Maktabah Salafiyyah Islamabad
2.29K subscribers
2.49K photos
52 videos
211 files
4.94K links
Updates of our website www.maktabahsalafiyyah.org
Download Telegram
[#SalafiUrduDawah Article] Repetition of #repentance – Shaykh Saaleh bin Fawzaan #Al_Fawzaan
#توبہ کی تکرار
فضیلۃ الشیخ صالح بن فوزان #الفوزان حفظہ اللہ
(سنیئر رکن کبار علماء کمیٹی، سعودی عرب)
ترجمہ: طارق علی بروہی
مصدر: تكرار التوبة۔
پیشکش: توحیدِ خالص ڈاٹ کام

http://tawheedekhaalis.com/wp-content/uploads/2017/10/tawbah_ki_takraar.pdf

بسم اللہ الرحمن الرحیم
سوال:سائل کہتا ہے کہ وہ مسلسل کبیرہ گناہوں میں مبتلا ہوجاتا ہے، لیکن اس کے بعد وضوء کرکےدو رکعت پڑھتا ہے اور اس سے توبہ استغفار کرتا ہے، لیکن پھر اس گناہ میں دوبارہ سے مبتلا ہوجاتا ہے، اور پھر وضوء کرکے دو رکعت پڑھتا ہے اور توبہ استغفار کرتا ہے، آخر اس کا حل کیا ہے؟
جواب: اس کا حل وہی ہے جس حال میں یہ ابھی ہے یعنی توبہ کرتا رہے اور اللہ تعالی کی رحمت سے مایوس وناامید ہرگز نہ ہو، بار بار توبہ کرتا رہے جب کبھی گناہ دوبارہ کرے تو دوبارہ توبہ کرتا رہے۔ دراصل یہ توبہ خیر کی علامت ہے کہ وہ مکرر توبہ کرتا رہے اور اللہ تعالی سے ڈرتا ہے۔
سائل: وہ سائل کہتا ہے کہ کیا یہ استہزاء کے باب میں شمار ہوگا؟
جواب: نہیں، یہ استہزاء کے باب میں سے نہيں، یہ تو خوف الہی کے باب میں سے ہے۔ اس کا بار بار توبہ کرنا اس بات کی دلیل ہے کہ وہ اللہ تعالی سے ڈرتا ہے، اور اس کے دل میں ابھی زندگی باقی ہے۔