Maktabah Salafiyyah Islamabad
2.29K subscribers
2.49K photos
52 videos
211 files
4.94K links
Updates of our website www.maktabahsalafiyyah.org
Download Telegram
[Article] The reality of #Palestinian movement #Hamas - Shaykh Muqbil bin Hadee Al-Wadaee

#فلسطین کی تحریک #حماس کی حقیقت

فضیلۃ الشیخ مقبل بن ہادی الوادعی رحمہ اللہ المتوفی سن 1422ھ

(محدث دیارِ یمن)

ترجمہ: طارق علی بروہی

مصدر: تحفة المجيب على أسئلة الحاضر والغريب ۔ "جلسة مع الصحفي الألماني" س 196۔

پیشکش: توحیدِ خالص ڈاٹ کام
#SalafiUrduDawah
#گمراہ_فرقے
#جہاد
#jihad

http://tawheedekhaalis.com/wp-content/uploads/2017/12/hamas_tehreek_palestine.pdf

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

سوال: آپ کی الجہاد الاسلامی و حرکۃ المقاومۃ الاسلامیۃ (حماس) کے بارے میں کیا رائے ہے جو عرب کی مقبوضہ سرزمین فلسطین میں پائی جاتی ہے؟

جواب: جہاں تک تحریک حماس کا تعلق ہے تو کبھی بھی وہ اسلام کے لیے نصرت نہيں بن سکتی۔ پس اس میں شیعہ بھی ہیں، اخوانی و حزبی بھی۔ اور یاسر عرفات نے لوگوں کے ساتھ بڑا کھلواڑ کیا تھا حالانکہ وہ خوداسرائیل کا ایجنٹ تھا، اور ہم تو شروع سے ہی یہ کہتے آئے تھے کہ وہ اسرائیل کا ایجنٹ ہے، پھر آخرکار اس نے فلسطین کو بیچ کھایا۔

اگر مسلمان حکومتیں تمام ممالک سے مسلمانوں کو چھوڑیں (افواج) تو یقیناً یہ لوگ اس بات کی استطاعت رکھتے ہیں کہ القدس کو یہود سے پاک کردیں۔

المہم جو لوگ اللہ کے دین کی نصرت کرنے والے ہیں وہ ایسے مسلمان ہیں جو کتاب وسنت پر استقامت اختیار کرتے ہیں۔ جبکہ جو تحریک حماس ہے تو یہ ایک حزبی جماعت ہے جو نہ نیکی کا حکم کرتی ہے نہ برائی سے روکتی ہے، بلکہ اہل سنت پر نکیر کرتی ہے اور اسے ہر جگہ روکتی ہے۔ اگر ان کو یہاں نصرت مل جائے تو وہی حرکت کریں گے جو افغانستان میں کی، کہ ایک دوسرے کے ہی مدمقابل بن جائیں گے اور ایک دوسرے پر ہی بارود و گولیوں کی بارش کردیں گے،واللہ المستعان۔ کیونکہ یقیناً یہ ایک دل کی مانند نہيں(ایک عقیدے پر نہیں)۔
[Article] Wasting #Tawheed is the reason behind the wasting of the #Ummah – Shaykh Rabee bin Hadee Al-Madkhalee
#امت کے ضائع ہونے کا سبب #توحید کا ضائع ہونا ہے
فضیلۃ الشیخ ربیع بن ہادی المدخلی حفظہ اللہ
(سابق صدر شعبۂ سنت، مدینہ یونیورسٹی)
ترجمہ: طارق علی بروہی
مصدر: نفحات الهدى والإيمان من مجالس القرآن- المجلس الثاني۔
پیشکش: توحیدِ خالص ڈاٹ کام

#SalafiUrduDawah
#جہاد
#حماس
#افغانستان
#jihad
#hamas
#afghanistan

http://tawheedekhaalis.com/wp-content/uploads/2017/05/ummat_zaya_sabab_tawheed_zaya_hona.pdf

بسم اللہ الرحمن الرحیم
چنانچہ ہم پر واجب ہے کہ ہم توحید کا خصوصی اہتمام کریں اور اللہ کی قسم! یہ امت ضائع نہیں ہوئی اور اس پر دشمن یہود و نصاریٰ اور مجوس اور کمیونسٹ وغیرہ مسلط نہیں ہوئے مگر اسی وجہ سے کہ انہوں نے جب توحید کو ضائع کر دیا تو اللہ تعالیٰ نے ان پر یہ ذلت مسلط کر دی، اور اللہ تعالیٰ ان سے ہرگز بھی راضی نہیں ہوگا حتی کہ وہ اپنے دین اسلام ، اس اسلام کی طرف لوٹ آئیں جس پر سیدنا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آپ کے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم تھے ۔ فرمان نبوی ہے :
’’إِذَا تَبَايَعْتُمْ بِالْعِينَةِ وَأَخَذْتُمْ أَذْنَابَ الْبَقَرِ وَرَضِيتُمْ بِالزَّرْعِ وَتَرَكْتُمْ الْجِهَادَ فِیْ سَبِیلِ اللہِ سَلَّطَ اللَّهُ عَلَيْكُمْ ذُلًّا لَا يَنْزِعُهُ عَنْکُم حَتَّى تَرْجِعُوا إِلَى دِينِكُمْ“([1])
(جب تم بیع عینہ(جو کہ ایک سودی معاملہ ہے) کرنے لگو گے ، اور بیلوں کی دموں کو پکڑ کر اور محض زراعت اور کاشت کاری سے راضی ہوکر بیٹھ جاؤ گے ،اور اللہ تعالیٰ کے راستے میں جہاد چھوڑ دو گے تو اللہ تعالیٰ تم پر ایسی ذلت مسلط فرمائے گا، جو تم پر سے ہرگز بھی نہیں اٹھائے گا یہاں تک کہ تم اپنے دین کی طرف نہ لوٹ آؤ)۔
تو اس وقت کیا حال ہو گا جب ان میں سے بہت سے لوگ شرک میں مبتلا ہوں ؟!
آج دنیا میں بہت ساری دعوتیں ہیں لیکن وہ توحید کی جانب دعوت نہیں دیتیں ۔ ہر گروہ اور حزب کا اپنا ہی ایک مبدأ ومنشور ہوتا ہے ، اور اپنا ہی منہج ہوتا ہے جو اللہ تعالیٰ کے منہج سے اور انبیاءکرام علیہم الصلاۃ والسلام کے منہج سے ہٹ کر ہوتا ہے، جس میں وہ اس چیز کے مخالف کی طرف بلا رہے ہوتے ہیں جو کتاب اللہ اور سنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ہے، اور اپنے اس منہج کے ذریعے سے وہ انبیاء کرام علیہم الصلاۃ والسلام کے منہج کی مخالفت کررہے ہوتے ہیں۔
سیدنا نوح علیہ الصلاۃ والسلام کو دیکھیے آپ پچاس کم ہزار سال تک صرف اور صرف توحید کی جانب دعوت دیتے رہے۔ اور یہ کہتے ہیں کہ تم سلفی لوگ اہل قبور (یعنی قبر پرستی) کے خلاف لڑتے ہو جب کہ ہم اہل قصور( جو محلات میں یعنی بادشاہ حکمران وغیرہ ہیں ان) کے خلاف برسرپیکار ہیں!! تم (سلفی) تو بس اوثان (جس کی بھی اللہ تعالی کے سواعبادت کی جائے خواہ بت ہو یا مزار وغیرہ) کے خلاف جنگ کرتے ہو! میرے بھائی کیا آپ کی دعوت انبیاء کرام علیہم الصلاۃ والسلام کی دعوت سے زیادہ بڑی ہے ! (جو سلفیوں کو یہ طعنہ دیتے ہو)
اسی لیے تو ان کی کوئی مدد اور نصرت نہیں ہوتی، اللہ عزوجل کیا فرماتے ہیں کہ:
﴿وَلَوْ قٰتَلَكُمُ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا لَوَلَّوُا الْاَدْبَارَ ثُمَّ لَا يَجِدُوْنَ وَلِيًّا وَّلَا نَصِيْرًا، سُـنَّةَ اللّٰهِ…﴾ (الفتح:22-23)
(اگر کافر تم سے لڑیں بھی تو وہ پیٹھ پھیر کر بھاگ جائیں گے پھر کوئی اپنا دوست مدد گار نہیں پائیں گے، یہ اللہ تعالیٰ کی سنت ہے)
یہ اللہ تعالیٰ کی سنت اپنے اولیاء جو کہ اہل توحید ہیں ان کے ساتھ رہی ہے ۔ لیکن آج مسلمان ہر جگہ لڑ رہے ہیں لیکن اس کے نتیجے میں آپ کو سوائے شکستوں ، ذلتوں اور عار کے کچھ نہیں دکھے گا ، ان کی مدد و نصرت نہیں ہو رہی ۔چیچنیا میں قتال کیا ، یہاں وہاں انہوں نے قتال کیا ، فلسطین میں ساٹھ سال سے لڑ رہے ہیں مگر آپ کو سوائے ہزیمتوں کے اور ذلت و رسوائی و عار کے کچھ نہیں دکھائی دے گا ، کیوں کہ وہ اس وعدے کے مستحق ہی نہیں جو اللہ تعالیٰ نے بہت سی آیات میں تاکید کے ساتھ ذکر فرمایا ہے کہ:
﴿اِنْ تَنْصُرُوا اللّٰهَ يَنْصُرْكُمْ﴾ (محمد:7)
(اگر تم اللہ کی مدد کرو گے (یعنی اس کے دین اور توحید کی) تو وہ تمہاری مدد فرمائے گا)
جو وطن پرستی کی طرف دعوت دیتے ہیں اور وطن پرستی کے لیے لڑتے ہیں اور توحید کو بھول جاتے ہیں کیا اللہ تعالیٰ ایسوں کی مدد کرے گا ؟!
[Article] Why #Salafee #Ulamaa don't support current Jihaadi movements? – Shaykh Rabee bin Hadee Al-Madkhalee
#سلفی #علماء موجودہ جہادی تحریکوں کی حمایت کیوں نہيں کرتے؟ – شیخ ربیع بن ہادی المدخلی

#SalafiUrduDawah
#جہاد
#jihad

شیخ ربیع بن ہادی المدخلی حفظہ اللہ سے سوال ہوا:
سوال: ان دنوں بہت سے نوجوان اس بارے میں سوال کرتے ہيں کہ جو مسلمانوں کے ساتھ یہاں وہاں حالت زار ہورہی ہے فلسطین، کشمیر وچیچنیا میں تو کیا ہمارے لیے وہاں جہاد کرنا مشروع ہے یا نہیں؟ ان سوالات میں سے ایک بطور نمونہ یہ ہے کہ سائل کہتا ہے: میں کوئی طالب علم نہيں ہوں لیکن مسلمانوں کے ساتھ جو کچھ یہاں وہاں فلسطین، چیچنیا وکشمیر میں ہورہا ہے اس کی وجہ سے بہت غمگین وپریشان ہوں۔ میں جہاد کرنا چاہتا ہوں آپ کی میرے لیے کیا نصیحت ہے، اور میں کس چیز سے شروع کروں، اور کس طرح جہاد مکمل ہوگا، اور کیا فی زمانہ جہاد واقعی ہو بھی رہا ہے؟
جوابات جاننے کے لیے مکمل مقالہ پڑھیں۔
http://tawheedekhaalis.com/wp-content/uploads/2015/09/salafee_ulama_mojoda_jihadi_tehreeko_himayat_nahi.pdf