اور جو بقید حیات ہیں ان کی حفاظت فرمائے)۔
اللہ تعالی شیخ ربیع کی حفاظت فرمائے، اور آپ کی عمر دراز فرمائے، آپ کو جو تکلیف ہے اس سے شفاء عطاء فرمائے، اور آپ کو وہ بہترین جزاء عطاء فرمائے جو وہ باعمل اور خیرخواہ علماء کرام کو عطاء فرماتا ہے۔
د.علي بن يحيى الحدادي
14ذوالحج، 1438ھ
[1] جیسا کہ بعض شیخ کو مرجئہ کہہ کر، بعض تقلیدی سلفیوں کا امام اور متشدد اور رد برائے ردکرنے والا باور کروا کر، اوربعض تو شیخ کی شاگردگی کا دعوی کرکے عوام کو شیخ اور ان کے منہج سے عصبیت والی حدیث فٹ کرتے ہوئے بدبودار کہہ کر متنفر کرتے ہيں۔ (توحید خالص ڈاٹ کام)
[2] تفصیل کے لیے پڑھیں ہماری ویب سائٹ پر"شیخ ربیع المدخلی حفظہ اللہ کی تعریف میں علماء کرام کا کلام"۔ (توحید خالص ڈاٹ کام)
ہر #بدعت سے تحذیر کا وجوب اور دین میں #بدعت_حسنہ نہ ہونے کا بیان - شیخ علی بن یحیی #الحدادی
har #bidat say tehzeer ka wujoob aur deen may #bidat_e_hasana na hone ka bayan - shaykh alee bin yahyaa #al_haddadee

#SalafiUrduDawah