Politics Plus
3.02K subscribers
1.79K photos
973 videos
20 files
1.79K links
‏ملکی و بین الاقوامی سیاست، معیشت اور تنازعات کے متعلق تبصرے و تجزئیے ۔
https://x.com/Polplusorg
واٹس ایپ
https://whatsapp.com/channel/0029Vaz6Q56GZNChAjuFNy2U
Download Telegram
Forwarded from Covering A
وہ دن بھی یاد ہے —
جب ایک 12 سالہ بچہ، محمد الدرہ، اپنے باپ کی گود میں پناہ لیے بیٹھا تھا
اور گولیاں برس رہی تھیں۔
باپ کی آغوش میں بھی وہ محفوظ نہ رہا۔محمد الدرہ کا قصور کیا تھا؟
یہی کہ وہ فلسطینی تھا
اور یہی کافی تھا مارے جانے کے لیے۔
یہ 2000 تھا۔
نہ کہ 7 اکتوبر 2023۔ cp

@CoveringA_bot
Forwarded from سیاست
خلیجی ممالک نے دنیا کی بلند ترین عمارت تعمیر کر لی، جو برج خلیفہ سے بھی اونچی ہے — اس کا نام "برجِ غداری" ہے۔
اے سلاطین زماں تم نے دشمن کی صف میں جاکر خود ثابت کردیا کہ تمہاری گردنوں کا اڑانا دین میں عین حق ہے۔

الشیـــخ ابـــو عـــبداللــــہ ا ســـا مــــہ بـــن لا د ن شہید رحمہ اللہ
Forwarded from Twitter (𝕏) Media Downloader دانلود از ایکس و توییتر
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
غزہ میں فلسطینی اسرائیل کی جنگ کے"سب سے ظالمانہ مرحلے" سےگزر رہےہیں۔ اسرائیل کی ناکہ بندی کے سبب اب تک غزہ میں داخلےکے لیےکلیئر کیےگئے 400 ٹرک "امداد کا ایک چمچ" ہیں جبکہ مدد کا سیلاب درکار ہے۔
یواین سربراہ انتونیو گوتریس
#GazaGenocide
@AnsarAAbbasi

🔗 Politics plus (@Polplusorg)

📲 @twittervid_bot
Forwarded from انقلابِ اسلامی میڈیا
قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ کو امریکا کے حوالے کرنے والے کون ہیں۔۔۔؟

#انقلاب_اسلامی
#انقلاب_اسلامی_پاکستان

https://x.com/iip_media
https://t.me/IIP_Media
#برما_روہنگیا

اراکان ارمی نے مغربی میانمار کی ریاست اراکان کے شہر مونگڈاؤ میں تین روہنگین مسلم ماہی گیروں کو گرفتار کر لیا ہے۔

روہنگین مسلمانوں کو مختلف طریقوں سے نشانہ بنایا جارہا ہے، جس سے علاقے میں کشیدگی پھیل رہی ہے، یہ تمام روہنگین مسلمانوں کی مشکلات میں اضافے کا سبب بن رہا ہے
Forwarded from Twitter (𝕏) Media Downloader دانلود از ایکس و توییتر
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
اسرائیل چن چن کر ہیلتھ کئیر ورکرز اور ڈاکٹرز کو انکے پورے خاندان سمیت نشانہ بنارہا ہے ۔
فلسطینی ماہر اطفال علاء النجر کے دس میں سے نو بچوں کی خان یونس میں اسرائیلی فضائی حملے میں شہادت ہوئی ہے جبکہ شوہر بھی آئی سی یو میں ہے
#GazaGenocide
@HamidMirPAK

🔗 Politics plus (@Polplusorg)

📲 @twittervid_bot
تقوی دشمن کے خلاف بہترین ہتھیار ہے اور جنگ کی مضبوط ترین تدبیر

امیر المومنین حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی مجـــاہــدیــن اســلام کو نصیحت
Forwarded from Pakistan Pulse News
#پاکستان_مردان

مردان کے علاقے کاٹلنگ میں ڈرون حملے میں معصوم چرواہوں کی قتل پر صوبائی حکومت نے متاثرہ خاندانوں کو فی کس 50 لاکھ روپے امداد دی۔
ابتدا میں ترجمان بیرسٹر سیف اور رکن اسمبلی محمد علی خان نے مرنے والوں کو دہشت گرد قرار دیا تھا، لیکن حقیقت کھلنے پر بات پلٹ گئی۔
Forwarded from اذانِ سحر
یہ غزہ ہے!
جہاں ایک مسلمان خاتون ڈاکٹر کے ۹ بچے ایک بمباری میں شہید ہو گئے!
محشر کے روز ربّ کو تم کیا جواب دو گے؟
Forwarded from Pakistan Pulse News
عاصم منیر: ایمل صاحب، آپ کو معلوم ہے کہ میں اب مارشل بن گیا ہوں؟

ایمل ولی خان: جی جناب، مجھے پہلے سے اندازہ تھا کہ آپ ضرور مارشل بنیں گے۔ میں نے یہ بات آپ کے مظلوم قبائل اور بلوچوں پر کیے گئے ظلم اور اقدامات سے لگائی تھی۔ جب سے آپ جنرل بنے، تب سے آپ نے ان پر ظلم اور سختی شروع کر دی تھی۔

عاصم منیر: اصل معاملہ کچھ یوں ہے، ایمل صاحب، کہ جب سے آپ جیسے لوگوں نے میرے اقدامات پر خاموشی اختیار کی، مجھے یقین ہو گیا تھا کہ میں جلد ہی مارشل بن جاؤں گا۔ ویسے، یہ بات آپ سے نجی طور پر کہنا ضروری سمجھتا ہوں کہ جب تک آپ اور آپ جیسے قومی رہنما ہمارے ساتھ ہیں، عوام ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔ آپ نے تو عوام کو اپنے قابو میں کیا ہوا ہے، ہے ناں؟

ایمل ولی خان: بالکل جناب، آپ بے فکر رہیں۔ ہم آپ کے ساتھ ہیں، اور عوام کو ہم نے اپنے ہاتھ میں لے رکھا ہے۔
Forwarded from BALOCHISTAN NEWS
قلات: پاکستانی فورسز کا آبادی کے اندر کیمپ قائم ، عوام کو پریشانی کا سامنا

دی بلوچستان پوسٹ

قلات سے مقامی لوگوں نے شکایت کی ہے کہ پاکستانی فوج نے شمالی علاقہ، خصوصاً شیخڑی مورگند میں، گزشتہ چند ہفتوں سے آبادی کے درمیان اپنا کیمپ قائم کر رکھا ہے۔ جس کے باعث وہاں کے مقامی بلوچ باشندوں کو مسلسل ہراساں کر کے نقل مکانی پر مجبور کیا جارہا ہے ۔

مقامی لوگوں نے بتایا کہ ان کے مکانات کو سامان سمیت بلڈوز کر دیا گیا ہے، شمسی توانائی سے چلنے والے ٹیوب ویلز پر قبضہ کر لیا گیا ہے، جب کہ بعض کو نقصان بھی پہنچایا گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ان کے باغات کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا گیا ہے اور فوج کی پیش قدمی بدستور جاری ہے۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ہم تمام انسان دوست اور باشعور افراد سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ پاکستانی فوج کی اس جارحیت کے خلاف آواز بلند کریں، تاکہ اس ظلم کو روکا جا سکے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بلوچستان کے کئی علاقوں سے مقامی آبادیوں کے اندر پاکستانی فورسز نے کیمپ اور چیک پوسٹ قائم کرکے آبادیوں کی علاقہ بدر کیا گیا ہے ۔

مقامی لوگوں نے کہا کہ اگر پاکستانی فورسز کو روکا نہیں گیا تو پورا آبادی نقل مکانی کے باعث شدید مشکلات کا شکار ہوگا ۔

-
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
علماء سوء

مطلب پاکستانی فوجیوں پر عام عوام، عورتیں، بچے گرفتار و قتل کرنے کا کوئی گناہ نہیں، کیونکہ یہ مجبوری ہے۔ لہذا پاکستانی فوج کو عام عوام، خواتین اور معصوم بچے اغواء اور قتل کرنے کی اجازت ہے۔

کشمیر کے جہاا'د کا خائن، مفتی عبدالرحیم مہتمم جامعہ الرشید کا عورتوں اور بچوں کو قتل کرنے کی اجازت پر مبنی فتویٰ
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
بچے روٹی کی تلاش میں نکلے نشانہ بناکر شہید کیے گئے اب لاش کو کتے نوچ رہے ہیں دجالی فوج لاش اٹھانے نہیں دیتی

روز آخرت بائیکاٹ کا بتا کر جان چھڑالینا یا جامعتہ الرشید کےحوالدار عبدالرحیم کےفتووں کابتاناکہ اس نےفوج کا بت بناکر اسکی پوجا پر لگا رکھا تھا کوئی عملی قدم کیسے اٹھاتے؟
جس دن اسرائیل نے غزہ میں بہت سے بچوں کو زندہ جلا دیا اور پوری دنیا نے یہ ہولناک منظر اپنی آنکھوں سے دیکھا۔

اسی دن ہزاروں انتہاپسند یہودی آبادکار غیر قانونی طور پر یروشلم میں مسجد اقصیٰ کی طرف مارچ کرتے ہوئے گئے وہاں کی مسلمان آبادی کو ہراساں کیا بلکہ گھروں کے دروازے کھول کر انھیں دھمکایا اور وہ لوگ نعرے لگا رہے تھے:
"تمہاری آبادیاں جل گئی" اور "محمد (___)چکا ہے"۔ معاذ اللہ

بھوکے فلسطینیوں کا مذاق اڑانے کے لیےکل کچھ لوگوں نے غزہ کی سرحد پر شرمناک انداز میں باربی کیو بھی کیا —

اور نیتن یاہو نے مسلمانوں کے مقدس مقام کے نیچے سرنگ میں ویڈیو بنوائی ، جبکہ امریکی وزیر خارجہ بھی وہاں "جشن منانے" پہنچے تھے۔

اور یہ سب کرنے کے بعد کہتے ہیں کہ مسلمان انتہا پسند ہیں۔
یاد رکھو! تمھیں زندگی بھر چوکنا رہنا پڑے گا۔

شعیب مدنی
پاکستان کے پہلے فیلڈ مارشل ایوب خان نے اپنی ایجنسیوں سے پوچھا، "بھئی، میری عوامی مقبولیت کا کیا حال ہے؟" ایجنسیوں نے فٹافٹ رپورٹ تھما دی کہ "صاحب، آپ کی مقبولیت سو فیصد ہے، بس عوام آپ کے دیوانے ہیں!"

ایوب خان نے رپورٹ پر ایک نظر ڈالی اور بولے، "یہ کیا مذاق ہے؟ سو فیصد؟ یہ تو جعلی رپورٹ ہے!" پھر کیا، اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا اور فیصلہ یہ پایا کہ صدر صاحب خود عوام کے درمیان جا کر اپنی مقبولیت چیک کریں گے۔ پلان یہ بنا کہ ایوب خان بھیس بدل کر سینما ہال کی تھرڈ کلاس کیبن میں جا بیٹھیں گے اور اپنی ڈاکومنٹری فلم دیکھ کر عوام کا ردعمل خود پرکھیں گے۔

بس پھر کیا تھا، ایوب خان نے داڑھی مونچھ لگائی، پرانا سا کوٹ پہنا اور سینما ہال میں گھس گئے۔ فلم شروع ہوئی، ایوب خان کی ڈاکومنٹری چل پڑی، اور پورا ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔ لوگ جوش میں "واہ واہ" کر رہے تھے۔ ایوب خان خود تالی تو نہیں بجا رہے تھے، لیکن دل ہی دل میں پھولے نہیں سما رہے تھے۔ سوچ رہے تھے، "واہ، یہ ہے عوامی محبت!"

ابھی یہ سوچ ہی رہے تھے کہ اچانک پاس بیٹھے ایک شخص نے ایوب خان کے کندھے پر زناٹے دار چپیڑ ماری اور بولا، "تالی بجاؤ جلدی! ورنہ پولیس آئے گی اور تھانے میں بند کر دے گی!" اور تیری تشریف لال کر دے گئی ۔ فیئر چنگا رے دا

ایوب خان سٹپٹا گئے، سوچا، "یہ کیا چکر ہے؟" لیکن ہاتھ خود بخود تالی بجانے لگے۔ بس اسی دن سے ایوب خان کو پتا چل گیا کہ عوامی مقبولیت کا اصل راز کیا ہے۔
#کاپی
بہت سے دوست یہ سوچتے رہتے ہیں کہ یہ اسٹیبلشمنٹ یا "بندوبست" کیا شے ہے اور وہ کون لوگ ہیں جو سیاست میں بدلتے چہروں کے پس پشت "مستقل" ہماری تباہی و بربادی کے ذمہ دار ہیں۔
آج آپ کو اس کی کچھ مثالوں سے واضح کر دیتے ہیں۔ اس تحریر میں آپ کو "چڑیا" بھی ملے گی اور" کوے "بھی ملیں گے۔اس لیے گزارش ہے کہ آپ چند منٹ نکال کر یہ تحریر پڑھ ہی لیں۔

کمنٹ میں دی گئی وڈیو میں اے آر وائےکے مالک سلمان اقبال ہیں، جو جنرل عاصم منیر صاحب اور ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف صاحب کے درمیان میں کھڑے ہیں۔
سلمان اقبال ایک معروف پاکستانی میڈیا شخصیت اور کاروباری شخصیت ہیں، جو اے آر وائے ڈیجیٹل نیٹ ورک کے بانی اور سی ای او کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ وہ 27 اکتوبر 1974 کو دبئی، متحدہ عرب امارات میں پیدا ہوئے، اور ان کا تعلق میمن خاندان سے ہے۔ ان کے والد حاجی محمد اقبال اور چچا حاجی عبدالرزاق یعقوب (اے آر وائے گروپ کے بانی) نے دبئی میں سونے کے کاروبار سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔

2000 میں سلمان اقبال نے لندن میں "پاکستانی چینل" کے نام سے ایک ٹی وی چینل کا آغاز کیا، جو بعد میں اے آر وائے ڈیجیٹل کے نام سے جانا گیا۔ انہوں نے اس چینل کو 24 گھنٹے نشریات والے چینل میں تبدیل کیا اور بعد ازاں مزید سات چینلز کا اضافہ کیا۔ 2002 میں، جب دبئی میڈیا سٹی قائم ہوئی، تو انہوں نے اے آر وائے کو وہاں منتقل کیا اور برطانوی پاکستانیوں کی ایک ٹیم کو دبئی لایا۔
سلمان اقبال پاکستان سپر لیگ (PSL) کی ٹیم کراچی کنگز کے مالک بھی ہیں۔ انہوں نے 2015 میں اس فرنچائز کو خریدا۔ انہیں 2017 میں دنیا کے 500 بااثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل کیا گیا، اور 2022 میں حکومت پاکستان کی جانب سے ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔
سلمان اقبال کے چچا، اور
اے آر وائے گروپ کے آنجہانی کرتا دھرتاعبدالرزاق یعقوب (1944–2014) ایک معروف پاکستانی تاجر اور اے آر وائے گروپ کے بانی تھے، جنہوں نے 1970 کی دہائی میں دبئی میں سونے کے کاروبار سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ ان کا نام 1990 کی دہائی میں "ARY گولڈ ریفرنس کیس" کے تحت سامنے آیا، جس میں ان پر پاکستان میں سونے کی درآمد پر اجارہ داری حاصل کرنے کے لیے بدعنوانی اور رشوت کے الزامات لگائے گئے۔
1993 میں، عبدالرزاق یعقوب نے اس وقت کی وزیر اعظم بینظیر بھٹو کی حکومت سے رابطہ کیا اور پاکستان میں سونے کی اسمگلنگ کو روکنے کے لیے مدد کی پیشکش کی۔ اس کے بدلے میں، انہوں نے پاکستان میں سونے کی درآمد کے لیے خصوصی لائسنس کی درخواست کی۔ نومبر 1994 میں، حکومت نے اے آر وائے کو دو سال کے لیے سونے کی درآمد کا واحد لائسنس جاری کیا، جس کے تحت انہوں نے 500 ملین ڈالر سے زائد مالیت کا سونا درآمد کیا۔

اس معاہدے کے فوراً بعد، امریکی بینک Citibank کے ریکارڈز کے مطابق، اے آر وائے گولڈ نے "Capricorn Trading" نامی ایک آف شور کمپنی کو 10 ملین ڈالر منتقل کیے، جس کے مالک اس وقت کے وزیر سرمایہ کاری آصف علی زرداری تھے۔ یہ ادائیگی بدعنوانی کے الزامات کا مرکز بنی، تاہم عبدالرزاق یعقوب نے ان الزامات کی تردید کی اور کہا کہ یہ رقم ان کی کمپنی نے منتقل نہیں کی۔
۔۔۔۔۔۔
آگے چلتے ہیں:
سید مراتب علی (اغلباً شیعہ ) خاندان۔
سید مراتب علی لاہور کے ایک معروف تاجر تھے، جنہوں نے برطانوی ہندوستانی فوج کے لیے کنٹریکٹر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ ان کی کمپنی نے فوج کو لاجسٹکس اور دیگر ضروری سامان فراہم کیا۔یعنی برصغیر پر قابض اور مسلمانوں کا استحصال کرنے والی برطانوی فوج کو اسلحہ فراہم کرنے کا کام کرتے تھے ۔ اس کاروبار سے حاصل ہونے والی آمدنی کو انہوں نے زمینوں میں سرمایہ کاری کے لیے استعمال کیا۔
ان کی اہلیہ، مبارک بیگم، لاہور کے ایک ممتاز زمیندار خاندان سے تعلق رکھتی تھیں۔ ان کے نواسے، سید بابر علی، معروف صنعتکار اور لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (LUMS) کے بانی ہیں۔ لمز کی "آزاد خیال" پالیسیز اور ان کے ہاں ندا کرمانی جیسے لوگوں کو پروان چڑھانے کی وجوہات بھی سمجھ آ جانی چاہیئں۔
سید مراتب علی کے بیٹے، سید بابر علی، نے پاکستان میں صنعت و تعلیم کے شعبوں میں نمایاں کردار ادا کیا۔"پیکیجز لمیٹڈ" بھی ان ہی کا ادارہ ہے۔ سید بابر علی کی دیگر ملکیتوں یا شراکت میں شامل ہیں کوکاکولا پاکستان، نیسلے پاکستان، ٹیٹرا پیک پاکستان۔۔۔ وغیرہ۔

نجم سیٹھی المعروف "چڑیا والی سرکار" کی زوجہ ہیں جگنو محسن۔ جگنو محسن، جن کا اصل نام سیدہ میمنت محسن ہے، پاکستان کی معروف صحافی، سیاستدان اور سماجی کارکن ہیں۔ ان کے والد، سید محسن، سید مراتب علی کے داماد تھے، یعنی جگنو محسن سید مراتب علی کی نواسی ہیں ۔
سید مراتب علی نے 1958 میں "مچل کا فروٹ فارم" خریدا، جو بعد میں "مچل کا فوڈز" کے نام سے معروف ہوا۔ اس کمپنی کی قیادت بعد میں ان کے داماد، سید محسن، اور پوتے، مہدی محسن، نے سنبھالی۔ 2020 میں، جگنو محسن اور ان کے شوہر، نجم سیٹھی، نے اس کمپنی کا انتظام سنبھالا ۔
جگنو محسن کے خاندان میں کئی اہم سیاسی شخصیات شامل ہیں، جن میں ان کے چچا، سید افتخار بخاری، اور کزن، سید فخر امام، شامل ہیں ۔معروف پاکستانی سیاست دان سیدہ عابدہ حسین سید مراتب علی کی ہی پوتی ہیں۔ یہ امریکہ میں پاکستان کی پہلی خاتون سفیر تھیں۔
۔۔۔۔۔۔

جے ایس گروپ۔
شریف خاندان نے گزشتہ دور اقتدار میں علی جہانگیر صدیقی کو امریکہ میں پاکستان کا سفیر تعینات کیا۔ علی جہانگیر صدیقی پاکستان کے بہت بڑے بزنس ٹائیکون جے ایس گروپ کے بانی جہانگیر صدیقی کا بیٹا اور جنگ گروپ (جیو نیوز) کے مالک میر شکیل الرحمن کا داماد ہے ۔ اور ہم ٹی وی نیٹ ورک کی مالک سلطانہ صدیقی کا بھتیجا ہے (یعنی سلطانہ صدیقی علی صدیقی کی پھوپھی ہیں)۔
پاکستانی معاشرے میں بداخلاقی کا طوفان برپا کرنے میں جو کردار ہم ٹی وی اور جنگ گروپ نے ادا کیا ہے وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ، اور نہ ہی میر شکیل الرحمن اور شریف خاندان کا گٹھ جوڑ کسی سے چھپا ہوا ہے ۔
حکومت کے ساتھ قرضوں کو ڈیل کرنے میں جے ایس گروپ کا جے ایس بینک سٹیٹ بینک کی لسٹ میں سرفہرست ہے، ("بینک اسلامی" بھی جے ایس گروپ ہی کی ملکیت ہے)
۔۔۔۔
پاکستان کے بزنس ٹائیکون ملک ریاض حسین، اور پاکستان میں بھتہ وصول کرنے اور کرپشن کرنے کے بے تاج بادشاہ آصف علی زرداری کے آپس میں تعلقات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں۔ اور نہ ہی ان کی بحریہ اور عسکری افسران ملی بھگت راز کی بات ہے۔
آصف علی زرداری کے دورِ صدارت میں ملک ریاض کے کاروبار کو خاص طور پر سیاسی تحفظ حاصل رہا۔ اس دوران بحریہ ٹاؤن کے منصوبے تیزی سے فروغ پائے، اور ان کے لیے کئی اہم زمین کے الاٹمنٹ اور دیگر سہولیات دی گئیں۔
بحریہ ٹاؤن میں سابق اور حاضر سروس فوجی افسران کے کئی اعلیٰ عہدے رکھنے کی خبریں عام رہی ہیں۔ یہ افسران اپنی فوجی شناخت کے ساتھ بحریہ ٹاؤن کی انتظامیہ میں کام کرتے یا بطور مشیر خدمات انجام دیتے ہیں۔
"پلاٹ پھینک، تماشا دیکھ"
۔۔۔
اس کے علاوہ بے شمار "تعلقات" کی کہانیاں ہیں۔۔۔ مثلاً
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی بہن ہیں ثمر من اللہ جو ایک معروف فلم میکر ہیں، ثمر من اللہ نے سوات میں خواتین کو کوڑے مارنے والی جعلی ویڈیو بنائی تھی، جس سے ملک کی "نیک نامی" میں اضافہ ہوا تھا۔ اور تیس لاکھ سے زائد لوگ بے گھر ہو گئے تھے اور پاکستان کی تاریخ میں ایک اور کلنک کے ٹیکے کا اضافہ ہوا تھا۔
۔۔۔۔
ان سب خاندانوں کی عسکری حلقوں میں رشتہ داریاں اور پارٹنر شپس ہیں۔ اور نہیں تو اپنے اپنے کاروباروں میں یہ خاندان ریٹائرڈ عسکری افسران کو بھاری معاوضوں پر "مشیر" یا "منتظم" رکھ کر عسکری چھتر چھاؤں حاصل کر لیتے ہیں، یا پھر رہائشی سکیموں میں پلاٹس دے کر بھی کام نکلوا لیا جاتا ہے۔
۔۔۔۔
فی الحال اتنی مثالیں ہی کافی ہیں۔

تحریرو پیش کش: Usman EM
۔۔۔
۔۔۔۔
Forwarded from BALOCHISTAN NEWS
بلوچستان کے پنجگور ضلع کو سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر اگلے 6 ماہ انٹرنیٹ میسر نہیں ہوگا ضلع کی 85 فیصد آبادی پی ٹی سی ایل کی سروس سے بھی محروم ہے ۔

یہ اجتماعی سزا نہیں تو اور کیا ہے ؟
#BalochistanNews