💞سنہرے حروف 💞
2.59K subscribers
2K photos
7 videos
3 files
63 links
اقوال زریں اچھی باتیں چھوٹی مگر سبق آموز تحریر
اور عمدہ تصاویر کے ساتھ بھی
Download Telegram
*بدگمانی بہت بری چیز ہے*
*یہ انسان کو وہ بھی تصور کروا دیتی ہے جو سرے سے ہوتا ہی نہیں. رشتوں کی حفاظت محبت اور خلوص سے ہی کی جاتی ہے نا کہ بحث بازی سے💕
*ہر خوبصورت چیز ... اگر اپنی جگہ سے ہٹ جائے ... تو بے رونق ہو جاتی ہے ... اور ہر قدر و قیمت ... اگر اپنے مناسب مقام پر نہ ہو ... تو ضائع ہو جاتی ہے 💕
*رونا غم کا مترادف نہیں ... بلکہ یہ دل کے بھر جانے کا مترادف ہے ... اسی لیے خوش انسان بھی روتا ہے ... خوف زدہ بھی روتا ہے ... پُرجوش بھی روتا ہے ... اور غمگین بھی روتا ہے💕
*ہر انسان اپنی زندگی میں کسی نہ کسی ذمہ داری، مشکل اور آزمائش کا سامنا کرتا ہے۔ کامیابی ان لوگوں کو ملتی ہے جو حالات کے سامنے ہار نہیں مانتےبلکہ ہر رکاوٹ کو عبور کرتے ہوئے اپنی منزل کی طرف بڑھتے رہتے ہیں۔یاد رکھیں:"کامیابی آسان نہیں ہوتی،*

*مگر ناممکن بھی نہیں۔"
*کبھی درختوں کو غور سے دیکھیے وہ اپنی بلندی پر کبھی غرور نہیں کرتے۔ جتنا اوپر بڑھتے ہیں، اپنی جڑوں کو اتنا ہی مضبوط کرتے جاتے ہیں۔ یہی اصل کامیابی کی پہچان ہے۔
*دنیا میں سب سے بڑی غلط فہمی یہ ہے کہ لوگ ہمارے ظاہری اعمال کو دیکھ کر ہماری نیت کا فیصلہ کرتے ہیں۔ لیکن سب سے بڑا اطمینان یہ ہے کہ ہمارا پروردگار ہمارے دل کے ان پوشیدہ گوشوں کو بھی جانتا ہے جہاں کوئی انسان جھانک نہیں سکتا۔ اگر آپ کی نیت میں سچائی ہے اور آپ کا مقصد کسی کا نقصان کرنا نہیں، تو پھر دنیا کی غلط فہمیوں اور الزامات سے پریشان ہونا چھوڑ دیں۔*
*اللّٰہ کا جاننا ہی کافی ہے۔
3
*سب سے زیادہ بھرپور (مطمئن) روحیں وہ ہوتیں ہیں ... جو ویران اور خالی جگہوں میں بھی ... کھلنا (پھلنا پھولنا) سیکھ لیتیں ہیں
ہر بار خود کو مضبوط ظاہر کرنا بھی ضروری نہیں۔ کچھ دن ایسے ہوتے ہیں جب انسان صرف خاموش رہنا چاہتا ہے، کسی سے شکایت کیے بغیر، کسی سے تسلی مانگے بغیر۔ دل پر جو گزرتی ہے، وہ ہر شخص کو بتائی بھی نہیں جا سکتی؛ کچھ دکھ صرف اُس ذات تک پہنچتے ہیں جو دل کے اندر کا حال بھی جانتی ہے۔
لوگ آپ کے چہرے کو دیکھ کر پوچھیں گے، "سب ٹھیک ہے؟" اور آپ عادتاً مسکرا کر کہہ دیں گے، "ہاں۔" شاید انسان کی سب سے خاموش اذیت یہی ہے کہ وہ اپنے اندر بکھرتا رہتا ہے اور دنیا کو اپنی ترتیب دکھاتا رہتا ہے۔
اس لیے کبھی اپنے آپ سے بھی نرمی کیجیے۔ ہر درد کو فوراً ختم کرنا ضروری نہیں؛ کچھ درد وقت کے ساتھ نہیں، قبول کر لینے سے ہلکے ہوتے ہیں۔
لوگوں کے بدل جانے کا دکھ زیادہ دیر نہیں رہتا، مگر اپنے غلط انتخاب کا احساس بہت دیر تک انسان کے ساتھ چلتا ہے۔ اسی لیے عقل دوسروں کو پہچاننے سے پہلے، خود کو سمجھنے کا ہنر سکھاتی ہے۔
ہر تعلق کو آخری حد تک نبھانا وفاداری نہیں ہوتا۔ بعض اوقات خاموشی سے پیچھے ہٹ جانا اپنی روح کو بچا لینے کا نام ہے۔ کیونکہ جہاں انسان کی قدر ختم ہو جائے، وہاں اُس کی موجودگی بھی آہستہ آہستہ اپنی حرمت کھو دیتی ہے۔
زندگی نے اتنا ضرور سکھایا ہے کہ دل ہر کسی کو دیا جا سکتا ہے، مگر اعتماد نہیں۔ اعتماد وہ امانت ہے جو صرف کردار کے حوالے کی جاتی ہے، الفاظ کے نہیں۔
اپنے جذبات وہاں مت رکھیں جہاں اُن کی قدر محسوس نہ ہوتی ہو۔ کسی کی توجہ حاصل کرنے کے لیے خود کو چھوٹا کرنا، محبت نہیں؛ اپنی ذات سے ناانصافی ہے۔ جو شخص آپ سے بات کرنا چاہتا ہے، اُسے راستہ معلوم ہوتا ہے، اور جو دور رہنا چاہتا ہے، اُسے روکنے کے لیے کوئی لفظ کافی نہیں ہوتا۔
خاموشی اختیار کرنا بےحسی نہیں، بعض اوقات یہ اُس مقام سے اپنی روح واپس لینے کا عمل ہوتا ہے جہاں آپ نے بہت کچھ دے کر بھی خود کو خالی پایا ہو۔
اپنی محبت کو بھیک نہ بننے دیں۔ جس تعلق میں آپ کو بار بار اپنی جگہ مانگنی پڑے، وہاں جگہ نہیں، صرف عادت باقی رہ جاتی ہے۔💕
ہر خاموشی کے پیچھے رضامندی نہیں ہوتی؛ کچھ خاموشیاں اُس وقت پیدا ہوتی ہیں جب انسان بہت کچھ کہہ کر بھی سمجھا نہ جائے۔ پھر ایک مقام آتا ہے جہاں شکوہ بھی تھک جاتا ہے اور وضاحت بھی بےمعنی لگنے لگتی ہے۔
ایسے وقت میں خود کو بدلنے کے بجائے خود کو سنبھال لیجیے۔ ہر شخص آپ کے دل کی گہرائی تک اترنے کے قابل نہیں ہوتا، اور ہر تعلق کو اپنی روح تک رسائی دینا بھی ضروری نہیں۔
کچھ فاصلے نفرت سے نہیں، شعور سے پیدا ہوتے ہیں۔ انسان بس اتنا سمجھ لیتا ہے کہ جہاں اُس کے احساس کی قدر نہ ہو، وہاں اُس کی خاموشی ہی آخری جواب ہے۔💕
اپنے دل کو ہر اُس جگہ سے واپس لے آئیے جہاں آپ کی موجودگی صرف اُس وقت یاد کی جاتی ہے جب کسی کو آپ کی ضرورت ہو۔ تعلق وہ نہیں جس میں ایک شخص ہر بار سمجھوتا کرے اور دوسرا اُسے معمول سمجھتا رہے۔
کسی کے سرد رویّے کو اپنی کم قیمت نہ سمجھیں۔ بعض لوگ محبت پانے کے باوجود اُس کی معنویت نہیں سمجھتے، کیونکہ انسان ہمیشہ اُس چیز کی قدر نہیں جانتا جس کی کمی اُس نے کبھی محسوس نہ کی ہو۔
خاموشی سے پیچھے ہٹ جانا کبھی کبھی سب سے آخری اور سب سے سچا جواب ہوتا ہے۔ نہ شکایت، نہ وضاحت، نہ بدلہ؛ صرف اتنا کہ جو دل کبھی تمہیں جگہ دیتا تھا، اب اُسے اپنے سکون کی بھی ضرورت ہے۔💕
*انسان اپنی زندگی کا آغاز ڈھیروں خوابوں اور تمناؤں کے ساتھ کرتا ہے ... اور پھر اس کا واحد خواب صرف اور صرفــــــــ ... پرسکون ہونا رہ جاتا ہے ........*💕
*کڑوی اور چبھتی ہوئی بات کی تلخی کو انسان کبھی فراموش نہیں کر سکتا ... چاہے اس کے بعد وہ میٹھے اور پیارے الفاظ کا کتنا ہی انبار کیوں نہ نگل لے ... الفاظ کا گھاؤ تیروں کے زخموں سے بھی زیادہ کاری ہوتا ہے💕
1
جو "حقیقی معنوں" میں ہمارےاپنے ہوتے ہیں وہ ہم سے کبھی کوئی وضاحت طلب کرتے بھی نہیں وہ تو بس ساتھ کھڑے رہتے ہیں وقت اور حالات چاہے جیسے بھی ہوں لیکن شرط ہے کہ حقیقت میں وہ اپنے ہوں
2
ایسا راستہ مت چلو جو تم نے خود نہ چُنا ہو،
اور اپنا وقت اس چیز پر ضائع نہ کرو جس سے تمہیں محبت نہیں۔

اپنی راحت اس کے لیے قربان مت کرو جو تمہاری قدر نہیں جانتا،
اور کسی ایسے شخص کا بوجھ مت اٹھاؤ جو تمہارے جذبات کی پروا نہیں کرتا۔

اور اپنی اندرونی سلامتی کو کبھی بھی
اس شخص کی خاطر مت چھوڑو
جس نے خود اندھیرے کا انتخاب کیا ہو
👍3
خدا کسی انسان کو کسی انسان کا عادی نہ بناۓ کیونکہ عادت وہ بوجھ ہے جو دل پر تب ہی سمجھ آتا ہے جب وہ شخص دور چلا جاۓ ، جب کوئی ہماری روزمرہ کی خوشیوں میں ، ہماری باتوں میں ، ہمارے وقت میں رچ بس جاتا ہے تو ایک لمحے کی غیر موجودگی بھی دل کو ویران کر دیتی ہے ، لوگ بدل جاتے ہیں ، فاصلے بڑھ جاتے ہیں مگر دل کی وہ عادتیں نہیں بدلتی جو ہم نے کسی کے ہونے پر بنا لی ہوتی ہیں . اس لئے کہتے ہیں کہ محبت خوبصورت ہے مگر کسی کا عادی ہو جانا دل کو ٹوٹنے کے خوف میں جکڑ دیتا ہے ، خدا ہر دل کو اس دکھ سے بچانے اور ہر رشتے میں وہ سکون دے جس میں جدائی کا درد نہ ہو.
3
*رشتے ٹوٹ جائیں تو الفاظ کو بھی دفن کر دو کیونکہ رازوں کی حفاظت ہی اصل انسانیت اور وفاداری کی پہچان ہے
*زندگی میں دولت حسن اور شہرت سب وقتی ہیں مگر ایک مخلص اور وفادار ہمسفر اللہ کی سب سے بڑی نعمت ہوتا ہے جو آپ کی خاموشی کو بھی سمجھ لے آپ کے آنسوؤں کی وجہ بھی جان لے اور دنیا کے بدل جانے پر بھی آپ کا ہاتھ نہ چھوڑے ایسے رشتے قسمت والوں کو ملتے ہیں کیونکہ سچی محبت صرف لفظوں سے نہیں بلکہ عمر بھر کی وفاداری سے ثابت ہوتی ہے اللہ ہر دل کو ایسا ہمسفر عطا فرمائے جو محبت کے ساتھ عزت سکون اور وفا بھی دے آمین
ﺑِﺴْــــــــــــــــﻢِﷲِﺍﻟﺮَّﺣْﻤَﻦِﺍلرَّﺣِﻴﻢ


۱۸ صفر ۱۴۴۸هـ | 2 اگست 2026م

اردو زبان کے چند بہترین چینلز اور گروپس:ض


​​​​❍╍╍❨ فہرست  ◄ ❶ ❩╍╍❍ :-

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

🟣 کہانیاں اور معلومات
اسلامی واقعات و حکایات

🟣 سنہرےحروف
▪️ اچھی باتیں اقوال زریں خوبصورت تصاویر

🟣 اللہ کی محبت
اسلامی معلومات سینڈ کی جائے گی

🟣 کتب بینی
🔹 کتب بینی و کتاب خوانی کی روایات کو فروغ

🟣 اسلامک گروپ
▫️ قرآن و حدیث

🟣 پیغامِ گھمن
▫️ شیخ طریقت متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن صاحب حفظہ اللہ کے پیغامات

🟣 ڈاکٹر اسرار احمد صاحب
🔹 موصوف کے بیانات

🟣 رعـــد بن محمــد الكـــردي
▫️ تلاوت

🟣 ڈاکٹر ذاکر نائیک
▫️ موصوف کے بیانات

🟣 تفسیر قرآن انگلش
🔸تفسیر قرآن انگلش محترمہ تیمیہ زبیر کی آواز

🟣 مشرقی ملبوسات کٹنگ اور سلائی
🔸ملبوسات کی کٹنگ اور سلائی قدم بہ قدم

🟣 اردو مزاحیہ لطیفوں کی دنیا
▪️ پریشان حالات میں خوشی کا ماحول

🟣 رمضان و صیام کوئز
▪️ عوام کو سوال وجواب کی شکل میں رمضان و روزے مسائل

🟣 عشق حقیقی و تعلق مع اللہ
▪️ اسلامک پوسٹ

🟣 ڈاکٹر محمد طاہر القادری
▪️ موصوف کے بیانات

🟣 اسلام کامل مذہب ہے
▪️ حضرت مولانا قاری سید صدیق احمد باندوی رحمۃ اللہ علیہ کے افادات

🟣 اہل دل کی داستان سخن
▪️ اردو شاعری کا فروغ

🟣 محمد تقی عثمانی صاحب
▪️ موصوف کے بیانات

🟣 تصویریں بولتی ہیں
▪️ اسلامی معلومات سےروشناس کراناہے

🟣 اسلامک قرآنی دعائیں
▪️ اسلامک قرآنی دعائیں

🟣 شیئر لنکس
▪️ لینک

🟣 انجینئر محمد علی مرزا
▪️ بیانات

🟣 تعلیم القرآن اُردو
▪️ قرآن ترجمہ اور مختلف  تفاسیر

🟣 دارالثقافه
▪️ موضوعات پر مضامین روحانی عملیات

🟣 آقا کریم ﷺ کی باتیں
▪️ حدیث

🟣 عقائد و مسائل (فقہ حنفی)
▪️ فقہ مسائل

🟣 دلچسپ اور عجیب معلومات چینل
▪️کہانیاں اور دلچسپ معلومات

🟣 اچھی زندگی جادو کا علاج (Peace & light)
▪️ جادو کا قرآن اور حدیث کی روشنی میں علاج

🟤 أذكار _حديث
▪️ حديث، تفسير دعا، أذكار پیش

🔴 محمّد اجمل  رضا قادری آفیشل
▪️ مبلغ اور مختلف اسلامی موضوعات پر اپنی تقاریر

🟠 مفتی طارق مسعود آفیشل
▪️بیانات

🟡 مولانا طارق جمیل صاحب
▪️ موصوف کے بیانات

🟣 علم و ادب
▪️ اقوال زریں اچھی باتیں چھوٹی مگر سبق آموز

🟣 تفسیر القران استاذہ رخسانہ اعجاز صاحبہ
▫️ موصوف کے بیانات

🟣 دلچسپ اور عجیب معلومات گروپ
▪️ کہانیاں اور دلچسپ معلومات

🟣 عائشہؓ اکیڈمی
▪️ بنات کے مدرسہ کے متعلق مواد

🟣 حدیث کی خوبصورتی- 𝑇ℎ𝑒 𝐵𝑒𝑎𝑢𝑡𝑦 𝑜𝑓 𝐻𝑎𝑑𝑖𝑡ℎ𝑠
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
’’لوگوں تک (میری تعلیمات) پہنچا دو خواہ وہ ایک آیت ہی کیوں نہ ہو


🟣 تلاوت القرآن الکریم گروپ
مختلف قراء کی قراءت

🟣 زاہدہ ملک ( الفلق ویلفیئر فاؤنڈیشن )
موصوف کے بیانات

🟢 تلاوت القرآن الکریم گروپ
مختلف قراء کی قراءت

🟣 بَزْمِ قَلَمْ
یہ صرف لفظوں کی محفل نہیں،
بلکہ احساسات، خاموشیوں اور دل کی آوازوں کا ایک حسین سفر ہے۔

🔵 زاہدہ ملک ( الفلق ویلفیئر فاؤنڈیشن )
موصوف کے بیانات

🟣 نعمت قاسمی
اصلاحی بیانات اور اسلامی معلومات

🟣 قاری صہیب احمد میر محمدی
موصوف کے بیانات

🟣 اسلام اور زندگی
اسلامی معلومات

🟡 علامہ محمد اقبال
▪️ اشعار

🟣 قرآن میری زندگی
ایک ایک آیت کی تفسیر اور لفظی ترجمہ

🟣 سلطان صلاح الدین ایوبی
زندگی پر بنایا گیا ڈراما

🟣 بلیک سکرین ترجمہ قرآن (انگلش اردو)
ترجمہ قرآن انگلش اور اردو میں

🟣 تفسیر القران استاذہ رخسانہ اعجاز صاحبہ
قرآن کی تفسیر آسان انداز میں ایک آیت کی لفظی

🔵 اشعار studio
▪️اردو کے ادبی ثقافتی اور تہذیبی الفاظ

🟣 ڈاکٹر اسرار احمد صاحب ( گروپ )
🔸ڈاکٹر اسرار احمد  کے بیانات

🟣 ایڈو فیض سعید
موصوف کے بیانات

🟣 خوابوں کا راستہ | Road to the dreams
بصری فن کے بارے میں

🟣 قرآن کورین ٹرانسلیٹ
🔸قرآن کا ترجمہ کورین زبان میں

🟣 دلچسپ اور عجیب معلومات
🔸کہانیاں اور دلچسپ معلومات

🟣 تفہیم دین
🔸 روزانہ ایک اسلامی سوال سینڈ

🟣 فتاویٰ برائے خواتین
▪️ روز مرہ کی زندگی میں پیس ہونے والے مسائل

🟣 السعید میڈیا ہاوس
▪️ ارطغرل ڈرامہ اور اسلامک اصلاحی بیانات

🟣 اردو لطیفے
▪️ اردو لطیفے مل جاٸینگے

🟣 اسلامی عقائد و مسائل کورس
اسلامی عقائد ومسائل سیکھنے مسائل کے سوالات پوچھ
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

نوٹ : جو حضرات اپنے ٹیلیگرام گروپ و چینل کی تشہیر کروانا چاہتے ہیں وہ اپنے چینل یا گروپ کا نام، مختصر تعارف اور ممبر کی تعداد لکھ کر ارسال فرمائیں
@PleasingAllah
@Adoring_Allah