Darul Rashad (مفتی شادمحمدشاد)
1.22K subscribers
964 photos
3 videos
47 files
517 links
"دارالرشاد" ایک تعلیمی وتحقیقی ادارہ ہے، جہاں دینی تربیت اور شرعی علوم وفنون کی تعلیم وتحقیق کے حوالے آن لائن اور آن سائٹ مختلف کورسز اور سرگرمیاں جاری رہتی ہیں۔
مزید تفصیل کے لیے ویب سائٹ وزٹ کیجیے:
www.darulrashad.com
Download Telegram
*زکوٰۃ : چند بنیادی اصول اور اہم مسائل*
زکوٰۃ اسلام کا ایک عظیم فریضہ ہے، مگر اس سے متعلق بہت سے سوالات لاعلمی یا ابہام کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں۔
اسی ضرورت کو سامنے رکھتے ہوئے انگلش میں یہ مختصر مگر جامع رسالہ مرتب کیا گیا ہے، جس میں زکوٰۃ کے بنیادی اصول نہایت سادہ اور منظم انداز میں بیان کیے گئے ہیں۔
اس رسالے میں بالخصوص درج ذیل امور کو واضح کیا گیا ہے:
زکوٰۃ کے قابل اموال
نصابِ زکوٰۃ
زکوٰۃ کے شرائط
زکوٰۃ کی مقدار نکالنے کا طریقہ
زکوٰۃ کے مستحق افراد
آخر میں عملی سہولت کے لیے مالی مقادیر اور زکوٰۃ کا فارمولا بھی شامل کیا گیا ہے۔
یہ رسالہ طلبہ، عام قارئین اور ہر اس شخص کے لیے مفید ہے جو زکوٰۃ صحیح طریقے سے ادا کرنا چاہتا ہے۔
اللہ تعالیٰ اس کا نفع عام فرمائے۔ آمین۔
شادمحمدشاد
دار الرشاد، اسلام آباد

ڈاؤنلوڈ لنک:
https://drive.google.com/file/d/1b920vhHC_76z0hdU6_jsx7ciZ8C2MlvG/view?usp=drivesdk
ایک عرصے سے ایک خاص موضوع پر تفصیلی، تحقیقی اور تنقیدی ویڈیوز بنانے کا ارادہ تھا۔
رمضان کی کچھ ساعتوں میں وقت دے کر چند ویڈیوز تیار کر لی ہیں، ایڈیٹنگ باقی ہے۔
جلد یا عید کے بعد مکمل ویڈیوز اپلوڈ ہوں گی، اور امید واثق ہے کہ سنجیدہ اہل علم کو یہ ویڈیوز پسند آئیں گی۔

https://youtube.com/@muftishad?si=hroTzrsRD0Jmh5Fz

https://youtube.com/@muftishad?si=hroTzrsRD0Jmh5Fz
کثرتِ مراجعت (بار بار دہرائی اور مطالعہ) اور اساتذہ سے براہِ راست حاصل کرنے کے بغیر فقہ حاصل نہیں ہوسکتی۔ یہ دونوں ایسے دو بنیادی ستون ہیں کہ ان میں سے ایک کے بغیر دوسرے سے کام نہیں چل سکتا۔
منحة الباري للرحمتي
اس ویڈیو میں ہم قرآنِ کریم کی تفاسیر کی مختلف اقسام میں سے تفسیرِ فقہی کی ایک نہایت اہم اور معروف تفسیر الجامع لاحکام القرآن کا تفصیلی تعارف پیش کر رہے ہیں۔

یہ تفسیر عظیم مفسر امام قرطبی کی تصنیف ہے جو فقہی مباحث اور قرآنی احکام کے بیان کے اعتبار سے اسلامی تفسیری ادب میں ایک نمایاں مقام رکھتی ہے۔

استاذ محترم حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب مدظلہم نے جن پانچ اہم تفاسیر کے مطالعہ کو طالب علم کے لیے کافی قرار دیا ہے، ان میں یہ تفسیر بھی شامل ہے۔

یہ ویڈیو دراصل ایک نئے علمی سلسلے کا آغاز ہے جس میں ہم اہم تفاسیرِ قرآن کا تعارف، ان کی خصوصیات، منہج اور علمی امتیازات تفصیل سے بات کریں گے۔

اس ویڈیو میں درج ذیل موضوعات پر گفتگو کی گئی ہے:
• امام قرطبی کا تعارف
• امام قرطبی کی اہم تصنیفات
• تفسیر قرطبی کا تعارف
• تفسیر قرطبی کا منہج اور اسلوب
• تفسیر قرطبی میں احادیث کا استعمال
• تفسیر قرطبی کا فقہی منہج
• تفسیر قرطبی اور اسرائیلیات
• تفسیر قرطبی میں لغوی مباحث
• تفسیر قرطبی کے معیاری اور معتبر ایڈیشنز

اگر آپ علوم القرآن، تفسیر اور فقہ میں دلچسپی رکھتے ہیں تو اس سلسلے کی آئندہ ویڈیوز ضرور دیکھیں۔
(اس ویڈیو کے لیے ہم نے کتاب "وہ کتابیں اپنے آباء کی"، دو عربی زبان کے آرٹیکلز، تفسیر قرطبی کے مقدمہ اور کچھ دیگر سورسز سے استفادہ کیا ہے)
مزید علمی ویڈیوز کے لیے چینل کو Subscribe کریں اور اس ویڈیو کو شیئر کریں۔
شادمحمدشاد
#TafsirQurtubi #Tafsir #QuranTafsir #IslamicStudies