پاکستان فارورڈ
23 subscribers
243 photos
4 videos
956 links
پاکستان میں دہشتگردی، سیکیورٹی اور تعاون کو کور کرتے ہوئے مقامی نامہ نگاروں سے روزانہ کی خبریں اور فیچر

https://pakistan.asia-news.com
Download Telegram
اس ماہ، چین اور پاکستان چین-پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے ذریعے اقتصادی تعاون کے 10 سال مکمل کر رہے ہیں، جو بیجنگ کی بیلٹ اینڈ روڈ پہل کاری (بی آر آئی) کا پاکستانی جزوہے.
تاہم، تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ گزشتہ دہائی کے دوران سی پیک کے تحت چین کے ساتھ قرضوں اور مالیاتی معاہدوں نے پاکستان کے قرضوں میں اضافہ کیا ہے اور ملک کو معاشی اور سیاسی بحرانوں کا شکار بنا دیا ہے۔
http://pakistan.asia-news.com/r/12fub
سوشل میڈیا پلیٹ فارم نے بروز منگل (11 جولائی) کو آسٹریلوی قانون سازوں کو بتایا کہ چین سے انجام دیئے جانے والے جعلی فیس بک اکاؤنٹس کے نیٹ ورک "بڑھتے" جا رہے ہیں اور ملک سے باہر تنازعات پیدا کرنے کے لیے نئی شاطرانہ چال چل رہے ہیں۔
http://pakistan.asia-news.com/r/12gca
گزشتہ ہفتے پاکستان اور چین کی حکومتوں نے بنیادی ڈھانچے اور ترقی کے ایک 54 بلین ڈالر مالیت کے منصوبے، چین پاکستان معاشی راہداری (سی پی ای سی) کے ذریعے معاشی اشتراک کے 10 برس کی تکمیل منائی ۔
http://pakistan.asia-news.com/r/12gbj
ایسے وقت میں جب روس یکے بعد دیگرے پیش آنے والے بحرانوں سے نپٹنے کی کوشش کر رہا ہے، جن میں یوکرین میں بھاری نقصانات سے لے کر ویگنر گروپ کی ناکام بغاوت کے بعد اس کے اندرونی استحکام کو خطرے میں ڈالنے والی دراڑیں شامل ہیں، ایرانی حکومت شام میں اپنے زیر کنٹرول علاقوں کو وسعت دے کر فائدہ اٹھانے کے لیے تیار ہے۔
http://pakistan.asia-news.com/r/12goa
ایک نئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ شامی حکومت اور اس کے اتحادی، بشمول اس کا اہم حمایتی، روس، سنہ 2014 اور سنہ 2022 کے درمیان شام میں نقل مکانی کرنے والوں کے کیمپوں کو "دانستہ طور پر نشانہ بنانے کے پریشان کن انداز" میں مصروف رہے ہیں۔
http://pakistan.asia-news.com/r/12h7u
چونکہ ایرانی حکومت کا دھیان علاقائی مداخلت اور سمندری فسادات پر ہے، ایرانی عوام کرنسی کے گرنے، مسلسل بڑھتی ہوئی مہنگائی، بیروزگاری اور معاشی غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہیں۔
http://pakistan.asia-news.com/r/12hli
تجزیہ کاروں اور حکام کا کہنا ہے کہ چین - پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے ذریعے، اسلام آباد اور بیجنگ کے درمیان اقتصادی تعاون کی ایک دہائی نے، پاکستان کے اندر سیکیورٹی کی حرکیات پر نمایاں اثر ڈالا ہے۔
http://pakistan.asia-news.com/r/12hqs
"اخلاقی پولیس" کی حراست میں 22 سالہ ماہسہ امینی کی موت کے بعد ایران میں بڑے پیمانے پر ہونے والے مظاہروں کی روشنی میں، ایرانی حکومت نے سڑکوں پر انتہائی قدامت پسند قوت کے دور کو عارضی طور پر ختم کر دیا۔

لیکن جولائی کے وسط میں حکومت نے لازمی ضابطۂ لباس اور بالوں کو ڈھانپنے کا حکم نافذ کرنے کے لیے خوفناک پولیس کی واپسی کا اعلان کیا ہے۔
http://pakistan.asia-news.com/r/12i2j
شیریں نے کئی ہفتے قبل، اپنے لیے شادی کا میک اوور بک کروایا تھا، لیکن بجائے اس کے کہ وہ آرائش گروں کی طرف سے خیال رکھے جانے کے دوران آرام سے لطف اندوز ہوتی، کابل کے پارلر میں موجود ہر کوئی اس بات پر تیار تھا کہ پولیس کے آنے پر دلہن کو چھپا دیا جائے گا۔
http://pakistan.asia-news.com/r/12i9d
گزشتہ دہائی میں چین پاکستان معاشی راہداری (سی پی ای سی) کے مرہونِ منت بڑھتے ہوئے چینی رسوخ نے وسیع پیمانے پر مقامی غم و غصہ کو اشتعال دلایا ہے، جس سے بلوچستان میں نسلی شورش میں اضافہ ہوا ہے اور یہ خدشات بھڑک اٹھے ہیں کہ عسکریت پسند گروہ خطے میں تشدد پیدا کریں گے۔ http://pakistan.asia-news.com/r/12irv